ہفتہ، 2 مئی، 2020

کرونا کا خوف ... اور ردعمل

پازیٹو رپورٹ
۔۔۔
صبح آٹھ بجے میرے پڑوسی نے میری کار کی چابی مانگی کہا:-
"مجھے لیب سے ایک رپورٹ لانی ہے"
میں نے کہا: "ٹھیک ہے لے لو بھائی۔"

تھوڑی دیر بعد پڑوسی رپورٹ لے کر واپس آیا، مجھے چابی دی اور مجھے گلے لگایا، اور "بہت بہت شکریہ" کہہ کراپنے گھر چلا گیا;
جیسے ہی وہ اپنے گھر گیا، گیٹ پر ہی کھڑے ہو کر اپنی بیوی سے کہنے لگا:- "رپورٹ پازیٹو آئی ہے"
.
جب یہ بات میرے کان میں پڑی تو میں تو گرتے گرتے بچا، خوفزدہ ہوکر ، میں نے اپنے ہاتھوں کو سینیٹائزر سے صاف کیا ، پھر کار کو دو بار سرف سے دھویا،پھر یاد آیا مجھے اس نے گلے بھی لگایا تھا، میں نے دل میں سوچا مارا گیا تو بیٹا، تجھے بھی اب کرونا ہو کر رہے گا، پھر ڈیٹول صابن سے رگڑ رگڑ کر نہایا اور دکھی ہوکر گھر کے ایک کونے میں بیٹھ گیا۔
تھوڑی دیر بعد میں نے پڑوسی کو فون کر کے کہا: "بھائی، اگر آپ کی 'رپورٹ پازیٹو' تھی تو کم سے کم مجھے تو بخش دیتے ...؟ میں بے چارہ غریب تو بچ جاتا"

پڑوسی زور زور سے ہنسنے لگا اور کہنے لگا:"وہ رپورٹ ..؟ وہ رپورٹ تو آپ کی بھابھی کی پریگنینسی کی تھی، 'جو پازیٹو آئی ہے۔'"😂😂

#دسو_یار
#کرونا_کے_سائیڈ_ایفیکٹس

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں