بدھ، 7 اکتوبر، 2020

ہنزہ ۔۔ معروف قوم پرست سیاسی و سماجی کارکن مظلوم سانحہ علی آبادہنزہ کامریڈ عامر خان خالق حقیقی سے جا ملے

 


ہنزہ ۔سید اسد اللہ غازی سے ۔ معروف سیاسی و سماجی کارکن   مظلوم سانحہ ہنزہ کامریڈ عامر خان خالق حقیقی سے جا ملے ۔ اپنے جوانی کے قیمتی چار سال سانحہ علی آبادکی پاداش میں اقوبت خانے میں گزاری اسی دوران ان کو کینسر کا مرض لاحق ہوا اور وہی مرض جان لیوا ثابت ہوا ۔ عامرخا ن ہر دل عزیر تھے وہ زندگی کی ہر مشکل کو ہنس کر جینے کےعادی تھے مرحوم چٹکلے کسنے اور مزاق کی فطرت کی وجہ سے بھی مقبول تھے ۔ دوران اسیری اپنے ساتھیوں کو مشکل وقت کا احساس ہونے نہیں دیتے تھے ۔ جب ان سے کوٸی بھی طبعیت کا پوچھتے تو کہتے تھے سانحہ ہنزہ کی سزا اب تک بگت رہا ہوں جیل سے کینسر کی مرض ساتھ آٸی علاج بھی کرویا مگر یہ کنسر بھی سرکار کی حامی ہے میری جا ن لیکر چھوڈے گی ۔ بلآخر وہی ہوا جو عامر خان کہا کرتے تھے ۔ وہ ایسے مزاحیہ انداز میں کہا کرتے تھے ہمیں مزاق لگتا تھا ۔ اللہ مرحوم کے درجات بلند فرماٸیے اور لواحقین کو صبر جمیل عطافر ماٸیں اور ان کے معصوم اولاد کی رب کاٸنا ت بہتر کفالت فرماٸیں او ر وہی ہم سب کا کفیل ہے آمین 

ہاٸے عامر خان امر الہی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں