جمعہ، 18 ستمبر، 2020

ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ کا تعلیمی اداروں ایس پیز عمل درآمد کے سیکٹر مجسٹریٹ کو روزانہ صبح تعلیمی اداروں کی نگہبانی اور خلاف ورزی پر قانونی کارواٸی کا حکم

 



گلگت (ہنزہ آن لاٸن نیوز)  ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے کہا کہ کورونا لاک ڈاون کے بعد تعلیمی اداروں کے کھلنے کے بعد ضلعی انتظامیہ کورونا وائرس SOPs پر عملدرآمد نہ کرنے والے سکولوں کے خلاف سخت کاروائی کرے گی COVID-19 پر کسی صورت کمپرومائز نہیں ہوگا، سرکاری اور نجی سکولوں کے انتظامیہ محکمہ صحت اور تعلیم کے جانب سے جاری ہدایات پر عملدرآمد کیلئے سیکٹر مجسٹریٹس روزانہ کی بنیادوں پر رپورٹ دیں، تاکہ کورونا وائرس تدارک کیلئے جاری SOPs   پر عملدرآمد  یقینی بنایا جاسکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا، اپنے بیان میں انہوں نے مجسٹریٹس کو احکامات دیں کہ وہ صبح سویرے سکول کھلنے کے اوقات کار میں سکولوں کامعائینہ کریں، اور دیکھیں کہ سکول انتظامیہCOVID-19 ایس او پیز عملدرآمد کرتے ہیں کہ نہیں، فیس ماسک کا استعمال، سینی ٹائزر کا استعمال،اور سماجی فاصلے برقرار دکھنا تعلیمی اداروں کیلئے جاری احکامات میں شامل ہے ان تمام ہدایات پر عملدرآمد سرکاری اور نجی سکولوں کے منیجمنٹ پر لازم ہے دوران چھاپے اگر کسی سکولانتظامیہ کے جانب سے خلاف ورزی پائی گئی تو سکول انتظامیہ کے خلاف سخت کاروائی کے ساتھ سکول کو ہی بن کردیا جائے گا ہم سکول بچوں کے صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے کورونا وائرس سے بچاو کیلئے احتیاط ہی واحد راستہ ہے ضلعی انتظامیہ میونسپل حدود میں جتنے بھی سکول ہیں مانیٹرنگ جاری رکھے گی عوام الناس سے درخواست ہے کہ وہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں ہمیں براہ راست رابطہ کریں اور نشاندہی کریں تاکہ فوری طور پر کاروائی کی جاسکے گی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہم سب نے ملکر جہاد کرنا ہے تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائیں گے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں