https://www.facebook.com/share/v/19YoqEN8aA/
ہنزہ ۔(سید اسد اللہ غازی )ہنزہ پبلک سکول اینڈ ڈگری کالج آغا
خان آباد ہنزہ میں آب و ہوا میں تبدیلی اور اس کے اثرات اور تدارک پر تعلیم و آگاہی کے لیے ایک نجی تنظیم کمنٹی ورک ایشیا کے تعاون سیمنار کا انعقاد گیا ۔سیمنار میں سیوڈن کے ایک فلاحی ادارے کا وفد ۭ سکول و کالج کے طالب علموں کے علاوہ علاقے عمائدئن اور سول سوسائیٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقعے پر طالبوں نے مہمانون کو خوش آمدید کی ۔ اور آب ہو ہوا میں تبدیلی و اثرات اور تدارک کے لیے
بہتر اقدامات کے سلسلے میں اپنے زیر خیالات کا اظہار کیا ۔
پلاسٹک کے استعمال کو کم سے کم کرنے ۭ شجر کاری مہیم کو مزید بڑھانے اور ٹرانسپورٹ سے پیدا ہونے والی آلودگی سے علاقے کی ماحول پر پڑھنے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا ۔ ہنزہ کے معروف گلوکار فہیم الدین ہنزائی نے عمران رمز ہنزائی کا خوبصورت کلام جسمیں گلیشرز کی افادیت ۭ سجر کاری کی اہمیت اور انسانی بقا کے ضامن صاف وشفاف آب ہوا کی ضروت کی عکاسی کو اپنی سریلی آواز میں سنا یا تو محفل پر سحر تاری ہوا
ہر فرد میں آب ہوا کو بہتر کرنے کے لیے جزبہ ابرنے لگا ۔
کچھ طالب علموں نے آب ہوا کو آلودگی سے پاک کرنے لیے ہائڈروپاور پروجکٹس ۭ سولر سسٹم کے ماڈلز بنا کر آگاہی دینے کی کوشش کی تو طالب علموں نے ماحول کی موجودہ بڈتریں صورت حال کی عکاسی اپنے ماڈلز میں دیکھا یا اس موقعے پر ہنزہ پبلک سکول اینڈڈگری کالج کی جانب سے مہمانون کو تحائف پیش کیے گیے سیوڈن کے فلاحی ادارے کے وفد نے بچوں میں آب ہوا میں لچک اور اسکے اثرات اور تدارک کے لیے بچوں کا جزبہ دیکھ کر انکی صلاحیتوں کی تعریف اور ہنزہ پبلک سکول اینڈ ڈگری کالج کے انتظامیہ اور طالب عملوں کا بہتریں انتظامات اور مہمان نوازی پر شکریہ اداکیا۔
جبکہ سکول کے پرنسپل رحمت کریم نے رفاعی ادارے کے تعاون پر ادارے کی جانب سے شکریہ ادا کیااور آئندہ بھی تعاون جاری رکھنے اور آب ہوا میں تبدیلی اور اسکے اثرات کے آگاہی و تعلیم پر ملکر کام کرنے عزم کا اظہار کیا ۔