پیر، 25 مئی، 2020

غذر۔ ہنزہ حسین آباد کا رہاٸیشی امیر فیملی کے ساتھ حادثے کا شکار دریا سے لاپتہ افراد کی تلاش میں انتظامیہ کا عدم تعاون قابل مزمت

امیر علی ولد دلدار شاہ ساکن حسین آباد ہنزہ حال مقیم ک شیر قلعہ سے گلگت آتے ہو ئے 

ہینزل کے مقام پر حادثے کا شکار ہوا ہے اور حادثے کے نتیجے میں ان کی زوجہ اور دو بچیوں ، اس کے جڑواں بھائی پیار علی کی زوجہ 6 ماہ کا بچہ اور بیٹی گاڑی سمیت کل موخہ 23 مئی کی شام کو دریا میں جا گرے ہیں اور پیار علی کی زوجہ کو زندہ اور ان کی بیٹی کی نعش کو دریا سے نکال لیا گیا ہے جبکہ امیر علی کی  فیملی کے چاروں ممبران اور پیار علی کا 6ماہ کا بیٹا تا حال لاپتہ ہے۔عید کے روز ایک ہی گھر کے 6افراد کے حادثے میں جاں بحق ہونے سے علاقے میں کہراممچ گئی ہے ادھر سیاسی سماجی اورعوامی حلقوں نے پسماندہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے محرومین کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے۔ امیر علی گلگت کے سٸنیر صحافی و سماجی کارکن اسرار الدین اسرار کے ہم زلف تھے انہوں نے شوشل میڈیا میں تفصیلات بتا تےہوٸے کہا کہ میرا ہم ذلف امیر علی (گورنمنٹ ہاٸی سکول مناور کا مدرس) ،ان کی اہلیہ حج بی بی ( ٹیچر ایجوکیٹر اے کے ای ایس پی) ، ان کی پانچ سالہ اور آٹھ سالہ دو بیٹیاں اور امیر علی کے جڑواں بھاٸی پیار علی کی اہلیہ اور دو بچے سمیت ایک ہی گھر کے سات افراد کل شام کو غذر سے گلگت آتے ہوۓ گلگت کے مضافات میں واقع ہرپون کے مقام پر المناک حادثے کا شکار ہوگۓ تھے۔ ان کی پوٹھوہار گاڑی جو کہ امیر علی چلا رہے تھے ، تقریباً 100 فٹ کی بلندی سے پتھروں سے ٹکراتے ہوۓ دریاۓ گلگت میں جاگری تھی۔ موقع پر موجود ایک نوجوان نے پیار علی بھاٸی کی اہلیہ کو ذخمی حالت میں دریا سے نکال لیا تھا جبکہ ان کی چار سالہ بیٹی کی لاش بھی جاۓ حادثہ کے قریب سے برآمد ہوٸی تھی۔ میرا ہم ذلف امیر علی اور ان کی اہلیہ حج بی بی اور دوبچیاں شمس النہار اور عطبا ٕ کے علاوہ پیار علی بھاٸی کا نو ماہ کا بیٹا گاڈی سمیت دریا برد ہوگۓ تھے اور تا حال لاپتہ ہیں۔
گلگت بلتستان میں نا کافی سہولیات اور ہنر مند افراد کی کمی کی وجہ سے ریسکیو کاررواٸی تسلی بخش نہیں ہے جس کی وجہ سے چوبیس گھنٹے سے ذاٸد عرصہ گزرنے کے باوجود حادثے کی شکار پوٹھوہار گاڈی اور تین بچوں سمیت پانچ افراد کا سراغ تاحال نہیں مل سکا ہے۔ حکام سے موثر ریسکیو کاررواٸی کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں