جمعرات، 9 ستمبر، 2021

گلگت ۔گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری، متعد د کاندار نرغے میں آگئے، ایل پی جی نرخنامے پر علمدرآمد نہ کرنے پر نصف درجن ایل پی جی ڈیلرز پر جرمانے، اشیائے سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے پر ہول سیلرز، ریٹیلرز کو جرمانوں کے بعد نوٹسز جاری،


 


گلگت (پ ر) گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری،

 متعد د کاندار نرغے میں آگئے، ایل پی جی نرخنامے پر علمدرآمد نہ کرنے پر نصف درجن ایل پی جی ڈیلرز پر جرمانے، اشیائے سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے پر ہول سیلرز، ریٹیلرز کو جرمانوں کے بعد نوٹسز جاری، 


سبزی، فروٹس کے من مانے قیمتوں کی وصولی پر 12 سبزی فروشوں پربھاری جرمانے عائد کردئے گئے، تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت امیر تیمور کے حکم پر سیکٹر مجسٹریٹ شاہ خان، اختر حسین، میونسپل فورس اور سیکٹر مجسٹریٹ عالم حسین نے میونسپل پولیس فورس کے جوانوں کے ہمراہ و الگ الگ کاروائیوں میں درجنوں دکانداروں کے خلاف کاروائیاں کیں، 

چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران، ایل پی جی کے نئے نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے،اشیائے خوردنوش، سبزی و فروٹس کو سرکاری نرخنامنے سے زائد منافع خوری پر زبردست کریک ڈاون کیا گیا، بدھ کے روزجاری آپریشنل کاروائیوں میں دو درجن کے قریب دکاندار نرغے میں آگئے، اس موقع پر سیکٹر مجسٹریٹس نے دکانداروں کو متنبہ کیاکہ وہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں عوامی شکایات کا موقع نہ دیں، 


ضلعی انتظامیہ کے حکمنامے کی خلاف ورزی پر زمہ داروں کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے واضح رہے شہر میں خود ساختہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ضلعی انتظامیہ گزشتہ دو ہفتوں سے روزانہ کے بنیادوں پر کریک ڈاون جاری رکھی ہوئی ہے بد ھ کے روز کی کاروائی اس سلسلے کی کڑ ی ہے