بدھ، 13 جنوری، 2021

گلگت ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے کوہل پائین کی مرمت میں غیر معمولی تاخیر پر سخت برہمی کا اظہار


 

اے سی گلگت 


گلگت (پریس ریلیز) ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے کوہل پائین کی مرمت میں غیر معمولی تاخیر پر سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے فوری طور پر مقررہ وقت پر تعمیر ی کام مکمل کرنے کا احکامات دے دئے، کوہل پائن کی بحالی کیلئے کوتاہی برداشت نہیں کرونگا۔


یہ باتیں انہوں نے سوموار کے روز چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر، ڈپٹی ڈائریکٹر گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پبلک انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ذمہ دارارن کے ہمراہ کوہل پائین کے تفصیلی دورے کے موقع پر ہدایات دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کوہل پائین پر مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے اور کوہل کو آبپاشی کیلئے پانی کے فراہمی کیلئے سازگار بنایا جائے کام میں غیر معمولی تاخیر ناقابل برداشت اور ذ مہ دارہ محکموں کی سستی اور کاہلی تصور ہوگی اس موقع پر چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین نے کوہل کی تعمیری کام کے بارے آگاہ کرتے ہوئے کام میں تاخیر پر زمینداروں میں پائی جانے والی تسویش سے بھی آگاہ کیا، 


علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر نے ڈپٹی ڈائریکٹر GDA  اور پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داروں سے کہا کہ فوری طور پر کوہل پائن کا مرمتی کام کو پورا کیا جائے تاکہ زمینداروں کو تحفظات کو دور کیاجاسکے، بعد ازاں اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کام کے رفتار کے سلسلے میں تفصیلات سے آگا ہ کیا، اس سے قبل پبلک انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے نے بھی اپنے ادارے کے جانب سے کوہل پائین کے تعمیراتی کام اور بحالی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔


 اسسٹنٹ کمشنر نے ایک دفعہ پھر زمہداروں سے کہاکہ وہ کوہل پائن کے بحالی کام میں سستی کا مظاہرہ نہ کریں زمہ داری کے ساتھ کوہل کی بحالی کیلئے اقدامات کریں کام میں غیر ضروری تاخیر برادشت نہیں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی دقیقہ دفروگزاشت نہیں کرونگا۔


 واضح رہے کوہل کی صفائی کے سلسلے میں گلگت بلتستان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے آپریشنل منیجر سیف الدین سیف بھی ہمراہ تھے