جمعرات، 22 اکتوبر، 2020

گلگت ۔ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کے حکم پر میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم نے قصائیوں کے خلاف کریک ڈاون سخت کردیا


 

گلگت (ثانیہ یوسف ) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کے حکم پر میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم نے قصائیوں کے خلاف کریک ڈاون سخت کردیا، جمعرات کے روز دو الگ الگ عوامی شکایات پر دو قصائیوں کو جیل، جرمانہ اور دکانوں کو سیل کی سزائیں دی گئیں، تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز مجسٹریٹ فرسٹ کلاس عاطف اللہ خان نے میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم کے جانب سے کاروائی پر قصائی عاقب شاہ سبزی منڈی والے پر جرم ثابت ہونے پر 10 ہزار روپے جرمانہ، 3 دن جیل اور دکان سیل جبکہ سلطان روم جوٹیال لاری اڈہ والے پر 5 ہزار روپے جرمانہ، 07 دن جیل اور دکان سیل کرنے کا حکم دے دیا، یہ کاروائی محض عوامی شکایت پر کی گئی ہے اور قصائی پر گاہگ سے بد اخلاقی اور گالی گلوچ ثابت ہونے پر انہیں وارننگ دی گئی کہ وہ آئندہ اپنا رویہ درست کریں بصورت دیگر دکان کو ہمیشہ کے سیل اور لائسنس منسوخ کردیا جائے گا، بعد ازاں میٹ انسپکٹر کی رپورٹ پر جوٹیال ہی میں سیل کئے گئے دو قصائی کے دکانو ں کو تحریری معافی پر دبارہ کھول دیا گیا ہے اور انہیں سختی کے ساتھ ہدایات دی گئیں ہے کہ وہ اپنا رویہ درست کریں گے اور عوام سے دھوکہ بازی، بداخلاقی اور بدتمیزی کے ساتھ پیش نہیں آئیں گے یہ تمام کاروائی، فرسٹ کلاس مجسٹریٹ عاطف اللہ خان نے حاصل اختیارات جی بی پیور فوڈ ایکٹ

CHARGE U/S 23 (2) of GB food act, 2011&273(Pakistan penal code)through260 Cr PC(Summary Trial) کے تحت کاروائی عمل میں لائی، فرسٹ کلاس مجسٹریٹ عاطف اللہ خان نے عوام الناس سے کہا کہ وہ گرانفروشوں، خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں، زائد منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف شکایات دج کرائیں انہیں فوری انصاف دیا جائے گا بعد ازاں انہوں نے اپنے ریمارکس میں خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں خبردار کیا کہ وہ اشیائے خوردہ نوش کو مقررہ کردہ نرخوں کے مطابق فروخت کریں بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی کی جائے گی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں