جمعہ، 1 مئی، 2020

گلگت ۔تین قصابوں گرفتارجرمانہ دوکان سل

گلگت (سجاد) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر میونسپل میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم کازائد نرخوں کی وصولی پر تین قصاب گرفتار کرلئے، ایگزیکٹیو مجسٹریٹ سعادت چنگیزی نے زیر دفعہ 3/7 کے تحت قصائی پر بھاری جرمانے کے ساتھ دکان کو سیل کرنے کا حکم دے دیا، تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز جوٹیال بالا جوٹیال بس سٹینڈ کے علاقوں میں چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران خلاف ورزی او ر زائد نرخوں کی وصولی پر گرفتا ر کرکے مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کے عدالت میں پیش کردیا جرم ثابت ہونے پر تین قصاب شہزاد ولد امان اللہ، جان شیر ولد شیر گل اور قربان ولد رمضان کو جرم ثابت ہونے پر بھاری جرمانے عائد کرتے ہوئے دکان کو سیل کرنے کا حکم دیا۔ ڈاکٹر مشتاق عالم کے جانب سے گرانفروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے سراہاتے ہوئے کاروائیوں میں تیز ی لانے کے ہدایات دیں۔رمضان المبارک میں گرانفروشوں کو روزہ دار وں کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں