جمعہ، 23 اکتوبر، 2020

گلگت ۔ ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ اور تاجر راہنماوں کے ہمراہ دکانوں کا کریک ڈاون، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر درجنوں دکانداروں پر جرمانے

گلگت۔ انتظامیہ کا کرونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے تاجروں کے خلاف کارواٸی



 گلگت (ثانیہ یوسف) ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا اسسٹنٹ

 کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ اور تاجر راہنماوں کے ہمراہ دکانوں کا کریک ڈاون، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر درجنوں دکانداروں پر جرمانے اور متعدد کانوں کو سیل کردیا، عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا کورونا وائر س کے خلاف جنگ میں جیت کیلئے SOPs پر عملدرآمد لازمی ہے تاجر وں کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے، کورونا وائرس احتیاطی تدابیر سے ہی محفوظ رہا جاسکتا ہے، یہ باتیں انہوں نے جمعہ کے روز اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ، تاجر راہنماوں، میونسپل پولیس فورس اور جی بی پولیس کے ہمراہ شہر کے مختلف مارکیٹوں، دکانو ں، بیکریوں، اور پبلک پوائنٹس کے اچانک چھاپوں کے دوران دکانداروں کو احکامات دیتے ہوئے کیا اس موقع پر خلاف ورزی کے مرتکب درجنوں دکانداروں پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے، سماجی فاصلے نہ رکھنے اور سینی ٹائزر ز استعمال نہ کرنے سمیت فیس ماسک کے بغیر صارفین کو اشیائے خوردنوش کی خریدوفروخت پر جرمانے کئے انہوں نے کہا کہ عوام کی جان ہمیں عزیز ہے دکاندار پیسوں کیلئے عوام کے جانوں سے نہ کھیلیں، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے جانب سے جاری کوروناا یس او پیز پر عملدرآمد کریں، بصورت دیگر سخت کاروائی کیلئے تیار رہیں جس میں بھاری جرمانوں کے ساتھ جیل کی سز ابھی ہوسکتی ہے اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگا ہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری کیلئے ہدایات دیں۔واضح رہے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے ہدایات کے روشنی میں تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد، مجسٹریٹ فرسٹ کلاس سید غیب علی شاہ، سیکٹر مجسٹریٹ قندیل زہرا، اور سیکٹر مجسٹریٹ شرباز علی نے بلدیہ فورس اور پولیس جوانوں کے ہمراہ مختلف دکانوں میں چھاپہ مار کاروائی جاری رکھتے ہوئے خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر جرمانے اور نوٹسز جاری کئے یاد رہے گزشتہ روز ایپیکس کمیٹی نے گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تسویش کا اظہار کرتے ہوئے کورونا وائرس SOPs  پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کیلئے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کیں ہیں، آ ج کی کاروائی اس سلسلے کی کڑی ہے اور یہ کاروائیاں جاری رہیں گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں