منگل، 15 ستمبر، 2020

گلگت ۔ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے پینے کے پانی کے لائینوں میں مرغی، مزبحہ خانوں سے خون آلود پانی مکس ہونے کا نوٹس لے لیا


گلگت (بیورو رپورٹ)  ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے پینے کے پانی کے لائینوں میں مرغی، مزبحہ خانوں سے خون آلود پانی مکس ہونے کا نوٹس لے لیا، محکمہ پبلک ہیلتھ سے رپورٹ طلب کرلیا، جبکہ سٹی مجسٹریٹ ذالفقار علی کو تحقیقات کرکے دینے کا حکم دے دیا، محکمہ تحفظ ماحولیات کے ساتھ ملکر حفظان صحت کے خلاف ہونے والے اقدامات کی حوصلہ شکنی کا اعادہ، تفصیلات کے مطابق  منگل کے روز اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے چیف کارپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابدحسین میر کے ہمراہ محکمہ تحفظ ماحولیات اور سیکٹر مجسٹریٹس کے ساتھ اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو پینے کے نام پر زہر پلانے کی ہرگز اجازت نہیں دونگا صاف پینے کا پانی بنیادی ضرورت ہے بعد ازاں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات خادم حسین نے ڈاکپورہ محلے کے عمائدین کیجانب سے پینے کے پانی  کے لائینوں میں مضر صحت خون آلود پانی شامل ہونے کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کیا اور محکمہ ہذا کی جانب سے پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو لکھے جانے والے تحریری درخواست میں اصلاح  و احوال کے سلسلے میں تفصیلی طور پر آگا کیا اور شہری انتظامیہ کے جانب سے مداخلت کی اپیل کی جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے سٹی مجسٹریٹ ذوالفقار علی اور شیر باز کو ہدایات دیں کہ وہ محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے اٹھائے جانے والے شکایات کے ازالے کیلئے مزکورہ ایریاز کا دورہ کریں اور رپورٹ پیش کریں، ضلعی انتظامیہ محکمہ تحفظ ماحولیات کے ساتھ ملکر شہریوں کو تمام تر مضر صحت عنا صر سے محفوظ رکھنے کیلئے عملی اقدامات کی یقین دہانی کرائی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات خادم حسین نے ضلعی انتظامیہ کی جانب تعاون کو مثالی اقدام قرار دیا اور اسسٹنٹ کمشنر اور اسکی ٹیم کے اقدامات کو سراہا، واضح رہے ضلعی انتظامیہ کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے عوام کا اعتماد ہی شہری انتظامیہ کی اولین کامیابی ہے 

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں