ہفتہ، 3 اکتوبر، 2020

سکولوں میں کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کے ساتھ سکول انتظامیہ کے خلاف بھاری جرمانہ اور اور سکول کو سیل کردیں گے ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ ے


گلگت (بیورو رپورٹ) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ ملک سمیت گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کی لہر تیز ی سے پھیل رہی ہے اس سلسلے میں تمام صوبائی حکومتوں نے سخت حفاظتی انتظامات کررکھے ہیں چیف سیکریٹری، ہوم سیکریٹری اور ڈپٹی کمشنر کے خصوصی ہدایات پر سکولوں، کالجوں، اور یونیورسٹی میں طلبا  و طالبات کو کورونا سے بچاو کیلئے خصوصی توجہ دی جارہی ہے کورونا وائر س بچنے کا واحد حل احتیاط ہے، سماجی فاصلے، سینی ٹائزر کا روزانہ استعمال اور فس ماسک کا استعمال ہر حال میں لازمی ہے اساتذہ کے ساتھ والدین کی بھی بڑی زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ گھر سکول بیچتے ہوئے اپنے بچوں کو فیس ماسک کا استعمال لازمی کرائیں، ان خیالات کا اظہار انہو ں نے جمعہ کے روز مختلف سکولوں کے دورے کے موقع پر اساتذہ اور بچوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کے ساتھ سکول انتظامیہ کے خلاف بھاری جرمانہ اور اور سکول کو سیل کردیں گے سکول بچوں کے ساتھ اساتذہ خود بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں، بچوں کو کورونا وائرس کے پھیلاو، خطرات، اور اس سے بچنے کیلئے تدابیر بتائیں، تاکہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہمیں کامیابی ملے، ضلعی انتظامیہ سختی کے سکولوں کے مانیٹرنگ کررہی ہیں سکول اور سکول انتظامیہ 

ہماری نظروں میں ہے امید ہے کوئی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔ ان شاء اللہ عوام، شہر ی، اساتذہ اور والدین کے تعاون سے کورونا کو ہم شکست دینے میں کامیاب ہونگے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں