بدھ، 28 اکتوبر، 2020

ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید ڈی ایچ او کے ہمراہ کرونا واٸرس کے بڑھتے ہوٸیے صورت حال کے تدارک کے لیے میٹینگ کر رہے ہیں


ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید ڈی ایچ او کے ہمراہ کرونا واٸرس کے بڑھتے ہوٸیے صورت حال کے تدارک کے لیے میٹینگ کر رہے ہیں


گلگت (ثانیہ یوسف) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے اگر شہریوں نے تعاون نہیں کیا تو انتظامیہ لاک ڈاون کرنے پر مجبور ہوگی، کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جو کسی بھی صورت نیک شگون نہیں،جس مارکیٹ یا رہائشی علاقے سے شکایات موصول ہونگی اس ایریا کو سیل کردیا جائے گا کورونا وائرس کی بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے نور کالونی جوٹیال کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کورونا وائر س ایس او پیز پر عملدرمد  سمیت سرکاری دفاتر میں کوروناوائرس SOPs پر عملدرآمد کیلئے سخت فیصلوں سے بھی گریز نہیں کریں گے ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ ملکر شہرکو کورونا وائرس سے محفوظ بنانے کیلئے عملی اقدامات جاری رکھیں گی، مجسٹریٹس شہر میں ناکوں پر شہریوں، کو فیس ماسک کے بغیر داخلے پر پابندی یقینی بنائیں جبکہ روزانہ کے بنیادوں پر محکمہ صحت کی مانیٹرنگ ٹیم سیکٹر مجسٹریٹ کے ساتھ شہر کے مختلف مارکیٹو ں اور تعلیمی اداروں کا معائینہ کرے گی، پرائیوٹ کلینکوں میں عوام کو رش کورونا وائرس پھیلانے کا موجب ہے ڈاکٹروں کو بلاکر پابند کریں گے کہ وہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمدیقینی بنائیں گے بصور دیگر پرائیویٹ کلینکوں کو بند کرنا پڑے گا، یہ باتیں بدھ کے روز ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مبین، چیف کوآرپوریشن آفیسر عابد حسین میر، تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد، تحصیلدار ایل آر عاطف اللہ خان، ودیگر آفیشل سٹاف کے ساتھ مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر محمد مبین نے کہا کہ محکمہ صحت گلگت بلتستان بالخصوص گلگت میں کورونا وائرس کے روک تھام کیلئے سرگرداں عمل ہے، دیگر اضلاع سے کیسز گلگت پرونشل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال، سٹی ہسپتال ریفر کرنے سے مریضوں کے بوجھ میں اضافہ ہوا ہے اسکے باجود دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کوششیں جاری ہیں انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں، پرائیوٹ کلینکس سمیت پبلک مقامات میں سماجی فاصلوں پر عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ کیجانب سے اقدامات قابل تحسین ہے، محکمہ صحت کورونا وائرس کے تدارک کیلئے مانیٹرنگ ٹیم ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر روزانہ شہریوں کا معائینہ کرے گی اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ بازاروں اورب مارکیٹوں میں عوام میں فیس ماسک کے استعمال، سینی ٹائزر اور سماجی دوری پر مبنی فیصلوں پر عملدرآمد کرانے کیلئے آگاہی مہم میں تیزکریں، سیکٹر مجسٹریٹ اس سلسلے میں اپنی زمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھائیں گے،اسکے باجود بھی عوام کے جانب سے عدم تعاون پر مخصوص ایریا ز کو ٹارگٹ کرکے سمارٹ لاک ڈاون کریں گے، اسکے باوجود بھی شہریوں کے جانب سے عدم تعاون رہا تو مکمل لاک ڈاون کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے، الیکشن کے موقع پر تمام سیاسی و آذاد امیدوار اپنی کمپئین چیف الیکشن کمشنر کے جانب سے جاری ہدایات کے مطابق کرنے کے پابند ہیں الیکشن کمشنر کے جانب سے جاری ہدایات پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے گا، بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ بغیر فیس ماسک کے تحصیل آفس میں داخلے پر پابندی عائد کردی جائے گی جس پر آج سے عملدرآمد ہوگا۔ واضح رہے کورونا وائرس کا دوسری اور خطرناک لہر سردی کی وجہ سے دوبارہ پھیل رہا ہے ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں کورونا وائرس تدارک کیلئے ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں نور کالونی سیل کرنے کا مقصد کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں