جمعرات، 14 مئی، 2020

گلگت . کرونا وائرس کے دوران پرائیوٹ سکولوں کو فیس نہ لینے کے لیے پابند کے لیے دائر دارخوست میں پرائیوٹ سکولوں کو بهی فریق بنا لیا .

چیف کورٹ گلگت بلتستان میں پرائیویٹ سکولوں کو کورونا وبا کے دوران فیس نہ لینے کا پابند بنانے کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی سماعت کے دوران فاضل عدالت نے پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک (PSN) گلگت بلتستان اور پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (PEN) بلتستان کی جانب سے پرائیویٹ سکولوں کو بھی فریق بنانے کی درخواست منظور کرتے ہوے چیف جسٹس نے ریمارکس دیا کہ ہم خود چاہتے تھے کہ پرائیویٹ سکولز اس کیس میں فریق بنیں۔ ہم نے پرائیویٹ سکولوں کے مفاد کو بھی دیکھنا ہے اور مفاد عامہ کو بھی دیکھنا ہے۔ عدالت نے حکومت سے پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری ایکٹ کی کاپی منگواتے ہوے کیس 15 جون تک ملتوی کردیا۔عدالت میں پرائیویٹ سکولز گلگت بلتستان کے صدر ذاکر حسین شیخ اور پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک بلتستان کے جنرل سیکریٹری محمد میر اور لیگل ایڈوکیٹ ادریس یوسف ایڈوکیٹ پیش ہوے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں