جمعہ، 11 ستمبر، 2020
گلگت ۔ ناقص اور دو نمبر کاسمیٹکس کے کاروبار کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی
گلگت (امین خان) شہر میں دو نمبر اشیاء اور کاسمیٹیکس کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف خطرے کی گھنٹی بج گئی، سکیٹر مجسٹریٹ قندیل زہرا نے اپنے پہلے روز ہی ہزاروں مالیت کا دو نمبر کاسمیٹکس، مختلف کریم، پوڈرز، شیمپو باڈی سپرے، مختلف اقسام کے ہیئر ٹانک قبضے میں لیکر تلف کردیں، گلگت شہر میں دو نمبر اشیاء کا کاروبار کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دونگی، دکاندار اپنا قبلہ درست کرلیں، تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اسسٹنٹ کمشنر /ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کے حکم پر نائب تحصیلدار قندیل زہراء نے فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی اور میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ شہر کے مختلف دکانوں کا کریک ڈاون کرتے ہوئے ہزاروں مالیت کے دو نمبر اشیاء کی بڑی کھیپ پکڑ لی اور سب ڈیویژ نل مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے عدالت میں پیش کردیں، عدالت نے ٹرائیل کے دوران اشیاء جعلی، دو نمبر اور زائد المیعاد ثابت ہونے پر موقع پر میونسپل پولیس فورس کی موجودگی میں تلفی کے احکامات دیتے ہوئے زمہ دار دکانداروں ہر بھاری جرمانے عائد کئے اور آئندہ بوگھس، دونمبر، جعلی، ٖغیر معیاری اشیاء کے خریدوفروخت پر سختی کے ساتھ پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹسز جاری کئے، ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے خاتون سیکٹر مجسٹریٹ قندیل زہراء کے کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ سماجی برائیوں کے خلاف سخت کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی، شہر میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں بلا روک ٹوک جاری رکھے جائیں تاکہ عوام کو سماجی مشکلا ت میں کمی آسکے، واضح رہے قندیل زہراء سابق ڈپٹی سیکریٹری محمد سلیم بیگ صاحب(مرحوم)کی صاحب زادی ہے جنہوں نے حال ہی میں نائب تحصیلدار کی حیثیت سے کام کرنا شروع کردیا ہے عوامی حلقوں نے قندیل زہرء کی انٹری کو مثبت قرار دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
کمنٹ ضرور کریں