پیر، 23 اگست، 2021

گلگت ۔گندم سپلائی مکمل طور پر نیٹکو کا سپرد, نٹکو کو بحران سے نکالنے کے وزیراعلی نے نیے بسوں کی خریداری کے لیے فنڈ بھی دیا ہم ا کے مشکور ہیں ۔ صدر نیٹکو یونین فضل الٰہی

 

صدر نیٹکو یونین فضل الہٰی 


گلگت ۔

نیٹکو لیبر یونین کا ایک اہم اجلاس گلگت کے مقامی ہوٹل میں صدر یونین فضل الہی کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں کار کنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ 


اجلاس میں شاندار الفاظ میں وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید خان اور اس کی پوری کابینہ،چیرمین نیٹکو و چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محمد آصف خان کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر صدر نیٹکو لیبر یونین نے کہا کہ ان تمام  لوگوں کی ذاتی دلچسپی اور ہمدردی  کی وجہ سے قومی ادارہ نیٹکو تقریبا بحران سے نکل چکا ہے اور ادارے کو جدید بسوں کی خرید داری کے لیے  فنڈ بھی دے دیا ہے ،


گندم سپلائی مکمل طور پر  نیٹکو کا سپرد کیا ہے ۔ہم نیٹکو ملازمین اس کی مکمل طور پر حکومت اور گلگت بلتستان کے عوام کو یقین کے ساتھ  100% تسلی دلاتے ہیں کہ آپ کی ایک بھی بوری گندم ضائع نہیں ہوگی۔فضل الہی  نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ سابقہ حکومت نے اس قومی ادارے کو 85 کروڑ کا مقروض بنایا جس کی وجہ سے ملازمین اور ادارہ شدید مالی بحران سے دوچار تھا ۔



اجلاس میں وزیر اعلی گلگت بلتستان اور ان کی کابینہ کو اس بات پر بھی خراج تحسین پیش کیا کہ 50 سالوں سے قوم تتہ پانی میں ہر وقت سلائیڈنگ کی وجہ سے انتہائی سخت پریشانی اور عذاب میں مبتلا تھی،




وزیر اعلی اور اس کی ٹیم نے قوم اور ملک کو اس مسلسل مصیبت، پریشانی اور جان لیوا جگہ پر پل اور متبادل روڈ دے کر قوم کو اس عذاب سے نجات دلائی۔ وزیر اعظم عمران خان کا تبدیلی کا نعرہ اس وقت گلگت بلتستان میں  عملدرآمد ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے تتہ پانی روڈ  کو آج تک پاکستان اور جی بی میں مختلف پارٹیوں کی حکومت رہی کسی نے بھی اس پر توجہ ہی نہیں دیا ۔

جو روزانہ کی بنیاد پر عوام اور سیاحوں کو موت کے منہ سے گزرنا پڑتا تھا اور کئی انسانی قیمتی جانیں ضائع بھی ہوئی ہے۔


  اور ملکی معیشت کو بھی بے پناہ نقصان ہوا تھا اور خاص طور پر گوہر آباد کی عوام کا سب سے بڑا اور اہم مطالبہ بھی یہی تھا جو وزیر اعلی نے عوام کی آواز اور مطالبہ کو تسلیم کرتے ہوئے منظوری دے دی ہے اس پر بھی ہم ان کا انتہائی شکر گزار ہیں۔