سکردو(پریس ریلز) یونیورسٹی آف بلتستان بائیوجیکل ڈیپارنمنٹ کے زیر اہتمام یونیورسٹی بائیوجیکل کے زیر اہتمام کلین اینڈ گرین انووائرنمنٹ مہم، طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے مہم میں حصہ لیا، اور یونیورسٹی کے احاطے میں صفائی مہم میں براہ راست حصہ بھی لیا، وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلتستان سکردوڈاکٹر محمد نعیم خان نے اس موقعے پر طلباء و طالبات سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرت نے انسان کو ماحول کا نگہباں اور سفیر بنا کر بھیجا ہے ہماری اجتماعی زمہ داری ہے کہ ہم اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے عملی اقدامات کریں اور ماحول کے تحفظ میں اپنا حصہ ڈالیں ،ماحول کے قدرتی حسن کو برقرار رکھنے کے لیے عملی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے، طلباء کی زمہ داری ہے کہ وہ ماحول دوست سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور لوگوں کو متحرک کریں کہ وہ ماحول دوست سرگرمیوں میں اپنا حصہ ڈالیں، انہوں نے کہا کہ بائیولوجیکل ڈپیارنمنٹ کی ماحول دوست کاوشیں قابل ستائش ہیں ہمیں ماحول کے ساتھ ساتھ بناتات اور حیوانات کے تحفظ کے لیے بھی اقدامات کرنے ہونگے، انسان کو دنیا میں ماحول کا نائب اور نگہبان بنا کر بھیجا گیا ہے ہم سب کی اجتماعی زمہ داری ہے ہم اپنےماحول کو بچائیں، بائیولوجیکل سائنس کے اسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر علمدار حسین نے اس موقعے پراپنے خطاب میں کہا کہ بائیولوجیکل ڈیپارنمنٹ ماحول دوست سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اپنا ہر ممکن کردار ادا کرتا رہے گا، ماحول دوست سرگرمیوں سے گلوبل وارمنگ کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی،طلباء کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کا مقصد ماحول دوست سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔۔۔
جمعہ، 20 نومبر، 2020
ایف ڈی پی کا ٹیسٹ رواں ماہ 22 نومبر کو انچن کمپس سکردو میں ہوگا ۔
بلتستان کے لیے بڑی خوش خبری
ایف ڈی پی سنٹر سکردو میں قائم
ایف ڈی پی کا ٹیسٹ رواں ماہ 22 نومبر کو انچن کمپس سکردو میں ہوگا ۔
سکردو(پریس ریلز) بلتستان کے لیے بڑی خوش خبری، ایف ڈی پی کا ٹیسٹ اب سکردو میں ہو گا۔بلتستان یونیورسٹی کے تحت فکیلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام(FDP)کا ٹیسٹ 22 نومبر 2020ء صبح 10 بجےانچن کیمپس سکردو میں ہوگا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق اُمیدواروں کو پہلے ہی مطلع کر دیا گیا ہے کہ شناختی کارڈ کے ہمراہ تشریف لائیں۔ اس سلسلے میں رجسڑار بلتستان یونیورسٹی وسیم اللہ جان ملکؔ کی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا بے جا نہ ہوگا۔ انہوں نے ایف ڈی پی سینٹر سکردو منتقل کرنے کے لیے عملی کوشیں کیں اور متعدد بارہائیر ایجویکشن کمیشن کے اعلیٰ حکام سے ملے، خاص طور پر ڈائریکٹر جنرل مانیڑینگ اینڈ ایویلیشن سے اُن کی ملاقات سود مند رہی جس کے نتیجے میں ٹیسٹ سینٹر کا قیام سکردو میں ممکن ہوسکا۔اب رواں ماہ کی 22 تاریخ کو فکیلٹی ڈویلپمنٹ کا ٹیسٹ سکردو، میں ہوگا، اس قبل یہ ٹیسٹ گلگت میں رکھا گیا تھا۔ دریں اثناء عوامی حلقوں، اساتذہ کرام اور طلبہ نے ایف ڈی پی سنٹر کی سکردو منتقلی کو عوام دوست اور تعلیم دوست اقدام قرار دیا ہے اور بلتستان یونیورسٹی کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔
ہفتہ، 24 اکتوبر، 2020
اسکردو۔ ڈپٹی کمشنر سکردو کا ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کے ہمراہ گرلز ماڈل ہائی سکول سکردو کا دورہ : کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔
![]() |
| ڈپٹی کمشنر سکردو ڈاکٹر انس اقبال کرونا SOP ,s کا معاٸینہ کر رہے ہیں |
![]() |
| لبیہ کولیکشنز ہسپتال روڑ علی آباد میں کھدر مشہور ڈیزاٸنر کا آیا ہے |
ڈپٹی کمشنر سکردو کا ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کے ہمراہ گرلز ماڈل ہائی سکول سکردو کا دورہ : کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔
آج مورخہ 23 اکتوبر 2020 کو ڈپٹی کمشنر سکردو ڈاکٹر محمد انس اقبال نے ڈائریکٹر ایجوکیشن اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کے ہمراہ اچانک گرلز ماڈل ہائی سکول کا دورہ کیا۔ دوران کے دوران انہوں نے مختلف کلاس رومز کا جائزہ لیا۔ تمام طالبات نے ماسک پہننے ہوئے تھے اور سماجی فاصلے کو بھی یقینی بنایا ہوا تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے سکول انتظامیہ کے ہیلتھ ایس او پیز کو مد نظر رکھنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ایس او پیز کو ہمہ وقت مدنظر رکھیں تاکہ اس موذی مرض سے طلباء کو محفوظ رکھا جا سکے اور ان کی تعلیم پر کسی قسم کی منفی اثر نہ پڑے۔ انہوں نے سکول پرنسپل کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی اساتذہ یا طلباء اور دیگر کسی بھی سٹاف میں کورونا کی علامت ظاہر ہو تو اسے فوراً سکول سے چھٹی دی جائے تاکہ اس سے دوسرا متاثر نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکول میں بغیر ماسک کے کسی کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے اور گیٹ پرژسختی سے عملدرآمد کے لئے اقدامات کئے جائیں۔
بدھ، 21 اکتوبر، 2020
اسکردو ۔ اسکردو: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین الیکشن مہم کا آغاز سکردو سے کریں گے، سعدیہ دانش سیکرٹری اطلاعات
اسکردو: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین الیکشن مہم کا آغاز سکردو سے کریں گے، سعدیہ دانش سیکرٹری اطلاعات
اسکردو: بلاول بھٹو زرداری 21 اکتوبر کو سکردو پہنچیں گے، سعدیہ دانش
اسکردو: چیئرمین پیپلز پارٹی بلتستان ڈویژن میں 14 روز قیام کریں گے، سعدیہ دانش
اسکردو: بلتستان ڈویژن کے تمام حلقوں کا دورہ کریں گے، سعدیہ دانش
اسکردو: بلتستان ڈویژن سے بلاول زرداری گلگت اور دیامر ڈویژنز کا دورہ کریں گے، سعدیہ دانش
اسکردو: بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان میں 22 روز قیام کریں گے، سعدیہ دانش
اسکردو:چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان کے تمام حلقوں میں کارنر میٹنگ اور جلسے کریں گے،سعدیہ دانش
جمعرات، 1 اکتوبر، 2020
سکردو ۔ ڈپٹی کمشنر سکردو ڈاکٹر محمد انس اقبال کا سنٹر ل جیل کا دورہ کویڈ19 کے ایس او پیز عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے بغیر ماسک کے داخلے پر پابندی آٸید کی
سکردو (بیوروچیف )ڈسٹرکٹ جیل سکردو میں بغیر ماسک داخلے پر پابندی عائد ہو گی : ڈپٹی کمشنر سکردو۔
آج مورخہ 1 اکتوبر 2020 کو ڈپٹی کمشنر سکردو ڈاکٹر محمد انس اقبال نے ڈسٹرکٹ جیل سکردو کا دورہ کیا اور وہاں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہدایات دی کہ سٹاف اور کوئی بھی ملاقاتی مین گیٹ سے اندر داخل ہوتے وقت حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق چھوڑ دیں اور بغیر ماسک داخلے پر پابندی عائد کیا جائے۔ جیل کے اندر تمام احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ دورہ کے دوران ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ڈسٹرکٹ جیل سٹاف اور قیدیوں میں کوئی بھی کورونا مریض نہیں ہے اور اللہ کے فضل سے کسی میں بھی کورونا کے علامات نہیں پائے گئے ہیں۔
جمعہ، 18 ستمبر، 2020
گلگت بلتستان کا ضلع دیامر کا نواحی علاقہ تھور داس کے مقام پر اس حوالے سے عوامی سطح پر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے
چلاس (نمائندہ خصوصی) گلگت بلتستان اور خیبر پختون خواہ کا حدود تنازعہ حل نہ ہونے اور دیامر بھاشاڈیم میں زیرآب آنے والی بسری سے لے کر دیامر بھاشاڈیم سربند تک کے زمینوں کے معاوضوں کی عدم ادائیگی پر متاثرین دیامر بھاشا ڈیم/تھور کے عوام میں تشویش میں اضافہ ہونے لگا۔ گلگت بلتستان کا ضلع دیامر کا نواحی علاقہ تھور داس کے مقام پر اس حوالے سے عوامی سطح پر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں دیامر بھاشا ڈیم کے حق میں نعرے لکھے گئے تھے اور ساتھ ہی اپنے حقوق کے مطالبات بھی درج تھے۔ مظاہرین نے کہا کہ گلگت بلتستان کا ضلع دیامر تھور اور خیبر پختون خواہ کا ضلع کوہستان ہربن کے مابین حدود تنازعہ
حل کیا جائے۔
مظاہرین نے ہربن کے عوام کی جانب سے شدت پسندی کو فروغ دینے پر ریاستی اداروں سے انکی گرفتاری کرکے قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ بھاشا پل تک گلگت بلتستان کا حدود ہے جو صدیوں سے دیامر کا حدود کہلایا گیا ہے۔ بسری سے لے کر دیامر بھاشاڈیم سربند تک کی دیامر بھاشا ڈیم کی میں زیرآب آنے والی زمینوں کی تمام ادائیگی دیامر تھور کے عوام کو کیا جائے۔ اب تک ادائیگی نہ ہونے پر عوام میں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے۔ حدود تنازع کی آڑ میں ہربن کے شدت پسند لوگ گلگت بلتستان کو ملنے والے مراعات غضب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ احتجاجی مظاہرین نے حکومت سے زمینوں کے معاوضوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کردیا ہے۔ یاد رہے تھور ہربن حدود تنازعہ دیامر بھاشاڈیم میں زیرآب آنے والی اراضی کی پیمائش کا آغاز ہونے ہربن بھاشا کے عوام کی جانب سے دعوی کیا گیا۔ اس سے قبل یہ علاقہ دیامر تھور کے عوام کے زیر قبضہ رہا اس علاقے کی بھیڑ بکریوں اس حدود کے چراہ گاہ میں رکھا
جاتا تھا جہاں تھور کے عوام کے چوراہے رہا کرتے تھے۔
اس سے قبل حکومت کی اجازت کے باوجود ہربن کے عوام نے اعلان کے ساتھ تھور کے جنگلات سے کٹی ہوئی عمارتی لکڑی پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرف لے جانے پر غنڈا ٹیکس لینے کی کوشش کی جس کی وجہ سے دیامر میں کروڑوں مالیت کی عمارتی لکڑی سڑنے کا شدید خطرہ لاحق ہوا تھا تاہم حکومتی سطح پر ہربن کے عوام کو بھی لگام نہ دیا جاسکا۔
اتوار، 24 مئی، 2020
سکردو . کل عید نہیں پرسو پیر کو ہوگی .رویت هلال کمیٹی کا علان مسترد
پیر، 13 اپریل، 2020
گکگت بلتستان میں آٹه نیے کیس جبکہ تین صحتیاب شمس میر مشیر اعطلات
گلگت( سیما کرن) گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 8 مریض سامنے آگئے۔ کل 78 افراد کے سیمپلز ٹیسٹ کئے گئے۔اسی طرح ایکٹیو کیسسز کی کل تعداد 72 رہ گئی ۔ اسی طرح سکردو سے 14 افراد کے نمونے کئے گئے تھے جن میں 11 افراد میں یہ وائرس نہیں پایا گیا جبکہ 3 افراد میں اس عمل کو دوبارہ دہرایا جانا ھے۔صوبائی وزیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے اس حوالے سے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کل تک مریضوں کی تعداد 67 تھیں مگر 8 نئے مریض شامل ھونے سے تعداد 75 ھوگئی۔ کل 70 نئے ٹیسٹ کئے گئے تھے جبکہ 8 افراد میں ٹیسٹ کے عمل کو دہرایا گیا تھا۔ نئے کئے گئے ٹیسٹ میں 8 افراد میں وائرس پایا گیا۔ ان 8 نئے مریضوں میں 6 استور سے جبکہ 2 کا تعلق نگر ضلع سے ھے ۔شمس میر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو مبارک ھو کہ وفاقی حکومت نے تسلیم کیا ہیکہ گلگت بکتستان کی کوششیں کامیاب رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومتی پالیسی تھی جس کے باعث اس وبا پہ قابو پانے میں مدد مل رہی ھے۔صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ گلگت بلتستان کے 3 ڈویژنز گلگت، دیامر اور بلتستان میں Covid-19 ہسپتالوں کی تعمیر شروع کردی گئی ہے۔مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے Covid-19 کے یہ تینوں ہسپتال جدید ICU کی سہولیات سے مزین ہونگے۔مشیر اطلاعات شمس میر نے کہا کہ Covid-19 ہسپتالوں کیلئے سٹاف کو تربیت دی جائے گی شمس میر نے کہا کہ گلگت بلتستان Covid-19 ہسپتال تعمیر کرنے والا پاکستان کا پہلا تیز ترین صوبہ ہوگا۔گلگت بلتستان کے انٹری پوائنٹس اور بڑے شہروں میں جدید خود کار تھرمل سکریننگ گیٹس اور الیکٹرک سینی ٹائزر سپرے گیٹس کی نصب کیئے جائیں گے ۔یہ گیٹس پورے صوبے کی عوام میں کورونا وائرس کی موجودگی کا بتادیگا اور الیکٹرانک ڈیٹا کے زریعے شناخت عمل میں آئے گی ۔شمش میر نے کہا کہ صوبائی حکومت Covid-19 کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے ۔گلگت بلتستان کورونا وائرس کے ریکوری ریٹ میں پاکستان کا پہلا تیز ترین ریکوری کرنے والا صوبہ بن گیا ہے ۔شمس میر نے کہا ہے کہ Covid-19 سے نمٹنے کے لیے گلگت بلتستان حکومت نے فول پروف اقدامات کیئے ہیں جس کا نتیجہ حوصلہ افزا ہے ۔گلگت بلتستان حکومت Covid-19 کے اس لمبے عرصے میں بچوں ککیلئے سلیبس کو ہوم ڈلیوری کے ساتھ ای-ایلکٹرانک سہولیات پر لے جانے کی اقدامات کی تیاری کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ صوبائی حکومت چاروں صوبوں میں گلگت بلتستان کے ان شہریوں کو لانے کیلیے اوپن ڈور پالیسی پر کام کررہی ہے ۔اوپن ڈور پالیسی Covid-19 کی WHO اور نیشنل ہیلتھ پالیسی کی SOP کے مطابق ہوگی۔اس سلسلے میں وفاقی حکومت اور چاروں صوبوں کے حکام سےبات چیت جاری ہے۔صوبائی حکومت اپنے گلگت بلتستان کے شہریوں کو ملک میں کہیں بھی تنہا یا بے یارومددگا نہیں چھوڑے گی۔
اتوار، 12 اپریل، 2020
بریکنگ نیوز . صدر پاکستان سی ایم گلگت بلتستان کے گلے شکوے دور کرنے گلگت اور سکردو کے دورے پر ....
اسلام آباد. صدر مملکت ڈاکٹر آصف علوی کا ایک روزہ دورہ گلگت بلتستان متوقع ہے...
اسلا م اباد صدر پہلے مرحلے میں گلگت روانہ ہونگے...
اسلام آباد.. دوسرے مرحلے میں سکردو ایرپورٹ اترینگے..
اسلام آباد. صدر مملکت اپنے دورے میں اہم اعلانات کرینگے.
اسلام آباد. صدر مملکت امدادی سامان بھی جی بی حکومت کے حوالے کرینگے.. سرکاری ذرائع..
ہفتہ، 11 اپریل، 2020
بلتستان میں کرونا وائرس کو بہتریں حکمت عملی کے باعث شکست کا سامنا
ضلع سکردو میں 5, گانچھے میں 3 مریض رہ گئے, ضلع کھرمنگ اور شگر کرونا سے پاک ہو گئے, سٹوڈنٹس کے کرونا ٹیسٹ بھی نیگیٹیو آ رہے ہیں
مزید کیسز سامنے نہ آئیں تو امکان ہے چند دنوں میں بلتستان ریجن کرونا فری زون بن جائے گا, مقامی طور پر منتقلی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا
سکردو (سکندر علی زرین) بلتستان ریجن میں کرونا وائرس اپنے انجام کو پہنچے والا ہے۔ بلتستان کے عوام موذی وائرس کو شکست فاش دینے کیلئے باقی 8 متاثرہ افراد کے ریکور ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔ کوئی نیا کیس سامنے نہ آنے کی صورت میں قومی امکان ہےکہ چند دنوں میں بلتستان کرونا سے پاک ہو جائے گا۔ ضلع شگر اور ضلع کھرمنگ کرونا فری زون بن گئے۔ وزیر اطلاعات شمس میر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جمعے کو صوبے میں 14مریضوں کو وائرس سے نجات ملی, شفایاب ہونے والے 13 افراد کا تعلق بلتستان سےتھا, اس طرح 4 اضلاع پر مشتمل ارض بلتستان کرونا کو شکست دینے کے قریب ہے۔ محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق ضلع سکردو میں اب صرف 5 کرونا مریض رہ گئے ہیں۔ گانچھے سے تعلق رکھنے والے 3 افراد بھی ہنوز کرونا سے متاثر ہیں۔ کھرمنگ اور شگر کے کرونا سے متاثرہ تمام زائرین صحت یاب ہو گئے۔ دوسری جانب پنجاب اور کراچی سے پہچنے والے قرنطینہ میں موجود طلبہ کے ٹیسٹ نتائج بھی نیگیٹیو آ رہے ہیں۔








