بدھ، 20 مئی، 2020

گلگت . ڈی سی گلگت کا کرونا کے ایس او پیز پر عملدامد دیکهنے مارکیٹ کا دورہ

از دفتر ڈ پٹی کمشنر گلگت
تاریخ: 20-05-2020
پریس نوٹ
گلگت۔ ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت نوید احمد نے گلگت شہر کے مختلف بازار کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران،اے سی گلگت،اسسٹنٹ کمشنر یو ٹیز،مجسٹریٹ، صدر انجمن تاجران اور جنرل سکریٹری انجمن تاجران بھی شامل تھیں۔ڈپٹی کمشنرنوید احمد نے این ایل آئی مارکیٹ گلگت،راجہ بازار،کشروٹ و دیگر مارکیٹیوں کا دورہ کیا اور دورے کے دوران بغیر ماسک کے چلنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کردیئے گئے اور درجنوں دکانوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر سیل کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد نے دورے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے سماجی دوری،ماسک کا استعمال اور ہاتھ کو بار بار دھونے کی ضرورت پر زور دیا، اس کے ساتھ ساتھ ایڈمنسٹریٹش کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی اور دورے کے دوران پیدل اور گاڑیوں میں بغیر ماسک کے چلنے والے افراد پرر جرمانہ عائدکرنے کی ہدایت دی اور عوام الناس کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بغیر ماسک کے گھروں سے باہر نکلنے کی صورت میں بھاری جرمانہ عائد کرینگے اور دکاندار حضرات،ٹیکسی ڈرائیور اور سوزکی ڈرائیوروں کو بھی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے دکانوں اور گاڑیوں میں بغیر ماسک آنے والے افراد کو خرید و فروخت نہ کرنے اور گاڑیوں میں نہ بیٹھانیں کی ہدایت جاری کردی گئی۔اسکے علاوہ ڈپٹی کمشنر گلگت نے دکانداروں کو مزید ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے دکانوں میں ماسک کا ڈبہ،سنیٹائزرز رکھیں بغیر ماسک آنے والے افراد کو ماسک دیں اور قیمت اس فرد سے وصول کیا جائیں اس پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت پر دکاندار کیخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائیں گی۔اسکے علاوہ ڈپٹی کمشنر گلگت نے دورے کے دوران دکانداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دکاندار ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ ٹائم کا خیال رکھتے ہوئے اپنے کاروبار کو جاری رکھیں اور مقررہ ٹائم پر دکانوں کو بند کرنے کی ہدایات بھی کردیں اور اپنے دکانوں کے باہر سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں۔ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ اس موذی مرض سے خود بھی اور دوسروں کو بھی بچایا جاسکے۔
                                     
                                                                             شاہد حسین
                                                                                 پبلک ریلیشن آفیسر ڈپٹی کمشنر آفس
                                                                                 گلگت

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں