جمعہ، 30 اکتوبر، 2020

پاکستان نے حارث سہیل اور امام الحق کی نصف سنچریوں کی بدولت زمبابوے کو پہلے ون ڈے میچ میں فتح کے لیے 281 رنز کاہدف دیا ہے

رولپنڈی ۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جانے والا ون ڈے میچ میں پاکستانی کھیلاڑی کا ایل بی ڈبلیو آو ٹ کے لیے اپیل 

رولپنڈی ۔ انعام الحق کا زمبابوے کے خلاف اچھی کارکردگی

 

پاکستان نے حارث سہیل اور امام الحق کی نصف سنچریوں کی بدولت زمبابوے کو پہلے ون ڈے میچ میں فتح کے لیے 281 رنز کاہدف دیا ہے۔

راولپنڈی ( ہنزہ آن لاٸن نیوز نیٹ ورک )راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے میچ میں فخر زمان کو فائنل الیون کا حصہ نہیں بنایا جبکہ حارث رؤف ڈویبیو کرتے ہوئے اپنا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا اور ابتدا میں محتاط انداز اپناتے ہوئے ٹیم کو 47رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔

اس اوپننگ شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب عابد علی 21 رنز بنانے کے بعد ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔

بابر اعظم اور امام نے 42رنز جوڑ کر اسکور کو 89 تک پہنچایا لیکن اسی اسکور پر بابر 19 رنز بنانے کے بعد مزربانی کو وکٹ دے بیٹھے۔

امام الحق اچھی فارم میں نظر آئے اور نصف سنچری اسکور کی البتہ 58 کے نفرادی اسکور پر رن آؤٹ کے نتیجے میں ان کی اننگز بھی اختتام کو پہنچی۔

محمد رضوان بھی زیادہ رنز اسکور نہ کر سکے اور 14 رنز بنانے کے بعد چسورو نے ان کی وکٹیں بکھیر دیں جبکہ افتخار احمد بھی صرف 12 رنز بنا سکے۔

البتہ دوسرے اینڈ سے حارث سہیل نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کر لی لیکن 71 رنز بنانے کے بعد سکندر رضا کو وکٹ دے بیٹھے۔

اس کے بعد فہیم اشرف اور عماد وسیم کی جوڑی نے 42 رنز جوڑ کر ٹیم کی معقول مجموعے تک رسائی کی امیدوں کو زندہ رکھا، فہیم 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

عماد وسیم نے 26 گیندوں پر دو چھکوں اور ایک چوکے کی بدولت ناقبل شکست 34 رنز کی باری کھیلی جس کی بدولت قومی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزرگبانی اور ٹنڈائی سچورو دو، دو وکٹوں کے ساتھ کامیاب باؤلر رہے۔

واضح رہے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچوں کے ساتھ ساتھ تین ٹی20 میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان: بابر اعظم(کپتان)، امام الحق، عابد علی، حارث سہیل، محمد رضوان، افتخار احمد، فیم اشرف، وہاب ریاض، شاہین شاہ آفریدییدی، حارث رؤف اور عماد وسیم۔

زمبابوے: چمو چبابا(کپتان)، سکندر رضا، برینڈ ٹیلر، برائن چاری، ٹنڈائی چسورو، کریگ ایرون، ویزلے میڈھویرے، کارل ممبا، بلیسنگ مزاربانی، رچرڈ نگاروا اور شان ولیمز شامل ہیں 


جمعرات، 29 اکتوبر، 2020

گلگت ۔ کے دوران ووٹرز کو کوروناایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ریٹر ننگ آفیسر حلقہ ایک کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ



گلگت (ثانیہ یوسف) ریٹر ننگ آفیسر حلقہ ایک کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ

گلگت ۔ کے دوران ووٹرز کو کوروناایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے

نے کہا کہ الیکشن میں انتخابی عمل تیزی سے اگلے مرحلے میں داخل ہورہا ہے پولنگ کے دوران ووٹرز کو کوروناایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے جبکہ پولنگ کیلئے تمام تیاریا ں مکمل کر لی گئی ہیں، سرکاری ملازمین کے بیلٹ پیپرز کیلئے ڈا گ کا سلسلے میں تیز ی آئی ہے، انہوں نے ووٹرز کے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حلقہ ایک گلگت میں 36000 مرد و خواتین ووٹرز اپنی حق رائے دہی استعمال کریں گے 36000 ووٹر ز میں مردووٹرز کے تعداد 20051 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 15790 جبکہ 160 ووٹرز ایک دیگر حلقوں سے ٹرانسفر ووٹرز شامل ہیں اس طرح ٹوٹل چھتیس ہزار ووٹرز حلقہ ایک میں اپنے من پسند امیدواروں کو ووٹ دیں گے اور حلقہ ایک میں ٹوٹل 62 پولنگ سٹیشن قائم کیا گیا ہے جس میں 4 مشترکہ،30  مرد حضرات اور 28  پولنگ سٹیشن خواتین کیلئے قائم کردئے ہیں ان میں 28 سٹیشن حساس قرار دئے گئے ہیں جہاں پر سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں، ضرورت پڑنے پاک فوج کا بھی تعاون لیں گے، ریٹرننگ آفیسر حلقہ نے کہا کہ ریٹرننگ آفیسر حلقہ ایک کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے امیدواروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ حلقہ میں اپنی اپنی سیاسی سرگرمیاں کورونا وائرس SOPs کے مطابق چلائیں گے خلاف ورزی پر چیف الیکشن کمشنر کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوے امیدواروں اور ووٹرز کے خلاف کاروائی کرنے پر مجبور ہونگے۔بعد ازاں انہوں نے کہا کہ شفاف الیکشن کیلئے ہماری تیاریاں مکمل ہیں

گلگت ۔ کورونا شدت میں اضافہ، نور کالونی کو تاحکم ثانی سیل کردیا گیا، شہر میں بغیر ماسک پر درجنوں دکانداروں پر جرمانے عائد

 کورونا شدت میں اضافہ، نور کالونی کو تاحکم ثانی سیل کردیا گیا، شہر میں بغیر ماسک پر درجنوں دکانداروں پر جرمانے عائد

 

گلگت (سید اسد اللہ غازی) کورونا شدت میں اضافہ، نور کالونی کو تاحکم ثانی سیل کردیا گیا، شہر میں بغیر ماسک پر درجنوں دکانداروں پر جرمانے عائد، جبکہ ڈیوٹی مجسٹریٹ نگرانی میں شہریوں کے کورونا ٹیست بھی لئے گئے، کورونا وائرس کے سبب بننے والے تمام عوامل کے خلاف کاروائی کریں گے شہری زمہ داری کا مظاہرہ کریں، تاجر حضرات ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے SOPs پر ہرحال میں عملدرآمدکرائیں گے، تفصیلات کے جمعرات کے روز میڈیا کیلئے جاری بیان ایک بیان میں اسسٹنٹ کمشنر/ ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ مطابق گلگت شہر میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسز کیوجہ سے نور کالونی جوٹیال کو سیل کردیا گیا، اور شہر میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں کامیابی کیلئے مانیٹرنگ سخت کردی گئی ہے سیکٹر مجسٹریٹس کو حکم دیا ہے کہ اپنے اپنے سیکٹرز میں چھاپوں مار کاروائیاں تیز کرکے روزانہ رپورٹ دیں، بعد ازاں اسے سی کے احکامات پر تحصیلدارہیڈ کوآرٹر مختار احمد، چیف کارپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ عابد حسین میر، فرسٹ کلا مجسٹریٹ سید غیب علی شاہ، سیکٹر مجسٹریٹ اختر حسین، شیر باز علی نے بلدیہ فورس کے ہمراہ الگ الگ کاروائیوں میں درجنوں افراد پر بغیر ماسک پر جرمانے اور دکانیں سیل کردی، چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران مجسٹریٹس نے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے سختی کے ساتھ ہدایات دیں کہ وہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے جانب سے جاری کورونا ایس اوپیز پر من وعن عملدرآمد کریں، بصورت دیگر سخت کاروائیوں کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں، عوام کی جان سب سے عزیز ہے کاروبار کے نام پر بے احتیاطی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، انہوں نے کہا کہ جس مارکیٹ، بازا ر یا رہائشی علاقے سے شکایات موصول ہونگی اس ایریا کو سیل کردیں گے، علاوہ ازیں محکمہ صحت کی ٹیم نے سیکٹر مجسٹریٹس کی نگرانی میں ایک درجن سے زائد شہریوں کے کوروناٹیسٹ (PCR) نمونے بھی لئے، کوروناوائرس کے روک تھام تک یہ سلسلہ جاری رہے گا ترجمان شہر ی حکومت نے عوام الناس کے نام اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں کے مثالیں دینے کی بجائے خود سے کورونا وائرس تدارک کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں، ہمیں آپ کی جا ن پیاری ہے اپنی زندگی کی حفاظت کیلئے فیس ماسک ضرور استعمال کریں، سماجی دوری کے ساتھ سینی ٹائرز کا استعمال تدک نہ کریں، سردی کے شدت کے ساتھ کورونا کیسز میں بھی شدت آ ئی ہے کورونا سے محفوظ رہنے کا صرف واحد راستہ SOPs پر عملدرآمد ہے 

بدھ، 28 اکتوبر، 2020

ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید ڈی ایچ او کے ہمراہ کرونا واٸرس کے بڑھتے ہوٸیے صورت حال کے تدارک کے لیے میٹینگ کر رہے ہیں


ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید ڈی ایچ او کے ہمراہ کرونا واٸرس کے بڑھتے ہوٸیے صورت حال کے تدارک کے لیے میٹینگ کر رہے ہیں


گلگت (ثانیہ یوسف) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے اگر شہریوں نے تعاون نہیں کیا تو انتظامیہ لاک ڈاون کرنے پر مجبور ہوگی، کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جو کسی بھی صورت نیک شگون نہیں،جس مارکیٹ یا رہائشی علاقے سے شکایات موصول ہونگی اس ایریا کو سیل کردیا جائے گا کورونا وائرس کی بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے نور کالونی جوٹیال کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کورونا وائر س ایس او پیز پر عملدرمد  سمیت سرکاری دفاتر میں کوروناوائرس SOPs پر عملدرآمد کیلئے سخت فیصلوں سے بھی گریز نہیں کریں گے ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ ملکر شہرکو کورونا وائرس سے محفوظ بنانے کیلئے عملی اقدامات جاری رکھیں گی، مجسٹریٹس شہر میں ناکوں پر شہریوں، کو فیس ماسک کے بغیر داخلے پر پابندی یقینی بنائیں جبکہ روزانہ کے بنیادوں پر محکمہ صحت کی مانیٹرنگ ٹیم سیکٹر مجسٹریٹ کے ساتھ شہر کے مختلف مارکیٹو ں اور تعلیمی اداروں کا معائینہ کرے گی، پرائیوٹ کلینکوں میں عوام کو رش کورونا وائرس پھیلانے کا موجب ہے ڈاکٹروں کو بلاکر پابند کریں گے کہ وہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمدیقینی بنائیں گے بصور دیگر پرائیویٹ کلینکوں کو بند کرنا پڑے گا، یہ باتیں بدھ کے روز ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مبین، چیف کوآرپوریشن آفیسر عابد حسین میر، تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد، تحصیلدار ایل آر عاطف اللہ خان، ودیگر آفیشل سٹاف کے ساتھ مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر محمد مبین نے کہا کہ محکمہ صحت گلگت بلتستان بالخصوص گلگت میں کورونا وائرس کے روک تھام کیلئے سرگرداں عمل ہے، دیگر اضلاع سے کیسز گلگت پرونشل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال، سٹی ہسپتال ریفر کرنے سے مریضوں کے بوجھ میں اضافہ ہوا ہے اسکے باجود دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کوششیں جاری ہیں انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں، پرائیوٹ کلینکس سمیت پبلک مقامات میں سماجی فاصلوں پر عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ کیجانب سے اقدامات قابل تحسین ہے، محکمہ صحت کورونا وائرس کے تدارک کیلئے مانیٹرنگ ٹیم ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر روزانہ شہریوں کا معائینہ کرے گی اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ بازاروں اورب مارکیٹوں میں عوام میں فیس ماسک کے استعمال، سینی ٹائزر اور سماجی دوری پر مبنی فیصلوں پر عملدرآمد کرانے کیلئے آگاہی مہم میں تیزکریں، سیکٹر مجسٹریٹ اس سلسلے میں اپنی زمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھائیں گے،اسکے باجود بھی عوام کے جانب سے عدم تعاون پر مخصوص ایریا ز کو ٹارگٹ کرکے سمارٹ لاک ڈاون کریں گے، اسکے باوجود بھی شہریوں کے جانب سے عدم تعاون رہا تو مکمل لاک ڈاون کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے، الیکشن کے موقع پر تمام سیاسی و آذاد امیدوار اپنی کمپئین چیف الیکشن کمشنر کے جانب سے جاری ہدایات کے مطابق کرنے کے پابند ہیں الیکشن کمشنر کے جانب سے جاری ہدایات پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے گا، بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ بغیر فیس ماسک کے تحصیل آفس میں داخلے پر پابندی عائد کردی جائے گی جس پر آج سے عملدرآمد ہوگا۔ واضح رہے کورونا وائرس کا دوسری اور خطرناک لہر سردی کی وجہ سے دوبارہ پھیل رہا ہے ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں کورونا وائرس تدارک کیلئے ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں نور کالونی سیل کرنے کا مقصد کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنا ہے۔


منگل، 27 اکتوبر، 2020

پی-ٹی-آئی کی جانب سے خیبر،سوست اور خداآباد میں کمپین آفس کا افتتاح

امیدوار جی بی آے 6ہنزہ کر نل ر عبید اللہ بیگ 

 

پی-ٹی-آئی کی جانب سے خیبر،سوست اور خداآباد میں کمپین آفس کا افتتاح۔


ہنزہ (عبد المجید) پاکستان تحریک نصاف کے نامزد امیدوار برائے حلقہ 6 ہنزہ کرنل (ر)عبیداللہ بیگ نے ضلعی کابینہ ،قائدین اور ٹائگرز کے ہمراہ ایک دن میں تین مختلف مقامات پر خیبر،سوست،کمپین مراکز کا افتتاح کردیا۔پہلے مرحلے میں خیبر،سوست،خداآباد میں باضابطہ طور پر الیکشن مہم کا آغاز کردیا۔تینوں مقامات پر کرنل (ر)عبیداللہ نے حلقے کیلئے منشور کا اعلان کردیا اور عوامی مسائل سنے۔اس موقع پر کرنل (ر)عبیداللہ کا کہنا تھا کہ گوجال کو گلگت بلتستان کی آزادی کے موقع وزیراعظم پاکستان دوسری سیٹ کی خوشخبری دینگے۔انکا مزید کہنا تھا کہ ماضی کئ حکومتوں نے لوٹ پار ، کمیشن اور بدعنوانی کا بازار گرم کیا تھا جس کئ وجہ سے ہنزہ دیگر اضلاع سے پسماندہ ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کئ حکومت گوجال کی محرومیوں کا ازالہ کرتے ہوئے بہت جلد ٹیکنوکریٹ کی سیٹ دیگی اورسیناکی کے عوام کو معاون خصوصی کی نشت دیگی۔انہوں امید ظاہر کی عوام اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرتے پاکستان تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریینگے۔

گلگت ۔چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے منظوری سے اشیاء خورد نوش اور بیکری مالکان کیلئے نئے نظر ثانی شدہ نرخنامہ جاری کرچکے۔مظہر علی مغل

آے سی گلگت اسامہ مجید چیمہ سی سی او اور تحصیلدار سے ملاقات کر رہے ہیں

 

گلگت (ثانیہ یوسف) ترجمان ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ و پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت مظہر علی مغل نے کہاکہ چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے منظوری سے اشیاء خورد نوش اور بیکری   مالکان کیلئے نئے نظر ثانی شدہ نرخنامہ جاری کرچکے ہیں، جس پر عملدرآمدکیلئے پرائس کنٹرول کمیٹی سیکٹر مجسٹریٹس، فوڈ انسپکٹر، اور میونسپل مجسٹریٹ کے ذریعے عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے، انہوں نے واضح کردیاہے کہ پورے ملک کے چاروں صوبوں، آذاد کشمیر سمیت اسلام آباد میں بھی بیکری تیار شدہ آئٹم کی خریدوفروخت کیلئے تھوک ریٹس نہیں لگتی بلکہ بیکری مالکان خو د اپنے کسٹمرز کیلئے تھوک ریٹ لاگو کرتے ہیں اور یہ پریکٹس گلگت میں کئی عرصے سے جاری ہے، ضلعی انتظامیہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے جانب پرچون نرخوں پر مبنی ریٹ لسٹ ہی جاری کرتی ہے لہذا مقامی میڈیا ورکرز اس سلسلے میں پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت سے رابطہ میں رہیں انہیں انکے ضرورت کے مطابق معلومات دئے جائیں گے آنکھیں بند کرکے رپورٹنگ کرنا اپنے فریضہ سے رو گردانی کرنے کے مترادف ہے شہر سے تعلق رکھنے والے کسی بھی معزز شہر ی کے تحفظات دور کرنے کیلئے اسسٹنٹ سیکریٹری پرائس کنٹرول کمیٹی سے ہمہ وقت کوشاں ہے یہ باتیں سوموار کے روز میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کہا، انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے جانب سے جاری خوردہ قیمتوں پر ہرحال میں عملدرآمد کریں گے خلاف ورزی پر پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کاروائی ہوگی۔ 


گلگت۔میونسپل فوڈھ انسپکٹر راشد قاسمی کا سیکٹر مجسٹریٹ شیرباز علی اور میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ پونیال روڈ مارکیٹوں میں چھاپے، ہوٹل سے ایک سال پرانا گوشت برآمد، گوشت قبضے میں لیکر مالک پر جرمانہ عائد

 

گلگت کے ایک ہوٹل سے ایک سال پرنا خراب گوشت برآمد

گلگت (ثانیہ یوسف) میونسپل فوڈھ انسپکٹر راشد قاسمی کا سیکٹر مجسٹریٹ شیرباز علی اور میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ پونیال روڈ مارکیٹوں میں چھاپے، ہوٹل سے ایک سال پرانا گوشت برآمد، گوشت قبضے میں لیکر مالک پر جرمانہ عائد، تفصیلات کے مطابق سوموارکے روز اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر میونسپل فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی، سیکٹر مجسٹریٹ شیر باز علی اور میونسپل پولیس کے ہمراہ شہر کے مختلف ہوٹلوں اور جنرل سٹوروں میں چھاپے، چھاپوں کے دوران ہوٹلوں سے ناقص اور خراب گوشت برآمد کرکے قبضے میں لیکر تلف کرنے کا حکم دے دیا، پرانے اور ناقص گوشت کی موجود گی سمجھ سے بالاتر ہے یہ لوگ زہر بیج کر کاروبارکرتے ہیں پیسوں کیلئے اپنا ضمیرتک بیج دیتے ہیں انسانی صحت کیلئے مضر اشیاء کے خریدو فروخت کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، بعدازاں اس موقع پر دکانوں ریٹ لسٹ چسپاں نہ کرنے درجنوں دکانداروں پر جرمانے کئے، ترجمان شہر حکومت نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ غیر قانونی اشیاء خوردہ نوش کی خریدو فروخت کے مرتکب تاجروں کی شکایات یا نشاندہی کریں ِ سخت کاروائی کریں گے عوامی شکایات کے ازالے کیلئے میونسپل پولیس فورس، سیکٹر مجسٹریٹس، میونسپل میٹ اینڈ فوڈ انسپکٹرز روزانہ کی بنیادوں پر کاروائیاں کررہے ہیں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، تاکہ شہر میں انتظامی رٹ یقینی بنانے میں مدد مل سکے۔ 

پیر، 26 اکتوبر، 2020

کراچی ۔ سپریم مشائخ کونسل بنانے کا فیصلہ۔ ڈاکٹر محمد عادل خان شہید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پہ تشویش کا اظہار۔ مولانا عادل شہید کا مشن منظم حکمت عملی کے ساتھ جاری رکھنے کا عزم۔ دیگر سنی مسالک سمیت مذھبی جماعتوں و تنظیموں کے قائدین کے ساتھ رابطوں کے بعد جلد لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

مونالا عادل شہید ۔ فاٸل فوٹو

 

کراچی 

سپریم مشائخ کونسل بنانے کا فیصلہ۔

ڈاکٹر محمد عادل خان شہید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پہ تشویش کا اظہار۔

مولانا عادل شہید کا مشن منظم حکمت عملی کے ساتھ جاری رکھنے کا عزم۔

دیگر سنی مسالک سمیت مذھبی جماعتوں و تنظیموں کے قائدین کے ساتھ رابطوں کے بعد جلد لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔


کراچی (انیلہ خان ) کراچی علماء کمیٹی کا اھم اجلاس ھوا۔تمام اراکین سے مشاورت کے بعد متفقہ طور پہ بزرگ مذھبی رھنماء مولانا اقبال اللہ کو علماء کمیٹی کا سربراہ مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا۔کراچی علماء کمیٹی کے نومنتخب سربراہ کی صدارت میں ھونے والے اھم اجلاس میں کمیٹی کے بانی سربراہ مولانا ڈاکٹر محمد عادل خان شہید کی شہادت کے بعد پیدا ھونے والی صورتحال کا بغور جائزہ لیا گیا۔تفصیلی اجلاس کے بعد مولانا عادل خان شہید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پہ سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ سنی مسالک کی دیگر تنظیموں اور مذھبی جماعتوں کے قائدین سے فوری مشاورت کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔جبکہ مشائخ علماء کرام پہ مشتمل سپریم مشائخ کونسل بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ان منتخب مشائخ سے مستقبل میں انجام دینے والے امور کی منظوری کے ساتھ ان کی سرپرستی و رھنمائی میں کمیٹی اپنے امور انجام دے گی۔معروف علمی و روحانی دینی زعماء پہ مشتمل مشائخ کونسل کے ناموں کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔اجلاس میں مولانا ڈاکٹر محمد عادل خان شہید کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے جلد تعزیتی اجتماع کرنے کا بھی فیصلہ ھوا۔اجتماع میں مدارس دینیہ بورڈ کے سربراہان ومعروف مذھبی قائدین اور اسکالرز کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔اجلاس میں مولانا عادل خان شہید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پہ گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طے کیا گیا کہ فوری طور پہ تفتیشی ٹیم سمیت دیگر اعلی حکام سے ملاقات کر کے اب تک ھونے والی کاروائی کی معلومات اور پیش رفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔اجلاس میں کمیٹی کے اراکین نے علماء کمیٹی کے بانی مولانا عادل خان شہید کے مشن کو ان کے طے کردہ اصولوں کی روشنی میں طے کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لانے کا بھی فیصلہ بھی کیا گیا،علماء کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عظمت صحابہ کیلئے ملک کے آئینی اداروں کے ساتھ ملکر قانونی سقم کو دور کر کے قانون سازی اور اس کو عملا نافذ کرنے کیلئے ماھرین قانون اور متعلقہ اداروں کی جانب سے مشترکہ طور پہ تیار ھونے والے اقدامات کا وعدہ پورا کیا جائے،اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ مولانا عادل شہید جیسی بین الاقوامی محب وطن علمی شخصیت کی شہادت کے افسوس ناک سانحہ کے ذریعہ ملک کو مذھبی منافرت کی آگ میں دھکیلنے کی کوششوں کو کراچی علماء کمیٹی نے پرامن ہڑتال کر کے مذھب و مسلک کے نام پہ ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو بھی ناکام کیا۔ علماء کمیٹی کے اراکین نے ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے خاتمے،اتفاق و اتحاد اور ملکی استحکام کیلئے مولانا عادل خان شہید کے بنائے ہوئے اصولوں کی روشنی اتحاد و اتفاق کیلئے کی جانے والی کوششوں کے مطابق کام کیا جائے گا۔کراچی علماء کمیٹی نے ملکی سلامتی کے اداروں سے ایک بار پھر اپیل کی گئی ہے کہ شرانگیزی کے مرتکب افراد کو قانون کی گرفت میں لاکر مذھبی شدت پسندی کے رجحان کو ختم کرنے کیلئے ھنگامی اقدامات کئے جائیں۔کراچی،اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں اصحاب رسول کو لعن طعن کرنے والوں کے خلاف ابھی تک قانونی کاروائی نہ کرنا بھی المیہ ہے۔نیز علماء کمیٹی نے ممتاز و جید علماء کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تسلی بخش سیکورٹی دینے کیلئے حکومت کو اپنی ذمہ داری پوری کرنے کی ضرورت پہ بھی زور دیا۔کراچی علماء کمیٹی کے سربراہ مولانا اقبال اللہ جبکہ ممبران میں قاری محمد عثمان،مولانا طلحہ رحمانی،مولانا اورنگزیب فاروقی،قاری اللہ داد،مولانا قاری حق نواز،مولاناقاسم عبداللہ،مولانا ابراہیم مظہر،مفتی نعمان نعیم،قاضی احسان احمد،مولانا محمد طیب،قاری محمد اقبال،مولانا تاج محمد حنفی، مولانا حماد مدنی،مولانااحمد یار خان،مفتی عمر فاروق،مولانا ادریس ربانی شامل ہیں۔

ہفتہ، 24 اکتوبر، 2020

اسکردو۔ ڈپٹی کمشنر سکردو کا ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کے ہمراہ گرلز ماڈل ہائی سکول سکردو کا دورہ : کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر سکردو ڈاکٹر انس اقبال کرونا SOP ,s کا معاٸینہ کر رہے ہیں

لبیہ کولیکشنز ہسپتال روڑ علی آباد میں کھدر مشہور ڈیزاٸنر کا آیا ہے 


ڈپٹی کمشنر سکردو کا ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کے ہمراہ گرلز ماڈل ہائی سکول سکردو کا دورہ : کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔

آج مورخہ 23 اکتوبر 2020 کو ڈپٹی کمشنر سکردو ڈاکٹر محمد انس اقبال نے ڈائریکٹر ایجوکیشن اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کے ہمراہ اچانک گرلز ماڈل ہائی سکول کا دورہ کیا۔ دوران کے دوران انہوں نے مختلف کلاس رومز کا جائزہ لیا۔ تمام طالبات نے ماسک پہننے ہوئے تھے اور سماجی فاصلے کو بھی یقینی بنایا ہوا تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے سکول انتظامیہ کے ہیلتھ ایس او پیز کو مد نظر رکھنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ایس او پیز کو ہمہ وقت مدنظر رکھیں تاکہ اس موذی مرض سے طلباء کو محفوظ رکھا جا سکے اور ان کی تعلیم پر کسی قسم کی منفی اثر نہ پڑے۔ انہوں نے سکول پرنسپل کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی اساتذہ یا طلباء اور دیگر کسی بھی سٹاف میں کورونا کی علامت ظاہر ہو تو اسے فوراً سکول سے چھٹی دی جائے تاکہ اس سے دوسرا متاثر نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکول میں بغیر ماسک کے کسی کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے اور گیٹ پرژسختی سے عملدرآمد کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

چلاس ۔گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کیلئے علماء کرام کردار ادا کرینگے۔ایس پی دیامر شیر خان کی علماء کرام کے ساتھ ہونے والی اہم بیٹھک پر میڈیا سے

ہنزہ ٹی وی لوگو
ہنزہ ٹی وی لوگو


 چلاس:(شفیع اللہ قریشی)گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کیلئے علماء کرام کردار ادا کرینگے۔ایس پی دیامر شیر خان کی علماء کرام کے ساتھ ہونے والی اہم بیٹھک پر میڈیا سے گفتگو۔ایس پی دیامر کا کہنا ہے کہ 15 نومبر کے ہونے والے عام انتخابات 2020 کے دوران دیامر کے اندر امن و امان کے صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے علماء کرام کے ساتھ مقامی ہوٹل میں اہم بیٹھک ہوئی ہے۔اس اہم بیٹھک میں علماء کرام ضلع بھر کے دیگر علماء کے ساتھ روابط بڑھائینگے اور ضلع میں امن کو بھرپور قیام میں کردار ادا کرینگے اور ضلع دیامر میں الیکشن کے وقت کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں چھوڑیں گے۔علاقے میں امن ہوگا تو الیکشن پرامن اور شفاف ہونگے۔ایس پی دیامر کا مزید کہنا ہے کہ علاقے کے اندر علمائے کرام کا رول رہا ہے جو قابل تحسین ہے۔تمام صورتحال میں دیامر کے علماء کا ماضی سے لیکر اب تک صوبائی حکومت کے ساتھ مثالی تعاون رہا ہے۔دوسری جانب علماء دیامر نے ایس پی دیامر  شیر خان (تمغہ شجاعت) کے بروقت اور اس دانشمندانہ اقدام کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور پائدرا قیام امن کے لیے بھر پور یقین دہانی کرائی گئی۔بعد ازاں ملکی سلامتی،ترقی،خوشحالی اور پائدرا قیام امن کے لیے خصصی دعا بھی کی گئی۔

جمعہ، 23 اکتوبر، 2020

گلگت ۔ ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ اور تاجر راہنماوں کے ہمراہ دکانوں کا کریک ڈاون، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر درجنوں دکانداروں پر جرمانے

گلگت۔ انتظامیہ کا کرونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے تاجروں کے خلاف کارواٸی



 گلگت (ثانیہ یوسف) ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا اسسٹنٹ

 کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ اور تاجر راہنماوں کے ہمراہ دکانوں کا کریک ڈاون، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر درجنوں دکانداروں پر جرمانے اور متعدد کانوں کو سیل کردیا، عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا کورونا وائر س کے خلاف جنگ میں جیت کیلئے SOPs پر عملدرآمد لازمی ہے تاجر وں کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے، کورونا وائرس احتیاطی تدابیر سے ہی محفوظ رہا جاسکتا ہے، یہ باتیں انہوں نے جمعہ کے روز اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ، تاجر راہنماوں، میونسپل پولیس فورس اور جی بی پولیس کے ہمراہ شہر کے مختلف مارکیٹوں، دکانو ں، بیکریوں، اور پبلک پوائنٹس کے اچانک چھاپوں کے دوران دکانداروں کو احکامات دیتے ہوئے کیا اس موقع پر خلاف ورزی کے مرتکب درجنوں دکانداروں پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے، سماجی فاصلے نہ رکھنے اور سینی ٹائزر ز استعمال نہ کرنے سمیت فیس ماسک کے بغیر صارفین کو اشیائے خوردنوش کی خریدوفروخت پر جرمانے کئے انہوں نے کہا کہ عوام کی جان ہمیں عزیز ہے دکاندار پیسوں کیلئے عوام کے جانوں سے نہ کھیلیں، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے جانب سے جاری کوروناا یس او پیز پر عملدرآمد کریں، بصورت دیگر سخت کاروائی کیلئے تیار رہیں جس میں بھاری جرمانوں کے ساتھ جیل کی سز ابھی ہوسکتی ہے اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگا ہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری کیلئے ہدایات دیں۔واضح رہے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے ہدایات کے روشنی میں تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد، مجسٹریٹ فرسٹ کلاس سید غیب علی شاہ، سیکٹر مجسٹریٹ قندیل زہرا، اور سیکٹر مجسٹریٹ شرباز علی نے بلدیہ فورس اور پولیس جوانوں کے ہمراہ مختلف دکانوں میں چھاپہ مار کاروائی جاری رکھتے ہوئے خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر جرمانے اور نوٹسز جاری کئے یاد رہے گزشتہ روز ایپیکس کمیٹی نے گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تسویش کا اظہار کرتے ہوئے کورونا وائرس SOPs  پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کیلئے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کیں ہیں، آ ج کی کاروائی اس سلسلے کی کڑی ہے اور یہ کاروائیاں جاری رہیں گی۔

جمعرات، 22 اکتوبر، 2020

استور ۔ضلعی انتظامیہ استور کے زیر اہتمام سال کا آخری ہفتہ ہائکنگ اپنے اختتام کو پہنچا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق تھے.




استور ( غلام مصطفٰی )ضلعی انتظامیہ استور کے زیر اہتمام سال کا آخری ہفتہ ہائکنگ اپنے اختتام کو پہنچا.اس حوالے سے اختتامی تقریب فچنگ فینہ میں منعقد ہوئی.تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق تھے.تقریب میں ایس پی استور حاجی جان محمد سمیت محکمہ جات کے سربراہان, صحافی, ہائکرز اور سول سوساٹی کے افراد شریک تھے.تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ سال کا آخری ہفتہ ہائکنگ منانے کو مقصد سیاحوں کو اس شعبے کی طرف راغب کرنا اور علاقے کے سیاحتی مقامات کی تسخیر کرنا ہے.انہوں نے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیوں سے ایک طرف علاقے کا ایک اچھا تاثر جائے گا تو دوسری طرف سیاحت کے شعبے کی ترویج میں مدد ملے گی.علاقے کی ترقی کا دارومدار سیاحت کی ترقی پر منحصر ہے اس لیے سیاحت کی ترقی کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا. انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ استور سیاحت سے متعلق سرگرمیوں کو فروغ دینے اور اس میں عوامی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرئے گی تاکہ علاقے کی ترقی ممکن ہوسکے.اس سے پہلے شرکاء نے مقررہ پوائنٹ تک ہائکنگ کی  بعد میں ڈپٹی کمشنر نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیے

گلگت ۔ کورونا وائرس بچاو کیلئے ضلعی انتظامیہ نے مہم تیز کردی، ڈپٹی کمشنر نوید احمد

 



گلگت (ثانیہ یوسف)  کورونا وائرس بچاو کیلئے ضلعی انتظامیہ نے مہم تیز کردی، ڈپٹی کمشنر نوید احمد کے ہدایات پر ا یڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کورونا وائرس سے بچاو کیلئے شہریوں کو فیس ماسک تقسیم کردئے، تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر شہر میں تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد اور دیگر سٹاف نے شہریوں کو فیس ماسک تقسیم کرتے ہوئے ہدایات دیں کہ وہ کورونا وائرس کے دوسری لہر سے محفوظ رہنے کیلئے کورونا ایس او پیز پر عمل کریں اور دسروں کو بھی ہدایات دیں کہ وہ بھی کورونا وائرس سے بچاو کیلئے ضلعی انتظامیہ کیجانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر عملدرآمد کریں، بلڈنگ انسپکٹر میر جملہ اور میونسپل فورس کے جوانوں نے شاہی پولو گراونڈ آنے والے شائقین پولو کو بھی بڑی تعداد میں فیس ماسک تقسیم یقینی بناتے ہوئے انہیں کرونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کیلئے تعاون کی درخواست کی، ترجمان شہر ی حکومت مظہر مغل نے میڈیاکیلئے جاری بیان میں کہاکہ عوام کورونا وائرس کے دوسری اور خطرناک لہرسے خود اور دوسروں کوکورونا وبا سے بچاو کیلئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے جانب سے جاری خصوصی ہدایات پر عملدرآمد کریں تاکہ انہیں خطرناک اور عالمی وبا سے محفوظ رہنے میں مدد مل سکے، کورونا وائر س بے احتیاطی کیو جہ سے تیزی سے پھیل رہا ہے جسکے مضر اثرات سے قیمتی جانیں ضائع ہوئیں ہیں سردی کے ساتھ ساتھ کورونا کیسز میں اضافہ کا خدشہ موجود ہے لہذا کورونا وائرس SOPs پر عملدرآمد سے ہی نجات ممکن ہے واضح رہے حال ہی میں کورونا وائرس سردی کے ساتھ دوبارہ پھیل رہا ہے اور اس سے محفوظ اؤرہنے کیلئے سماجی فاصلوں، فیس ماسک کا ستعمال، اور سینی ٹائزرکا استعمال لازمی قراردیا گیا ہے اور بار بار ہاتھ دھونے کی تاکید کی گئی ہے انہی ہدایات پر عملدرآمد کرکے ہم کورونا وائرس جیسے خطرناک وبا سے محفوظ ہوسکتے ہیں

گلگت ۔ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کے حکم پر میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم نے قصائیوں کے خلاف کریک ڈاون سخت کردیا


 

گلگت (ثانیہ یوسف ) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کے حکم پر میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم نے قصائیوں کے خلاف کریک ڈاون سخت کردیا، جمعرات کے روز دو الگ الگ عوامی شکایات پر دو قصائیوں کو جیل، جرمانہ اور دکانوں کو سیل کی سزائیں دی گئیں، تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز مجسٹریٹ فرسٹ کلاس عاطف اللہ خان نے میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم کے جانب سے کاروائی پر قصائی عاقب شاہ سبزی منڈی والے پر جرم ثابت ہونے پر 10 ہزار روپے جرمانہ، 3 دن جیل اور دکان سیل جبکہ سلطان روم جوٹیال لاری اڈہ والے پر 5 ہزار روپے جرمانہ، 07 دن جیل اور دکان سیل کرنے کا حکم دے دیا، یہ کاروائی محض عوامی شکایت پر کی گئی ہے اور قصائی پر گاہگ سے بد اخلاقی اور گالی گلوچ ثابت ہونے پر انہیں وارننگ دی گئی کہ وہ آئندہ اپنا رویہ درست کریں بصورت دیگر دکان کو ہمیشہ کے سیل اور لائسنس منسوخ کردیا جائے گا، بعد ازاں میٹ انسپکٹر کی رپورٹ پر جوٹیال ہی میں سیل کئے گئے دو قصائی کے دکانو ں کو تحریری معافی پر دبارہ کھول دیا گیا ہے اور انہیں سختی کے ساتھ ہدایات دی گئیں ہے کہ وہ اپنا رویہ درست کریں گے اور عوام سے دھوکہ بازی، بداخلاقی اور بدتمیزی کے ساتھ پیش نہیں آئیں گے یہ تمام کاروائی، فرسٹ کلاس مجسٹریٹ عاطف اللہ خان نے حاصل اختیارات جی بی پیور فوڈ ایکٹ

CHARGE U/S 23 (2) of GB food act, 2011&273(Pakistan penal code)through260 Cr PC(Summary Trial) کے تحت کاروائی عمل میں لائی، فرسٹ کلاس مجسٹریٹ عاطف اللہ خان نے عوام الناس سے کہا کہ وہ گرانفروشوں، خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں، زائد منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف شکایات دج کرائیں انہیں فوری انصاف دیا جائے گا بعد ازاں انہوں نے اپنے ریمارکس میں خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں خبردار کیا کہ وہ اشیائے خوردہ نوش کو مقررہ کردہ نرخوں کے مطابق فروخت کریں بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی کی جائے گی

عاشق_اللہ_کا_بونر_میں_امن_کی_جانب_ایک_اور_قدم



#عاشق_اللہ_کا_بونر_میں_امن_کی_جانب_ایک_اور_قدم

#تحریر_عیسیٰ_خان_دانش  

کہا جاتا ہے کہ کوئی بھی معاشرہ اُس وقت خوش حال ، پُرامن اور تیزی سے ترقی کر سکتا ہے جب وہاں مکمل امن اور سکون ہو 

لوگ اپنا گزر بسر بہترین طریقے سے کرتے ہوں ایسے میں وہاں امن کا ہونا بےحد ضروری سمجھا جاتا ہے 

میرے خیال میں گلگت بلتستان کے دوسرے اضلاع کی نسبت ضلع دیامر بہت پسماندہ ضلع ہے شرح خواندگی انتہائی کم ہے جو کہ نہ ہونے کے برابر سمجھا جاتا ہے 

ضلع دیامر کو ماضی کے حکمرانوں نے اپنی غلط پالیسیز کی وجہ سے ضلع دیامر کو بہت پیچھے دھکیل دیا جو کہ آنے والی نئی نسل کیلئے نیک شگون تصور نہیں کیا جاتا ہے 

مسّلم لیگ ق کے نامزد امیدوار مرحوم غلام اللہ کے فرزند عاشق اللہ نے چند مہینے پہلے علاقے کے محرومیوں کو دیکھ کر امن کے جانب ایک مثبت قدم اٹھاتے ہوئے بونر داس میں اپنی مدد آپ کے تحت ایک پولو گراؤنڈ کا سکیم رکھا 

یاد رہے کہ جس زمین پر آج پولو گراؤنڈ بنایا گیا ہے یہ زمین بھی عاشق اللہ کے اپنی ہی فیملی کے ملکیت میں تھیں لیکن بونر داس کے نوجوانوں کی مایوسی کو مد نظر رکھ کر اور علاقے کے بہتری کیلئے کچھ دن پہلے اُسی پولو گراؤنڈ کا عاشق اللہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ باقاعدہ اور باضابطہ طور پر فیتہ کاٹ کر افتتاح بھی کر دیا

پولو گراؤنڈ کے افتتاح کرنے کے بعد نوجوانوں اور بونر داس کے عوام کے ساتھ خطاب کرتے ہوئے ق لیگ کے نامزد امیدوار عاشق اللہ نے کہا کہ آج بونر داس کے یہ حالت دیکھ کر مجھے دلی طور پر بہت افسوس ہوا ہے

یہاں کے مقامی لوگوں کو اندھیر نگری میں رکھا گیا ہے باریاں لینے  والے ماضی کے حکمرانوں نے بونر کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا بھرتاوُ کیا ہے جس پر بہت افسردہ ہوں یہاں نہ تعلیمی اداروں کی طرف توجہ دیا گیا اور نہ ہی یہاں کے لوگوں کو زندگی کے بنیادی سہولیات مہیا کیا گیا ہے اب انشااللہ ایسا ہر گز نہیں ہوگا اگر عوام نے مجھے منتخب کیا تو پھر حلقہ 1 کے اندر جو علاقے زیادہ پسماندہ ہیں ان کے طرف خصوصی توجہ دونگا

عاشق اللہ نے بونر داس کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر میں نے جو پولو گراؤنڈ کا افتتاح کیا ہے وہ آپ سب لوگوں کو بخوبی علم ہے کہ یہ زمین میری فیملی کے اپنی ملکیت ہے اور دوسری بات یہاں مجھے کسی نے کوئی سکیم نہیں دیا ہے اور نا ہی پیسے بلکہ یہ سب کچھ میں اپنی طرف سے آپ لوگوں کیلئے کر رہا ہوں زمین بھی اپنی تھی اور سارے پیسے بھی اپنے لگائے ہیں 

تاکہ بونر داس ، گوہر آباد اور گیس سمیت تمام علاقے کے نوجوان اپنی صلاحتیوں کا بہترین مظاہرہ کریں اور پورے جی بی کے سطع پر ہر سال ہونے والے شیندور پولو ٹورنامنٹ کیلئے اپنے آپ کو تیار کر لیں 

افتتاحی تقریب سے عاشق اللہ نے مزید اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو شروعات ہیں انشااللہ اگر عوام نے مجھے منتخب کیا تو پھر حلقہ 1 کے اندر تعلیمی ادارے ، کھیل کے میدان ، نوجوانوں کیلئے روزگار ، غربت کا خاتمہ ، بجلی کے مسائل اور بھی زندگی کے تمام ضروریات سے آراستہ کرونگا

افتتاحی تقریب کے بعد عاشق اللہ نے میڈیا سے بھی غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج ضلع دیامر باقی تمام اضلاع کی نسبت بہت پیچھے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہمارے ماضی کے حکمرانوں نے عوام کی خدمت کے بجائے اپنے عزیز و قارب کو نوازتے رہے جس کی وجہ آج دیامر تعلیم سمیت تمام میدان میں بہت پیچھے ہے 

دوسرے اضلاع کے لوگ ہمیں طرح طرح کے طعنے دیتے ہیں کہ دیامر کے لوگ جاہل ہیں ، بدتمیز ہیں ، انپڑھ ہیں ، وحشی ہیں ، خون کے پیاسے ہیں وغیرہ وغیرہ  

ان تمام طعنوں کا ہم اُس وقت جواب دے سکتے ہیں جب ہم ضلع دیامر بلخصوص حلقہ 1 کے اندر تعلیمی اداروں کو عام کریں کیوں کہ تعلیم وہ واحد چیز ہے جس کی وجہ سے انسان آگے کھٹن منازل آرام و سکون سے پار کر سکتا ہے

اسلئے میری پوری کوشش ہے کہ عوام نے خدمت کا موقع فراہم کیا تو سب سے پہلے تعلیم کی طرف توجہ دوں 

عاشق اللہ نے مزید کہا کہ بونر داس میں پولو گراؤنڈ بنانے کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ یہاں پر کسی قسم کا نہ کوئی پولو گراؤنڈ تھا اور نہ ہی کرکٹ کا گراؤنڈ جس کی وجہ سے نوجوان کافی پریشان اور مایوس تھے 

اس وجہ سے یہاں بونر داس میں اپنی زمین اور اپنے خرچے پر پولو گراؤنڈ بنایا اب نوجوان نسل اس کا فائدہ اٹھا کر دنیا کے سامنے اپنا لوہا منوا سکتے ہیں اور دنیا کو یہ پیغام دے سکتے ہیں کہ ضلع دیامر بلخصوص حلقہ 1 کے عوام ، باشعور ، تعلیم یافتہ ، محب وطن اور امن پسند  

ہیں

دنیا کے نامور اور آسٹریلیا کے بہترین کرکٹر رکی پونٹنگ اپنی مشہور کتاب  ( Success ) میں لکھتا ہے کہ اپنی زندگی میں بہت کچھ پایا ، سیکھا اور دیکھا ہے اور دنیا کے ہر ممالک میں کرکٹ کے سلسلے کی وجہ سے جانا ہوتا تھا لیکن اپنے تجربے کے حساب سے یہ کہتا ہوں کہ کسی بھی ملک کیلئے  پیسہ ، دولت ، شہرت ، عزت معنی نہیں رکھتا جب تک اُس ملک کے اندر امن نہ ہو

اگر کسی ملک کے اندر امن ہے تو پھر وہی ملک دن دگنی رات چگنی ترقی کرتا ہے پھر اس ملک کے پاس خود بخود پیسہ ، دولت ، عزت اور شہرت آ جاتی ہے 

کسی بھی ملک میں امن قائم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ وہاں کے لوگوں کو کسی نہ کسی کام میں مصروف رکھا جائے جب آدمی مصروف ہوتا ہے تو پھر شرپسند نہیں بن سکتا 

جس کی وجہ سے سارا ملک خوش حال بھی ہوتا ہے اور ترقی یافتہ ہونے میں بھی کوئی راہ میں رکاوٹ نہیں ہوتی 

عاشق اللہ نے بڑی سوچ سمجھ کے بعد عقلمندی سے کام لیتے ہوئے لوگوں کیلئے کھیل کے میدانوں کا آغاز کر دیا ہے جو کہ پورے حلقے کے لوگوں کیلئے خوشی اور مسرت کا باعث ہے

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عاشق اللہ کا اپنی زمین اور اپنے پیسوں سے بونر داس سمیت گوہر آباد اور گیس کے نوجوانوں کیلئے بروقت اور فوری اتنا بڑا قدم اٹھانا یقیناً قابل تعریف ہے 

تجزیہ کار کہتے ہیں کہ ق لیگ کے نامزد امیدوار عاشق اللہ ضلع دیامر بلخصوص حلقہ 1 کے عوام کے ساتھ انتہائی مخلص ہیں جو کہ بونر داس میں پولو گراؤنڈ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے 

عاشق اللہ اقتدار ملنے سے پہلے اگر ضلع دیامر حلقہ 1 کے عوام کے ساتھ اتنے مخلص ہیں تو پھر ذرا سوچیں کہ اقتدار ملنے کے بعد حلقہ 1 کے عوام کیلئے کیا کچھ نہیں کرینگے 

یقین کے ساتھ کہتا ہوں کہ اگر عاشق اللہ کو عوام نے اس بار اپنی خدمت کا موقع فراہم کیا تو پھر انشااللہ ضلع دیامر حلقہ 1 کے عوام کی تقدیر بدل کر رکھ دینگے

ق لیگ کے نامزد امیدوار عاشق اللہ کا کہنا ہے کہ اگر ماضی کے حکمران صرف اپنوں کو نوازنے کے بجائے عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرتے تو پھر کب کا حلقہ 1 کے تمام مسائل حل ہو جاتے 

لیکن اب ضلع دیامر حلقہ 1 کے عوام کو اس بات کا علم ہو چکا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے انھیں اندھیرے میں رکھا اور تمام فیصلے اپنی مرضی کے مطابق کرتے رہے جس کا خمیازہ آج پورے ضلع دیامر حلقہ 1 کے عوام کو طرح طرح کے مصائب ، تکالیف ، دکھ ، درد ، رنج و غم جیسے مسائل سے بھگتنا پڑ رہا ہے لیکن اب اس طرح نہیں ہوگا اب عوام کا پیسہ صرف عوام پر مثبت طریقے سے خرچ ہوگا

مجھے عوام کے فیصلے سے بڑھ کر کوئی اور فیصلہ مقدّم نہیں عوام جو چاہے گی وہی ہوگا ان لوگوں کو کبھی مایوس ہونے نہیں دونگا 

عاشق اللہ نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کا عوام دشمنی کا اس سے بڑا ثبوت اور کیا ہو سکتا ہے کہ ابھی تک بونر داس ، گوہر آباد سمیت گیس وغیرہ کے عوام اور نوجوانوں کیلئے ایک گراؤنڈ کا نہ ہونا افسوس ناک اور انتہائی شرمناک بات ہے 

کہا کہ آج وہی چہرے پھر عوام کے درمیان ووٹ مانگنے آ جاتے ہیں انھیں کسی قسم کا کوئی احساس دکھ ، درد نہیں ان لوگوں کو صرف کرسی سے مقصد ہے باقی عوام بھاڑ میں جائے ان کا کیا جاتا ہے 

اگر اس سے پہلے عوام کے پیسے عوام پر خرچ کیے جاتے تو آج اس طرح کے سینکڑوں پولو گراؤنڈ کرکٹ گراؤنڈ اور نہ جانے کتنے بڑے ترقیاتی منصوبوں کا جھال بچھایا جاتا لیکن سب کچھ صرف ضلع دیامر حلقہ 1 کے عوام کی حسرت ہی رہی جس پر انتہائی رنجیدہ اور افسردہ ہوں

عاشق اللہ نے کہا کہ اب وقت آیا ہے عوام بہترین امیدوار کا انتخاب کریں گیند عوام کے کورٹ میں ہے دیکھنا ہے عوام کس کا انتخاب کرتی ہے کیا ضلع دیامر حلقہ 1 کے عوام دوبارہ ان کا انتخاب کرے گی جنھوں نے عوام کے ساتھ دھوکہ ، فراڈ اور سبز باغ دیکھا کر ووٹ حاصل کیے یا عوام ان کا انتخاب کرتی ہے جو ان کے آنے والی نئی نسل کا سوچتا ہو

عاشق اللہ نے کہا کہ اگر عوام نے میرے پر مکمل اعتماد ، بھروسہ اور یقین کر کے میرا انتخاب کیا تو انشااللہ اپنے حلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرونگا 

آج میں نے بونر داس میں اس پولو گراؤنڈ کیلئے اپنی زمین اور اپنے پیسے دیکر بنایا ہے لیکن یہ میں نے بونر داس والوں کے  ساتھ کوئی احسان نہیں کیا 

بلکہ یہ میرا فرض بنتا تھا کہ عوام کیلئے ہر وہ کام کروں جس سے میرے حلقے کے اندر خوش حالی اور امن آ جائے 

اور انشااللہ اس بار آمدہ الیکشن میں اگر عوام نے مجھ پر اعتماد کر کے میرا انتخاب کیا تو پھر اسی طرح کے اور بھی بہت سے  پولو گراؤنڈ اور کرکٹ کے گراؤنڈ  بناوُنگا

عاشق اللہ نے واضع کر دیا کہ اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ جس امید وار کے تھک ، نیاٹ اور بونر میں پوزیشن مستحکم ہوگی اُسی امیدوار کے کسی حد تک جیتنے کے چانسس نظر آتے ہیں لیکن بونر سمیت نیاٹ اور تھک کو مسائلستان بنانے والوں کو عوام مسترد کر دیگی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آخر میں عاشق اللہ نے عوام کو باخبر کیا کہ کچھ سیاسی مگرمچھ آمدہ الیکشن میں آپ کو نوکریوں کا جھانسہ دینگے 

تو چند نوسرباز آپ کو طرح طرح کے سبز باغ دکھائنگے آپ لوگوں نے ان سب کے باتوں پر عمل نہیں کرنا 

کیوں کہ وہ ہمیشہ کی طرح آپ کو ایک بار پھر دھوکہ دیکر اندھیر نگری میں ڈالنا چاہتے ہیں مزید یہ بھی کہا کہ خدشہ ہے چند شر پسند امیدوار ماضی کی طرح ایک بار پھر قومیت کو ہوا دینگے 

لیکن اس بار وہ اس کوشش میں بھی ناکام ہونگے عاشق اللہ نے کہا کہ قومیت اور نسل پرستی کی بات کرنے والے کبھی علاقے کیلئے خیر خواہ نہیں ہو سکتے قومیت اور نسل پرستی وہ ناسور ہے جس سے علاقے کا امن داؤ پر لگ جائیگا لوگوں کے اندر ایک دوسروں کیلئے نفرت اور ضد ، بغض پیدا ہوگا جس کی وجہ سے علاقے کے اندر نئی دشمنیاں جنم لینگی 

اُن سیاسی مگرمچھوں کو اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ وہ قومیت اور نسل پرستی کو فروغ دیکر حقیقت میں آگ سے کھیل رہے ہوتے ہیں 

لہٰذا عوام کو ان کی مکاری ،  ہوشیاری ، اور چالاکی سے باخبر رہنا چاہیے اور علاقے کے بہترین مفاد کو سامنے رکھ کر اپنا انتخاب کرنا چاہیے 

ق لیگ کے نامزد امیدوار عاشق اللہ نے کہا کہ اگر اس بار عوام نے مجھے خدمت کا موقع فراہم کیا تو انشااللہ اپنی تمام تر توانائی علاقے کے مفاد اور بہتری کیلئے صرف کرونگا۔۔۔

دعا گو ہوں کہ اللہ‎ تعالیٰ عاشق اللہ کو کامیاب کرے تاکہ وہ ضلع دیامر حلقہ 1 کے عوام کی صحیح معنوں میں ترجمانی کرتے ہوئے محرومیوں کا ازالہ کر سکے۔۔۔۔آمین

آر وہنز ہ کو ریاستی اداروں کی سپورٹ اور حمایت حاصل ہونے کے دعوٰی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارواٸی ہونی چاہیے کسی بھی ادارے نے اگر کسی کی حمایت کی تو اس کی زمداری اس محکمے کی ہوگی ۔ سنگین نتاٸیج کا اندیہ ریحان شاہ نے دیا

 

آر وہنز ہ کو ریاستی اداروں کی سپورٹ اور حمایت حاصل ہونے کے دعوٰی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارواٸی ہونی چاہیے کسی بھی ادارے نے اگر کسی کی حمایت کی تو اس کی زمداری اس محکمے کی ہوگی ۔ سنگین نتاٸیج کا اندیہ ریحان شاہ نے دیا 

بدھ، 21 اکتوبر، 2020

کوارٹر فورس کمانڈ نادرن ایریا میں گلگت بلتستان اپیکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر، نگراں وزراء، چیف سیکرٹری، کمانڈر ایف سی این اے، ھوم سیکریٹری، آئی جی پولیس ، علماء کرام ، امن کمیٹی ، یوتھ اسمبلی اور دیگر اعلی سول وفوجی حکام نے شرکت کی ۔

 


گلگت ، 21 اکتوبر 2020 : آج   ہیڈ کوارٹر فورس کمانڈ نادرن ایریا میں گلگت بلتستان اپیکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں  چیف الیکشن کمشنر، نگراں وزراء، چیف سیکرٹری، کمانڈر ایف سی این اے، ھوم سیکریٹری، آئی جی پولیس ، علماء کرام ، امن کمیٹی ، یوتھ اسمبلی اور دیگر اعلی سول وفوجی حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں گلگت بلتستان میں کرونا کےپھیلاوُ کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا اور گلگت بلتستان کے کرونا صورت حال کا بیرونی ، علاقائی  اور  پاکستان   کے کرونا صورت حال سے موازنہ کیا گیا اوراس بات پر اطمینان کیا گیا کے  گلگت بلتستان بڑے موثر طریقے سےکرونا وبا سے نمٹ رہا ہے اور اس بات کا یہ وضع ثبوت ہے کہ گلگت بلتستان میں کرونا  کی مریضوں کی صحت یابی 92 فیصد ہے۔  کرونا کے صورت حال سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لئے مسلسل نا صرف ٹیسٹنگ   کپیسٹی  کوبڑھا گیا بلکہ طبی سہولیات میں بھی اضافہ کیا گیا ۔ دریں اثناء ھوم سیکریٹری گلگت بلتستان محمد علی رندھاوا نے ٹیم گلگت بلتستان کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کی جانے والی کوششوں پہ روشنی ڈالی اور حاضرین کو بتایا کہ گلگت بلتستان میں اس مرض سے بچاؤ کی کوششوں کو بین الاقوامی طور پہ پذیرائی ملی ۔چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن ضابطہ اخلاق کے اوپر روشنی  ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ ضابطہ اخلاق گلگت بلتستان کے تمام سیاسی پارٹیوں کے سربراہان کی مشاورت سے بنائی گئی ہے اور سب نے انکے اوپر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ اجلاس کے شرکا   ء نے ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکس اور گلگت بلتستان کے کرونا ٹیم کے کردار کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ اجلاس میں مندرجہ ذیل فیصلے کئے گئے۔

۔الیکشن کمیشن کی جانب  سے الیکشن کے لئے جاری کئے ضابطہ اخلاق کے اوپرعملدرآمد کیا  جا ے گا 

۔ تما م پارٹیوں کے سربراہان الیکشن کے سرگرمیوں کے دوران کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔

۔ سول انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے این سی او سی کی طرف جاری کئے گئے رہنما اصول اور ایس او پیز پر عملدرآمد کروائیں گے۔

۔ رینڈم ٹیسٹنگ کے لئےاین سی او سی  کے بنائے گئےاصولوں پرعملدرآمد کیا جائے گا۔

۔الیکشن سے پہلے الیکشن سٹاف کی کرونا سکریننگ کی جائے گی۔

۔ الیکشن سے پہلے الیکشن سٹاف کو کرونا کے ماحول میں الیکشن  ڈیوٹی سر انجام دینے کے لئے ٹریننگ دی جائے گی۔ 

۔ الیکشن کے دن  کےلئے الیکشن سٹاف کو کرونا سے حفاظتی سامان مہیا کیا جائے گا۔

۔الیکشن کے دن  سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لئے نشانات لگائے جائیں گے۔

۔ امن جرگہ  کےعمائدین اور یوتھ اسمبلی کے ممبران لوگو ں کو کرونا سے بچاوُ کی حفاظتی تدابیر  کی آگاہی مہم چلائیں گے۔

۔میڈیا   لوگوں میں کرونا کی ایس او پیز کی عملدرآمد اور بلخصوص الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کئے گئے ضابطہ اخلاق کے اوپر عمل کرنے کے لئے اپناکردار ادا کریں گے۔


 تمام شرکاءنے اس بات کا عہد کیا کہ سب کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔ ۔

گلگت ۔سیاسی جماعتوں کے قائدین کو چاہیے کہ وہ کورونا وائرس سے روک تھام اور محفوظ رہنے کیلئے اپنے سیا سی ورکرز اور الیکشن کمپیئن کے دوران کورونا وائرس SOPs پر عملدرآمد یقینی بنائیں ۔ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد ۔




گلگت (ہنزہ نیوز آن لاٸن ) ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے قائدین کو چاہیے کہ وہ کورونا وائرس سے روک تھام اور محفوظ رہنے کیلئے اپنے سیا سی ورکرز اور الیکشن کمپیئن کے دوران کورونا وائرس SOPs پر عملدرآمد یقینی بنائیں، کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں پر جرمانے ہونگے، وبا سے محفوظ رہنے کیلئے عوام کو سنجیدہ اقدامات کرنے ہونگے، انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ شہر میں بغیر فیس ماسک داخل نہ ہوں، تاکہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے ساتھ دوسروں کو بھی وائرس سے محفوظ رہنے میں مدد مل سکے، ضلعی انتظامیہ الیکشن کے دوران کورونا وائرس سے تدارک کیلئے کوئی غفلت برداشت نہیں کرے گی یہ باتیں انہوں نے بدھ کے روز اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے ہمراہ میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔ الیکشن کے دوران سیاسی جماعتوں کو کورونا وائرس کے پھیلاو روکنے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا تعاون نہ کیا گیا کورونا وائرس پھیلنے سے کوئی نہیں روک سکے گا اور خطرناک صورتحال اختیار کرے گی کورونا وائرس کی دوسری لہر سے بہت زیادہ نقصان کا عندیشہ ہے انہوں نے سیاسی جماعتوں کے قائدین سے کہا کہ کورونااوائرس ضابطہ اخلاق اور ہدایات پر عملدرآمد کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ کوروناوائرس سے محفوظ رہنے کیلئے خصوصی احتیاط کی ضرورت ہے بعد ازاں ا س موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کو تفصیلات سے آگاہ کیا اور مزید بہتری کیلئے تجاویز دیں، اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے شہر میں جاری گرانفروشوں کے خلاف کاروائیوں کے حوالے تفصیلات سے بھی آگاہ کیا فٹ پاتھ مافیا کے خلاف گزشتہ ایک ہفتے سے جاری کریک ڈاون سے بھی آگاہ کیا، انکروچمنٹ سیل کی جانب سے شہر کے تجاوازت کے خلاف اقدامات قابل تحسین ہے ڈپٹی کمشنر نے تجاوزات کے خلاف کاروائیاں، فٹ مافیا اور گرانفروشوں کے خلاف اقدامات مزید تیز کرنے اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے بھی ہدایات دیں، ضلعی انتظامیہ میونسپل کارپوریشن گلگت کے ساتھ ملکر شہر کے تمام مسائل حل کریں گے اور شہر کی خوبصورت اور صاف ستھرا رکھنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کا ر لائیں گے 

ہنزہ ۔ امیدوار جی بی ایل آے مہناز ولی کا انٹرویو

 




ہنزہ ۔ جی بی ایل آے چھے سے جنرل الیکشن میں کسی بھی خاتوں کا حصہ لینا پہلی بار ہے ۔ مہناز ولی نے نے ہنزہ ٹی وی کو بتا یا کہ یہاں کے عوام مہزب اور باشعور ہیں ۔ میں گلگت بلتستان کے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہی ہوں ۔مزید تفصیل کے لیے ویڈیو لنک کلیک کریں اور چینل کو سبسکراٸب ضرور کریں ۔

ہنزہ ۔ آزاد امیدوار جی بی ایل آے 6 احسان ایڈوکیٹ نے آر او زلقرنین پر جانبداری اور اور ڈیکٹیشن پر چلنے کا الزام لگاتے ہوٸیے کہا کہ اب اس کے ہوتے ہوٸیے الیکشن مشکوک ہوچکا ہے تفصلات کے لیے لنک پر کلیک کریں ہنزہ ٹی وی کو سبسکراٸب کرنا نہ بولیں

 


ہنزہ ۔ آزاد امیدوار جی بی ایل آے 6 احسان ایڈوکیٹ نے آر او زلقرنین  پر جانبداری اور اور ڈیکٹیشن پر چلنے کا الزام لگاتے ہوٸیے کہا کہ اب اس کے ہوتے ہوٸیے الیکشن مشکوک ہوچکا ہے  تفصلات کے لیے لنک پر کلیک کریں ہنزہ ٹی وی کو سبسکراٸب کرنا نہ بولیں 

ہنزہ۔ ہنزہ ۔ آر او جی بی ایل آے حلقہ 6ہنزہ زولقرنین نے تما م 15امیدواروں کو انتخابی نشان الارٹ کرنے اور الیکشن کا ضابطع اخلاق بتانے اور مشاروت کے لیے ایک اہم میٹینگ


 ہنزہ ۔ آر او جی بی ایل آے حلقہ 6ہنزہ زولقرنین نے تما م 15امیدواروں کو انتخابی نشان الارٹ کرنے اور الیکشن کا ضابطع اخلاق بتانے اور مشاروت کے لیے ایک اہم میٹینگ کا اہتما م کیا ۔ امیدواروں نے ایک دوسرے کا احترا م اور تمام سیاسی کارکنوں کو اس پر عمل درامد کو یقینی بنانے کا عزم کیا اور انہوں نے اپنے راٸیے دیتے ہوٸیے کہا کہ تمام امیدواروں پر لازم ہوگا کہ الیکشن کمپین کے دوران کسی بھی غیر سیاسی جلسے یا اجتماع میں جاکر علانات اور چیکس کا تقسم نہیں کرینگے ۔ اور کسی بھی امیدوار کو یہ حق نہیں ہوگا کہ وہ کسی بھی ریاستی ادارے کا سپورٹ کا دعوٰی کرکے عوام کو گمراہ نہیں کریگا اور کوٸی بھی ریاستی ادارہ کسی بھی امیدوار کو سپورٹ نہیں کریگی ۔ اگر ایسا کیا گیا تو سنگین نتاٸج کا ذمہ دار وہ ادارہ خو ہی بگتے گا ۔ پاکستانی پرچم کوٸی اپنی گاڑی پر نہیں لگایے گا ۔ اور نہ کو ٸی ملکی قابل احترام علامت جس سے مخالفین اس کی بے حرمتی کا مرتکب ہوں ۔

گلگت ۔ کرونا واٸرس ابھی بھی اپنا کام کر رہا ہے احتیاط لازم ہے ۔230 ایکٹیو کیسسز ہیں


 

 گلگت ۔ کرونا واٸرس ابھی بھی اپنا کام کر رہا ہے احتیاط لازم ہے ۔230 ایکٹیو کیسسز ہیں ۔90 افراد اب تک گلگت بلتستان اس وبا سے جان بحق ہوچکے ہیں ۔ اس کی شرح اموات 2.20ہے ۔روزانہ 1.63فیصد افراد کا شکار اس وقت جی بی میں کر رہا ہے ۔ محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق اب تک 39254افراد کے سیمپلز لیے گٸے ہیں جن میں سے 4090افراد کےٹسٹ مثبت آیا۔   

اسکردو ۔ اسکردو: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین الیکشن مہم کا آغاز سکردو سے کریں گے، سعدیہ دانش سیکرٹری اطلاعات

 


اسکردو: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین الیکشن مہم کا آغاز سکردو سے کریں گے،  سعدیہ دانش سیکرٹری اطلاعات


اسکردو: بلاول بھٹو زرداری 21 اکتوبر کو سکردو پہنچیں گے، سعدیہ دانش 


اسکردو: چیئرمین پیپلز پارٹی بلتستان ڈویژن میں 14 روز قیام کریں گے، سعدیہ دانش 


اسکردو: بلتستان ڈویژن کے تمام حلقوں کا دورہ کریں گے، سعدیہ دانش 


اسکردو: بلتستان ڈویژن سے بلاول زرداری گلگت اور دیامر ڈویژنز کا دورہ کریں گے، سعدیہ دانش 


اسکردو: بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان میں 22 روز قیام کریں گے، سعدیہ دانش 


اسکردو:چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  گلگت بلتستان کے تمام حلقوں میں کارنر میٹنگ اور جلسے کریں گے،سعدیہ دانش

منگل، 20 اکتوبر، 2020

دیامر۔ جی بی ایل حلقہ 17 دیامر 3 داریل سے 11 امیدوار دیامر 2 چلاس سے 13 فاٸنل انتخابی نشان جار ی تفصیل عکس میں



 

  دیامر ۔ جی بی ایل حلقہ   16چلاس دیامر 2سے 13 

امیدوار فاٸنل انتخابی نشان جار ی تفصیل عکس میں 


  دیامر ۔ جی بی ایل حلقہ 17  دیامر 3 داریل سے 11 امیدوار فاٸنل انتخابی نشان جار ی تفصیل عکس میں 

ہنزہ ۔ جی بی ایل حلقہ 4 نگرسے 18 امیدوار فاٸنل انتخابی نشان جار ی تفصیل عکس میں



ہنزہ ۔ جی بی ایل حلقہ 4نگر سے  18 امیدوار فاٸنل انتخابی نشان جار ی تفصیل عکس میں 

ہنزہ ۔ جی بی ایل حلقہ 6 ہنزہ 15 امیدوار فاٸنل انتخابی نشان جار ی تفصیل عکس میں



ہنزہ ۔ جی بی ایل حلقہ 6 ہنزہ 15 امیدوار فاٸنل انتخابی نشان جار ی تفصیل عکس میں 

گلگت بلتستان کے سنئیر صحافی ھم نیوز کے کمرہ مین محترم مجاہد حسین پر گلگت کے ایس ایچ او کیطرف سے تشدد پر انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان نے سخت نوٹس لیتے ہوے ایس ایچ او مزکورہ کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ


 

گلگت  بلتستان کے سنئیر صحافی  ھم نیوز  کے کمرہ مین محترم مجاہد حسین  پر گلگت  کے ایس ایچ او کیطرف سے تشدد  پر انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان  نے سخت نوٹس لیتے ہوے ایس ایچ او مزکورہ کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان  کے مرکزی صدر سردار ممتاز انقلابی  نے گلگت بلتستان  کی انتظامیہ اور آی جی صسے گزارش  کی ہکہ ایس ایچ او کو معطل کیا جاکر اعلیٰ سطح  پر انکوائری کرای جاے مرکزی چیرمین  ijcop وقار بابر مغل نے گلگت بلتستان  کی حکومت سے اپیل کی ہکہ صحافیوں  کے تحفظ کے بجائے  انیں حراساں کر کے اپ اپنے کالے کرتوتوں پر پردہ نیں ڈال سکیں گئے  انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان  گلگت بلتستان زون کو ہدایت  کی گئی ہے کے واقعہ پر مختصر نوٹس  دیا جاے اور پھر جی بی میں احتجاج  کی کال دیں گئے

اتوار، 18 اکتوبر، 2020

اس دفعہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے الیکشن کی تیاریاں تسلی بخش ہیں۔پاک آرمی اور انتظامیہ بھی بہترین کردار ادا کر رہی ہیں سابق قاید حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن(ر) محمد شفیع ۔

 

گلگت(ہنزہ ٹی وی) گلگت سابق قاید حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن(ر) محمد شفیع نے کہا کہ اس دفعہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے الیکشن کی تیاریاں تسلی بخش ہیں۔پاک آرمی اور انتظامیہ بھی بہترین کردار ادا کر رہی ہیں۔وفاقی پارٹیوں کے قائدین قبل از وقت دھاندلی کے بیانات دے کر الیکشن کے انتظمات میں رکاوٹیں پیدا نہ کرے۔جس دن الیکشن کمیشن یا کسی اور ادارے کی جانب سے کوئی غیر تسلی بخش کاروائی نظر آءی تو ہم بھی آواز اٹھائینگے ۔جب معاملات صحیع چل رہے ہوں ایسے میں وفاقی پارٹیوں کے قائدین کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کے بیانات درست نہیں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار میڈیا کے لئے جاری اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے مجھ سمیت جتنے بھی امیدوار ا لیکشن لڑ رہے ہیں سب اس دفعہ کے انتظامات سے مطمئن ہیں ۔ایسے میں الیکشن سے قبل ہی دھاندلی کے الزامات پرامن اور شفاف الیکشن کی راہ میں رکاوٹ ثابت ہونگے۔میری وفاقی پارٹیوں کے قائدین سے اپیل ہوگی کہ وہ بے وجہ بیانات دے کر الیکشن کمیشن کو دباو میں نہ ڈالیں۔ابھی تک جو بھی انتظامات چل رہے ہیں سب تسلی بخش ہیں۔

جمعہ، 16 اکتوبر، 2020

ریٹرننگ آفیسر حلقہ ایک گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ 15 نومبر منعقدہ الیکشن کے دوران ضابطہ اخلاف (کوڈ اآف کنڈیکٹ) اور COVID-19 ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں گے


آے سی گلگت اسامہ مجید چیمہ کووییڈ 19کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
آے سی گلگت اسامہ مجید چیمہ کووییڈ 19کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں


گلگت (ہنزہ ٹی وی) ریٹرننگ آفیسر حلقہ ایک گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ 15 نومبر منعقدہ الیکشن کے دوران ضابطہ اخلاف (کوڈ اآف کنڈیکٹ) اور COVID-19  ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں گے، الیکشن کے دوران کوئی فراد ہوائی فارئرنگ یا آتشی اسلحہ کی نمائش نہیں کریں گے، سیاسی جماعتیں، امیدوار ان اور اور الیکشن ایجنٹ قوانین میں دئے گئے عوام کے حقوق اور انکی آذادی کو ہمہ وقت سربلند رکھیں گے، سیاسی جماعتیں، امیدواران اور الیکشن ایجنٹ کسی ایسی رائے کا اظہار کریں گے اور نہ ہی ایسا عمل کریں گے جس سے پاکستان یاپاکستان کی سالمیت، خود مختاری، اور سلامتی کے خلاف ہویا اخلاقیات، یا امن عامہ کے خلاف یا جس سے پاکستان کی عدلیہ کی آذادی یا افواج پاکستان کی شہرت کو نقصان ہو یا اسکی تضحیک کی پہلو نکلتا ہو، ممانعت ہوگی، انتخابی امیدوار، اور انکے الیکشن ایجنٹ اپنے کارکنوں اور ہمدردوں کو کسی بھی بیلٹ پیپریا بیلٹ پیپر پر موجود سرکاری نشان کو مسخ کرنے سے باز رکھیں گے کسی بھی سرکاری ملازم کو کسی بھی امیدوار کی حمایت نہیں کرنا ہے سیاسی جماعتیں انتخابی عمل میں خواتین کی شرکت کی حوصلہ افزائی کریں گے الیکشن مہم کے سلسلے میں سیاسی جماعتیں امیدواران اور الیکشن ایجنٹ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا بشمول اخبارات کے دفاتر اور پرنٹنگ پریس پر ناجائز دباو ڈالنے اور میڈیا کے خلاف ہر قسم کے تشدد سے اپنے کارکنوں کو سختی کے ساتھ روکیں گے جلسے جلوس اس طریقے سے منظم کئے جائیں گے کہ کسی بھی راستے کے استعمال میں خلل پیدا نہ ہو، اس ضمن میں ڈیوٹی پر تعینات پولیس کے احکامات پر سختی کے ساتھ احکامات اور ہدایات پر سختی کے ساتھ عمل کیا جائے گا، الیکشن مہم کے دوران سختی کے ساتھ کورونا وائر س SOPs پر عملدرآمد کرنا سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی زمہ داری ہوگی یہ باتیں جمعہ کے روز دربار ہال تحصیل آفس گلگت میں حلقہ ایک کیلئے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے ساتھ الیکشن کوڈ اآف کنڈیکٹ  اور COVID-19  کے سلسلے میں اہم اجلاس کے موقع پر سوال و جواب دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران تمام امیدواروں کے جانب سے ضلعی انتظامیہ اور الیکشن کمیشن کے ساتھ بھرپور تعاون کا بھی یقین دہانی کرائی، امیدواروں کے جانب سے مختلف سوال و جواب دوران کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کو لازم قراردیا، امیدواروں نے دوردراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے ووٹروں کے بروقت پولنگ سٹیشن پہنچانے کیلئے الیکشن کمیشن کے جانب سے تعاون کرنے کا بھی مطالبہ کیا، اس موقع پر الیکشن پولنگ ایجنٹس کے جانب سے مکمل راز داری پر عملدرآمد پر زور دیا گیا غیر اخلاقی باتوں سے پرہیز کیا جائے گا اور مسلکی منافرت پر مبنی کوئی بھی نعرہ یا بات چیت سے اجتناب کیا جائے گا۔ سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو الیکشن کوڈ آف کنڈیکٹ سے مکمل آگاہی لازم ہے تاکہ اس پر عملدرآمد میں آسانی ہو، سیاسی جماعتوں کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑھنے والے امیدوار فوری طور پر پارٹی کے جانب سے اتھارٹی لیٹر، پارٹی لیٹر پیڈ پر درخواست دینے پر بھی ضروری قرار دیا۔تاکہ سیاسی پارٹیوں کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو سیاسی پارٹیوں کے انتخابی نشانات کی الاٹ منٹ کی جاسکے۔ تمام سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں اور او ر آذاد امیدواروں پر الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈیکٹ پر عملدرآمد لازم ہوگا۔ واضح رہے الیکشن 2020 کے سیاسی سرگرمیوں کے لحاظ سے آج کا اجلاس انتہائی اہمیت کا حامل تھا جس میں حلقہ ایک سے انتخابات میں حصہ لینے والے تمام سیاسی جماعتوں اور آذاد امیدوار اجلاس میں شریک ہوئے تھے اجلاس میں ریٹرننگ آفیسر حلقہ ایک ڈپٹی ریٹرننگ آفیسر عاطف اللہ خان، تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد، سابق ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان، شفیق الدین، حمایت اللہ خان، مولانا آصف اللہ عثمانی، شوکت علی، آشان گجر، حسین ولی، شرافت حسین بیگ، مولانا سلطان رئیس الحسینی، سمیت دیگر امیدوا روں نے شرکت کی۔

۔


میونسپل انکروچممنٹ سیل روزانہ کے بنیادوں پر شہر میں تجاوزات کے خلاف کاروائی کرے گی ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) اسامہ مجید چیمہ

 



گلگت (ہنزہ ٹی وی) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ میونسپل انکروچممنٹ سیل روزانہ کے بنیادوں پر شہر میں تجاوزات کے خلاف کاروائی کرے گی، انکروچمنٹ آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت کے نگرانی میں میونسپل مجسٹریٹ، بلڈنگ انسپکٹرزاور میونسپل پولیس فورس انکروچمنٹ کے خلاف کاروائیاں کریں گے کوئی بیانہ اور لیت و لعال سے کام نہیں چلے گا غفلت اورغیر زمہ داری کا مظاہر ہ ہر گز ناقابل برداشت ہے پراگرس کی بنیاد پر ہی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی جائے گی تجاوزات کے خاتمے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں قانون کے دائرے میں رہ کر ہی قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف کاروائی یقینی بنائیں، ضرورت پڑنے پر پولیس اور رینجرز کی بھی مدد لی جائے گی، یہ باتیں انہوں نے جمعرات کے روز  انکروچنمنٹ سیل دوسری اہم اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جمعرات کے روز اپنے دفتر میں میونسپل کارپوریشن گلگت کے چیف کوآرپوریشن آفیسر عابد حسین میر، تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد، تحصیلدار ایل آر عاطف اللہ خان، مجسٹریٹ فرسٹ کلاس سید غیب علی شاہ، سیکٹر مجسٹریٹ، قندیل زہرا، ذوالفقار علی، شاہ خان، شیر باز علی،ٹاون انجینئر ثابت حسین، سینئر بلڈنگ انسپکٹر منظور حسین سمیت دیگر بلڈنگ انسپکٹرز کے ہمراہ انکروچیمنٹ سیل کے اجلاس میں انہوں نے سختی کے ساتھ ہدایات دیں کہ شہر کے فٹ پاتھوں کو کلئیر کردیا جائے، تعمیرات کے دوران تجاوزکرنے والے غیر قانونی اقدامات کی حوصلہ شکنی کی جائے گی، تعمیرات پر نظر رکھی جائے، بلڈنگ انسپکٹرز روزانہ کی بنیادوں پر رپورٹ دی جائے چیف کارپوریشن آفیسر انکروچمنٹ سیل کی کارکردگی بہتر ی کیلئے تجاوزات کے خلاف کاروائیوں پر نظر رکھیں گے انہوں نے کہا کہ انکروچمنٹ سیل کی کارکردگی کی بہتری میں کسی طرح غیر زمہ داری برداشت نہی کرونگا بعد ازاں اس موقع پر بلڈنگ سیکشن کے جانب سے شہر میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون کیلئے بھرپور اقدامات کا اعادہ کیا گیا، واضح رہے انکروچمنٹ سیل کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر/ ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت خود کریں گے 


گلگت۔ حلقہ ایک میں شفاف الیکشن کے سلسلے میں تیاریا ں مکمل ہے الیکشن کے دوران فل پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔ ریٹرننگ آفیسر GBA حلقہ ایک گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ

 



گلگت (ہنزہ ٹی وی)  ریٹرننگ آفیسر GBA حلقہ ایک گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ حلقہ ایک میں شفاف الیکشن کے سلسلے میں تیاریا ں مکمل ہے الیکشن کے دوران فل پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے، الیکشن ڈیوٹی پر تعینات عملہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری احکامات پر مکمل عملدرآمد کے پابند ہونگے،الیکشن کے تیاری کے سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر کے ہدایات پر عملدرآمدیقینی بنایا جارہا ہے الیکشن سیل حلقہ ایک گزشتہ ایک ماہ سے الیکشن مراحل کے تکمیل کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے الیکشن کیلئے مقرر کئے جانے والے سرکاری ملازمین بالخصوص اساتذہ صاف شفاف انتخاب کو یقینی بنانے میں اپنی زمہ داریا احسن انداز میں نبھائیں گے یہ باتیں انہوں نے جمعرات کے روز دربار ہال میں الیکشن سیل حلقہ ایک گلگت کے جانب سے الیکشن کمیشن کے جانب سے تعینات مرد خواتین اساتذہ کے تعارفی سیشن کے موقع پر جاری ایک پیغام میں کیا علاوہ ازیں اس موقع پر ڈپٹی ریٹرنل آفیسر حلقہ ایک عاطف اللہ خان اور تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد نے کہا کہ ہماری زمہ داری ہے کہ صاف شفاف انتخاب کو یقینی بنانے کیلئے کسی بھی مصلحت کا شکار ہوئے بغیر کوششیں تیز کرنا ہے دوردراز علاقوں میں تعینات الیکشن سٹاف کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے اقدامات کریں گے۔ ووٹروں کے اندارج، بیلٹ پیپرز اور انتخابی نشانات کے الاٹ منٹ کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ ایک میں تیسرا انتخابی مرحلہ مکمل ہوگا اسکے بعد ہی ووٹنگ کا عمل پر کام شروع ہوگا، بعد ازاں شریک خواتین اور مرد اساتذہ نے اپنی زمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھانے کیلئے عزم کا ظہار کیا اور الیکشن کمیشن سے فوری نوعیت کے درپیش مسائل کے حل کیلئے درخواست کی، واضح رہے 15 نومبر کو ہونے والے گلگت بلتستان کے عام انتخابات کے انعقاد کیلئے چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان کے احکامات پر عملدرآمد پر تیزی سے کام جاری ہے الیکشن کے انعقاد کے موقع پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ریٹرننگ آفیسر حلقہ ایک گلگت ایک کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے آج جمعہ کے روز تمام امیدواروں سے مشاورت کیلئے اہم اجلاس منعقد ہورہاہے جس میں امیدواروں کے جانب سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا تاکہ کورونا وبا سے بچاو کے ساتھ انتخابات کا آخری مرحلہ مکمل کر لیا جائے۔ یاد رہے الیکشن کمیشن گلگت نے شہر میں تمام سیاسی جماعتوں کو پابند کیا ہے کہ وہ وال چاکنگ نہیں کریں گے

جمعرات، 15 اکتوبر، 2020

ہنزہ تقسیم در تقسیم ناراض گروپ کا نو ر محمد امیدوار ۔ صوباٸی ترجمان ہنزہ قومی اتحاد میں شامل اور کرنل ر عبید پر دوسری اور تیسری نششتوں کی مخالفت کا الزام مناظرے کا چلنج سیاسی درجہ حرات میں اضافہ

پی ٹی آٸی ہنزہ تقسیم در تقسیم  ناراض گروپ کا نو ر محمد امیدوار ۔ صوباٸی ترجمان ہنزہ قومی اتحاد میں شامل اور کرنل ر عبید پر دوسری اور تیسری نششتوں کی مخالفت کا الزام مناظرے کا چلنج  سیاسی درجہ حرات میں اضافہ 




ہنزہ ( سید اسد اللہ غازی )پاکستان تحریک انصاف ہنزہ کی انقلابی ٹیم نے آج اپنے  کنڈیڈیٹ کا باقاعدہ اعلان کر دیا ۔پاکستان تحریک انصاف سمیت سات امیدواروں نے ہنزہ سے  نورمحمد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا اور فل سپورٹ کرنے کا وعدہ کیا ۔پاکستان تحریک انصاف کے درینہ اور حقیقی کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔حلقہ 6 سے نیک نام کریم ۔ باقر تیحان ۔عزیز کریم ۔ سمت سات امیدوار جن کا تعلق پی ٹی آٸی سے ٹکٹ کے درخواست دی کرنل ر عبید کو ٹکٹ ملنے پر وفاقی پارٹی کی وفاقی فیصلے کو مننے سے انکار کیا وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی  امین  گنڈا پور سے دو دن مزاکرات کے بعد کر نل ر عبید سے ٹکٹ واپس نہ لینے پر یہ فیصلہ کیا ہے دوسری طرف پی ٹی آٸی گلگت بلتستان کے ترجمان امتیاز گلگتی نے  وفاقی پارٹیوں پر الزام لگایا ہے کہ پارٹی ٹکٹ دو کروڈ میں ملتا ہے ۔ انہوں نے کر نل عبید ہنزہ کو ملنے والی  دو اور تین نشتوں شدید مخالفت کی جس کی وجہ سے ہنزہ کو دد نشتیں نہیں ملی ۔ گلگت بلتستان پی ٹی آٸی نے کرنل ر عبید کو گلگت سے ٹیکنو کریٹ کی افر کی اس نے ہنزہ سے الیکشن لڑنے کا زد کیا وہ دو سری اور تیسری نششت کے مخالف ہیں صوباٸی ترجمان نے کر نل ر عبید کو مناظرے کی دعوت دی ہے ۔ اور ہنزہ ٹی نے اپنے میزبانی میں دو کا مناظرے کے اہتمام کے لیے رابطہ کیا ہے اب تک کر نل ر عبید سے رابطہ نہیں ہو پایا ہے ۔  جبکہ امیدوار جی بی ایل اے 6 ہنزہ قومی اتحاد کے کامل جان نے کہا کہ کراچی کے خواجے بلخصوص (س ن ) مزہبی بنیا د پر ریٹاٸر اور نا کارہ افراد کو پارٹی ٹکٹ دیلاتے ہیں ۔ پی ٹی آٸی ہنزہ مجھے سے رابطے میں تھی مگر آخری وقت میں انہوں نے فیصلہ بدلا انہوں نے میرے ساتھ معاہدہ کیا تھا کہ پی ٹی آٸی ہنزہ کے کسی ڈومساٸل فر د کو ٹکٹ ملا تو آپ ساتھ دو گے اگر نہیں ملا تو ہم آپ کا ساتھ دینگے انہوں نے وعدہ خلافی کی ہے ۔ جبکہ پی ٹی آٸی ہنزہ پورے جی بی کی طرح ہنزہ میں بھی تقسیم ہوٸی ہے اکثریت ناراض گروپ کے ساتھ جبکہ کچھ کر نل ر عبید کے ساتھ ہیں ناراض پی ٹی آٸی ہنزہ نے نورمحمد کی فل سپورٹ کرنے کا عندیہ دے انہوں نے اپنے وال پر لکھا ہے کہ  انشاءاللہ جی بی ایل اے 6 کی سیٹ نور محمد کے نام ہو گی ۔پاکستان تحریک انصاف ہنزہ کی قیادت بہت جلد پریس کانفرنس کرے گی اور عوام ہنزہ  کو حقیقت سے آگاہ کرے گی۔ اور  ٹکٹ کے حصول کے لیے کیا کچھ حربے استعمال ہوئے ہیں ان سب سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا !!

میں پی ٹی آٸی کا صوباٸی عہدادار ہوں ہنزہ کے وسیعی تر مفاد میں ننزہ قومی اتحاد میں شامل ہوا پارٹی ٹیکٹ دو کروڈ میں ملتا ہے پیسے کہاں سے لاٸینگے ۔ اس لیے میں عوام سے عرض کر رہا ہوں کہ ہنزہ قومی اتحاد کو ووٹ دو امتیاز گلگتی کا الیکشن کمپین افتتاحی میں خطاب

 

ننزہ قومی اتحاد نے جی بی ایل اے 6ہنز ہ سے کامل 

        کو نامزد کیا

ننزہ قومی اتحاد نے جی بی ایل اے 6ہنز ہ سے کامل کو     نامزد کیا

میں پی ٹی آٸی کا صوباٸی عہدادار ہوں ہنزہ کے وسیعی تر مفاد میں ننزہ قومی اتحاد میں شامل ہوا پارٹی ٹیکٹ دو کروڈ میں ملتا ہے پیسے کہاں سے لاٸینگے ۔ اس لیے میں عوام سے عرض کر رہا ہوں کہ ہنزہ قومی اتحاد کو ووٹ دو امتیاز گلگتی کا الیکشن کمپین  افتتاحی میں خطاب

ہنزہ ۔ امیدوار برایٸے قانون ساز اسمبلی حلقہ 6 کامل جان نے الیکشن کمپین آفس کا علی آباد میں افتاح کیا اور اپنا منشور پیش کیا ۔ علی آباد میں کیمپ  آفس میں عوامی پاور شو کیا اس افتتاحی تقریب میں دعا ۓ خیر اور طعام کا بندونست کیا ہنزہ قومی اتحاد میں 19 امیدوار یکجا ہوٸے ہیں ۔ ہنزہ قومی اتحاد کے حلقہ ایک حلقہ دد اور حلقہ تین سے بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔  

 

بدھ، 14 اکتوبر، 2020

ہنزہ ۔قراقرم یونیورسٹی ہنزہ کمپس میں جی بی ایل آے حلقہ 6 کا گرنڈڈیبیٹ کر نل ر عبید اور ظہور کریم کی عدم شرکت ۔




 ہنزہ ۔ (سید اسد اللہ غازی)کے آٸی یو ہنزہ کمپس کی جانب سے جی بی ایل اے حلقہ 6 کے امیدواروں کا گرنڈ ڈیبیٹ کا احتمام 31 میں سے سولہ امیدواروں نے حصہ لیا ۔ کرنل ر عبید یا پی ٹی آٸی نے شرکت نہیں ناراض گروپ نے فردی حیثت میں شرکت کی اور اپنا منشور پیش کیا ۔ اور اس ڈیبیٹ میں شرکت کے لیے اسلام آباد سے سیدھے پروگرام میں آٸیے پاکستان پیلپرز پارٹی کے ظہور کریم ۔اے ڈبلیو پی  آصف سخی ۔ نجی مصروفیات کی وجہ شرکت نہیں کر پاٸے ان کی جگہ ان کے نماٸندوں منشور پیش کیا ۔ اس ۔ ۔ پروگرام کا ٹاٸٹل تھا ہم کیوں ووٹ دیں  

پروگرام پرامن انداز میں جاری رہا تمام افراد نے جیت یا ہار کی صورت میں ہنزہ میں ہی رہ کر سیاست کرنے کا وعدہ کیا ۔ 

منگل، 13 اکتوبر، 2020

ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع استور محمد طارق کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹلیجنس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد

 



استور (غلام مصطفٰی )ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع استور محمد طارق کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹلیجنس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سپرنٹنڈنٹ پولس استور جان محمد،اسسٹنٹ کمشنر استور شرجیل حفیظ وٹو،اسسٹنٹ کمشنر شونٹر حسین شاہ،اسسٹنٹ کمشنر عملدرآمد تنویر احمد،نمائندہ آئی۔ایس۔آئی۔نمائندہ ایم۔آئی،نمائندہ آئی۔بی،نمائندہ گلگت بلتستان سپیشل برانچ اور نمائندہ ڈسٹرکٹ سپیشل برانچ شریک تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے ہدایات کی روشنی میں شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کا انعقاد ہماری اولین ترجیح ہے۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے الیکشن کمیشن اور متعلقہ ریٹرننگ آفیسران کو بروقت شفاف اور غیر جانب دارانہ انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے ہر قسم کی معاونت فراہم کرے گی۔اور انتخابات کا پرامن انعقاد یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر استور نے دونوں حلقوں کے ریٹرننگ آفیسران کو ہدایت کی وہ اپنی تیاریاں مکمل کرئیں اور اپنی ضروریات قبل از وقت الیکشن کمیشن کو ارسال کریں تاکہ ضروری لوازمات بھر وقت فراہم کی جاسکیں تاکہ کسی قسم کی مشکلات پیش نہ آئیں۔ڈپٹی کمشنر استور نے تمام سیاسی جماعتوں اور آذاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں سے کہا ہے کہ وہ پرامن انتخابات کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں

پیر، 12 اکتوبر، 2020

ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال استور کا دورہ

 



ہنزہ (پ ر)ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال استور کا دورہ کیا.دورے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عمل درآمد ہمراہ تھے.دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر استور نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور دستیاب سہولیات کو جائزہ لیا.ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں قائم حفاظتی ٹیکوں کا مرکز کا بھی دورہ کیا اور ویکسیین کے سٹوریج اور روزانہ ویکسینیشن.  کا ریکارڈ بھی چیک کیا اور بہتر کارکردگی پر عملہ کو شاباش دی.اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کے لیے قائم وارڈ کا بھی دورہ کیا اور موجود مریضوں سے ملاقات کی اور ان کی عیادت اور خیریت دریافت کی.اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کو ہر سہولت فراہم کریں اور دستیاب دوائیوں کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہ برتے.


داریل داریل۔علمائے کرام حضرت نے صدیق اکبر چوک گماری میں مولانا ڈاکٹر محمد عادل شہید کے قاتلوں کو فلفور گرفتار کرانے کا مطالبہ ۔علماء کااحتجاجی جلسہ گماری میں جاری۔ ڈاکٹر محمد عادل کو گزشتہ روز کراچی میں دہشتگردوں نے ان کی گاڑی پر فاٸرینگ کر کے شہید کیا تھا ۔ اب تک ان دہشتگردوں کو گرفتا ر نہیں کیا گیا ہے جس پر پورے ملک میں احتجاج کیا جا رہا ہے




داریل۔( فضل سے )علمائے کرام حضرت نے صدیق اکبر چوک گماری میں مولانا ڈاکٹر محمد عادل شہید کے قاتلوں کو فلفور گرفتار کرانے کا مطالبہ ۔علماء کااحتجاجی جلسہ گماری میں جاری۔ ڈاکٹر محمد عادل کو گزشتہ روز کراچی میں دہشتگردوں نے ان کی گاڑی پر فاٸرینگ کر کے شہید کیا تھا ۔ اب تک ان دہشتگردوں کو گرفتا ر نہیں کیا گیا ہے جس پر پورے ملک میں احتجاج کیا جا رہا ہے

اتوار، 11 اکتوبر، 2020

پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سید جعفر شاہ صاحب اسلام آباد میں انتقال کر گئے



پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سید جعفر شاہ صاحب اسلام آباد میں انتقال کر گئے

تحریک انصاف کے صوبائی صدر رٹائرڈ جسٹس سید جعفر شاہ کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہیں اور ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین کرتے ہیں۔  آج گلگت بلتستان اپنے ایک سپوت اور عظیم رہمنا سے محروم ہوگئی۔

ہنزہ ۔ باب بیٹے کا منتظر اور بیٹی باب کی رہاٸی کےلیے احتجاج کر رہی ہے


 

ہنزہ ۔ دس سال سے قید ہنزہ کے سیاسی اسیران امیر علی کے بزرگ باب اور معصوم بیٹی دھرنے میں امیر علی کا رہاٸی کی خبر سنے بیتاب تھے چلو ایک امید سی جاگی ہے اللہ کریں وہ معاہد کامیاب ہو

ہنزہ۔ کہ یہ احتجاج برائے بغاوت نہیں بلکہ احتجاج برائے مزاکرات تھا ہندوستان کی خواہش یہ ہوگی کہ مزاکرات نہ ہوں بلکہ گولیاں چلیں تاکہ اپنے حریف کے خلاف انگلی اٹھانے کیلئے موقعہ مل سکے زلفیقار علی برچہ

 


زلیقار علی برچہ کا پوسٹ  دھرنے کا مزاکرات پر 

وٹس ایپ,فیس بک,انبکس کے ذریعے مجھ سے مخطلف سوالات پوچھنے والے دوست احباب کیلئے عرض ہے!

 

کہ یہ احتجاج برائے بغاوت نہیں بلکہ احتجاج برائے مزاکرات تھا 

اور مزاکراتی ٹیم میں ہنزہ بھر سے چن چن کر جعید علما, معروف قانون دان, اور دیگر سیاسی و سماجی اکابرین کو شامل کیا گیا تھا جو کہ اس دھرنے میں شامل تھے. 

انہوں نے تمام قانونی سیاسی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوے ریاست کے سات ایک تحریری معاہدہ کیا ہے جس میں مختصر عرصے میں تمام اسیران کو بلا شرطو شروط رہا کرنے کک یقین دہانی کرائی گئی ہے کیونکہ جو دفعات لگے ہیں وہ تین ہیں اور مخطلف عدالتوں میں ہیں اس لئے تمام اسیران کو ایک دن میں رہا کیا جانا ناممکن ہے 

لہزا ہمارے رہنماوں نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ معاہدے پر عمل درآمد ہو کر تمام اسیران رہا ہو جائینگے.

اب ہندوستان کی خواہش یہ ہوگی کہ مزاکرات نہ ہوں بلکہ گولیاں چلیں تاکہ اپنے حریف کے خلاف انگلی اٹھانے کیلئے موقعہ مل سکے جبکہ ہماری خواہش یہ تھی کہ ریاست سے احتجاج کے ذریعے مزاکرات ہوں اور مزاکرات کے ذریعے ہمارے مطالبات پورے ہوں اور ہو جائنگے بس کچھ دنوں کی بات ہے اگر معاہدے پہ عمل در آمد نہیں ہوا تو پھر سے دھرنا دینے کا حق ہم محفوز رکھتے ہیں..

ملک کے مختلف شہروں میں اسیران ہنزہ کی رہاٸی کے لیے دھرنے

 





ہنزہ ۔(سید اسد اللہ غازی ) چھے روز سے جاری دھر نا ایک ماہ پندہ دن کے لیے معخر۔ نگران حکومت , اسیران ہنزہ کمیٹی , اسماعیلی ریجنل کونسل براٸے ہنزہ اور عمایدین ہنزہ کے درمیان جاری مزاکرات کامیاب ۔ سیاسی اسیروں کی رہاٸی کے لیے ماہر قانون کی ٹیم سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ۔ سہپرکو نگران کابینہ کےسات وزرا ضلعی انتظامیہ اور اسماعیلی کونسل کے صدر کر نل ر امتیاز الحق نے دھرنے میں اکر علان کیا اور بتایا کہ مزاکرات میں اسیران کمیٹی کے پانچ افراد بھی شامل تھے ۔ دھرنے میں مقرین نے حکومتی اعلان کا خیر مقدم کیا او ر تنبہی کیا اگر حکومت نے اب کی بار اس معاہدے کی پاسداری نہیں کی تو اس دھر کو پورے ملک میں سارا گلگت بلتستان مل کر کریگا ۔اور تما م 14سیاسی اسیران کی رہاٸی کو یقینی بنانے کے لیےہر مکن قانونی چارہ جوٸی حکومت کریگی ۔ دھر نے کے کچھ شرکا اور اسیران کے فیملیز کو اب بھی اس معاہدے پر شک تھا ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر در پے دستک دی کوٸی ایسا سرکاری ادرہ نہیں جس کے پاس ہم فریاد لیکر نہیں گٸے ۔ اسیران کے خاندانوں کو اس ددرناک ازیت کا پتہ ہے ہم پے جو بیتی ہے وہ ہم جانتے ہیں جس پر سنکڑوں افراد نے دھرنا جاری رکھنے کا مطالبہ کیا تو اسماعیلی ریجنل کونسل کے صدر کرنل ر امتیاز الحق نے دھر نے کے شرکا کو باورکریا اور دھرنے کو پر امن چھے دن سے جاری رکھ کر آواز حق کو بلند کرنے پر ھرنے کے شرکا کو خراج تحسین پیش کیا اور ملکی میڈیا سے گلہ کیا کہ اتنا پر امن دھرنا اوردس سال سے سیاسی انتقام کے شکار اسیران کی آوا ز کو کور نہیں کیا ۔ نگران وزرا نے بھی اپنے خطاب میں پر امن دھرنے کو عوام کا جمہوری حق قرار دیا اور اس مسلے کو ترجیعی بنیا د پر حل کرنے کی یقین دہانی کراد ی ۔ دوسری طرف اس ایشو کو لیکر پورے ملک میں مظاہروں کا سلسلہ آج سے شروع ہوا تھا ملک کےتما م بڑے شہروں میں پریس کلبوں کے سامنے اسیران کی رہاٸی کا مطالبہ زور پکڑ رہا تھا شیخ موسٰی کریمی نے کر نل ر امتیاز کی دور اندیشی اور معاملے کو بہتر انداز میں حکومت کو پیش کرنے اور ضلعی انتظامیہ کا دھرنے کے شرکا کے ساتھ رویہ کو مثالی قرار دیتے ہوٸیے ان سب کا شکریہ ادا کیا