‏کهیل لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
‏کهیل لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

منگل، 1 دسمبر، 2020

پشاور۔جی بی انڈر 16 فی میل والی بال ٹیم نے فاٸنل کے لیے کولیفاٸی کر لیا



جی بی انڈسپلن ر 16 فی میل والی بال ٹیم نے فاٸنل کے لیے کولیفاٸی کر لیا 


 گلگت بلتستان انڈر 16فی میل  والی با ل ٹیم   




جی بی والی بال کے تحت 16 ٹیم پول میچ پنجاب اور سندھ کی ٹیمیں سی جیت کے سیمی فائنل پونچی سیمی فائنل میں اسلام آباد کی ٹیم کو 2 کے مقابل 3 سیٹ اپنی نام کرنے میں کامیاب  ہو کر فائنل کے پونچی ہے  آزاد کشمیر کی ٹیم  کے ساتھ فائنل ہوگا۔

اس ٹیم کی کوچینگ  والی بال کے سابق قومی کھیلاڑی اور آرمی کلر کے  بسٹ پلیر شیر احمد کر رہے ہیں ۔ جبکہ گلگت  بلتستان حکومت بلخصوص محکمہ کھیل وسیاحت کا ٹیم کو سپانسر اور مکمل تعاون حاصل ہے 

جمعہ، 30 اکتوبر، 2020

پاکستان نے حارث سہیل اور امام الحق کی نصف سنچریوں کی بدولت زمبابوے کو پہلے ون ڈے میچ میں فتح کے لیے 281 رنز کاہدف دیا ہے

رولپنڈی ۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جانے والا ون ڈے میچ میں پاکستانی کھیلاڑی کا ایل بی ڈبلیو آو ٹ کے لیے اپیل 

رولپنڈی ۔ انعام الحق کا زمبابوے کے خلاف اچھی کارکردگی

 

پاکستان نے حارث سہیل اور امام الحق کی نصف سنچریوں کی بدولت زمبابوے کو پہلے ون ڈے میچ میں فتح کے لیے 281 رنز کاہدف دیا ہے۔

راولپنڈی ( ہنزہ آن لاٸن نیوز نیٹ ورک )راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے میچ میں فخر زمان کو فائنل الیون کا حصہ نہیں بنایا جبکہ حارث رؤف ڈویبیو کرتے ہوئے اپنا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا اور ابتدا میں محتاط انداز اپناتے ہوئے ٹیم کو 47رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔

اس اوپننگ شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب عابد علی 21 رنز بنانے کے بعد ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔

بابر اعظم اور امام نے 42رنز جوڑ کر اسکور کو 89 تک پہنچایا لیکن اسی اسکور پر بابر 19 رنز بنانے کے بعد مزربانی کو وکٹ دے بیٹھے۔

امام الحق اچھی فارم میں نظر آئے اور نصف سنچری اسکور کی البتہ 58 کے نفرادی اسکور پر رن آؤٹ کے نتیجے میں ان کی اننگز بھی اختتام کو پہنچی۔

محمد رضوان بھی زیادہ رنز اسکور نہ کر سکے اور 14 رنز بنانے کے بعد چسورو نے ان کی وکٹیں بکھیر دیں جبکہ افتخار احمد بھی صرف 12 رنز بنا سکے۔

البتہ دوسرے اینڈ سے حارث سہیل نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کر لی لیکن 71 رنز بنانے کے بعد سکندر رضا کو وکٹ دے بیٹھے۔

اس کے بعد فہیم اشرف اور عماد وسیم کی جوڑی نے 42 رنز جوڑ کر ٹیم کی معقول مجموعے تک رسائی کی امیدوں کو زندہ رکھا، فہیم 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

عماد وسیم نے 26 گیندوں پر دو چھکوں اور ایک چوکے کی بدولت ناقبل شکست 34 رنز کی باری کھیلی جس کی بدولت قومی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزرگبانی اور ٹنڈائی سچورو دو، دو وکٹوں کے ساتھ کامیاب باؤلر رہے۔

واضح رہے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچوں کے ساتھ ساتھ تین ٹی20 میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان: بابر اعظم(کپتان)، امام الحق، عابد علی، حارث سہیل، محمد رضوان، افتخار احمد، فیم اشرف، وہاب ریاض، شاہین شاہ آفریدییدی، حارث رؤف اور عماد وسیم۔

زمبابوے: چمو چبابا(کپتان)، سکندر رضا، برینڈ ٹیلر، برائن چاری، ٹنڈائی چسورو، کریگ ایرون، ویزلے میڈھویرے، کارل ممبا، بلیسنگ مزاربانی، رچرڈ نگاروا اور شان ولیمز شامل ہیں 


منگل، 29 ستمبر، 2020

ہنزہ ۔علی آباد سوشل ویلفیر اینڈ سپورٹس سوسائٹی کے زیر اہتمام سپورٹس گالا کے فائنل سیمیش والی بال میچ ناصر آباد نے جیت لی


(ہنزہ (سید اسد اللہ غازی 

علی آباد سوشل ویلفیر اینڈ سپورٹس سوسائٹی کے زیر اہتمام سپورٹس گالا کے فائنل سیمیش والی بال میچ سے آزاد امیدوار حلقہ چھ نوجوان قیادت و سوشل ورکر شیر غازی بحثیثت مہمان خصوصی خطاب کر رہے اس موقع پر فائنل میچ میں بال پھینک کر کھیل کا آغاز کریا۔ شیر غازی نے کہا کہ نوجوان نسل کے لئے مختلف سپورٹس تقریبات کا انعقاد لازمی ہے جس سے غیر اخلاقی کاموں سے دور ہوتے ہیں۔  نوجوانوں کے لئے سپورٹس کمپلیکس کے قیام کے علاوہ بجلی اور پانی پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اگر مجھے عوام نے خدمت کا موقع دیا تو انشااللہ عوام ہنزہ کے تمام مطالبات کو پورا کرونگا ۔ علی آباد اور ناصر آباد کے درمیان والی بال شیمش سنسنی خیز مقابلہ ہو ا ناصر آباد نے علی کو دو ایک سے شکست دیکر ٹاٸٹل اپنے نام کیا فاٸنل جیتنے والی  ٹیم اور رننر اپ ٹیم کومہمان خصوصی نے کیش انعام اور ٹرافی دی ۔ 

بدھ، 9 ستمبر، 2020

گلگت پاکستان فٹبال چمپیٸن شپ میں گلگت بلتستان ٹیم کے لیے ٹراٸلز 9ستمبر سے سٹی پارک گلگت میں ہونگے


پاکستان فٹبال چیمپیئن شپ 2020, واہ کینٹ فٹبال اسٹیڈیم میں 20 ستمبر سے شروع ہو گا میگا ایونٹ میں گلگت بلتستان فٹبال ٹیم شرکت کرے گئ گلگت بلتستان فٹبال ٹیم ٹرائل کیمپ مورخہ 9 ستمبر سے گلگت سٹی پارک میں 4 بجے سے شروع ہو گا ضلع گلگت سمیت  تمام اضلاع کے فٹبال کھلاڑیوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر ٹرائل کیمپ میں مکمل کٹ کے ساتھ شرکت یقینی بنائیں فائینل سلیکش 15 ستمبر کو ہو گئ 

نوٹ, دیگر اضلاع کے فٹبال کھلاڑیوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ 15 ستمبر فائنل سلیکشن میں اپنی شرکت یقینی بنائیں بعد ازاں کسی کلب یا کھلاڑی کا عزر قابل قبول نہیں ہو گا 

منجانب امتیاز احمد چیرمیئن نارملائزیشن کمیٹی گلگت بلتستان فٹبال ایسوسی ایشن

جمعرات، 20 اگست، 2020

گلگت ۔ سابق ٹسٹ کرکڑ اعظم خان گلگت بلتستان ماخور کے کوچ مقرر

 

گلگت (ہنزہ آن لاٸن نیوز ۔ سپورٹس ڈسک ) ضلع دیر خیبر پختون خواہ سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز آل راونڈر سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اعظم خان گلگت بلتستان مارخورز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر۔ 

اعظم خان اپنی میڈیم فاسٹ بولنگ کی وجہ سے پورے پاکستان میں شہرت رکھتے ہیں ۔

اعظم خان ماضی میں  نیشنل ٹی ٹونٹی کی چیمپیئن ٹیم پشاور پینتھرز  (peshawer panthers) کا حصہ بھی رہے ہیں اور اپنی مایہ ناز بولنگ کی وجہ سے پشاور ریجن کو چیمپیئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ 

اس وقت اعظم خان CDA ڈیپارٹمنٹ کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ سادیہ فاونڈیشن کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر بھی ہیں۔ 

اعظم خان نے حال ہی میں لیول ون کوچینگ کورس کرچکےہیں

اُنکا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں میں انشااللّٰہ انکے ساتھ کام کرونگا اور آپ انشااللّٰہ مستقبل میں اچھے نتائج دیکھینگے 

میڈیا سے کفتگو کرتے ہوئے پیٹرن اینڈ چیف رشید عالم      فاروقی نے کہا کہ اعظم خان جیسے مایہ ناز تجربہ کار کرکٹر کا جی بی مارخورز کی ٹیم کا حصہ ہونا ہمارے نوجونوں کے لئے خوش آئند ہے اور ہمارے نوجوانوں کو ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا ہم اعظم خان کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔ 

جی بی مارخورز کی ٹیم نے اعظم خان کو مبارک باد پیش کیا اور کہنا تھا کہ اعظم خان اپنا تجربے کو بروئے کا لاتے ہوئے ہمارے نوجوانوں  کے ٹیلنٹ کو نکھاردینگے




جمعہ، 12 جون، 2020

کهیل . کرونا وابا نے ٹی 20 T والڈ کپ سمت کئی میدان ویران کئے

کهیل. جہاں کرونا نے انسان کو گهر تک محدود کیا ہے وہی اس وبا نے کهیل کے میدان بهی ویران کیے ہیں ،اللہ اللہ کر کے پاکستان میں عالمی کرکٹ میلے کا انعقاد ہوا تها اور پورا پی ایس پاکستان میں پہلی بار منعقید کیا جا رہا تها . کرونا وبا نے پوری دنیا میں خوف وہراس پهیلا یا چین میں اس نے بے حد نقصان پہنچا اور دیگر ممالک میں اس کے اثرات کے خدشات نے بن آدم کو ایک نئی طرز زندگی گزارے پر مجبور کیا . پاکستان میں کرونا وائرس کے پہنچے کی خبر نے سارا کیا کریا پر پانی پهیر دیا کچه میچ بغیر تماشائیوں کے کهیلے گئے سیمی فائل کے ٹیموں کے درمیاں جگہ اور وقت کا فیصلہ ہوچکا تها کرونا وائرس نے پاکستان میں پنجے گاڑدیے جس کی وجہ پی ایس ایل PSLکو منسوخ کر نا پڑا اب ٹی ٹوونٹی  T20والڈکب بهی اس وبا کی وجہ سے منسوخ کیا گیا . جہاں عالمی سطح کے کهیل متاثر ہوں مقامی سطح پر عالمی شہوریت یافتہ کهیل بهی ماند پڑ گیے ہیں مختلف تہواروں سے منسوب کهیل کے میلے بهی وبا کے زیر اثر ہیں ،اب دنیا کا انداز بدل رہا ہے . ایسے میں انٹر نیٹ پر سوشل میڈیا اور آن لائن کهیل مقبول ہو رہے ہیں جس کے منفی اثرات کرونا وبا سے بهی زیادہ ہیں موبائل کو کمپیوٹر کے زیادہ استعمال سے نظرا اور دماغ کے خلیات شدید متا ثر ہو رہے بلخصوص نوجوان آن لائن کهیلوں میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں جو کہ باعث تشوش ہے ،جسمانی کهیل نشوشونما کے مثبت سرگرمیاں ہیں ،کهیل کو امن کا سفیر بهی کہا جاتا ہے اس کی بحالی کے لیے صحت کے ماہریں اور عالمی رہنماوں کو سر جوڈ کر بیٹهنا ہوگا کہ کروا نا وائرس سے محفوظ رہتے ہوئے تما م سرگرمیاں کیسے بحال کر نا ہے