پیر، 4 مئی، 2020

ہنزہ. علی آباد یوته فارم کا ریپڈ پی سی آر مشین کے لیے فنڈینگ کا آغاز اور ضلعی ا تظامیہ کو مشین دینے کی پیشکش

ہنزہ . کرونا وائرس کے بهڑتے ہوئے  کیسیز کے پیش نظر اور گلگت لیبارٹری سے ٹسٹ رپورٹ کے لیٹ آنے کی وجہ سے ہنزہ علی آباد یوته فارم نے ہنزہ میں ہی لیبارٹری بنانےکی ٹهان لی اور بر وقت رپورٹ حاصل کرنے کے لیے  ریپیڈ پی سی آر مشین جو کہ ڈی این اے کو انٹیکٹ کرتا ہے اور کرونا کا ٹسٹ کرتا ہے بیرون ملک سے درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور  ہنزہ میں ہی لیبارٹری قائم کرنے کے لیے ڈی سی ہنزہ اور ڈی ایچ او ہنزہ سے میٹینگ کی اور حکومت کو افر کی ہے کہ مشین ہم لا کر دینگے حکومت ٹیکنیشن اور دیگر لوازمات کے لیے تعاون کریں .ڈی سی اور ڈی ایچ او ہنزہ نے ہنزہ علی آباد یوته فارم کے اس اقدام کو سراہتے یو ئے بر پور تعاون کی یقین دہانی کرادی پی سی آر مشین کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ہنزہ علی آباد یوته فارم نے ریپیڈپی سی آر مشین کی خریداری کے لیے ہنزہ کے عوام سے ڈونیشن وصول کرنا شروع کیا ہے اور اب تک اس سلسلے میں ہنزہ کے غیور اور باشعور عوام کا تعاون قابل دید ہے . ہنزہ علی یوته فارم اور ڈاکڑ ظہور کو لوگ ڑونیشن دے رہے ہیں امید ہے کہ جلد ہی ہنزہ علی آباد یوته اس میشن کے لیے رقم کو اکهٹا کرنے میں کامیا ب ہونگے .اس مشین کی آمد سے نا  صرف ہنزہ کے متاثرہ افراد کا ٹسٹ کیا جا ئیگا بلکہ نگر کے متاثرہ افراد کو بهی یہ سہولت میسر ہوگی اور گلگت کی لیبارٹری پر سے بوجه کم ہو گا اس وقت گلگت لیبارٹری میں میں زیادہ سے زیادہ پچاس ٹسٹ کئے جا سکتے ہیں تقریبا چهے سو کیس التوا کا شکا رہیں وفاقی حکومت کا تعاون صفر ہے ایسے میں ہنزہ علی آباد یوته کا یہ اقدام قابل ستائس ہے . ہنزہ علی آباد یوته فارم نے ڈونیشن کے لیے ہنزہ کے تمام مخیر حضرات سے برپور تعاون کی درخوست کی ہے کرونا ٹسٹ لیبارٹر ی کی قیا م کے سلسلے میں اسماعیلی نیشنل کونسل سے بهی رابطے میں ہیں امید ہے جلد ہم کامیاب ہونگے .ہنزہ علی آباد یوته  کے ایکزیٹیو کمیٹی نے اپنے رابطے تیز کیے ہیں .

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں