منگل، 5 مئی، 2020

ہنزہ . ڈی سی ہنزہ فیاض احمد نے کرونا منجمنٹ کے اجلاس میں ٹریک اینڈ ٹریس سل کو متحر ک ہونے کی ہدایات جاری کی

پریس ریلیز
کرونا منجمنٹ میں ٹریک اینڈ ٹریس سیل انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس سیل کو سپورٹ فراہم کر رہے ہیں ڈپٹی کمشنر ہنزہ۔
پوزٹیو کیسز اور ان کی کنٹیکٹ ،ٹریول ہسٹری  جتنا جلدی معلوم ہو  کرونا کے پہلو روکنے میں مدد ملے گی ۔فیاض احمد
ریجنل کونسل ،انجمن تبلیغ جعفریہ ،نمبردارن ،بوائز سکاؤٹس کو کرونا مہم کا حصہ بنا دیا گیا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر ہنزہ کے زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اسماعیلی ریجنل کونسل ،اسسٹنٹ کمشنر ،اے ایس پی ،انجمن کے صدر ،ڈی ایچ او ،نمبردارن نے شرکت کی شرکاء کو ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے بتایا کہ کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم بنیادی اہمیت کا حامل ہے ۔اس سیل کو مزید سپوت فراہم کر رہے ہیں تاکہ کیسز کے کنٹیکٹ ہسٹری  کو جلد از جلد نشاندہی کر سکے اور ان کو جلد قرانطین  کر کے کرونا کو مزید پھلنے سے رکا جا سکے اس سلسلے میں سیل کو افرادی قوت فرا ہم کر دی گیی ہیں اور تمام نمبرداروں کو پابند کیا گیا ہے کہ شہروں سےآیے ہوے لوگوں  اور کنٹیکٹ ہسٹری والوں کو بھی قرانطین  کرنے کی ذمداری نمبردارن  ریجنل کونسل ،امامیہ کونسل ،اور والنٹیرز کی ہو گی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں