‏صحت لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
‏صحت لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جمعہ، 1 نومبر، 2024

ڈی ایچ کیو ہنزہ لاوارث بن گیا صوبائی حکومت وانتظامیہ کے وعدے وفا نہ ہو سکیں۔نہ لیبارٹری نہ سی سیکشن نہ ادویات نہ گائینی و اپریشن تھیٹر فعال۔ ہزاروں مریض مجبورا لاکھوں روپے خرچ کرکے نجی طبی مراکز جانے پر مجبور


ہنزہ ۔ہنزہ۔ ینگ ڈاکٹرز میدیا سے گفتگو کر رہے ہیں 


: ہنزہ ۔ اجلال حسین سما 


 

ڈی ایچ کیو ہنزہ لاوارث بن گیا صوبائی حکومت وانتظامیہ کے وعدے وفا نہ ہو سکیں۔نہ لیبارٹری نہ سی سیکشن نہ  ادویات نہ گائینی و اپریشن تھیٹر فعال۔ ہزاروں مریض مجبورا لاکھوں روپے خرچ کرکے نجی طبی مراکز جانے پر مجبور 
محکمہ صحت خاموش تماشائی


ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں مریضوں کے لیے سہولیات کی عدم فراہمی پے ینگ ڈاکٹرز سراپا احتجاج ڈاکٹرز کی کمی 48گھنٹے ڈیوٹی دے رہے ہیں ۔ ہم اپنی تنخواہ سے نئے ڈاکٹروں کو پیسے دیکر خدمات دے رہے ہیں صوبائی حکومت کی عدم توجہ سے مریض ڈاکٹروں ینگ ڈاکٹر 


ہسپتال میں سہولیت نہ ہونے کی وجہ سے عوام حلقوں کی جانب سے ڈاکٹروں کو شکایتوں کا انبار۔۔شکایتوں سے تنگ ڈی ایچ کیو ہسپتال ہنزہ کے ڈاکٹروں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا۔

ینگ ڈاکٹرز نے میڈیا ٹالک کہا کہ

١۔ڈی ایچ  کیو ہسپتال  ہنزہ میں ایمرجنسی می…

 ڈی ایچ کیو ہنزہ لاوارث بن گیا صوبائی حکومت وانتظامیہ کے وعدے وفا نہ ہو سکیں۔نہ لیبارٹری نہ سی سیکشن نہ  ادویات نہ گائینی و اپریشن تھیٹر فعال۔ ہزاروں مریض مجبورا لاکھوں روپے خرچ کرکے نجی طبی مراکز جانے پر مجبور 

محکمہ صحت خاموش تماشائی


ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں مریضوں کے لیے سہولیات کی عدم فراہمی پے ینگ ڈاکٹرز سراپا احتجاج ڈاکٹرز کی کمی 48گھنٹے ڈیوٹی دے رہے ہیں ۔ ہم اپنی تنخواہ سے نئے ڈاکٹروں کو پیسے دیکر خدمات دے رہے ہیں صوبائی حکومت کی عدم توجہ سے مریض ڈاکٹروں ینگ ڈاکٹر 


ہسپتال میں سہولیت نہ ہونے کی وجہ سے عوام حلقوں کی جانب سے ڈاکٹروں کو شکایتوں کا انبار۔۔شکایتوں سے تنگ ڈی ایچ کیو ہسپتال ہنزہ کے ڈاکٹروں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ،

ڈی ایچ  کیو ہسپتال  ہنزہ میں ایمرجنسی میں کام کرنے والے ڈاکٹرز(میڈیکل افیسرز)  کی شدید ترین کمی ہےجس کے باعث ایمرجنسی سروس متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔سیاحوں کا بے پناہ رش اور پورے ڈسٹرکٹ کے لوڈ کے ساتھ دو یا تین ڈاکٹرز کے لیے 24 گھنٹے ایمرجنسی چلانا بہت ہی مشکل   ہے 

وائی ڈی اے  ہنزہ کا مطالبہ ہے کہ ڈاکٹرز کی کمی کو فل فور پورا کیا جائے تاکہ ایمرجنسی سروس متاثر نہ ہو 

۔گائنکالوجسٹ ریڈیولوجسٹ اور ارتھوپیڈک سرجن کے نہ ہونے کی وجہ سے پورے ڈسٹرکٹ کے غریب مریض بہت زیادہ متاثر ہو رہے ہیں ،ہر دوسرے مہینے ڈاکٹرز کے ٹرانسفرز ہو جاتے ہیں اس عدم تسلسل کی پالیسی کے باعث غریب عوام اپنے معمولی مسائل کے لیے بھی گلگت جانے پر مجبور ہیں وائی ڈی اے ہنزہ  کا مطالبہ ہے کہ مستقل بنیادیوں پر ریڈیالوسسٹ گائنکالوجسٹ اور ارتھوپیڈک سرجن تعینات ہو تاکہ مریضوں کو تکلیف سے نہ گزرنا پڑے 

٣۔وائی ڈی اے کا مطالبہ ہے کہ لیب کو مکمل طور پر فنکشنل کیا جائے ,لیبارٹری میں  ایمرجنسی ٹیسٹوں کا ہونا یقینی بنایا جائے ۔ایکسرے اور الٹراساونڈ سروس کو فلفور بہال کیا جاہے 

وائی ڈی اے ہنزہ  کاہیلتھ سیکرٹری چیف سیکرٹری اور وزیر صحت سے  مطالبہ ہے کہ من جملہ مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ غریب مریضوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے

اتوار، 25 اپریل، 2021

گلگت ۔کورونا وائرس صورتحال، صوبائی حکومت نے شہری علاقوں میں پاک فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا




کورونا وائرس صورتحال، صوبائی حکومت نے شہری علاقوں میں پاک فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان محمد علی رندھاوا کے دستخطوں سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر کئی اہم فیصلے کیے ہیں جن میں شہری علاقوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہونے پر ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے پاک فوج تعینات کی جائے گی۔ سرکاری و نیم سرکاری تعلیمی اداروں میں بارہویں جماعت تک اگر کورونا وائرس کے 5 فیصد مثبت کیسز رپورٹ ہونے کی صورت سکول مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔


تمام مارکیٹس اور بازار شام 6 بجے سے سحری تک بند کر دئے جائیں گے تاہم اس کا اطلاق میڈیکل سٹورز، پیٹرول پمپس اور ویکسین مراکز پر نہیں ہو گا۔

کھانے پینے کی تمام انڈور اور آوٹ ڈور سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔


ہفتہ اور اتوار کے روز بین الصوبائی ٹرانسپورٹ مکمل بند رہے گی جبکہ اندرون شہر ٹرانسپورٹ 50 فیصد سواریوں کے ساتھ چلے گی۔


ہفتہ اور اتوار کے روز پولٹری، اور سبزی کی دکانیں بشمول میڈیکل سٹورز، پیٹرول پمپس، ویکسین مراکز کھلی رہیں گی تاہم دیگر دکانیں اور بازار بند رہیں گے۔



دفتری اوقات کار میں بھی کمی کی گئی ہے جس کے تحت تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک سخت ایس او پیز کے ساتھ امور نمٹائیں گے۔

تمام تفریحی مقامات بھی بند کر دیئے گئے ہیں تاہم ان تفریحی مقامات میں چہل قدمی سخت ایس او پیز کے ساتھ کرنے کی اجازت ہو گی۔


ملازمین کے لئے50 فیصد کام گھر سے نمٹانے کی پالیسی بھی سامنے لائی گئی ہے۔


سیاحوں کو بھی پہلے سے متعین کردہ سخت ایس او پیز کے تحت سیاحت کے لئے گلگت بلتستان داخل ہونے کی اجازت ہو گی اور تمام سیاحوں کو کورونا کا نیگیٹو ٹیسٹ رپورٹ اپنے ساتھ لانا لازمی ہو گا۔

ہفتہ، 27 فروری، 2021

نگر ۔سگریٹ نوشی کی ابتدا حرام ہے مجتہدین کا فتوی! موجود ہے۔یہ بات امام جمعہ والجماعت مرکزی مسجد سکندرآباد نگر علامہ۔شیخ منظور حسین نے جمعے کی خطبے سے اپنی خطاب میں کی


تماکو  نوشی کے حوالے سے ڈاکومنٹری 

نگر(بیورورپورٹ )سگریٹ نوشی کی ابتدا حرام ہے مجتہدین کا فتوی! موجود ہے۔یہ بات امام جمعہ والجماعت مرکزی مسجد سکندرآباد نگر علامہ۔شیخ منظور حسین نے جمعے کی خطبے سے اپنی خطاب میں کی ۔


ان کا کہناتھا کہ نوجوان ہو یا بوڈھا تیس سال کا ہو یا چالیس کا سگریٹ نوشی کا شروع کرنا مکمل حرام ہے چرس نجس نہیں لیکن حرام اور شراب نجس بھی اور حرام بھی ہے لہ!زا ہم۔سب لوگوں کو ان سے دور رہنا چاہئے ۔


جب مجتہدین کا فتوی! جاری ہے تو اس سے اپنے کو اور اپنے اولادوں کو ان لعنت سے دور رکھا جائے ۔اور حکومتی۔طور پر ان کی تدارک کے لئے پالیسی بننی چاہئے۔


اور انتظامیہ اس بابت عملی کام کرے تاکہ۔ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پاسکے ۔گلگت بلتستان سگریٹ سے پاک مہم میں چند لوگوں کی ایکٹویٹیز انتہائی قابل تعریف ہے ۔

ہفتہ، 28 نومبر، 2020

گلگت ۔ کورونا واٸرس کا دوسرا لہر شدید ہے ۔ روز مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے 175ایکٹیو کیس ہیں روزانہ پوزٹیو ریشو 7.22%ہے


کروناواٸرس اپڈیٹ محکمہ صحت گلگت بلتستان


گلگت ۔ کورونا واٸرس کا دوسرا لہر شدید ہے ۔ روز مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے 175ایکٹیو کیس ہیں روزانہ پوزٹیو ریشو 7.22%ہے ۔ سب سے زیادہ کیس محکمہ تعلیم کے ہیں اس کی وجہ اس محکمے کے عملہ اور طالب علموں کے ٹسٹ سیمپلز لیے جاتے ہیں ۔ جب تماشائی مد افراد کا ٹسٹ لیا جاٸے گا تو یہ صورت حال کمیبر بھیا ہو سکتی ہے ۔ نزلہ زکام کانسی میں سب مبتلا ہیں لہٰزا احتياط  لازمی  ہے  ۔

لباس گھراس سال کا بہتریں لباس کے ایمپرس مارکیٹ ہسپتال روڈ 

 

جمعہ، 27 نومبر، 2020

اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ امیر تیمور کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام مسالک کے علماء کرام نے شرکت کی۔ اجلاس میں کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد کے سلسلے میں تفصیلی گفت و شیند


اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ امیر تیمور کی زیر صدارت کروناواٸرس ایس او پیز پر اجلاس


 اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ امیر تیمور  کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام مسالک کے علماء کرام نے شرکت کی۔ اجلاس میں کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد کے سلسلے میں تفصیلی گفت و شیند ہوئی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر نے علماء کرام سے استدعا کی ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر نے پورے ملک کو اپنے لپیٹ میں لی ہوئی ہے وہاں گلگت بلتستان اور بلخصوص ہنزہ  میں شدید ہو سکتی ہے ۔ گزشتہ لہر نے ہنزہ کو کافی متاثر کیا تھااس لئے علماء کرام سے اپیل ہے کہ بعد از نماز اور جمعہ کے خطبات میں عوام الناس کو کورونا سے متعلق آگاہی دیں ماسک اور سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں جب تک اس موذی مرض سے متعلق کوئی مکمل علاج دریافت نہیں ہونگے تب تک حکومت گلگت بلتستان کی جانب جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں علماء کرام نے اپنی اپنی تجاویز اور آراء پیش کئے اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھر تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

بدھ، 25 نومبر، 2020

واٸرس کی دوسری لہر پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ اس کی پھیلاو کی شرح پہلے سے زیادہ ہے روزانہ 4.84فیصد ہے اور شرح اموات 2.10گلگت بلتستان میں ہے اب تک 96 افراد جی بی اس مہلک مرض سے جانبحق ہوچکے

گلگت بلتستا ن محکمہ صحت کا جاری کردہ کرونا واٸرس کی اپڈیٹ چارٹ


کرونا واٸرس کی دوسری لہر پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ۔  اس کی پھیلاو کی شرح پہلے سے زیادہ ہے روزانہ 4.84فیصد ہے اور شرح اموات 2.10گلگت بلتستان میں ہے اب تک 96 افراد جی بی اس مہلک مرض سے جانبحق ہوچکے ہیں ۔ اب تک 50977 افراد کے نمونے لیے گیے ہیں  جی بی میں اب تک 4573 اس کا شکار یوٸے جن میں 4337 صحتیاب ہوٸے ہیں ۔

 یعنی 94.4 فیصد اس مرض سے صحتیاب ہوٸے ہیں ۔ اس کے اعلامات یہ ہیں  تیز بخار، کھانسی، شدید جسم درد، منہ کا کڑوا پن اور سونگھنے، ذائقے کی حس ختم ہونے جیسی علامات تقریباً پورے پاکستان میں پھیل چکی ہیں۔


خدارا اپنی حفاظت کریں۔


1- ٹھنڈے پانی سے پرہیز کریں

2- برف کا استعمال مکمل طور پر بند کردیں

3- جوشاندہ پئیں

4- سادہ گرم پانی کا بھاپ لیں

5- انڈے کھائیں

6- انجیر کھائیں

7- بادام کھائیں

8- لونگ، الاچی، دارچینی کا قہوہ پئیں

9- مٹن سوپ پئیں، کالی مرچ ادرک، ہلدی ڈال کر

*10- دیسی مرغی کا سوپ پئیں، کالی مرچ، ادرک، ہلدی ڈال کر

11- کیلشیم کسی بھی صورت میں لازمی لیں

12- پانی کا استعمال زیادہ کریں

ثواب کی نیت سے گروپ میں شئیرکرناصدقہ جاریہ ھے 


ﷲ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو

 

اس پیغام کو نظر انداز نہ کریں.

جزاکم ﷲ خیراً کثیرا

بدھ، 28 اکتوبر، 2020

ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید ڈی ایچ او کے ہمراہ کرونا واٸرس کے بڑھتے ہوٸیے صورت حال کے تدارک کے لیے میٹینگ کر رہے ہیں


ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید ڈی ایچ او کے ہمراہ کرونا واٸرس کے بڑھتے ہوٸیے صورت حال کے تدارک کے لیے میٹینگ کر رہے ہیں


گلگت (ثانیہ یوسف) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے اگر شہریوں نے تعاون نہیں کیا تو انتظامیہ لاک ڈاون کرنے پر مجبور ہوگی، کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جو کسی بھی صورت نیک شگون نہیں،جس مارکیٹ یا رہائشی علاقے سے شکایات موصول ہونگی اس ایریا کو سیل کردیا جائے گا کورونا وائرس کی بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے نور کالونی جوٹیال کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کورونا وائر س ایس او پیز پر عملدرمد  سمیت سرکاری دفاتر میں کوروناوائرس SOPs پر عملدرآمد کیلئے سخت فیصلوں سے بھی گریز نہیں کریں گے ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ ملکر شہرکو کورونا وائرس سے محفوظ بنانے کیلئے عملی اقدامات جاری رکھیں گی، مجسٹریٹس شہر میں ناکوں پر شہریوں، کو فیس ماسک کے بغیر داخلے پر پابندی یقینی بنائیں جبکہ روزانہ کے بنیادوں پر محکمہ صحت کی مانیٹرنگ ٹیم سیکٹر مجسٹریٹ کے ساتھ شہر کے مختلف مارکیٹو ں اور تعلیمی اداروں کا معائینہ کرے گی، پرائیوٹ کلینکوں میں عوام کو رش کورونا وائرس پھیلانے کا موجب ہے ڈاکٹروں کو بلاکر پابند کریں گے کہ وہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمدیقینی بنائیں گے بصور دیگر پرائیویٹ کلینکوں کو بند کرنا پڑے گا، یہ باتیں بدھ کے روز ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مبین، چیف کوآرپوریشن آفیسر عابد حسین میر، تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد، تحصیلدار ایل آر عاطف اللہ خان، ودیگر آفیشل سٹاف کے ساتھ مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر محمد مبین نے کہا کہ محکمہ صحت گلگت بلتستان بالخصوص گلگت میں کورونا وائرس کے روک تھام کیلئے سرگرداں عمل ہے، دیگر اضلاع سے کیسز گلگت پرونشل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال، سٹی ہسپتال ریفر کرنے سے مریضوں کے بوجھ میں اضافہ ہوا ہے اسکے باجود دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کوششیں جاری ہیں انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں، پرائیوٹ کلینکس سمیت پبلک مقامات میں سماجی فاصلوں پر عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ کیجانب سے اقدامات قابل تحسین ہے، محکمہ صحت کورونا وائرس کے تدارک کیلئے مانیٹرنگ ٹیم ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر روزانہ شہریوں کا معائینہ کرے گی اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ بازاروں اورب مارکیٹوں میں عوام میں فیس ماسک کے استعمال، سینی ٹائزر اور سماجی دوری پر مبنی فیصلوں پر عملدرآمد کرانے کیلئے آگاہی مہم میں تیزکریں، سیکٹر مجسٹریٹ اس سلسلے میں اپنی زمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھائیں گے،اسکے باجود بھی عوام کے جانب سے عدم تعاون پر مخصوص ایریا ز کو ٹارگٹ کرکے سمارٹ لاک ڈاون کریں گے، اسکے باوجود بھی شہریوں کے جانب سے عدم تعاون رہا تو مکمل لاک ڈاون کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے، الیکشن کے موقع پر تمام سیاسی و آذاد امیدوار اپنی کمپئین چیف الیکشن کمشنر کے جانب سے جاری ہدایات کے مطابق کرنے کے پابند ہیں الیکشن کمشنر کے جانب سے جاری ہدایات پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے گا، بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ بغیر فیس ماسک کے تحصیل آفس میں داخلے پر پابندی عائد کردی جائے گی جس پر آج سے عملدرآمد ہوگا۔ واضح رہے کورونا وائرس کا دوسری اور خطرناک لہر سردی کی وجہ سے دوبارہ پھیل رہا ہے ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں کورونا وائرس تدارک کیلئے ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں نور کالونی سیل کرنے کا مقصد کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنا ہے۔


بدھ، 21 اکتوبر، 2020

گلگت ۔ کرونا واٸرس ابھی بھی اپنا کام کر رہا ہے احتیاط لازم ہے ۔230 ایکٹیو کیسسز ہیں


 

 گلگت ۔ کرونا واٸرس ابھی بھی اپنا کام کر رہا ہے احتیاط لازم ہے ۔230 ایکٹیو کیسسز ہیں ۔90 افراد اب تک گلگت بلتستان اس وبا سے جان بحق ہوچکے ہیں ۔ اس کی شرح اموات 2.20ہے ۔روزانہ 1.63فیصد افراد کا شکار اس وقت جی بی میں کر رہا ہے ۔ محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق اب تک 39254افراد کے سیمپلز لیے گٸے ہیں جن میں سے 4090افراد کےٹسٹ مثبت آیا۔   

ہفتہ، 3 اکتوبر، 2020

سکولوں میں کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کے ساتھ سکول انتظامیہ کے خلاف بھاری جرمانہ اور اور سکول کو سیل کردیں گے ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ ے


گلگت (بیورو رپورٹ) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ ملک سمیت گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کی لہر تیز ی سے پھیل رہی ہے اس سلسلے میں تمام صوبائی حکومتوں نے سخت حفاظتی انتظامات کررکھے ہیں چیف سیکریٹری، ہوم سیکریٹری اور ڈپٹی کمشنر کے خصوصی ہدایات پر سکولوں، کالجوں، اور یونیورسٹی میں طلبا  و طالبات کو کورونا سے بچاو کیلئے خصوصی توجہ دی جارہی ہے کورونا وائر س بچنے کا واحد حل احتیاط ہے، سماجی فاصلے، سینی ٹائزر کا روزانہ استعمال اور فس ماسک کا استعمال ہر حال میں لازمی ہے اساتذہ کے ساتھ والدین کی بھی بڑی زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ گھر سکول بیچتے ہوئے اپنے بچوں کو فیس ماسک کا استعمال لازمی کرائیں، ان خیالات کا اظہار انہو ں نے جمعہ کے روز مختلف سکولوں کے دورے کے موقع پر اساتذہ اور بچوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کے ساتھ سکول انتظامیہ کے خلاف بھاری جرمانہ اور اور سکول کو سیل کردیں گے سکول بچوں کے ساتھ اساتذہ خود بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں، بچوں کو کورونا وائرس کے پھیلاو، خطرات، اور اس سے بچنے کیلئے تدابیر بتائیں، تاکہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہمیں کامیابی ملے، ضلعی انتظامیہ سختی کے سکولوں کے مانیٹرنگ کررہی ہیں سکول اور سکول انتظامیہ 

ہماری نظروں میں ہے امید ہے کوئی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔ ان شاء اللہ عوام، شہر ی، اساتذہ اور والدین کے تعاون سے کورونا کو ہم شکست دینے میں کامیاب ہونگے

منگل، 22 ستمبر، 2020

گلگت ۔ انتظامیہ کا پولیو مہیم کو کامیاب بنانا کے لیے کوشش جا ری تما م ٹرانسپورٹ پوٸینٹس پر اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کا جاٸیزہ

 

گلگت (ہنزہ آن لاٸن نیوز نیٹ ورک )اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے جانب پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ہیلتھ ٹیموں کے ساتھ تعاون جاری ہے، تمام ٹرانزٹ پوائنٹس پر پولیو کے قطرے پلانے کے ریکارڈ کی چیکنگ جاری رہے گی، شہر کے داخلی و خارجی چیک پوائنٹس پر پولیو ٹیموں کے جانب سے آنے جانے والے مسافروں کے پانچ سال سے کم عمر باور شیر خوار بچے پولیو کے قطروں لازمی پلائیں،  ہمارا مقصد کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پلائے بغیر نہ رہ جائے، ان خیالات کا ظہار انہوں نے منگل کے روز شہر کے داخلی و خارجی چیک پوسٹوں پر تعینات پولیوں ٹیموں کے کا ریکارڈ چیک کرتے ہوئے کیا انہوں نے چیک پوسٹوں پر تعینات موبائل پولیو ٹیموں سے کہا کہ گلگت سے دیگر اضلا ع جانے والوں اور دیگر اضلاع سے گلگت آنے والے مسافروں گاڑیوں کو روک کر چیک کریں او اس میں موجود پانچ سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ہر صورت پلائیں تاکہ علاقے سے پولیو کے خاتمے میں مد د مل سکیں، پولیومہم کی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہے

جمعہ، 18 ستمبر، 2020

استور ۔ پولیو مہم کے دوبارہ سے آغا ز کے لیے انتظامہ سر جوڈ کر بیٹھے ۔ ڈی سی استور اجلاس کی صدارت کی






(  استور( ہنزہ آن لاٸن نیوز 
ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ استور محمد طارق کی 
زیراس صدارت انسداد پولیو مہم کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے ڈیپک کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر استور حبیب الرحمٰن, اسسٹنٹ کمشنر شونٹر حسین شاہ, اسسٹنٹ کمشنر عمل درآمد تنویر احمد, ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے نمائیندے, نادر علی خان ڈی.ایس ایم  پی.پی.ایچ .آئی اور ڈسٹرکٹ سپر وائزر  عطاواللہ شریک تھے.اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استور محمدطارق نے کہا کہ پولیو ایک مہلک مرض ہے اور اس مرض کے خلاف جنگ لڑنا ہم سب کا قومی فریضہ ہے. انسداد پولیو مہم ایک قومی مہم ہے اور اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ ہر قسم کا تعاون جاری رکھے گا.ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ پوری مستعدی سے کام کریں اور اس قومی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور مملکت خداداد پاکستان کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھنے میں کوئی کسر نہ اٹھائیں. انہوں نے مذید کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس قومی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی اور محکمہ صحت کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرے گی.ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ایک شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ہمارامعاشرہ اس مرض سے محفوظ رہےانہوں نے مذید کہا کہ محکمہ صحت کے حکام انسداد پولیو مہم کو فرض سمجھ کر انجام دیں اور اس مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی نہ برتے.اس مقصد کے لیے ضلعی محکمہ جات کے سربراہان گاوں کی سطح پر جاکر اس مہم کا جائزہ لیتے رہیں گے اور اس مہم میں کمی کوتاہی کی نشاندہی کریں گے جس پر فوری عمل درآمد کرایا جائے گا.

گلگت بلتستان کے دس اضلاع میں 351 ایکٹیو کیسز ہیں اب تک کویڈ 19 سے 80 افراد جان سے ہاتھ دو بیٹھے ہیں

 




ہفتہ، 29 اگست، 2020

آج مزید 2 مریض جانبحق ہو گئے اموات کی مجموعی تعداد 65 سے بڑھ کر 67 ہو گئی ھے جبکہ آج 28 نئے مریضوں کے کیسز سامنے آگئے


 

گلگت بلتستان کورونا اپ ڈیٹ✍️⁩

26 اگست 2020 بروز بدھ

⁦😷😷😷 x 😷😷😷😷😷😷😷😷😷 + 😷 = 28

رپورٹ :- جہانگیر ناجی۔

سینٹرل پریس کلب کورونا میڈیا سیل گلگت

محکمہ صحت گلگت بلتستان سے  موصول ہونے والی کورونا وائرس رپورٹ کے مطابق آج مزید 2 مریض جانبحق ہو گئے اموات کی مجموعی تعداد 65 سے بڑھ کر 67 ہو گئی ھے جبکہ آج 28 نئے مریضوں کے کیسز سامنے آگئے جن میں(7) سیاح اور (21) مقامی مریض شامل ہیں واضح رھے کہ گزشتہ روز زیر علاج مریضوں کی مجموعی تعداد 329 تھی جس میں سے آج 38 مریض صحت یاب  ہونے پر تعداد 291 جبکہ 2 مریض جانبحق ہونے پر تعداد 289 میں آگئ تھی بعد ازاں آج 28 نئے مریضوں کے اضافے سے گلگت بلتستان کے مختلف ضلعی ہسپتالوں میں زیر علاج سیاح و مقامی مریضوں کی مجموعی تعداد پھر سے بڑھ کر 317 میں چلی گئی ھے  جس میں 241 مقامی اور 76 سیاح مریض شامل ہیں ان کی ضلعی ایڈمٹ تفصیل مندرجہ ذیل ھے 


ضلع استور--39 (21 سیاح 18 مقامی) 

ضلع دیامر--46 (42 سیاح 4 مقامی)

ضلع گانچھے--10 (4 سیاح 6 مقامی)

ضلع غذر--55 (3 سیاح 52 مقامی)

ضلع گلگت--58 (2 سیاح 56 مقامی)

ضلع ہنزہ--28 (سب مقامی)

ضلع کھرمنگ--08(سب مقامی)

ضلع نگر--16 (سب مقامی)

ضلع شگر--13(سب مقامی)

ضلع سکردو--44 (4 سیاح 40 مقامی)


آج جانبحق ہونے والے دونوں مریضوں کا تعلق ضلع گانچھے سے تھا


جبکہ آج کورونا وائرس کے لپیٹ میں آنے والے (28) مریضوں کا تعلق مندرجہ ذیل اضلاع سے ھے 


ضلع گلگت --07 (نئے مریض)

ضلع ہنزہ -- 04 (نئے مریض)

ضلع غذر -- 03 (نئے مریض)

ضلع دیامر-- 05(نئے مریض)

ضلع استور -- 02 (نئے مریض)

ضلع نگر -- 07 (نئے مریض)


ٹورسٹ رپورٹ:

آج گلگت بلتستان داخل ہونے والے 139 سیاحوں کے ٹیسٹ نمونے لئے گئے تھے جن میں132 سیاح کورونا سے پاک اور (7) سیاح کورونا وائرس کے لپیٹ میں آگئے جبکہ 10 سیاح صحت یاب ہونے کے بعد آج سیاح مریضوں کی مجموعی تعداد 76 ھو گئی ھے


اسی طرح آج صحت یابی پانے والے 38 مریضوں کا تعلق مندرجہ ذیل اضلاع سے ھے

ضلع کھرمنگ-- 06(صحت یاب)

ضلع گلگت -- 13 (صحت یاب)

ضلع ہنزہ -- 14 (صحت یاب)

ضلع سکردو-- 02 (صحت یاب)

ضلع شگر-- 02(صحت یاب)

 ضلع گانچھے-- 01 (صحت یاب)


جبکہ مارچ سے اب تک گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد آج 28 نئے مریضوں کے اضافے کے ساتھ 2773 ہو گئی ھے جن میں سے


67 -- اب تک اموات ہوئیں

2389 -- اب تک صحت یاب ہوئے

317 -- اس وقت زیر علاج ہیں۔



بدھ، 26 اگست، 2020

گلگت بلتستان کے مختلف ضلعی ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی مجموعی تعداد پھر سے بڑھ کر 329 میں چلی گئی ھے





محکمہ صحت گلگت بلتستان سے  موصول ہونے والی کورونا وائرس رپورٹ کے مطابق آج 25 نئے مریضوں کے کیسز سامنے
 آگئے جن میں ( 4) سیاح اور (21) مقامی مریض شامل ہیں جبکہ گزشتہ روز زیر علاج مریضوں کی مجموعی تعداد 341 تھی جس میں سے آج 37 مریض صحت یاب  ہونے پر تعداد 304 میں آگئ تھی بعد ازاں آج کے 25 نئے مریضوں کے اضافے سے گلگت بلتستان کے مختلف ضلعی ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی مجموعی تعداد پھر سے بڑھ کر 329 میں چلی گئی ھے جس میں (240) مرد اور (89) خواتین مریض شامل ہیں ان 329 ایڈمٹ مریضوں کی ضلعی تفصیل مندرجہ ذیل ھے 

(ضلع استور ---37 )
(ضلع دیامر ---41)
(ضلع گانچھے ---13 )
(ضلع غذر ---52)
(ضلع گلگت ---64 )
(ضلع ہنزہ --- 38)
(ضلع کھرمنگ ---14)
(ضلع نگر ---- 09)
(ضلع شگر ---15 )
(ضلع سکردو ---46 )

جبکہ آج کورونا وائرس کے لپیٹ میں آنے والے (25) مریضوں کا تعلق مندرجہ ذیل اضلاع سے ھے 

ضلع گلگت --12 (نئے مریض)
ضلع ہنزہ -- 02 (نئے مریض)
ضلع غذر -- 06 (نئے مریض)
ضلع دیامر-- 03 (نئے مریض)
ضلع استور -- 01 (نیا مریض)
ضلع نگر -- 01 (نیا مریض)

ٹورسٹ رپورٹ:
آج گلگت بلتستان داخل ہونے والے 139 سیاحوں کے ٹیسٹ نمونے لئے گئے تھے جن میں135 سیاح کورونا سے پاک جبکہ 4 سیاح کورونا وائرس کے لپیٹ میں آگئے جس کے بعد سیاح مریضوں کی مجموعی تعداد 75 تک پہنچ گئی تھی جبکہ آج 10 سیاح مریض صحت یاب ہونے پر زیر علاج سیاح مریضوں کی مجموعی تعداد 66 ہو گئ ھے

اسی طرح آج صحت یابی پانے والے 37 مریضوں کا تعلق مندرجہ ذیل اضلاع سے ھے
ضلع دیامر-- 05 (صحت یاب)
ضلع گلگت -- 06 (صحت یاب)
ضلع ہنزہ -- 18 (صحت یاب)
ضلع سکردو-- 04 (صحت یاب)
ضلع شگر-- 03 (صحت یاب)
 ضلع گانچھے-- 01 (صحت یاب)

جبکہ مارچ سے اب تک گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد آج 25 نئے مریضوں کے اضافے کے ساتھ 2745 ہو گئی ھے جن میں سے

65 -- اب تک اموات ہوئیں
2351 -- اب تک صحت یاب ہوئے
329 -- اس وقت زیر علاج ہیں۔

گلگت .مزید 24 سیاحوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی،محکمہ صحت جی بی

 



لگت ۔۔۔۔ ٹیکرز 

گلگت:آج مزید 24 سیاحوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی،محکمہ صحت جی بی 

گلگت: سیاحت کُھلنے سے اب تک مجموعی طور پر 75 سیاحوں میں کورونا وائرس پایا گیا ہے، محکمہ صحت

گلگت: گلگت بلتستان میں آج 37 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، محکمہ صحت 

گلگت: گلگت بلتستان میں مجموعی طور پر 341 افراد زیر علاج ہیں محکمہ صحت

گلگت: گلگت بلتستان میں آج 38 افراد نے کورونا کو شکست دی ہے ،محکمہ صحت

گلگت: وائرس سے اب تک 65 افراد جانبحق ہوئے ہیں محکمہ صحت

پیر، 24 اگست، 2020

دانتوں میں اللہ تعالیٰ کی بہت نشانیاں ہیں۔کاش ہم ان دانتوں سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنے خالق کو بھی یاد رکھیں


مارے دانت (Teeth) ہم پر اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا احسان ہے۔ یہ گوشت سے نکالے گئے ہیں، دانتوں کا سفید رنگ چہرے کے لئے سب سے زیادہ موزوں تھا ۔ سفید کے علاوہ کوئی اور رنگ جیسے سرخ یا سیاہ ہوتا تو انسان سے ڈر لگتا۔ 

دانتوں میں اللہ تعالیٰ کی بہت نشانیاں ہیں۔ دانتوں کا جبڑوں میں سے نکل کر بڑھنا پھر ایک خاص لمبائی پر آ کر رک جانا، اللہ جل جلالہ کی نشانی ہے۔ اگر یہ بڑھتے ہی رہتے تو ہماری زندگی عذاب بن جاتی۔ کیا ان کو ہم نے روکا ہے؟ پھر ان کی ساخت پر غور کریں ، کسی بھی چیز کو کھانے کے لئے پہلے کاٹنے کی ضرورت تھی۔ اللہ تعالیٰ نے سامنے والے دانت تیز اور نوکیلے بنائے تاکہ ہم خوراک کو آسانی سے کاٹ سکیں اور پچھلے دانت چوڑے بنائے تاکہ خوراک کو پیسا جا سکے ۔ کیا یہ سب کچھ ہم نے اپنی مرضی سے کیا ہے؟ ہر گز نہیں! اللہ جل جلالہ تک پہنچنے کے لئے تو ہمارے دانت ہی کافی ہیں جو زبانِ حال سے اپنے خالق کی صنعت گری کا اعلان کر رہے ہیں۔ کاش ہم ان دانتوں سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنے خالق کو بھی یاد رکھیں اور اس کا شکر ادا کریں۔


کیا منہ کا گوشت خود بخود دانتوں میں تبدیل ہو گیا ہے؟ دانتوں کے مادے پر غور کریں: اگر یہ نرم ہوتا تو چبانہ سکتا اور لوہے کی طرح سخت ہوتا تو ہماری زبان کو کاٹ دیتا۔ خالق نے ایسے مادے کا انتخاب کیا ہے جو مذکورہ کام کے لئے موزوں ترین تھا۔ عقل والوں کے لئے دانتوں میں قدرت کی بالکل واضح نشانیاں ہیں۔‘‘ 

جمعرات، 20 اگست، 2020

گلگت ۔ریسک الاونس فروری سے نہیں دیا گیا تو ہسپتال اور کلینک بھی بند کر دینگے ۔ ڈاکٹر اقبال چیر مین گرینڈ ہیلتھ الاٸنس جی بی

 

گلگت . (سید اسد اللہ غازی )جی بی گرانیڈ ہیلته الائنس نے نگران حکومت کی جانب سے ریسک الاونس اور ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کی ادائیگی کی نوٹیفیکشن کی منسوخی کے خلاف ہسپتالوں اور کلینکس کو تالنے لگا کر احتجاج کی ورنینگ دی . نگران حکومت کی جانب سے جولائی سے ریسک الاونس دینے کا نوٹیکشن جاری کیا تها ڈاکڑون کا کہنا ہے کہ کرونا وبا فروری سے پہلے آچکا ہے اور جولائی سے ریسک الاونس دینے سخت زیادتی ہے ہم اس نوٹیفیکشن کو یکسر مسترد کرتے ہیں  GHAمیں گرانیڈ ہیلته الائنس کا جلاس ڈاکڑ اقبال چیرمین گراینڈ ہیلته الائنس گلگت بلتستان کی صدات میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر اعجا ایوب ڈاکٹر شان ڈاکٹر شاہد حسین اور پیرا میڈیکل سٹاف کے ائندو ں نے شرکت کی.

منگل، 18 اگست، 2020

گلگت نگران ہلیتھ مسٹر ڈاکٹر امام یار بیگ نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل ساٹاف کو ریسک الونس دینےکا اعلان کیا جلد نوٹیفیکشن جاری کیا جاٸیے گا

 گلگت(غلام مصطفی ) پیرامیڈکل سٹاف اسوسی ایشن 

 ڈسٹرک گلگت کے زیر اہتمام PHQ ہسپتال گلگت میں کرونا خلاف محاز پر سرخروح ہونے والے ڈسٹرکٹ گلگت کےکر پیرامیڈکل سٹاف کی حوصلہ افزئی اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کلیے ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا جس کے میر محفل جناب ہیلتھ منسٹرامام ی

گلگت۔ چیف سیکٹریری خرم آغا ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل سٹاف سےخطاب کررہے ہیں ۔
ار بیگ صاحب اور مہمان خصوصی چیف سکرٹریGB خرم آغا صاحب تھے مہمانان گرامی میں جناب میر وقار احمد سکرٹری ہیلتھ AS ہیلتھ محمد اعظم خان DG ہیلتھ سلم الدین ڈائریکٹر ہیلتھ اقبال رسول صاحب MSPHQ ڈاکٹرفرمان اللہ ڈاکٹرعبدالسلام ۔ڈاکٹر ہدایت MS محمد آباد, بسین ہسپتال موجود تھے۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے cs صاحب نے فوری طور پر ایک اضافی تنخوا ہیلتھ پرفشنل کے لیے رسک الاونس دینے کا وعدہ کیا جس کی نوٹفکیشن ایک دو دنوں میں کرنے کا اعلان کیا۔وزیر صحت نے ہیلتھ پروفیشنل کے شعبہ جاتی تربیت کروانے اور ان کے دگر مسائل حل کرنے کی یقین دلایا پرگرام سے خطاب میں سکرٹری ہیلتھ میر وقار احمد نے پیرامیڈکل کے مسائل اولین ترجی پر حل کرنے اور اس کے لیے csصاحب اور دگر سے بھی بات کرکے حل نکالنے کے جدوجہد کرونگا پروگرام کے آخر میں صدراتی ایواڈ کے لیے منتخب شدہ JMT منظور حسن سمیت دیگر پیرا میڈکل سٹاف میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے اس موقع پر ڈسٹرکٹ گلگت کے شروٹ شکیوٹ سے لیے کر غاشو پہوٹ۔حراموش سے لیکر گورجہگلوٹ تک  تمام آیسو لیشن سنٹرز  آیسولیشن ہسپتال کے تمام سینئرمیل فیمل سٹاف JMTs اور وارڈ سرونٹ سمیت سوپر تک کو سرٹفیکٹ دے گئے جنہوں نے کرونا کے اس وباء کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال مریضو کی خدمت کی ہے پروگرام کے آغاز پر مہمانوں کو روایتی ٹوپی پہنائی گئی مہمانوں کوپھولوں کا گل دستہ بھی پیش کیا گیا۔پروگرام کے اختتام پر مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا

منگل، 11 اگست، 2020

آج 10 اگست کو جی بی میں 38 نئے وبائی مریض تشخیص ہوئے ہیں, اس طرح فعال کیسز کی تعداد 359 ہو گئی

 گلگت بلتستان کرونائی احوال

آج 10 اگست کو جی بی میں 38 نئے وبائی مریض تشخیص ہوئے ہیں, اس طرح فعال کیسز کی تعداد 359 ہو گئی۔ 

اس وقت تک بلتستان ڈویژن میں 119 کرونائی مریض ہیں, ضلع سکردو میں 93,  شگر 11, کھرمنگ 8 اور گانچھے میں 7 ایکٹیو کیسز موجود ہیں۔ 

ادھر ضلع گلگت میں 64 جبکہ استور کے بھی 64 کرونا مریض ہیں۔ 53 متاثرہ افراد کا تعلق غذر اور 47 کا ہنزہ سے ہے۔ نگر کے 7 جبکہ دیامر کے 5 مریضوں میں کرونا باقی ہے۔ 

پورے گلگت بلتستان میں اب تک 57 مریض اس وبا کے باعث جاں گنوا چکے ہیں۔


آج 10 اگست سے حکومت پاکستان نے لاک ڈاون ختم کر دیا ہے, سیاحت, ٹرانسپورٹ, بازار کھل گئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں بھی عملا لاک ڈاون نہیں رہا, معاملات زندگی معمول پر آگئے۔۔

کرونا سے لڑنا نہیں بچنا ہے۔

منگل، 28 جولائی، 2020





گلگت۔ (امین خان )مذید 21 افراد میں کورنا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2010 ہوگئی ہے
ایکٹیو کیسز کی تعداد 349 ہے۔
کورونا وبا سے آج 46 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔  کورونا وائرس کو مجموعی طور پر 1613 افراد شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت گلگت بلتستان
کورونا سے گلگت بلتستان میں اب تک 48 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ محکمہ صحت