جمعرات، 21 اکتوبر، 2021

وزیر اعلٰی گلگت بلتستان کے خصوصی احکامات پر ضلعی انتظامیہ نگر کے جانب سے رحمت اللعالمین کانفرنس انٹر کالج ہریسپوداس میں منعقدکیا گیا

نگر( بیورورپورٹ) وزیر اعلٰی گلگت بلتستان کے خصوصی احکامات پر ضلعی انتظامیہ نگر کے جانب سے  رحمت اللعالمین کانفرنس انٹر کالج ہریسپوداس میں منعقدکیا گیا۔




 کانفرنس میں علاقے کے جید علما کرام کےعلاوہ اسماعیلی کمیونٹی کے واعظ اور اہلسنت برادری کے علما نے بھی شرکت کیاور خطاب فرمایا۔ 

کانفرنس میں علامہ شیخ مرزا علی ,علامہ فدا علی ایثار,شیخ اقبال توسلی, وزیر خزانہ گلگت بلتستان جاوید منوا, ایوب وزیری اورآغا بہشتی و دیگر سیاسی افراد نے بھی شرکت کی۔


کانفرنس سے خطاب میں علامہ شیخ مرزا علی نے کہا کہ امت پیغمبر اکرم کی سیرت پر عمل پیرا ہوکے زندگی گزارے تو مشکلات کا خاتمہ ممکن ہے قرآن وعترت کو فالو کرتے ہوئے ایک قوم بننے کی اشد ضرورت اور مستقبل میں مہدی حکومت پوری دنیا میں ہوگی جس کی تیاری ابھی سے کرنا ہوگا.موجودہ حکومت نگر کو اپنا کوٹہ دے اور دیگر اضلاع کے برابر سہولیات فراہم کرے.


اپنے خطاب میں وزیرخزانہ جاوید منوا نے کہا کہ سیرت محمدی پر ہر شعبے میں عمل کرناپڑے گا اور ریاست مدینے کا قیام موجودہ حکومت کا منشور اور طلبہ و طالبات ویوتھ جدید علوم کے ساتھ دینی تعلیم پر زور دے انہوں نے نگر ضلعی انتظامیہ کو شاندار انداز میں میلاد کاننفرنس کی انعقاد پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور دیگر معاون اداروں کو بھی شاباش دی .علامہ شعیب قاضی نے اپنی مخصوص انداز میں سیرت پیغمبر پر تفصیلی بحث کی جبکہ فدا علی ایثار معروف اسماعیلی واعظ و دانشور نے زبردست انداز میں امت محمد کی مشکلات کو سیرت النبی پر چل کر ختم کرنے پر زور دیا اور دنیا کو ایک قوم بننے کی ترغیب دی اور اپنی منظوم کلام حضور پاک پیش کر کے پررونق محفل کو لوٹ لیا .

    کانفرنس کے آخر میں نعت تقریر اور کوئز مقابلہ جیتنے والے طلباء و طالبات میں انعامات و اسناد تقسیم کیے گئے۔ نیز کانفرنس کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کرنے والے افسران کو بھی اسناد سے نوازا گیا۔کانفرنس میں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین حیدر خان ,اسسٹنٹ کمشنر نگر اصغرخان, محکمہ زراعت ,لائیو اسٹاک,فشریز ,تعلیم ,ودیگر چیف ایڈیٹر روزنامہ انتساب انٹرنیشنل چوہدری اسد عباس ,پرنسپل میر عالم ,پروفیسر صادق علی ,اداروں کے آفیسران اجلال حسین ,ڈاکٹر الطاف حسین ,سید ابرار ,چیف آفیسران بلدیہ و ویسٹ منیجمنٹ فدا حسین اور محمد حسین ,ڈی ایچ او نگر ڈاکٹر علی اشرف ,اے ڈی او سکندرآباد کے صدر ارشاد حسین استاد الاساتزہ ریٹائرڈ مالک اشدر سمیت دیگر شعبوں کے اعلیٰ آفیسران سمیت سینکڑوں طلبہ وطالبات نے شرکت کی .

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں