‏سیاست لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
‏سیاست لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

منگل، 23 فروری، 2021

نگر حلقہ4 میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں شروع .تحریک انصاف .اسلامی تحریک اور پی پی نے پراجیکٹس کی شکل میں لولی پاپ دینا شروع کی ہے توبعض نے عملی کام بھی کراچی سے شروع کر دی اور بعض پارٹیوں نے اعلانات سے ہی ووٹرز کو گھیرنا عافیت سمجھ رکھی ہے .

 



نگر(بیورورپورٹ)نگر حلقہ4 میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں شروع .تحریک انصاف .اسلامی تحریک اور پی پی نے پراجیکٹس کی شکل میں لولی پاپ دینا شروع کی ہے توبعض نے عملی کام بھی کراچی سے شروع کر دی اور بعض پارٹیوں نے اعلانات سے ہی ووٹرز کو گھیرنا عافیت سمجھ رکھی ہے .


اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر امجد ایڈوکیٹ کا چھوڈا ہوا حلقہ4 میں ضمنی انتخابات کے پی پی امیدوار و ممبر اسمبلی جاوید حسین نگر کے منی لاڈکانہ و ہیڈکوارٹر سکندرآباد میں صبح شام ڈیرے لگابیٹھا ہےتو ان کے کٹر سیاسی حریف وامیدوار اسلامی تحریک ایوب وزیری نے کراچی میں مقیم نگر کے طلباء کے لئے وہاں جا کر ہاسٹل کی تعمیر و مرمت سمیت ووٹروں کو موہ لینے واسطے کئی سماجی کام کرلیا ہے۔


 اور بعض امور جاری ہیں .اس کے رد عمل میں پیپلز پارٹی حلقہ4 کے ایک اہم زمہدار نے اچانک ہی اسلامی تحریک کے ایک عالم دین کے خلاف قوم کے پیسوں میں خوردبورد کے الزامات و تحریری خطوط کے شواہد سوشل میڈیا کی زینت بنا رکھ لی ہے جس سے اسلامی تحریک کے اہم رہنما کی ساکھ ہر محفل میں زکر ہورہا ہے .جسے سیاسی طور پر پہلا دھچکہ بھی کہا جاسکتا ہے .


ضمنی انتخابات کے قریب آتے ہی  علم نجوم کے ماہر زوالفقار بہشتی نے وزیراعلی!خالدخورشید .وزیرخزانہ جاوید علی منوا اور وزیر خوراک شمس الحق لون کے دورے کراکے نہ صرف سیاسی کمپین شروع کی ہے بلکہ درجنوں اسکیموں کے اعلانات و مطالبات پیش کر کے حکومت کو امتحان میں ڈال دیا ہے .جبکہ وزیر فنانس جاوید علی منوا نے ان سب اسکیموں کی منظوری و مکملی کو آغا بہشتی کوووٹ دینے سے مشروط کر دیا جیسے عام انتخابات کے وقت وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے بھی چھلت نگر کے دورے کے وقت یہی مطالبات آغا بہشتی کے ووٹوں سے مشروط کیا تھا .


اب دیکھنا یہ ہے کہ نگر حلقہ4 کے ووٹرز مہنگائی کی چکی میں پستے ہوئے بھی ٹائیگرز کے صف میں شامل ہوتے ہیں یا بھٹو کی پنکی کے بچے بلاول کو پھر سے یہ سیٹ تحفے میں دیتے ہیں .یہ وقت ہی بتائےگا.جبکہ مسلم لیگ کا چالیس ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار لمبی تان کر سوگیا ہے.جسے حگیظ سرکار کی سیاسی ویکسین کی اشد ضرورت ہے.


ورنہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کا نام و نشان ہی غیب ہونے کا خدشہ ہے.اور ایک اور لیگی امیدوار سائیکل پرسوار تاحال پنکچر ٹاکی لگانے میں مصروف ہے .جبکہ نگر قومی اتحاد نامی چار آزاد امیدواران فضائے نگر سے غیب مزکورہ تین بڑی پارٹیوں کو کوستے ٹائم گزاررہے ہیں .شنید ہے کہ عین ٹائم پر پھر سے یہ متحد ہوکر ایک امیدوار کو سامنے لائیں یاکسی ایک پارٹی سے جھڑ کے اپنی سیاسی بقا و ساکھ باقی رکھیں.

منگل، 1 دسمبر، 2020

پشاور۔جی بی انڈر 16 فی میل والی بال ٹیم نے فاٸنل کے لیے کولیفاٸی کر لیا



جی بی انڈسپلن ر 16 فی میل والی بال ٹیم نے فاٸنل کے لیے کولیفاٸی کر لیا 


 گلگت بلتستان انڈر 16فی میل  والی با ل ٹیم   




جی بی والی بال کے تحت 16 ٹیم پول میچ پنجاب اور سندھ کی ٹیمیں سی جیت کے سیمی فائنل پونچی سیمی فائنل میں اسلام آباد کی ٹیم کو 2 کے مقابل 3 سیٹ اپنی نام کرنے میں کامیاب  ہو کر فائنل کے پونچی ہے  آزاد کشمیر کی ٹیم  کے ساتھ فائنل ہوگا۔

اس ٹیم کی کوچینگ  والی بال کے سابق قومی کھیلاڑی اور آرمی کلر کے  بسٹ پلیر شیر احمد کر رہے ہیں ۔ جبکہ گلگت  بلتستان حکومت بلخصوص محکمہ کھیل وسیاحت کا ٹیم کو سپانسر اور مکمل تعاون حاصل ہے 

پیر، 23 نومبر، 2020

گلگت ۔ گلگت بلتستان کے چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز کے روئیے کی وجہ سے صوبے میں نقصِ امن کا خدشہ پیدا ہوچکا ہے، سعدیہ دانش

سعدیہ دانش رہنما پی پی گلگت بلتستان


 











پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش کا اہم بیان


چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز گلگت بلتستان کے حلقہ دو سے دھاندلی کے ثبوت خود غائب کررہے ہیں، سعدیہ دانش


تین بڑی سیاسی جماعتوں سے چیف الیکشن کمشنر کا تحریری معاہدہ ہوا کہ فرانزک نتائج آنے تک حلقہ دو کا رزلٹ جاری نہیں ہوگا، سعدیہ دانش


چیف الیکشن کمشنر نے سیاسی جماعتوں کے اس تحریری معاہدے کو اپنے دفتر کے ریکارڈ سے غائب کرادیا، سعدیہ دانش


گلگت بلتستان کے چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز پی ٹی آئی کے ایک کارکن کا کردار ادا کررہے ہیں، سعدیہ دانش


گلگت بلتستان کے چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز کے روئیے کی وجہ سے صوبے میں نقصِ امن کا خدشہ پیدا ہوچکا ہے، سعدیہ دانش


اگر گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورت حال کشیدہ ہوئی تو ذمہ دار چیف الیکشن کمشنر اور علی امین گنڈاپور ہوں گے، سعدیہ دانش

منگل، 17 نومبر، 2020

ہنزہ ۔ راجہ شہباز ایک بہتریں سیاستدان اور نجیب کی کامیاب چال سے عبید اللہ بیگ کامیاب



تحریر سید اسد اللہ غازی 

عبید اللہ بیگ کامیاب امیدوار جی بی اے ہنزہ 

عبید اللہ بیگ کے چیف سپورٹر ندیم عالم ۔ جمال الدیں اورشیر احمد کے ہمراہ 

"کیا یہ ہے سیاست"

(میروں نے وزیر کو کیسے جیتایا )

الیکشن 2020 سے پہلے کوٸی نہیں جانتا تھا کہ ہنزہ میں پی ٹی آٸی اتنا مظبوط ہوچکا ہے ۔

 کہ وہ دس ہزار ووٹ بنک رکھنے والا ہنزہ کا سب سے بڑا پارٹی ہے ۔ کچھ لوگوں کو اس تو پتہ تھا کہ ہنزہ میں اس کی مقبولیت کا گراف اتنا اوپرگیا ہے ۔ 

سیاسی سوچ بوجھ رکھنے والے اپنے جگہ بنا نا چاہتے تو تھے ۔   مگر ہنزہ پی ٹی آٸی میں پرانے اور سرگرم کارکنان کی گرفت کی وجہ سے انکی دال نہیں گل رہی تھی ۔ عزیز احمد پی ٹی آٸی کے مخلص اور بانی رہنما تھے۔

 غازی تو اس پارٹی کو ہنزہ میں تعارف کروانے والے شخصیت ہیں ۔ نورمحد نے بھی پی ٹی آٸی کو مظبوط کر نے میں کثر نہیں چھوڈا ۔عبید اللہ بیگ کی شمولیت نے اس پارٹی کو بااثر بنا یا  ۔ 

سب اچھا جارہاتھا اتنے میں راجہ شہباز جو کہ ہنزہ میں سیاست کے ایک الگ باب ہیں نے اچانک اس پارٹی میں غوطا مارا پرانے کارکنا ں میں کھبلی سی مچی ۔ ان کے پاوں تلے زمین نکل گٸی اور کچھ وقت بعد پارٹی سے باغی ہو گٸے برششکی کہاوت ہے ہولم بش دین اولم بش ڈوم اتیمی۔ میں داد دونگا راجہ شہباز کو جس نے ایسا سیاسی چال چلا کہ وہ کارکنا ں جو اس کو پارٹی میں ڈمی کی طرح رکھنا چاہتے تھے ان کو ایسا روندھا کہ اب ان کےلیے آسمان بلند اور زمین  گہرا ہوگیا ۔ 

راجہ شہباز کو پرانے کاکن قبول نہیں کررہے تھے  ۔ پھر انہوں نے ایک ایسا گیم کھیلا کہ سب رن آوٹ ہوگٸے  اور راجہ نے اپنے لیے مقام بنا یا اس کے لیے اس نے نجیب اللہ بیگ کو استعمال کیا ۔ نجیب اللہ بیگ عزیز احمدکے ہوتےہوٸے گوجال سےٹیکنو کریٹ کی سیٹ کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا ۔

 نجیب اللہ بیگ نےپلان کے مطابق عبید اللہ بیگ کو ٹکٹ ملنےپر فاروڈبلاگ بنوایا پریس کانفر س کی سوشل میڈیامیں آسمان سر پر اٹھایا مزید آگ پرتیل ڈالنے راجہ شہباز بھی ان کےساتھ ہوٸے ۔ پھر اسلام آباد یاترا ہوا ۔ اس دوران عبید اللہ بیگ نے ہوم گرانڈ پر بہت کام کیا۔

 کافی سارے سیاسی کارکن جو چڑھتےسورج کو سلام کرتے ساتھ ملا لیا کیوں کو اس کو عوامی مجموعہ چاہیے تھا ۔ اس میں ایسے فالتو کارکن  تھے جو خود کو بڑا رہنما کہا کرتے تھے مگر ا ن کے زاتی ووٹ کا بھی پتہ نہیں تھا ۔

 اس کے باوجود عبید اللہ بیگ نے خودکو کمزور سمجھا اور بے انتہا محنت کی کچھ اچھے مشیر بھی اس کو ملے ۔ انہوں نے ان کی رہنما ٸی کا بھی خوب فاٸدہ اٹھا یا ۔

میر فیملی نے  حکومت وقت سے معاملات طےکیے بیک ڈورسے وزیر فیملی کے عبید اللہ بیگ کی حمایت کی ۔ اور ن لیگ کو ایسے وقت میں بے یارو مد د گار چھوڈ دیا جب ان کی اس پارٹی کو سب سے زیادہ ضروت تھی ۔


خیر یہ سیاست ہے اسی کو سیاست کہتے ہیں ۔ انہوں نے راجہ شہباز کو پی ٹی آٸی میں انٹری کرنے کہا او ر اس کےزریعے اپنا دال بھی گلایا ۔

 راجہ شہباز نے  پی ٹی آٸی کے ایکٹیو  رہنما وں اور کارکناں  کو ایسے فارغ کیا جیسے مکھن سے بال ۔

 اب رہانجیب کی بات تو اس نے بھی سیاست میں سترنج والی چلا چل کراپنے لیے میدان صاف کیا ۔ 

جس وقت نور محمد اور ان کے ساتھی میڈ دی پریس میں تھے اپنا منشور پیش کر رہے تھے نجیب کو بھی اپنا ساتھی بتارہے تھے اس وقت نجیب نے عبید اللہ بیگ کے پبلین میں انٹری ماری ہار پہنیا گیا ۔ نجیب نے بھی خوب سیاست کی اود ثابت کیا کہ اس میدان میں وہ بھی سیاسی داو پیج جانتا ہے اب ٹیکنو کریٹ اور ایوان با لا  کی سیٹ راجہ شہباز  اور نجیب نے پکا کر لیا ۔ 

ان دونوں نے گوجال میں بہتریں کمپین کیا اور عبید اللہ بیگ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔ پی ٹی آٸی نے شناکی اور گوجال میں خوب کمپین سے جیت اپنے نام کیا 

نو ر محمد اور ان کے ساتھیوں نے اپنا موقیف نہیں چھوڈا اور مقابلہ کیا اور 4500 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن پے آگٸے اس کا ہنزہ کو ہی فاٸدہ ہوگا اگر یہی ٹیم دیگر امیدوارں کے ساتھ ملکر اپوزیشن کا کردار ادا کریں ۔

کامل جان الیکشن میں کامیاب مہیم چلاٸی ان کے پاس رازق اوع علی شاہ جیسے مخلص ساتھی مگر وہ انتظامات میں مصروف رہے ہنزہ قومی اتحاد نے اپنے دفتر میں رش دیکھا ۔ ان کو لگا کہ سب ہمارے سپورٹر ہیں ووٹ بنک ہے ۔مگر ان میں زیادہ تر نے رازق ۔علی شاہ اور کامل جان کو ہی بنک سمجھا  ۔ گوجال میں الیکشن سے تین دن پہلے ایک سیاسی کارکن کی آگاہنی موت نےہنزہ قومی اتحاد کو بہت نقصان پہنچا یا ۔ 

کامل جان گزشتہ دس سالوں سے سیاست میں ہیں ہارجیت کو وہ اہمیت نہیں دیتے وہ خدمت کو ترجیعی دیتے ہیں ۔ امید ہے وہ عبید اللہ بیگ کو برپور سپورٹ دینگیں ۔

ظہور کریم نے پی پی کا کھویا ہوا مقام کافی حد تک بحال کیا وہ تیسرے نمبر پر رہے ۔ الیکشن کے نتاٸج پر رنجیدہ نہیں ہوٸیے انہوں نے کہا کہ میں سیاسی شخص ہو ں ۔ عوام کی خدمت میری اولین ترجیعی ہے اور میں عوام کی ہر دم خدمت جاری رکھونگا اور عبید اللہ بیگ صاحب جیت گٸے میں نتاٸج کو قبول کرتا ہوں ۔ ایک بہتریں سیاسی رہنما کا بہتریں عمل ہے ۔


اب ہنزہ میں پی ٹی آٸی کامیا ب ہوا ہے ۔

عبید اللہ بیگ پر اب الزامات کی برسات بھی کرےتو اس کو کوٸی فرق نہیں پڑھےگا کیونکہ وہ بغیر کسی دھاندلی کے جیت چکے ہیں انہوں نے پورےہنزہ میں عوام کو قاٸل کیا اور اس کو کہتےہیں بہتریں سیاستدان ۔ اس دوران جمال نے بھی بروقت میروں والی سیاست کرکے عبیداللہ بیگ کا دامن تھاما اور اچھے مشیر کی طرح سیاسی تجربہ ان سے شیٸرکیا ۔ ندیم عالم نے ناراضگی کو بلاجواز سمجھ کر عبید اللہ بیگ کے شانہ بہ شانہ ساتھ دیا ۔ پہلے دن ہی علی احمدنے پی ٹی آٸی ہنزہ کو عبید اللہ بیگ کا دست بازو بن کر سانس دیا ۔ اور ہر کارنر میٹینگ میں ساتھ گیا ۔ ایسے میں شیر احمد جو کہ عبید اللہ بیگ کے ہنزہ میں الیکشن مہیم کے شروع کرتے ہی ساتھ کھڑا ہو ا تھا سوشل میڈیا میں اس نے خو ب تشہیر کیا ۔ 

اب عبید اللہ بیگ پر باری زمہ داری ہے کہ دشمن کو بھی دوست بنا کر خود کو آٸندہ کے لیے مزید مظبوط بنا لے سابق حکمرانوں کی طرح یہ میرا سپورٹر ہے اور یہ مخالف ہے کی سیاست سے بالاتر ہو کر سب کی خدمت کریں ۔ 

سابق دو وزرا یٸے اعلی کا انجام سامنے ہے انہوں نے اقتدار میں آنے کے بعد تو کون والی حرکت کی اور عوام نے ووٹ سے میں تو عوام ہوں سے بر پور جواب دیا ۔

ہفتہ، 14 نومبر، 2020

ہنزہ ٹی وی کے کامل جان کے بیان کے الفاظ کی تردید سید اسد اللہ غازی



ہنزہ ۔سید اسداللہ غازی صحافی کالم نگار 



ہنزہ ( سید اسد اللہ غازی ) گزشتہ روز کامل جان امیدوار حلقہ 6 ہنزہ نے  ہنزہ ٹی وی  سے گفتگو  میں ہنزہ قومی اتحاد ہنزوکژ  ( خیضر آباد سے خنجراب ) کا مشترکہ فلیٹ فار م کہا اور میں نے متبادل لفظ کے طور پر بروشو کا لفظ استعمال کیا تھا ۔ اس لیے اس لفظ کی دوستگی کیا ہے اور اسکی خبر میں لفظ کی تردید کر ہا ہوں ۔بحیثیت صحافی کسی بھی فرد کے الفاظ من وعن بیاں نہیں کرتے بلکہ خبرکے انداز میں ترتیب دیتے ہیں ۔   


ہنزہ ۔ سیاسی قیادت کا ایک دوسرے کو عزت و احترام ہی ہنزہ کا اصل چہرہ ہے ۔

 کاملجان امیدوار حلقہ 6ہنزہ پرومو ۔ہنزہ قومی اتحاد


ہنزہ ۔ نورمحمد اورعبید اللہ بیگ کے قافلے کا آمنا سامنا خوشگوار انداز میں ۔ شاباش سیاسی قیادت 

 ہنز ہ۔ ( سید اسد اللہ غازی ) ہنزہ کے سیاسی قیادت سیاست کو خوب سمجھتے ہیں اور ہر  سیاستدان پواٸنٹ سکور کرنا بھی جانتا ہے ۔ وہ سیاست کو سیاست ہی سمجھتے ہیں ۔ اور تمام امیدوار ایک سے بڑھ ایک دانشور ہے ۔ بحثیت ہنزاٸی آپ سب پر فخرہے ۔رحمت علی کل ٹریکڑ پر بیٹھ کر ریلی نکالی ۔ خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ کامل جان نے اپنے کارکن کے موت کے سوگ میں   پندہ سو گاڑیوں کا بڑا قافیلہ نکالنے کا شیڈول منسوخ کیا ۔ شیر غازی نے ماحول کی صفاٸی سمت سولاٸیز سیاست کی آگاہی سے متعلق چارٹ ڈسپلے کر کے عوام مشعور اجاگر کر نے کی کوشش کی ۔ پروفیسر ریاض نے شناکی سے اپنا قافیلہ سنٹر سے گزار اور اپنا منشور کے مطابق چلا کسی کے خلاف یا کسی کی کردار کشی نہیں ۔ عوامی ورکر ز پارٹی بھی نوجوانوں کو راغب کر نے میں کامیاب رہا ۔ سروفی جلسہ جلس کے حامی نہیں ان کا منفرد انداز سیاست ایک الگ باب ہے ۔ ق لیگ کے سنکندر احمد نے کامل جان کے حق میں دستبردار ہوٸیے اور کامل جان کو گوجا ل کا خیر خواہ قرار دیا ۔ مسلم لیگ ن زیادہ تر کارنر میٹنگز میں مشغول رہا ۔ احسان ایڈوکیٹ بھی اپنا سیاسی داو پیج چلا رہا ہے کل جلسہ جلو س کا آخری دن تھا ایسے میں نور محمد اور عبید اللہ بیگ کا قافلہ آمنے سامنے سے گزر ہوا اور ان ددنوں نے ہنزاٸیوں کا سر مخر سے بلند کرایا دونوں سخت سیاسی حریف ہونے کے باجود ایک دوسرے کو ہاتھ اٹھا کر سلامی دی ۔جو کہ سوشل میڈیا میں مقبول ہوٸیے ۔ یہی ہنزہ کا اصل چہرہ ہے ۔ اور تما م سیاسی کاکناں کو بھی یہ باے سمجھنی کی ضرورت ہے الیکشن ایک دن کے لیے ہوتا ہے پھر سے ساتھ بیٹھنا ہے ۔ جب ہمارے رہنما ایک دوسرے کو عزت دیتے ہیں سپوٹرز کو بھی عزت دینی چاہیے ۔ اختلاف راٸے ہر ایک کا بنیادی حق ہے اس کو تسلیم کرنا چاہیے ۔ 


جمعہ، 13 نومبر، 2020

ہنزہ۔ ہمارے پالیسی کے خلاف دیگر امیدواروں کو بلاجواز حدف تنقید بنا یا پھر میر ے زیادہ تر سپورٹرز نے اس کی مخالفت کی امتیاز گلگتی اس حلقے کا نہیں ہے ۔ ۔کاملجان

کامل جان امیدوار حلقہ 6 ہنزہ 


ہنزہ ۔ ( ہنزہ ٹی وی ) ہنزہ قومی اتحاد کے رہمنا و امیدوار حلقہ 6 کا مل جان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوٸے امتیاز گلگتی سے متعلق سوال پر کہا کہ ہنزہ قومی اتحاد ہنزہ سے تعلق رکھنے والے تمام ہنزوکوژ ( کلیک تا مایون ۔ یعنی خیضر آبادتاخنجراب )  جماعت کا ایک پلیٹ فارم ہے ۔ امتیاز گلگتی بھی ہمارے قومی اتحاد کا حصہ تھے ۔ الیکشن کمپین میں اس نے ہمارے پالیسی کے خلاف دیگر امیدواروں کو بلاجواز حدف تنقید بنا یا پھر میر ے زیادہ  تر سپورٹرز نے اس کی مخالفت کی امتیاز گلگتی اس حلقے کا نہیں ہے اور اس کا بیانیہ ہمیشہ بغض پر مبنی ہوتا ہے ۔ کرایہ کا مقریر کو کیوں ساتھ رکھا ہے کہا اس کی وجہ سے میرا ووٹ بنک متا ثرہو رہاتھا اس لیے ہنزہ قومی اتحاد نے متفقہ فیصلہ کر کے امتیاز گلگتی نامی شخص کو ہنزہ قومی اتحاد سے فارغ کیا گیا ہے ۔ وہ پہلے پی پی , ن لیگ ق لیگ ایکس واٸی لیگ سے ہوتے ہوٸے پی ٹی آٸی سے یہاں گونسلہ بنایا تھا ۔ اب اس کو ہنزہ کے عوام نے مسترد کیا تو ہنزہ قومی اتحاد نے عوام کے وسیعی تر مفاد میں یہ فیصلہ دیا


 

ہنزہ۔ ہنزہ قومی اتحاد کے نامزد امیدوار کامل جان کے حق میں پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار سیکندر دستبردار


 ہ

ہنزہ ۔ ہنزہ قومی اتحاد کے نامزد امیدوار کامل جان کے حق میں پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار سیکندر دستبردار 

نزہ۔ ( پ ر ) ہنزہ قومی اتحاد کو ایکشن سے دو دن پہلے ایک بڑی کامیاب ملی اب جیت یقینی ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ ق کے نامزد امیدوار حلقہ 6ہنزہ  سیکندر احمد نے ہنزہ قومی اتحاد کے نامزد امیدوار حلقہ 6 ہنزہ  کامل جان کے حق میں داستبردار ہوٸے ہیں 


۔ پاکستان مسلم لیگ ق وفاق میں پی ٹی آٸی کا اتحادی ہیں اور گلگت بلتستان کے ہر حلقہ میں ان کے امیدوار میدان میں ہیں ۔ ہنزہ قومی اتحاد نے اب تک ہنزہ کے ہر فرد کو اپنا منشور پہنچا یا ہے ۔عوام میں کامل جان سب سے مقبول امیدوار ہیں ۔ ان کا منشور میں ہنزہ کے لیے تین نشتیں , اسیران کی رہاٸی , زرعی اجنا س کی زیادہ سے زیادہ پیدوار اور اس کی برآمد نوجوانوں کےلیے روزگار اور کاروبار کےبہتریں  مواقعے فراہم کرنا مر د اورخواتین کےلیے معیاری تعلیم اور فنی تعلیم , مز دور اور غربا کے گھر کی دہلیز پر صحت تعلیم اور وضیفہ , ماحولیاتی تحفظ اور جنگلی حیات کا  تحفظ , جدید انفارمیشن ٹیکنا لوجی کی فراہمی کے لیے نیے اداروں کا تعارف شامل ہیں

ایکشن 2020 میں ہر امیدوار اپنے انداز سے مہیم چلا رہا ہے ۔مگر ایسا امیدوار جو ماحول کو پسٹر اور کاغذ سے آلودہ ہ نہیں کر را ہے


 ہنزہ ۔ایکشن 2020 میں ہر امیدوار اپنے انداز سے مہیم چلا رہا ہے ۔مگر ایسا امیدوار جو ماحول کو پسٹر اور کاغذ سے آلودہ ہ نہیں کر را ہے بلکہ جدید طریقے سے آٸی ٹی سے مستفید ہوکر میڈیا کا بہتر استعمال کر کے عوام کو  سوچ سمجھ کر امیدوار کا چنا و کا کہہ ریا ہے وہ ہےحلقہ 6ہنزہ سے  آزاد امیدوار شیر غازی جس کا انتخابی ی نشا ن تالہ ہے 


جنا ب کامل جان ہنزہ قومی اتحاد کا نامزد امیدوار براٸے جی بی اے 6ہنزہ نے الیکٹرانک میڈیا میں اپنا اشتہاری مہیم شروع کیا 
جس کو سوشل میڈیا میں پزیراٸی مل رہی ہی 


ہنزہ ۔امیدوار حلقہ 6 ہنزہ شیر غازی کا سب سے مختلف انداز میں ریلی نکال ماحول کو آلودگیسے پاک کرنے کا شعور دیا

 



امیدوار حلقہ 6 ہنزہ شیر غازی کا سب سے مختلف انداز میں ریلی نکال ماحول کو آلودگیسے پاک کرنے کا شعور دیا


ہنزہ ۔ (پ ر) الیکشن 2020 کا گہماگمی عروج پر ہے ۔ ہر امیدوار نے اپنا پیغا م گھر پہنچا ہے ۔ اور ریلیاں نکا ل کر اپنے طاقت کا مظاہر کر رہا ہے اور بلند شگاہ  نعرہ بازی سے الیکشن کا سما باندھتا ہے ۔ ایسے میں ایک آزاد امیدوار شیر غازی  کے سپورٹرز نے  ماحول , تعلیم , صحت , آب و ہوا , کھیل اور ثقافت سے متعلق پلے کارڈس گاڑیوں میں چسپا کیا ہوا تھا اور  عوام کو شعور دینے کی کوشش کر رہے تھے ۔ کہ معاشرے میں اہم ایشوز یہ بھی ہیں۔ ووٹ سوج سمجھ کر دیں ۔  ریلی کے شرکا  پلے کارڑ اٹھا کر  سب کو متوجہ کر


رہے تھے ۔

 عوام نے ان کے اس عمل کو سراہتے ہوٸے اس انداز الیکشن مہیم کو خوب داد دی اور ان کی جزبات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ ہار جیت الیکشن کا حصہ ہے مثبت سوچ اور عمل سے معاشرے میں ترقی کا ارتقا ہوتا ہے اور ایک اچھا معاشر ہ مہزب افراد کی عکاسی کرتا ہے ۔اس وقت مثبت سوچ اور عمل سےہنزہ کو اقوام عالم میں پھر سے منفرد حیثت دیلایا جا سکتا ہے

منگل، 10 نومبر، 2020

ووٹ دو کامل جان کو ہنزہ قومی اتحاد کا پرومو م جاری


 ہنزہ قومی اتحاد نے بھی الیکٹرانک اشتہار جاری کردیا 

الیکشن 2020 حلقہ 6 سے ۔ کچھ توڈ جوڈ میں مصروف ہیں ۔ تو پروپیکنڈہ کرنے میں ماہرانہ کردار ادا کر رہے ہیں ۔تو کچھ مال سمٹنے کی چکر میں مگن ہیں گو کہ موسم سرما کا ہے اود سیاسی ماحو ل خوب گرما ہے۔ ایسے میں کچھ آزاد امیدوار بھی ہیں ان کی جیت کے دور دور تک امکانات نہیں

 

سید اسد اللہ غازی , کالم نگار , چیف ایڈیٹر ہنزہ ٹی وی 

 گلگت بلتستان الیکشن  2020 

حلقہ 6  ہنزہ کا سیاسی پس منظر 

تحریر ۔سید اسد اللہ غازی

غازی کے قلم سے 

گو کہ ہر امیدوار اپنے انداز میں کمپین کرتا ہے وہ ہر فرد کو اپنی طرف ماٸل کرنے کی برپور کوش کرتا ہے او ر اس کے سپورٹر بھی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں ۔کچھ سیاسی سپورٹر ایسے بھی ہیں جو دن کو ایک امیدوار کے ساتھ پیش پیش ہوتے تو رات کی تاریکی میں کسی اور کے لیے کمپین کرتے ہیں کچھ ادھر کی بات اُدھر تو کچھ اُدھر کی ادھر کرتے ہیں تو کسی امیدوار کے ساتھ کھڑے ہو کر اس کے ووٹ بنک


خراب کرتےہیں ۔ 

کچھ توڈ جوڈ میں مصروف ہیں ۔ تو پروپیکنڈہ کرنے میں ماہرانہ کردار ادا کر رہے ہیں ۔تو کچھ مال سمٹنے کی چکر میں مگن ہیں گو کہ  موسم سرما کا ہے اود سیاسی ماحو ل خوب  گرما ہے۔ ایسے میں کچھ  آزاد امیدوار بھی ہیں ان کی جیت کے دور دور تک امکانات نہیں مگر وہ کسی امیدوار کے ووٹ کاٹے کا کام سر انجام دے رہے ہیں ۔ میں ایک واقعہ کے پہلے ذکر کرونگا جو میر ےسامنے رونما ہوا ۔

 دو دن پہلے علی آباد میں شیر غازی آزاد امیدوار حلقہ 6کے کمپین آفس میں بٹھا ہوا تھا ۔ ایکس یو سی چیر میں دینا ر خان اور ایکس سب ڈیوزن صدر پی پی امام داد وہاں آٸیے وہاں شیر غازی موجود نہیں تھے ان کے بڑے بھاٸی موجود تھے ایک ٹیبل پر وہ براجماں ہوٸیے ۔وہاں سیاسی گفتوشنید کر لیے الگ الگ ٹبلز لگے ہوٸیے ہیں ۔میں بھی وہا ں جا بیٹھا ۔ دونوں صاحباں نے اپنے خدمات گنوانے شروع کیے ۔ اتنے میں ان دونوں کا تکرار بڑھتا گیا ۔ 

میں لطف اٹھا رہا تھا ۔ ایک کی بات ایک کٹتا تو دونوں کا پارہ ہاٸی ہو تا جا رہاتھا ۔ میں نے کیمرہ آن کرکے ان دونوں سے ریکارڈینگ کی اجازت مانگا ۔ بغیر اجازت کسی کی سیاسی گفتگو میڈیا ایتھیک کے خلاف ہے گو کہ بغیر پشگی اعطلاع کے ریکارڈنگ کافی دلچسپ بنتی ہے مگر میرا پیشہ اسکی اجازت نہیں دیتا ہے 

باہرحال ریکارڈنگ شروع کیا تو دونوں نے ایک دوسرے کے تعریفوں کے پل باندھ لیے اور دنوں نے ہی پی پی کی خوب براٸی کی حالانکہ دونوں کا سابقہ ریکارڈ اس پارٹی کے پیدوار بتا تا ہے ۔ اس ویڈیو کو میں نے ہنزہ ٹی وی کے یوب ٹیوب پر کہا ہے لنک   

https://youtu.be/LdYcdUV790s

 

کیمرہ آف کرنے کے بعد وہاں آنے کا مقصد کچھ یو ں پوچھا میں نے " کیا آپ دونوں شیر غازی کی ہمایت کے لیے یہاں آٸیے ہیں تو دینا خان نے بتایا کہ میں ہر ایک کو خوش کرتا ہوں آج کل اپنی اولاد ووٹ ہمارے کہنےپر نہیں دیتے ہماری ہمایت سے کیا ہوگا ۔

 میر ے ساتھ میر ے بچوں نے سیاست کیا میر ے نومینٹر کو اکسا کر آر او کے سامنے اپنے شناختی کارڈ ز کے کمشدگی کا بہانہ بنا کر پیش نہیں ہوٸیے میرے کاغذاد مسترد کرایا تو میں نے ہنزہ کی بیٹیوں کے لیے ہاسٹل کے لیے اپنے زمین سٹیڈیم روڈ والی وقف کا اعلان کیا اور سکردو میں بھی مسافروں کے لیے تین گسٹ ہاوسسز کے لیے زمین دینے کا اعلان کیا ۔ میری ہمایت میر غضنفر کے لیے تھا۔

 اس کو کال کر کے مشورہ لیا تو نے خاص جواب نہیں دیا کہہ کہ خو د سمجھدار ہو ویسے حکومت وقت کے ساتھ چلنا عقل مندی ہے اس لیے عبید کو ووٹ باقی کو سپوٹ دے رہا ہوں ۔ امام داد سے پوچھا تو کہنے لگا شیر غازی اور رحمت علی دونوں میرے قبلیہ خروکز ہیں میں ان دونوں کو ساتھ بٹھا کر ڈیبٹ کروانا چاہتا ہوں ۔ ان سے جو بہتر بیانیہ دیگا اس کو تما م قبیلہ کا ووٹ ملے گا ۔ تو میں نے سوال کیا کہ یہ فیصلہ کون کریگا کہ کس کا بیانیہ اچھا ہے قبیلہ خروکز کا تیسرا امیدوار سر وفی بھی تو جواب دیا کہ وفی کسی بھی قیمت پر الیکن لڑے گا اب ان دونوں میں سے کسی ایک کو بیٹھا چاہیے تاکہ ایک مضبوط ہو ۔

 اتنے میں دینار خان نے کہا کہ یہ غلط چال چل رہا ہے نور محمد کے گروپ میں ہے یہ ان دونوں کو اس کے حق میں بٹھانے کی چکر میں ہے چلاک آدمی ہے ۔ تو امام داد نے کہا بات ختم کر نے سے پہلے کیوں بیج میں ٹانگ لڑاتے ہو تمہاری یہ بری عادت ہے تو دینار خان نے کہا تمہاری فطرت سے میں خوب واقیف ہو ں  ۔ اتنے میں شیر غازی آیا ملاقات کی امام داد نے گلہ شکوہ کیا ۔

 شیر غازی کو کسی نے کارنر میٹینگ کے لیے کال کیا جانے کے لیےتیا ر ہوا تو میں نے امام داد کے بارے میں بتایا کہ آپ اود رحمت کے درمیاں قبیلے میں ڈیبیٹ کرنا چاہتا ہے اور جس کا بیانیہ بہتر ہوگا اس کے حق میں دوسرا بیٹھے گا ۔ تو شیر غازی نے کہا میں تیا رہوں امام داد نے کہا کہ رحمت بھی تیا ر ہے ۔ وہاں سے نشت برخاست ہوا مجھے کریم آباد جانا تھا شیر غازی بھی وہی جا رہے تھے ساتھ گاڑی میں ہم دونوں چلے ۔ راستے میں شیر غازی نے بتا یا کہ کچھ دن پہلے نور محمد صاحب نے مجھ سے رابطہ کیا ان کے ساتھ اور بھی پندہ افراد تھے ایک ہوٹل میں بیٹھک ہوٸی ۔ 

وہ مجھے اپنے حق میں دستبردار کروانا چاہتے تھے ۔ وہ مجھے قاٸل نہیں کر سکے میں نے بھی اپنا بنا نیہ ان کے سامنے رکھا تو وہ بے بس ہوٸیے اور ریکوسٹ کی ہمارے اس پراٸیوٹ گفتگو کو میڈیا کی زینت مت بنا نا میں نے اعلی ظرف کا مظاہر ہ کیا مگر انہوں نے خود ہی اس بات کوسوشل میڈیا میں لایا رہا امام داد ان کے گروپ کا حصہ ہے

 اس کی سیاست کو میں سمجھ گیا ہو ں مگر اس کا سیاسی حق ہے وہ قبیلہ خروکز کو جمع کریں اس کا بر پور فاٸدہ اٹھا ونگا میں اپنا منشور پیش کرکے ان کو اپنے حق میں کرونگا ۔ گزشتہ روز شیر غازی کے کمپین آفس میں ڈیبیٹ ہوا امام داد کا سیاسی چال سب پر واضح ہوا دونوں نے اپنے اپنے منشور سے الیکشن میں خود اپنے جوہر دیکھانے کا عزم ظاہر کیا۔ نور محمد کے فیس بک پیج پی ٹی آٸی ہنزہ پر ایک پوسٹ دیا تھا کہ کل ایک گروپ ہمارے ساتھ ضم ہوگا ۔ وہ خوب شرمیندہ تعبیر نہ ہو سکا ۔ 

دوسری طرف عبید اللہ بیگ پی ٹی آٸی کے ساتھ نہ دینے اور پارٹی کے کمزور ہونے کا خوب علم رکھتے ہیں اس لیے انہوں نے اپنا کمپین کو تیز کیا ہے اب ڈور ٹو ڈور کپین شروع کیا ہے ۔

 رشتہ داری یار دوستی ہر طریقے سے ووٹ حا صل کر نے کی تک و دو میں ہیں ۔ وہ برسراقتدار پارٹی کے ٹیکٹ کو عمران خان کی ہمایت کا ثبوت کے طور پر وٹرز کو قاٸل کر رہے ہیں۔

 سارھ ہی ساتھ صحت کا رڈ وسیلہ فنڈ اور دیگر ملامتوں کے حصول میں بر پور تعاون کی یقین دہانی کر وا رہے ہیں 

نور حمد اور ان کے ساتھی کچھ دن پہلے ہی التت میں اپنا طاقت دکھا چکےہیں اور وہ پی ٹی آٸی کو دیکھا نا چاہتے کہ حققی کارکنوں کو نظر انداز  کیا تو اس پارٹی کے اصل کارکن کیسے خود کو بہتر ثابت کر تے اس سلسلے ان کے تمام ساتھی پورےہنزہ میں کمین میں مصروف ہیں اب یہ بھی ہرفرد سےرابطہ کر رہےہیں اور باور کرانے کی کوشش کرتے ہیں کہ ہمارا پی ٹی آٸی کے اہم رہنما وں کا ساتھ ہے ۔ کامیابی کی صورت میں مساٸل کا حل حکومت وقت سے ہم کروادینگے۔

۔ سر وفی اپنے انداز میں خاموشی سے ہر فرد سے رابطہ قاٸم کر رہے ہیں شیر غازی میڈیا کے زریعے اپنا پیغام پہنچانے کے ساتھ ساتھ کانر میٹنگ میں اپنا کمپین کر رہے ہیں کامل جان ایم کیوں ایم کے تجربے سے ہر یونٹ میں ووٹر کو قاٸل کر رہے ہیں ۔

ا ب وہ حیدر آباد میں جلسہ کرینگے او ر بارہ سو گاڑیوں پر خضیر آباد تا سسوست ریلی نکا ل کر اپنا پاور بھی شو کرینگیں ۔ رازق بھی ووٹر کو خوب اپنے طرف راغب کر نے کا فن جانتے ہیں سیاست کے منجے ہوٸیے کھیلاڑی ہیں ۔ان کا پا لیسی یہ ہے کہ وہ کسی کے خلاف بیا ن نہیں دیتے بس اپنا ہی منشور لیکر چلتے ہیں ۔ 

ظہور کریم نے دو جلسے کر کے اپنا پاور شو کیا ہے وہ بھی زیادہ سے زیادہ کار نر میٹنگ میں مصروف ہیں ۔

 رحمت علی زیادہ تر ڈیبیٹس یا دوسرے امیدوار کے کمپین میں جاکر اپنا منشور پیش کرتے ہیں اور اس کو سوشل میڈیا میں دیتے ہیں ۔ حاجت محمد نے کل سلینڈر کیا ۔ عوامی ورکر ز کے کا رکن بابا جان کے ووٹ اپنے حصے میں لانے کے خوب محنت کر رہے ہیں ۔ روز ان کا ایک ریلی نکلتا ہے اور اپنا پیغام پہنچاتے ہیں اور اب تک کے ہنزہ کے حالات اور ناقص پالیسیوں کو حدف تنقید بناتے ہیں یہ واحد جماعت جس کے نغمے میں دوسروں کو تنقید کا نشانہ بیا یا ہے مگر میٹھے اندا ز میں , شاعری اور الفاظ میں خوب لطف ہونے کے ساتھ ساتھ ساز اور تال بھی اچھا ہے ۔ 

ایڈوکیٹ احسان اور آصف سخی کے درمیاں ووٹ تقسیم ہو رہے ہیں کیونکہ دونوں ہی باٸیں بازو کی جماعتوں کا بیا نہ پیش کر رہے ہیں ۔

 گز شتہ ادوار میں جب احسان إڈوکیٹ الیکشن میں حصہ لیتے تو ان کے قبیلے کا ساتھ ہوتا تھا اب کی بار قبیلے کا ووٹ کامل جان کےہاں زیادہ ہے ۔حاجت کے غوط ہونے کا فاٸدہ ریحان شاہ او ر گوجال کے امیدوار ں کو زیادہ ہو گا

 بنسبت پی پی کے رہا ریحان شاہ کاتو وہ ا س وقت کلک سے خضر آباد تک ووٹر کو منے میں لگے ہیں میر فملیی کا  اپنا ووٹ تھا وہ پارٹی کا نہیں تھا جیسے جمال اور فرمان ن لیگی سارے ریحان شاہ کےساتھ ہیں ۔گزشتہ کٸی سالوں سے ہنزہ کی خالی نشست ان کے لیے ووٹ کاٹنے کا باعث بنا ۔  شناکی سے ریاض ہیں وہ بھی وہاں خوب کمپین کر رہا ہے ۔

 مگر بات یہ طے ہے کہ 45ہزار ووٹر میں پچاس فصد ووٹ کاسٹ ہوجاٸیے 14امیدواروں میں کم از کم ووٹ 200 سے پانچ سو ماسواٸے مہناز ولی کے  لےسکتا ہے ۔ یا د رکھے الیکشن ایک ہی دن کے لیے ہوتا ہے۔

 ہم سب نے پھر سے ساتھ رہنا ہے ۔ کسی بھی امیدوار کے لیے کسی سے ضد اور دشمنی نا کر لیں ۔ ہم سب نے ساتھ رہنا ہے کسی ایک نے جیتنا ہے باقی سب نے ہار جا نا ہے  ۔ ہار جیت زندگی دو اہم واقعات ہیں ۔ دونوں میں ہی زندگی کا سبق پوشیدہ ہے ۔


اتوار، 8 نومبر، 2020

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کے یے افسوس کی بات ہے کے گلگت بلتستان والے سی پیک کے دروازے پر کہڑے ہوکر سوال کر رہے ہیں کے سی پیک کہاں ہے؟

ہنزہ ۔ چیر مین پی پی پی بلاول بٹھو کا دورہ ہنزہ کی جلکیاں


 

اسلام آباد/گلمت گوجال/ہنزہ علی آباد

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کے یے افسوس کی بات ہے کے گلگت بلتستان والے سی پیک کے دروازے پر کہڑے ہوکر سوال کر رہے ہیں کے سی پیک کہاں ہے؟ اتوار کے روز یہاں ایک بہت بڑے اجتماع جس میں سیکڑوں کی تعداد میں عورتیں بھی شامل تھیں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کے آپ کے حق کیلئے شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اس لیئے روڈ نہیں تو ووٹ نہین ہے کی سوچ مناسب نہیں ہے آپ اپنے ووٹ کا ضرورت استعمال کریں تاکہ آپ کا حقیقی نمائیندا آپ کا یے مسئلا حل کریں آپ پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں آپ مجھے ووٹ دیں آپ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو ووٹ دیں آپ کے تمام مسائل ہم حل کروائیں گے.انہوں نے کہا کے یہاں کوئلی کی شدید ضرورت ہے اس لیئے میں حکومت سندھ سے بات کر کے تھر کول سے سستا اور معیاری کوئلا دلائون گا.

 انہوں نے کہا کے گلگت بلتستان کا میرا یے تیسرا دورا ہے میں گلگت بلتستان کے چپی چپی کورا کیا ہے اس لیے یہاں کے عوام کے مسائل کا بخوبی واقف ہوں.

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کے ہمارا آپ سے تین نسلوں کا ساتھ ہے شہید ذوالفقارعلی بھٹو کا نواسا اور شہید بی بی کا بیٹا آپ سے ساتھ نبھائیں گے اس موقع پر آزاد امیدوار حاجت محمد نے پیپلزپارٹی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہو کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی اس سے قبل ہنزہ کا روایتی لباس پہنے ننھی بچیوں نے آیا شہید بی بی کی نشانی آیا ہے بلاول چھایا ہے بلاول کے نغمہ پر ٹیبلو پیش کیا.

اس موقع پر پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر ,ڈاکٹر نفیسہ شاہ فیصل کریم کنڈی، حسن مرتضی،ڈاکٹر کریم خواجہ، شاہین کوثر ڈار، سادیہ دانش، ہدایت اللہ خان،نایاب لغاری بھی ان کے ہمراہ تھے.

ہنزہ ۔ ہنزہ۔ پاکستان پیپلزپارٹی چین کے ساتھ مل کر گلگت بلتستان کے علاقوں کے لیے روزگار دیےنگے بلاو ل بٹھو

 

ہنزہ۔ بلاول بٹھو زرداری ہنزہ میں الیکشن کمپین سے خطاب کر رہے ہیں ۔ فوٹو سید اسد اللہ غازی


                 بلاول کا ہنزہ علی آباد میں خطاب 

ہنزہ۔ گلگت بلتستان میں اینے وسائل ہونے کے باوجود غریب کیوں ہے۔

ہنزہ۔ ہم آپ کو  صوبہ دینگے۔

ہنزہ۔ دوسرے پارٹیوں نے ہمارےمنشور سے ایک حصہ چوری کیا ہے۔

ہنزہ۔ آپ 15 نومبر کو پیپلزپارٹی کے امیدوار کو جیتا لے ہم آپ کے وعدہ پورا کرنگے۔

ہنزہ۔ اب پیپلزپارٹی یہاں نہیں روکے گی۔ ہم آپ کے حقوق کے اور آگے جائینگے

ہنزہ۔ ہم نے یہاں کے نوجوان کو حق روزگار بھی دینا ہے۔

ہنزہ۔ آپ نے دوسرے پارٹیوں کے دور بھی دیکھے جہاں روزگار چھین لیا گیا تھا۔

ہنزہ۔ شہید بی بی نے گلگت بلتستان میں خواتین کے لیے انقلابی منصوبہ دیا۔

ہنزہ۔ صدر زرداری نے گلگت بلتستان میں 25 ہزار نوکریاں دی۔

ہنزہ۔ آپ نے اس کٹپوتلی حکومت نے دو سال میں گلگت بلتستان کو کوئی پیکج نہیں دیا۔

ہنزہ۔ موجودہ حکومت نے دو سال میں گلگت بلتستان کے بارے میں سوچا بھی نہیں

ہنزہ۔ یہ کٹ پتلی والے عزت والے لوگ نہیں ہے۔

ہنزہ۔ ۔ عمران نے ایک گندہ وزیر یہاں بیجا۔

ہنزہ۔ گندا وزیر اور گندا وزیراعظم کو یہاں سے بگانا ہے۔

ہنزہ۔ سی پیک کا منصوبہ صدر زرداری کا منصوبہ ہے۔

ہنزہ۔ ہم نے سوچا تھا کی سی پیک کے تحت پاسماندہ علاقوں کو۔

ہنزہ۔ ہنزہ نہیں ہوتا تو سی پیک کا منصوبہ نہیں ہوتا۔

ہنزہ۔ پاکستان پیپلزپارٹی چین کے ساتھ مل کر گلگت بلتستان کے علاقوں کے لیے روزگار دیےنگے۔

ہنزہ۔ بارڈر علاقوں کے حقوق ہوتے ہے۔

ہنزہ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت وفاق میں ارہی ہے۔

ہنزہ۔ ہم نے بینظر مزدور کارڈ کا منصوبہ شروع کیا جو یہاں گلگت بلتستان میں دیا جاءے گا۔

ہنزہ۔ ہم نے سندھ میں جو ادارے بنائے وہ گلگت بلتستان 


میں بھی بنائے گے۔

ہنزہ۔ پی ٹی آئی کی حکومت غریب

ہنزہ ۔ پی ٹی ائی حکومت نے پی ٹی ڈی سی کو نجکاری کا منصوبہ بنایا ہے جس کی ہم مخالف کرتے ہے۔

ہنزہ۔ آپ نے ہماری امیدوار کو باری اکثریت سے جیتانا ہے

جمعرات، 5 نومبر، 2020

ہنزہ ۔ الیکشن 2020 جی بی اے پی ٹی آٸی انفراد اور انقلابی کا فاٸد ہ کامل جان کو زیادہ اور کسی بھی امیدوار کو جیت کی نوید کا باعث ہے


سید اسد اللہ غازی کالم نگار صحافی  سوشل ایکٹیوسٹ


کیا یہ ہے سیاست 

غازی کے قلم سے 

سید اسد اللہ غازی ۔ 

جو ں جوں الیکشن کا آخری تاریخ نزیک آتا جارہا ہے الیکشن کے گہماگہمی بھی تیز ہوتی جارہی ہے ۔ لگتا ہے کہ پی ڈی ایم  گلگت بلتستان میں اپنے عہداروں سے ایک دوسرے کے خلاف محتاط انداز میں تنقید کرنے اور ووٹ حاصل کر کے مشترکہ حکومت بنانے کے لیے کہہ چکا ہے  پی پی پی کے امجد ایڈوکیٹ او ر حفیظ الرحمن کا ایک دوسرے کے قریب آنا اس بات کی گواہی ہے ۔

 ہر حلقے میں صورت حال روز بہ روز تبدیل ہو رہی ہے ۔ میں حلقہ 6 کو فوکس کر کے بات کرونگا ۔ یہاں 15 امیدوار ہیں کچھ جلسے جلوس سے طاقت دیکھا رہے تو کچھ ریلیاں نکا ل کر کچھ سوشل میڈیا میں اپنا بیانیہ دیکر اور کچھ آزاد امیدوار گھر گھر جا کر عوام کو اپنے حق میں قاٸل کر رہے ہیں ۔

 پی ٹی آٸی ہنزہ کے بکھر جانے کی وجہ سے بہت سے آزاد امیدواروں نے اس لیے قسمت آزماٸی کی کہ پی ٹی آٸی نے غیر مقبول اور نا پسندیدہ شخص کو ٹکیٹ دی  ۔ کر نل عبید اللہ بیگ کو گزشتہ الیکشن میں بہت سارے سیاسی ایکٹیوسٹ کا ساتھ عوام کو موبلاٸز کر کے 4500ووٹ دیلا ۔ الیکشن ہارنے پر انہوں عوام کو برا بلا کہا جس کی ویوڈیوز مجھ تک پہنچی ۔ میں نے کسی بھی فرد کے خلاف الیکشن کمپین کا حصہ نہ بنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے اس لیے اس ویڈیو کو چلا کر دوسرے مد مقابل کو فاٸد ہ پہنچانے سے گریز کیا ہے ۔ 

اس کے علاو ہ اسیران کے کیس کے حوالے سے ایک کمیٹی حکومت نے 2012 میں بناٸی تھی جس میں کرنل عبید بھی شامل تھے ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اسیران کو عبرت ناک سزا دینے کی سفارش کی تھی ۔ گوکہ سوشل میڈیا میں ان سے منسوب لیٹر جا لی ہے  ۔اس کے علاوہ کامل جان ۔امتیاز گلگتی اور پی ٹی آٸی انقلابی اور مسلم لیگ ن کے ریحان شاہ جو کہ یہ سب عبید اللہ بیگ کے قریبی ساتھ تھے ان کے سخت مخالفین میں سے ہیں ۔ گو کہ ہنز ہ میں ایک سابقہ روایت ہے کہ برسراقتدار پارٹی کو ووٹ دیا جا تا ہے 

مگر وفاقی وزرا کے بیانات اور عمران خان کے ہنزہ دورے کے بارے میں کرنل عبید اللہ بیگ نے اعلان کیا تھا پھر کہا کہ وزیر اعظم نے ہنزہ کا دورہ منسوخی کے با رے کہا کہ  الچن گروپ کے میر ے ساتھ نہ دینے پر عمران خان خفا تھے اتفاق ہی نہیں تو ادھر کیوں آوں ؟  نورمحمد اور انکے انقلابی  

ساتھیوں کو مرکز سے پارٹی کے اہم رہنماوں کا ساتھ ہے ۔ دونوں نے برسر اقتدار پارٹی کے ووٹ تقسیم کیا بلکہ پورا ہنزہ پی ٹی آٸی کابینہ اور ان کے رفقا ایک طرف ہونے نے اب پی ٹی آٸی انفراد ہو کر رہ گیا ہے ۔ 

جس کا برپور فاٸدہ کامل جان کو مل رہا ۔ کامل جان کے بارے سوشل ورکر خطاب بھی سیاست میں کام آرہا ہے لوگ یہ سمجھتے ہیں جیتنے والے ممبر نے ویسے بھی ہنزہ کے لیے کچھ کرنا نہیں ہے ۔ کامل جان امیر آدمی ہے کسی بھی وقت ضرورت مالی امداد بھی کریگا اس کو ووٹ دو ۔ کامل جان نے شناکی سے لیکر گوجال تک ہر جگہ رابطہ قاٸم کیا ہوا ہے مظبوط تریں امیدوار ہیں اب تک اس کے علاوہ ظہور کریم ہر وقت ہر آدمی کو دستیاب ہونے کی وجہ عوام کی حمایت حاصل ہے ۔

گوجال سے حاجت محمد پی پی کا ووٹ کا ٹ رہا ہے اگر بلاول اس کو منوالیں اور شمشال روڈ اور سنٹر ہنزہ کے ڈی ایچ کیوں ہسپتال کو سندھ گورنمٹ کے زریعے سے بنالیں تو پی پی پہلے نمبر جمپ مار سکتی ہے ۔شیر غازی ۔پروفسر وفی احمد ۔رحمت علی او ر پروفیسر ریاض اس بڑے امیدواروں کی رسہ کشی میں سرپراٸیز جیت ان کی بھی مقدر میں آسکتا ہے ۔ ریحان شاہ گوجال میں عوام کو قاٸل کریں تو ن لیگ اب ایک پیج پر ہیں اگر اس دوران میر غضنفر ن لیگ کے کمپین کرے تو حالات تبدیل ہو سکتے ہیں ۔ میر ی زاتی  تجزیہ کامل جان ۔ نور محمد اور شیر غازی میں سے کوٸی ایک جیت سکتا ہے 

ہنزہ ۔ظہور کریم ایڈوکیٹ نے چپورسن کے عوام کے ساتھ وعدہ کیا کہ اگر حلقہ 6 سے الیکشن لڑنے والے تمام امیدوار ان کا ساتھ دینے کو تیار ہیں تو وہ الیکشن لڑنے سے بائکاٹ کرنے کو تیار ہیں اور جب تک چپورسن کے عوام کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا ناصرف ان کے ساتھ کھڑے رہنگے بلکہ ضلع ہنزہ میں الیکشن بھی نہیں ہونے دینگے

ظہور کریم پی پی پی کا نامزد امیداوار حلقہ 6ہنزہ
 

ہنزہ ( سلیم برچہ) امیدوار پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ ظہور کریم ایڈوکیٹ کا چپورسن گوجال کا دورہ عمائدین اور چپورسن یوتھ آرگنائزیشن سے ملاقات کی علاقے کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا یاد رہے کہ اہلیان چپورسن کی جانب سے الیکشن 2020 سے مکمل بائکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے جس کی وجہ ماضی میں ہونے والے ناانصافیاں اور ہر قسم کے ترقیاتی منصوبوں میں چپورسن کے عوام کو نظر انداز کرنا ہے 

اس موقعے پر عوام نے اپنے مسائل کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی علاقے کی ترقی کا دارومدار پکی سڑک تعلیم کے اصول کے لئے سکول کالجز صحت کے مراکز کا ہونا اور پینے کے لئے صاف پانی کی فراہمی جیسی سہولیات لازمی ہیں ماضی میں ان کے فراہمی کا وعدہ سب امیدواروں نے کئے مگر الیکشن جیتنے کے بعد آج تک اقتدار میں آنے والے کسی بھی امیدوار نے پوچھا تک نہیں اور اقتدار کے مزے لوٹے میں مصروف رہے جن سے تنگ آکر اہلیان چپورسن نے انتخابات کا حصہ بننے اور الیکشن کمپین کے لئے جانے والے امیدواروں کو خوش آمدید کہنے سے متفقہ طور پر بائے کاٹ کا اعلان کیا ہے 

عوام کا کہنا تھا کہ سردیوں میں شدید برفباری ہونے کے باعث مریضوں کو ہسپتال پہنچانے میں بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا ہوتا ہے اسی طرح روزمرہ کی زندگی میں استعمال ہونے والے اشیاء خوردونوش کے حصول تعلیم کے لئے جانے والے طلبہ و طالبات کے مسائل سے لے کر پینے کے لئے صاف پانی کے حوالے سے بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا ہوتا ہے 

تین سے چار کلومیٹر دور سے روزانہ کے حساب سے اپنے پیٹ پر لانے پر مجبور ہیں وفاقی وزیر کا سب ڈویژن گوجال کا دورہ اور چپورسن روڈ کا جھوٹے اعلانات عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے جس کا ناصرف چپورسن کے عوام شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں بلکہ ایف آئی اے اور نیب سے ایف ڈبلیو او کے خلاف انکوائری کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں

 اس موقع پر ظہور کریم ایڈوکیٹ نے چپورسن کے عوام کے ساتھ وعدہ کیا کہ اگر حلقہ 6 سے الیکشن لڑنے والے تمام امیدوار ان کا ساتھ دینے کو تیار ہیں تو وہ الیکشن لڑنے سے بائکاٹ کرنے کو تیار ہیں اور جب تک چپورسن کے عوام کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا ناصرف ان کے ساتھ کھڑے رہنگے  بلکہ ضلع ہنزہ میں الیکشن بھی نہیں ہونے دینگے۔

گلگت ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کے دورہ گلگت بلتستان کی تفصیلات جاری کردیں

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف 


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ  نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کے دورہ گلگت بلتستان کی تفصیلات جاری کردیں


مریم نواز شریف انتخابی مہم کے سلسلے میں 7 روز گلگت بلتستان میں قیام کریں گی 


مریم نواز شریف 5 نومبر کو سکردو پہنچیں گی


مریم نوازشریف 5 نومبر کو غواڑی،6 نومبر کو سکردو اور 7 نومبر کو ڈمبوداس جلسوں سے خطاب کریں گی


مریم نواز شریف 8 نومبر کو گوہکوچ،10 نومبر کو استور اور 11 نومبر کو چلاس میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گی


6 نومبر کو شگر سے سکردو تک ریلی نکالی جائے گی 


7 نومبر کو مریم نوازشریف ڈمبوداس میں منعقدہ استقبالیہ میں شرکت کریں گی۔ 


مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے صدر اور سابق وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمن مریم نوازشریف کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے 


مریم نوازشریف 8 نومبر کو گاہکوچ جائیں گی،مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ غذر کے زیراہتمام استقبالیہ میں شرکت کریں گی۔


مریم نوازشریف کو مسلم لیگ (ن) کی گلگت بلتستان میں پانچ سال کی حکومت کی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی 


دورے کے دوران مریم نوازشریف پارٹی امیدواروں،عہدیداروں، کارکنان،نوجوانوں اور بزرگ عمائدین سے ملاقات کریں گی


پاکستان مسلم لیگ (ن) میڈیا ڈیپارٹمنٹ

منگل، 27 اکتوبر، 2020

پی-ٹی-آئی کی جانب سے خیبر،سوست اور خداآباد میں کمپین آفس کا افتتاح

امیدوار جی بی آے 6ہنزہ کر نل ر عبید اللہ بیگ 

 

پی-ٹی-آئی کی جانب سے خیبر،سوست اور خداآباد میں کمپین آفس کا افتتاح۔


ہنزہ (عبد المجید) پاکستان تحریک نصاف کے نامزد امیدوار برائے حلقہ 6 ہنزہ کرنل (ر)عبیداللہ بیگ نے ضلعی کابینہ ،قائدین اور ٹائگرز کے ہمراہ ایک دن میں تین مختلف مقامات پر خیبر،سوست،کمپین مراکز کا افتتاح کردیا۔پہلے مرحلے میں خیبر،سوست،خداآباد میں باضابطہ طور پر الیکشن مہم کا آغاز کردیا۔تینوں مقامات پر کرنل (ر)عبیداللہ نے حلقے کیلئے منشور کا اعلان کردیا اور عوامی مسائل سنے۔اس موقع پر کرنل (ر)عبیداللہ کا کہنا تھا کہ گوجال کو گلگت بلتستان کی آزادی کے موقع وزیراعظم پاکستان دوسری سیٹ کی خوشخبری دینگے۔انکا مزید کہنا تھا کہ ماضی کئ حکومتوں نے لوٹ پار ، کمیشن اور بدعنوانی کا بازار گرم کیا تھا جس کئ وجہ سے ہنزہ دیگر اضلاع سے پسماندہ ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کئ حکومت گوجال کی محرومیوں کا ازالہ کرتے ہوئے بہت جلد ٹیکنوکریٹ کی سیٹ دیگی اورسیناکی کے عوام کو معاون خصوصی کی نشت دیگی۔انہوں امید ظاہر کی عوام اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرتے پاکستان تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریینگے۔

جمعرات، 22 اکتوبر، 2020

بدھ، 21 اکتوبر، 2020

ہنزہ ۔ آزاد امیدوار جی بی ایل آے 6 احسان ایڈوکیٹ نے آر او زلقرنین پر جانبداری اور اور ڈیکٹیشن پر چلنے کا الزام لگاتے ہوٸیے کہا کہ اب اس کے ہوتے ہوٸیے الیکشن مشکوک ہوچکا ہے تفصلات کے لیے لنک پر کلیک کریں ہنزہ ٹی وی کو سبسکراٸب کرنا نہ بولیں

 


ہنزہ ۔ آزاد امیدوار جی بی ایل آے 6 احسان ایڈوکیٹ نے آر او زلقرنین  پر جانبداری اور اور ڈیکٹیشن پر چلنے کا الزام لگاتے ہوٸیے کہا کہ اب اس کے ہوتے ہوٸیے الیکشن مشکوک ہوچکا ہے  تفصلات کے لیے لنک پر کلیک کریں ہنزہ ٹی وی کو سبسکراٸب کرنا نہ بولیں