جمعرات، 24 ستمبر، 2020

استو ر ۔ ڈی سی استور محمد طاروکا سکول کا دورہ ایس او پیز کا جاٸزہ


استور (غلام مصطفٰی )

ڈپٹی کمشنر استور محمدطارق نے بوائز ہائی سکول فینہ استور کا دورہ کیا اور کرونا ایس او پیزپر عمل درآمد کے حوالے سے اٹھائے گیے اقدامات کا جائزہ لیا اور اطمنان کا اظہار کیا. اس موقع پر ڈپٹی نائب نانظم تعلیمات ضلع استور جہانزیب خان بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے.ڈپٹی کمشنر نے مختلف کلاسز میں جاکر طلباء کا سماجی فاصلہ قائم رکھنا اور  ماسک پہنے کا بھی جائزہ لیا اور سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کرئے تاکہ کرونا وباء سے طلباء اور اساتذہ محفوظ رہ سکے.ڈپٹی کمشنر استور نے سکول میں صفائی ستھرائی کے نظام میں مذیدبہتری لانے کی تاکید کی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں