ہفتہ، 26 جون، 2021

گلگت ۔صوبائی ہیڈ کوارٹر ہسپتال گلگت میں ڈاکٹروں کی پوسٹنگ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔قیصر عباس مغل چئیرمین برمس یوتھ

 

گلگت۔(عالمگیر حسین  )صوبائی ہیڈ کوارٹر ہسپتال گلگت میں ڈاکٹروں کی پوسٹنگ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔قیصر عباس مغل چئیرمین برمس یوتھ

گلگت صوبائی ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے سینئر ڈاکٹروں کی پوسٹنگ کی گئی ہے فلفور ان کو روکا جائے اگر نہیں روگا گیا تو پورا گلگت جام کرنے پر مجبور ہونگے ۔گلگت کے صوبائی دارالخلافہ کے ساتھ ایسا کیا گیا تو سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔گریڈ 17سے گریڈ 19 کے 31 ملازم ہسپتال سے باہر ہیں اور گریڈ 01 سے گریڈ 16 تک 61 ملازم صوبائی ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے باہر ہے ان کو فلفور واپس لایا جائے اگر نہیں لایا گیا تو اردگرد کے آبادی سے لوگ لانے پر مجبور ہونگے اور چیف سیکرٹری آفس کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔

2سرجن میل اور ایک فیمیل سرجن گائنی کالوجسٹ کو تبادلہ کیا ہے ان کے متبادل سابق سی ایم کے بھائی ڈاکٹر اقبال کو بہیجا گیا ہے ہمارے تین سرجن کو اٹھا کے ایک سرجن سٹی ہسپتال سے دیا گیا ہے جو ہم کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے 

بجٹ تقسیم ہوتے وقت پی ایچ کیو اور چھوٹے چھوٹے ہسپتالوں کو برابر کیا جاتا ہے ملازمت دینے کے وقت بھی پی ایچ کیو اور دوسرے چھوٹے ہسپتالوں کو برابر کیا جاتا ہے ۔تمام ہسپتالوں کا بوجھ پی ایچ کیو کے اوپر ہے ایکسیڈنٹ کیسیز گن شارٹ کیسیز ڈلیوری کیسیز پی ایچ کیو ہسپتال کا رخ کرتے ہیں پی ایچ کیو ہسپتال میں ریفر کیسز آئیں گے دوسرے کیس کو اپنے ضلع کے ہسپتالوں میں ہی چیک اپ کرانا ہوگا۔بس بہت کرلیا برداشت اور مزید برداشت کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔گلگت کے پی ایچ کیو ہسپتال کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں ہر لحاظ سے دوسرے ضلعوں سے سیکرٹری / ڈپٹی سیکرٹری  تعنیات کررہے ہیں اور وہ افسر صاحبان اپنی متعلقہ ضلعوں کے لئے کام۔ کرتے ہیں مراعات فائدے بیٹھنا کھانا پینا گلگت میں ہوتا ہے اور تمام تر فائدے اپنے ضلعوں کو ہی دیتے ہیں چیف سیکرٹری / سیکرٹری ہیلتھ/ منسٹر ہیلتھ /وزیر اعلی گلگت بلتستان سے پرزو اپیل ہے کہ پی ایچ کیو کے ساتھ جو زیادتیاں ہو رہی ہیں ان کا نوٹس لیا جائے۔اگر اسکو فلفور حل نہیں گیا تو گلگت میں سخت احتجاج کرینگے

بدھ، 23 جون، 2021

ہنزہ ۔پی وائی او پی ایس ایف ضلع ہنزہ کے زیر اہتمام شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ کے موقعے پر کیک کاٹا گیا


شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ کے موقعے پر  کیک کاٹا گیا



پی وائی او پی ایس ایف ضلع ہنزہ کے زیر اہتمام   مقامی ہوٹل علی آباد ہنزہ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ کے موقعے پر  کیک کاٹا گیا اور تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پیپلز پارٹی۔ پی وائی او۔ پی ایس ایف کے عہدداروں اور کارکنان نے بھر پور تعداد میں شرکت کی۔ 

 اس موقعے پر رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے محترمہ بینظیر بھٹو کو ان 68ویں سالگرہ کے موقعے پرخراج عقیدت پیش کیا گیا

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ کے موقعے پر  کیک کاٹا گیاشہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ کے موقعے پر کیک کاٹا گیا


 اور محترمہ نے دنیائے تاریخ میں بنیادی جمہوریت اور پسے ہوئے طبقات کیلئے جو جدوجہد کی ہے جو رہتی دنیا تک سیاسی کارکنان کیلئے مشعل راہ  ہے۔

 اور عہد کیا گیا بی بی کے نقشہ قدم پہ چلتے ہوئے ان کے ادورے مشن کو پایہ تکمیل کرنے کیلئے ان کے نظریات کو لےکر جدوجہد کریں گئے۔ اور ایک طبقات سے پاک سماج کا قیام کریں گئے۔

پیر، 21 جون، 2021

گلگت ۔شہر میں گرانفروشی، تجاوزات، اور پرائس کنٹرول لسٹوں کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کریں گے کوئی رعائت نہیں ملے گی،گرانفروشوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی اسسٹنٹ کمشنر گلگت اسامہ مجید چیمہ

 




گلگت (پ ر)اسسٹنٹ کمشنر /  ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ شہر میں گرانفروشی، تجاوزات، اور پرائس کنٹرول لسٹوں کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کریں گے کوئی رعائت نہیں ملے گی،گرانفروشوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی میونسپل حدو د میں کوئی غیر قانونی کام برداشت نہیں کرونگا یہ باتیں سوموار کے روز  میونسپل انکروچمنٹ سیل کے دونوں ٹیموں کے جانب سے الگ الگ کاروائیوں کے بعد  میڈیا کیلئے جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کے خصوصی ہدایات پر شہر سے تجاوزات، گرانفروشی اور پرائس کنٹرول نرخناموں پر عملدرآمد کیلئے کوششیں تیز کی جارہی ہیں کار سرکارمیں مداخلت ہر گز برداشت نہیں کریں گے اس سے قبل ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر)  اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں میونسپل انکروچمنٹ سیل نے، تجاوزات، گرانفرشوں، فٹ پاتھ قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں تیزکرتے ہوئے خلاف ورزی پر 50 1سے زائد دکانداروں پر بھاری جرمانے اور06 دکانوں کو سیل، اور متعدد دکانداروں کو نوٹسز جاری کئے گئے میونسپل انکروچمنٹ سیل کے جانب سے کئے جانے والے تجاوزات مافیا، گوشت کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں، ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی اور خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلا ف کاروائیوں میں درجنو ں افراد کو دھر لیا گیا اور موقع پر جرمانے کئے گئے ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کے ہدایات کی روشنی میں چیف کواآرپوریشن آفیسر عابد حسین میر، مجسٹریٹ محمد عباس، مجسٹریٹ شاہ خان، ذوالفقار علی، میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم، فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی، بلڈنگ انسپکٹر منظور حسین، اسسٹنٹ فوڈ انسپکٹر ملک اشدر سمیت میونسپل پولیس فورس نے آپریشن میں حصہ لیا، سوموار کے روز انکروچمنٹ سیل کے دونو ں ٹیموں نے اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پردو الگ الگ کاروائیوں میں درجنوں دکانداروں، قصائیوں، فٹ پاتھ پر قبضہ کرنے والے متعدد افراد کو خلاف ورزی پر گرفتار اور یقین دہانی پر رہا کئے گئے شروع کئے جانے والا آپریشن اتحادچوک سے کرنل حسن روڈ، این ایل آئی چوک، نسیم سینما بازار، کشروٹ بازار، ائیرپوررٹ ایریا،سے ہوتے ہوئے یادگا ر چوک تک جاری رہا، آپریشن کے دوران فٹ پاتھ کوخالی کرانے کے ساتھ دکانداروں کو وارننگ بھی دے دی گئیں، کہ وہ آئندہ فٹ پاتھ کو بند نہ کریں، فٹ پیدل چلے والے شہریوں کیلئے ہے آپریشن کے دوران  بلڈنگ مٹیرئیل نہ ہٹانے پر بجری قبضے میں لیکر مالکان پر جرمانے عائد کئے گئے، پیدل چلنے میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کاروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے اور نوٹسز جاری کرتے ہوئے حکم دیا گیا کہ کار سرکار میں مداخلت، پرائس کنٹرول کمیٹی کی خلاف ورزی، اور گرانفروشوں کو لگام دینے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ترجمان شہر ی انتظامیہ نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ گرانفروشوں، خودساختہ مہنگائی کرنے اور تجاوزات کے باعث بننے والے افراد کے خلاف براہ راست تحصیل الفا کنٹرول اور میڈیا سیل کو اطلاع دیں تاکہ فوری طور پر شکایات کا ازالہ کیاجاسکے، شہر انتظامیہ عوام کے سہولیات کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی عوام کی خدمت ہی اصل عبادت