جمعرات، 22 اکتوبر، 2020

عاشق_اللہ_کا_بونر_میں_امن_کی_جانب_ایک_اور_قدم



#عاشق_اللہ_کا_بونر_میں_امن_کی_جانب_ایک_اور_قدم

#تحریر_عیسیٰ_خان_دانش  

کہا جاتا ہے کہ کوئی بھی معاشرہ اُس وقت خوش حال ، پُرامن اور تیزی سے ترقی کر سکتا ہے جب وہاں مکمل امن اور سکون ہو 

لوگ اپنا گزر بسر بہترین طریقے سے کرتے ہوں ایسے میں وہاں امن کا ہونا بےحد ضروری سمجھا جاتا ہے 

میرے خیال میں گلگت بلتستان کے دوسرے اضلاع کی نسبت ضلع دیامر بہت پسماندہ ضلع ہے شرح خواندگی انتہائی کم ہے جو کہ نہ ہونے کے برابر سمجھا جاتا ہے 

ضلع دیامر کو ماضی کے حکمرانوں نے اپنی غلط پالیسیز کی وجہ سے ضلع دیامر کو بہت پیچھے دھکیل دیا جو کہ آنے والی نئی نسل کیلئے نیک شگون تصور نہیں کیا جاتا ہے 

مسّلم لیگ ق کے نامزد امیدوار مرحوم غلام اللہ کے فرزند عاشق اللہ نے چند مہینے پہلے علاقے کے محرومیوں کو دیکھ کر امن کے جانب ایک مثبت قدم اٹھاتے ہوئے بونر داس میں اپنی مدد آپ کے تحت ایک پولو گراؤنڈ کا سکیم رکھا 

یاد رہے کہ جس زمین پر آج پولو گراؤنڈ بنایا گیا ہے یہ زمین بھی عاشق اللہ کے اپنی ہی فیملی کے ملکیت میں تھیں لیکن بونر داس کے نوجوانوں کی مایوسی کو مد نظر رکھ کر اور علاقے کے بہتری کیلئے کچھ دن پہلے اُسی پولو گراؤنڈ کا عاشق اللہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ باقاعدہ اور باضابطہ طور پر فیتہ کاٹ کر افتتاح بھی کر دیا

پولو گراؤنڈ کے افتتاح کرنے کے بعد نوجوانوں اور بونر داس کے عوام کے ساتھ خطاب کرتے ہوئے ق لیگ کے نامزد امیدوار عاشق اللہ نے کہا کہ آج بونر داس کے یہ حالت دیکھ کر مجھے دلی طور پر بہت افسوس ہوا ہے

یہاں کے مقامی لوگوں کو اندھیر نگری میں رکھا گیا ہے باریاں لینے  والے ماضی کے حکمرانوں نے بونر کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا بھرتاوُ کیا ہے جس پر بہت افسردہ ہوں یہاں نہ تعلیمی اداروں کی طرف توجہ دیا گیا اور نہ ہی یہاں کے لوگوں کو زندگی کے بنیادی سہولیات مہیا کیا گیا ہے اب انشااللہ ایسا ہر گز نہیں ہوگا اگر عوام نے مجھے منتخب کیا تو پھر حلقہ 1 کے اندر جو علاقے زیادہ پسماندہ ہیں ان کے طرف خصوصی توجہ دونگا

عاشق اللہ نے بونر داس کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر میں نے جو پولو گراؤنڈ کا افتتاح کیا ہے وہ آپ سب لوگوں کو بخوبی علم ہے کہ یہ زمین میری فیملی کے اپنی ملکیت ہے اور دوسری بات یہاں مجھے کسی نے کوئی سکیم نہیں دیا ہے اور نا ہی پیسے بلکہ یہ سب کچھ میں اپنی طرف سے آپ لوگوں کیلئے کر رہا ہوں زمین بھی اپنی تھی اور سارے پیسے بھی اپنے لگائے ہیں 

تاکہ بونر داس ، گوہر آباد اور گیس سمیت تمام علاقے کے نوجوان اپنی صلاحتیوں کا بہترین مظاہرہ کریں اور پورے جی بی کے سطع پر ہر سال ہونے والے شیندور پولو ٹورنامنٹ کیلئے اپنے آپ کو تیار کر لیں 

افتتاحی تقریب سے عاشق اللہ نے مزید اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو شروعات ہیں انشااللہ اگر عوام نے مجھے منتخب کیا تو پھر حلقہ 1 کے اندر تعلیمی ادارے ، کھیل کے میدان ، نوجوانوں کیلئے روزگار ، غربت کا خاتمہ ، بجلی کے مسائل اور بھی زندگی کے تمام ضروریات سے آراستہ کرونگا

افتتاحی تقریب کے بعد عاشق اللہ نے میڈیا سے بھی غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج ضلع دیامر باقی تمام اضلاع کی نسبت بہت پیچھے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہمارے ماضی کے حکمرانوں نے عوام کی خدمت کے بجائے اپنے عزیز و قارب کو نوازتے رہے جس کی وجہ آج دیامر تعلیم سمیت تمام میدان میں بہت پیچھے ہے 

دوسرے اضلاع کے لوگ ہمیں طرح طرح کے طعنے دیتے ہیں کہ دیامر کے لوگ جاہل ہیں ، بدتمیز ہیں ، انپڑھ ہیں ، وحشی ہیں ، خون کے پیاسے ہیں وغیرہ وغیرہ  

ان تمام طعنوں کا ہم اُس وقت جواب دے سکتے ہیں جب ہم ضلع دیامر بلخصوص حلقہ 1 کے اندر تعلیمی اداروں کو عام کریں کیوں کہ تعلیم وہ واحد چیز ہے جس کی وجہ سے انسان آگے کھٹن منازل آرام و سکون سے پار کر سکتا ہے

اسلئے میری پوری کوشش ہے کہ عوام نے خدمت کا موقع فراہم کیا تو سب سے پہلے تعلیم کی طرف توجہ دوں 

عاشق اللہ نے مزید کہا کہ بونر داس میں پولو گراؤنڈ بنانے کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ یہاں پر کسی قسم کا نہ کوئی پولو گراؤنڈ تھا اور نہ ہی کرکٹ کا گراؤنڈ جس کی وجہ سے نوجوان کافی پریشان اور مایوس تھے 

اس وجہ سے یہاں بونر داس میں اپنی زمین اور اپنے خرچے پر پولو گراؤنڈ بنایا اب نوجوان نسل اس کا فائدہ اٹھا کر دنیا کے سامنے اپنا لوہا منوا سکتے ہیں اور دنیا کو یہ پیغام دے سکتے ہیں کہ ضلع دیامر بلخصوص حلقہ 1 کے عوام ، باشعور ، تعلیم یافتہ ، محب وطن اور امن پسند  

ہیں

دنیا کے نامور اور آسٹریلیا کے بہترین کرکٹر رکی پونٹنگ اپنی مشہور کتاب  ( Success ) میں لکھتا ہے کہ اپنی زندگی میں بہت کچھ پایا ، سیکھا اور دیکھا ہے اور دنیا کے ہر ممالک میں کرکٹ کے سلسلے کی وجہ سے جانا ہوتا تھا لیکن اپنے تجربے کے حساب سے یہ کہتا ہوں کہ کسی بھی ملک کیلئے  پیسہ ، دولت ، شہرت ، عزت معنی نہیں رکھتا جب تک اُس ملک کے اندر امن نہ ہو

اگر کسی ملک کے اندر امن ہے تو پھر وہی ملک دن دگنی رات چگنی ترقی کرتا ہے پھر اس ملک کے پاس خود بخود پیسہ ، دولت ، عزت اور شہرت آ جاتی ہے 

کسی بھی ملک میں امن قائم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ وہاں کے لوگوں کو کسی نہ کسی کام میں مصروف رکھا جائے جب آدمی مصروف ہوتا ہے تو پھر شرپسند نہیں بن سکتا 

جس کی وجہ سے سارا ملک خوش حال بھی ہوتا ہے اور ترقی یافتہ ہونے میں بھی کوئی راہ میں رکاوٹ نہیں ہوتی 

عاشق اللہ نے بڑی سوچ سمجھ کے بعد عقلمندی سے کام لیتے ہوئے لوگوں کیلئے کھیل کے میدانوں کا آغاز کر دیا ہے جو کہ پورے حلقے کے لوگوں کیلئے خوشی اور مسرت کا باعث ہے

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عاشق اللہ کا اپنی زمین اور اپنے پیسوں سے بونر داس سمیت گوہر آباد اور گیس کے نوجوانوں کیلئے بروقت اور فوری اتنا بڑا قدم اٹھانا یقیناً قابل تعریف ہے 

تجزیہ کار کہتے ہیں کہ ق لیگ کے نامزد امیدوار عاشق اللہ ضلع دیامر بلخصوص حلقہ 1 کے عوام کے ساتھ انتہائی مخلص ہیں جو کہ بونر داس میں پولو گراؤنڈ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے 

عاشق اللہ اقتدار ملنے سے پہلے اگر ضلع دیامر حلقہ 1 کے عوام کے ساتھ اتنے مخلص ہیں تو پھر ذرا سوچیں کہ اقتدار ملنے کے بعد حلقہ 1 کے عوام کیلئے کیا کچھ نہیں کرینگے 

یقین کے ساتھ کہتا ہوں کہ اگر عاشق اللہ کو عوام نے اس بار اپنی خدمت کا موقع فراہم کیا تو پھر انشااللہ ضلع دیامر حلقہ 1 کے عوام کی تقدیر بدل کر رکھ دینگے

ق لیگ کے نامزد امیدوار عاشق اللہ کا کہنا ہے کہ اگر ماضی کے حکمران صرف اپنوں کو نوازنے کے بجائے عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرتے تو پھر کب کا حلقہ 1 کے تمام مسائل حل ہو جاتے 

لیکن اب ضلع دیامر حلقہ 1 کے عوام کو اس بات کا علم ہو چکا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے انھیں اندھیرے میں رکھا اور تمام فیصلے اپنی مرضی کے مطابق کرتے رہے جس کا خمیازہ آج پورے ضلع دیامر حلقہ 1 کے عوام کو طرح طرح کے مصائب ، تکالیف ، دکھ ، درد ، رنج و غم جیسے مسائل سے بھگتنا پڑ رہا ہے لیکن اب اس طرح نہیں ہوگا اب عوام کا پیسہ صرف عوام پر مثبت طریقے سے خرچ ہوگا

مجھے عوام کے فیصلے سے بڑھ کر کوئی اور فیصلہ مقدّم نہیں عوام جو چاہے گی وہی ہوگا ان لوگوں کو کبھی مایوس ہونے نہیں دونگا 

عاشق اللہ نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کا عوام دشمنی کا اس سے بڑا ثبوت اور کیا ہو سکتا ہے کہ ابھی تک بونر داس ، گوہر آباد سمیت گیس وغیرہ کے عوام اور نوجوانوں کیلئے ایک گراؤنڈ کا نہ ہونا افسوس ناک اور انتہائی شرمناک بات ہے 

کہا کہ آج وہی چہرے پھر عوام کے درمیان ووٹ مانگنے آ جاتے ہیں انھیں کسی قسم کا کوئی احساس دکھ ، درد نہیں ان لوگوں کو صرف کرسی سے مقصد ہے باقی عوام بھاڑ میں جائے ان کا کیا جاتا ہے 

اگر اس سے پہلے عوام کے پیسے عوام پر خرچ کیے جاتے تو آج اس طرح کے سینکڑوں پولو گراؤنڈ کرکٹ گراؤنڈ اور نہ جانے کتنے بڑے ترقیاتی منصوبوں کا جھال بچھایا جاتا لیکن سب کچھ صرف ضلع دیامر حلقہ 1 کے عوام کی حسرت ہی رہی جس پر انتہائی رنجیدہ اور افسردہ ہوں

عاشق اللہ نے کہا کہ اب وقت آیا ہے عوام بہترین امیدوار کا انتخاب کریں گیند عوام کے کورٹ میں ہے دیکھنا ہے عوام کس کا انتخاب کرتی ہے کیا ضلع دیامر حلقہ 1 کے عوام دوبارہ ان کا انتخاب کرے گی جنھوں نے عوام کے ساتھ دھوکہ ، فراڈ اور سبز باغ دیکھا کر ووٹ حاصل کیے یا عوام ان کا انتخاب کرتی ہے جو ان کے آنے والی نئی نسل کا سوچتا ہو

عاشق اللہ نے کہا کہ اگر عوام نے میرے پر مکمل اعتماد ، بھروسہ اور یقین کر کے میرا انتخاب کیا تو انشااللہ اپنے حلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرونگا 

آج میں نے بونر داس میں اس پولو گراؤنڈ کیلئے اپنی زمین اور اپنے پیسے دیکر بنایا ہے لیکن یہ میں نے بونر داس والوں کے  ساتھ کوئی احسان نہیں کیا 

بلکہ یہ میرا فرض بنتا تھا کہ عوام کیلئے ہر وہ کام کروں جس سے میرے حلقے کے اندر خوش حالی اور امن آ جائے 

اور انشااللہ اس بار آمدہ الیکشن میں اگر عوام نے مجھ پر اعتماد کر کے میرا انتخاب کیا تو پھر اسی طرح کے اور بھی بہت سے  پولو گراؤنڈ اور کرکٹ کے گراؤنڈ  بناوُنگا

عاشق اللہ نے واضع کر دیا کہ اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ جس امید وار کے تھک ، نیاٹ اور بونر میں پوزیشن مستحکم ہوگی اُسی امیدوار کے کسی حد تک جیتنے کے چانسس نظر آتے ہیں لیکن بونر سمیت نیاٹ اور تھک کو مسائلستان بنانے والوں کو عوام مسترد کر دیگی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آخر میں عاشق اللہ نے عوام کو باخبر کیا کہ کچھ سیاسی مگرمچھ آمدہ الیکشن میں آپ کو نوکریوں کا جھانسہ دینگے 

تو چند نوسرباز آپ کو طرح طرح کے سبز باغ دکھائنگے آپ لوگوں نے ان سب کے باتوں پر عمل نہیں کرنا 

کیوں کہ وہ ہمیشہ کی طرح آپ کو ایک بار پھر دھوکہ دیکر اندھیر نگری میں ڈالنا چاہتے ہیں مزید یہ بھی کہا کہ خدشہ ہے چند شر پسند امیدوار ماضی کی طرح ایک بار پھر قومیت کو ہوا دینگے 

لیکن اس بار وہ اس کوشش میں بھی ناکام ہونگے عاشق اللہ نے کہا کہ قومیت اور نسل پرستی کی بات کرنے والے کبھی علاقے کیلئے خیر خواہ نہیں ہو سکتے قومیت اور نسل پرستی وہ ناسور ہے جس سے علاقے کا امن داؤ پر لگ جائیگا لوگوں کے اندر ایک دوسروں کیلئے نفرت اور ضد ، بغض پیدا ہوگا جس کی وجہ سے علاقے کے اندر نئی دشمنیاں جنم لینگی 

اُن سیاسی مگرمچھوں کو اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ وہ قومیت اور نسل پرستی کو فروغ دیکر حقیقت میں آگ سے کھیل رہے ہوتے ہیں 

لہٰذا عوام کو ان کی مکاری ،  ہوشیاری ، اور چالاکی سے باخبر رہنا چاہیے اور علاقے کے بہترین مفاد کو سامنے رکھ کر اپنا انتخاب کرنا چاہیے 

ق لیگ کے نامزد امیدوار عاشق اللہ نے کہا کہ اگر اس بار عوام نے مجھے خدمت کا موقع فراہم کیا تو انشااللہ اپنی تمام تر توانائی علاقے کے مفاد اور بہتری کیلئے صرف کرونگا۔۔۔

دعا گو ہوں کہ اللہ‎ تعالیٰ عاشق اللہ کو کامیاب کرے تاکہ وہ ضلع دیامر حلقہ 1 کے عوام کی صحیح معنوں میں ترجمانی کرتے ہوئے محرومیوں کا ازالہ کر سکے۔۔۔۔آمین

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں