اتوار، 20 دسمبر، 2020

ہنزہ ۔ دی علی آباد تھرفٹ اینڈ کریڈیٹ سوسائٹی کے سابق بانی سینئر منیجر وحاضر مکھی دلاٹ جماعت خانہ علی آباد سلطان معنوی مخصر علالت کے بعد انتقال کر گئے مرحوم کی عمر تقریبا 62 برس کی تھی

دی علی آباد تھرفٹ اینڈ کریڈیٹ سوسائٹی کے سابق بانی سینئر منیجر  وحاضر مکھی دلاٹ جماعت خانہ علی آباد سلطان معنوی مخصر علالت کے بعد انتقال کر گئے


دی علی آباد تھرفٹ اینڈ کریڈیٹ سوسائٹی کے سابق بانی سینئر منیجر  وحاضر مکھی دلاٹ جماعت خانہ علی آباد سلطان معنوی مخصر علالت کے بعد انتقال کر گئے مرحوم کی عمر تقریبا 62 برس کی تھی ۔مرحوم ایک انتہائی شریف اور خاموش خدمت گارکے مالک  تھے۔


انہوں نے اپنی زندگی میں عوام کی خدمت بلخوص دی علی تھرفٹ اینڈ کریڈیٹ سوسائٹی جس کا 58سال سے زائد کا ہوا ہے بزگوں کے ساتھ ملکر نہایت کم اجرت پر کام کرتے ہوئے اج گلگت بلتستان میں پہلا کامیاب سوسائٹی اور دس سے زائد برانچوں کا ایک تناوار درخت بن چکا ہے جہاں سے اج ہزاروں کاروباری حضرات کی معاشی ترقی کے علاوہ دیگر عوام اس سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔


علاوہ اس کے مرحوم سلطان معنوی علی آباد دلاٹ جماعت خانے کے حاضر مکھی تھے اور سوسائٹی ہذا کے بورڈ میں بحیثیت سکرٹری فنانس کے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔مرحوم مشہور معروف چائیلڈ اسپشلٹ ڈاکٹر آغاجان مرحوم کے چھوٹے بھائی تھے سگوار میں بیوہ کے علاوہ تین بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑ گئے۔


اج سینکڑوں عوام کے موجودگی میں نماذ جنازہ کے بعد ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔مرحوم کی علاقےمیں کی جانے والی بے لوث خاموش خدمات کو سہراتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور اللہ تعالی سے دعا کی کہ مرحوم کی روح کو دائمی سکون نصیب کریں مرحوم کی درجات بلند فرمائیں اور لاوحقین کو اس عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کریں آمین۔

 

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ.

اللہ تعالی مرحوم کوجنت الفردوس میں جگہ عطا کریں 

پیر، 7 دسمبر، 2020

گلگت۔ زمینوں کے معاویضہ جات کیسز کو میرٹ پر حل کر رہے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ

گلگت۔  زمینوں کے معاویضہ جات کیسز کو میرٹ پر حل کر رہے ہیں۔   اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ 

 

گلگت (ہنزہ آن  لاٸن نیوز نیٹ ورک)اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ زمینوں کے معاویضہ جات کیسز کو میرٹ پر حل کر رہے ہیں اس سلسلے میں فیلڈ وزٹ کے ذریعے ویری فیکشن تیزی سے جاری ہے حقدار کو حق ملے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموارکے روز جوٹیال اور مناور کے معاویضہ جات کیسز کے سلسلے میں فیلڈسٹاف کے ہمراہ تفصیلی دورے کے موقع پر کیا، انہوں نے تحصیلدار ہیڈ کو آرٹر مختار احمد کو ہدایات دیں کہ سائلین کے کو درپیش مشکلات اور مسائل کے حل کیلئے اقدامات تیز کریں تاکہ میرٹ پر معاویضہ جات کیسز کو حل کر سکیں، انہوں نے کہا کہ جوٹیال اور مناور کے دورے کے دوران عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری معاویضہ جات کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جارہے ہیں اور موقع پر معائینہ کے بعد ہی پیچیدہ کیسز حل کررہے ہیں کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی حقدار کو ہی حق ملے گا، انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر کے قیادت میں سرگرداں عمل ہے شہریوں کیلئے سہولت کیلئے انتظامیہ اولین دستے کے طور کام کررہی ہے جو بھی عوامی شکایات ہوں شہری براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں ترجمان شہر ی حکومت نے عوام الناس کے نام ایک پیٖغام میں کہاکہ شہریوں کو جو بھی مسٗلہ ہو، خودساختہ مہنگائی، گرانفروشی، زائر نرخوں کی وصولی ہویاکوئی بھی شکایت ہو وہ الفاکنٹرول اے سی آفس کے نمبر 05811-920724 اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں تاکہ انکو فوری حل کرسکے۔عوامی خدمت ہی انتظامیہ کا نصب العین ہے 


قصائیوں کے جانب سے ٹھیکیداری نظام کے خاتمہ فوری طور پر نہیں کرسکتے، ان خیالات کا اظہار تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد

قصائیوں کے جانب سے ٹھیکیداری نظام کے خاتمہ فوری طور پر نہیں کرسکتے،


 ان خیالات کا اظہار تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد




گلگت (ایچ او این این) شہر میں مستقل بنیادوں پر گوشت کا مسئلہ حل کریں گے ٹھیکیداری سسٹم ہویانہیں عوامی مفاد کے تحت ہی فیصلہ کریں گے، قصائیوں کے جانب سے ٹھیکیداری نظام کے خاتمہ فوری طور پر نہیں کرسکتے،


 ان خیالات کا اظہار تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد نے انجمن تاجران کے عہدیدارں کے ہمراہ قصائیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا انکا کہنا تھا کہ میٹ انسپکٹر کے سفارشات کے مطابق ہی قصائیوں کے مطالبات حل کریں گے 

کسی کو بے روزگا نہیں کیاجائے گا اور نہ ہی من مانے فیصلوں کی اجازت دیں گے یہ باتیں انہوں نے سوموار کے رو ز ایڈ منسٹریٹر/ چیرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ کے حکم پر تاجر نمائندوں اور قصائیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شہر میں من مانے نرخوں پر گوشت کے فروخت کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے ۔

زائد نرخوں پر قصائیوں کے لائسنس منسوخ اور دکان سیل کردیں گے، انجمن تاجران کے سینئر نائب صدر حاجی رمضان علی، جنرل سیکریٹری مومی مغل، ترجمان عبدالغنی نے تحصیلدار سے کہا کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے ہم قصائیوں کے بے روزگاری کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر حل کرنا چاہتے ہیں

 جوکہ گزشتہ تین ماہ سے کاروبار نہیں کرسکے ہیں، انہی دستاویز کے ذریعے پابند کیا جائے کہ یہ لوگ کبھی بھی خلاف ورزی نہ کر سکے انجمن تاجران انتظامیہ کے ساتھ ملکر تاجروں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کی خواہشمند ہے ہم شہر ی حکومت کے اقدامات کی تعریف کرتے ہیں 


ممبر جی بی اے ثریا زمان کا گاہکوچ ہسپتال کے الٹراساونڈ مشین عطیہ

ممبر جی بی اے ثریا زمان کا گاہکوچ ہسپتال کے الٹراساونڈ مشین عطیہ


ممبر صوبائی اسمبلی گلگت بلتستان ثریا زمان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ کو اپنی اے ڈی پی سے 10لاکھ روپے دینے کے ساتھ ساتھ موقع پرذاتی طور پر الٹراساٶنڈ مشین عطیہ کرکے ایم ایس ڈاکٹر محمد بیگ کے حوالے کردیا۔

اسلام آباد۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا نیب کیخلاف انویسٹی گیشن کااعلان، نیب آفیسران کی ڈگریوں کی چھان بین ہوگی

سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیرمین سینٹ


(اسلام آباد (ایچ  او این این 

 *ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا نیب کیخلاف انویسٹی گیشن کااعلان، نیب آفیسران کی ڈگریوں کی چھان بین ہوگی* ۔۔۔


پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے نیب کیخلاف انویسٹی گیشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کے حالیہ دو بیانیے سے منگلا ویو ریزورٹ میں بے نامی شئیرز کا معاملہ ختم ہوگیا، نیب میں معاملہ اب سلیم مانڈوی والا اور نیب کا نہیں، سینیٹ آف پاکستان اور نیب کا ہے، نیب افسران کی ڈگریوں کی چھان بین ہوگی۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے سول سوسائٹی اور ہیومین رائٹس کے کارکنوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ اب ہم ان کی انویسٹیگیشن کریں گے، ان کی ڈگریاں چیک کریں گے، نیب کی عزت نہ بیوروکریسی میں ہے نہ عدلیہ میں اور نہ سیاست میں، نیب کے بیانیے پر لوگ اب ہنستے ہیں، نیب نے اگر ان پر اور ساتھیوں پر حملہ کیا تو ان کو ہر جگہ ایکسپوز کریں گے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے، جلد آرمی چیف کو بھی خط مل جائے گا، نیب نے ظلم کیے ہیں، نیب کی تحویل میں لوگ مرے ہیں، نیب کو ایکسپوژ کرنے کے لیے ایک ایک سینیٹر متحد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلی مرتبہ ایسا ہوگا کہ کوئی نیب کا احتساب کرے گا، نیب کی طرح چھپے کمرے میں انوسٹیگیشن نہیں کریں گے، جب ان کی انوسٹیگیشن ہوگی تو آپ سب بیٹھیں گے۔


ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیڑ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ سینیٹ اجلاس ہر صورت ہوگا، ہم بتائیں گے کہ نیب کسٹڈی میں کتنے لوگ مرے، سینیٹ آف پاکستان نیب کے آمدنی سے زائد اثاثہ جات چیک کرے گا، نیب کی حراست میں جتنے لوگوں کی اموات ہوئیں سب سامنے لائیں گے۔سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ نیب نے غوری ٹاؤن سمیت جتنی جگہوں پر جو انویسٹمنٹ کی ہمیں معلوم ہے، لوگ مجھے کالز کر کے کہتے ہیں کہ آپ نیب کے خلاف جہاد کریں، ہم ساتھ ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سینیٹ جو کام کرنے جارہی ہے یہ کسی ایک فرد کے لیے نہیں ہے، جس جس کے ساتھ نیب نے یہ ظلم کیا سب کو ہیومن رائٹس کمیٹیز میں بلائیں گے، نیب کا اصل چہرہ عوام کے سامنے رکھیں گے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آپ پورےپاکستان کو گرفتار کریں، کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

اُن کاکہنا تھا کہ کیا ٹارگٹ کرنے کیلئےصرف سیاستدان ہی رہ گئے ہیں، اپوزیشن اور حکومت مل کر نیب آرڈیننس کے لیے ترمیم لائیں، نیب ہر آدمی کوذلیل کرتا ہے، پگڑی اچھالتا ہے، اگر چیئرمین نیب اس صورتحال کو چیک نہیں کرسکتے تو یہ الارمنگ صورتحال ہے۔سلیم مانڈوی والا نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کے ادارے اور افسران کو کنٹرول کیا جائے، تمام پلی بارگین والوں کو بلائیں گے، ان سے پوچھیں گے یہ کیسے ہوا؟

 حکومت نے رئیل اسٹیٹ پر بڑا پیکیج دیا، لیکن کراچی میں ایک پلاٹ نہیں بک رہا، تمام چیمبرز کے صدور کے ساتھ مل کر پریس کانفرنس کروں گا۔

سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ جوخودکشیاں ہوئی ہیں وہ بھی سامنے لاؤں گا، نیب قوانین میں ترمیم نہ کرنے پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے بہت بڑی غلطی کی، نیب میرے ساتھ اعجاز ہارون کا نام لےرہا ہے، اعجاز ہارون کااس کیس یا کسی معاملے سےکوئی تعلق نہیں، نیب کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پاکستان میں ہر سفیر سے رابطہ کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا نیب کےاختیارات سے تجاوز پروزیراعظم، حکومت اور اپوزیشن سے رابطہ کروں گا، حکومت اور اپوزیشن کی مفاہمت سے نیب کی سرگرمیوں پر پابندی لگائیں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ اعجاز ہارون نے اپنے ذاتی پلاٹس بیچے تھے، اعجاز ہارون کے پلاٹس ان کو ورثے میں ملے، نیب ڈیڑھ سال میں ایک ریفرنس دائرنہیں کرسکا، یہ ریفرنس دائر کریں توہم عدالت میں ثابت کریں گے سچ کیا ہے۔

سلیم مانڈوی والا نے آصف علی زرداری متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کا ان سب سے کوئی تعلق نہیں، ہرچیز میں آصف علی زرداری کا نام لے آتے ہیں، نیب ہرآدمی کی پگڑی اچھالتا ہے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ آج ہیومن رائٹس والے آئے ہیں، آئندہ بزنس کمیونٹی کے ساتھ پریس کانفرنس کروں گا، 

نیب قوانین میں آج یاکل لازمی ترمیم ہونی ہیں، چیئرمین نیب کو اگر مدد چاہیے تو سینیٹ کے ذریعے نیب کو کنٹرول کر سکتے ہیں، نیب کے ڈرکی وجہ سےحکومت کے پراپرٹی پیکج سےلوگ مستفید نہیں ہو رہے،سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ میرے تمام سینیٹرز نیب کی کارکردگی چیک کریں گے، نیب انسدادکرپشن کے لیےبنی تھی جس کی تائید کرتا ہوں، نیب نے بزنس مینوں سے جتنے پیسے کی پلی بارگین کی وہ سامنے لائیں گے،

 جس کو نیب کے نوٹسز آجائیں بینک اس کے اکاؤنٹ بند ک ردیتےہیں، نیب کےنوٹس آنے پر بہت لوگوں نےخودکشیاں کیں ہیں۔

نگر۔وزیر خزانہ گلگت بلتستان جاوید علی منوا نے کہا ہے عمران خان کی وژن اور گنڈا پور و دیگر قائدین کی فراخ دلی نے پی ٹی آئی کو پہلے سے زیادہ مظبوط کی ہے.الیکشن سے قبل ہی ہم نے کہا تھا کہ یہ سیٹ جیت کے عمران خان کے جھولی میں رکھ دینگے .

وزیر خزانہ گلگت بلتستان جاوید علی منوا

نگر میں جاوید علی منوا کو وزرات ملنے پر مبارک بادی کے عوامی اجتماع


نگر(یوسف علی نگری)وزیر خزانہ گلگت بلتستان جاوید علی منوا نے کہا ہے عمران خان کی وژن اور گنڈا پور و دیگر قائدین کی فراخ دلی نے پی ٹی آئی کو پہلے سے زیادہ مظبوط کی ہے.الیکشن سے قبل ہی ہم نے کہا تھا کہ یہ سیٹ جیت کے عمران خان کے جھولی میں رکھ دینگے .اور آج رکھ دیا ہے .وہ یہاں علمدار چوک نگر خاص میں ہزاروں کے ایک استقبالی جلسے سے خطاب کرہے تھے.انہوں نے کہا کہ جس دن مرزہ حسین مرحوم سابق صوبائی صدر پی ٹی آئی نے اس میں  شمولیت کی تھی اسی دن پی ٹی آئی کی جان ہڑی تھی اور روشن مستقبل کی دلیل سامنے آیا تھا.اور مرزہ مرحوم کی رحلت کے بعد  ترقی کا سفر جہاں رکا تھا وہی سے ہم پھر سے آغاز کرینگے .اور نگر کو ایک قوم بنا کے دنیا میں اپنا لوہا منوائینگے .جو ہمارا طرہ امتیاز ہے .اور رہے گا.دوران خطاب تالیوں کینگونج اور نعروں سے ہجوم گونجتا رہا .اس دوران وزیرخزانہ کامزید کہنا تھا کہ صحت تعلیم اور بیمار منصوبوں کی تکمیل ہمارا اولین ترجیحات میں شامل ہونگی.انہوں نے ساس ویلی .ہوپر ہسپر و نگر عوام کو جو ہارے وہ بھی اور جو جیتے وہ بھی سب سے اپیل کی کہ نومبر کے وسط تک جو اختلافات تھے اب نگر کی خاطر ان کو ختم کرکے ایک ہوجائیں اور یہی مرزہ.صاحب مرحوم کا خواب تھااور ہمارا مشن ہے.اس سے قبل بابائے سیاست و سابق چئرمین ضلع گلگت کلب علی نے کہا کہ نگر قوم نے میری بات پر عمل کر کے آج پورے پاکستان میں اپنا نام پیدا کیا اور پسند کی وزارت حاصل کی اس میں نگر عوام و یوتھ سمیت بزرگان ماوں بہنوں بیٹیوں کا دن رات کی محنت شامل ہے .اور اب ان کو صلے میں وزیرخزانہ کی شکل فرزند نگر جاوید منوا ملاہے انشاءاللہ! آپ کے امیدوں پر صحیح اترے گا.ساس ویلی میں سیب کو کیڑے لگے.اور بعض علاقوں میں تمبو ہوا می  اڈگئی اندر موجود مسافر ہوا ہوگئے.اور ان سب کو تالا لگانے میں ہم کامیاب ہوگئے.انہوں نے تمام عوام ومہمانوں کا شکریہ ادا کیا.جبکہ ایوب وزیری رہنما تحریک اسلامی نے اپنے خطاب میں کہا کہ انجمن حسینیہ نگرآفس پیپلز پارٹی کمپین آفس بنی رہی اور سپریم کونسل کا کردار بھی مشکوک رہاجس پر.صدافسوس کیا جاسکتا ہے.اور.وزارت اعلی! کو.نگر لانے میں بھی کوئی ایک بیان ان سے نہیں آیا .جاوید منوا کی ولولہ انگیزی اور کلب ولی استاد کی سیاسی بصیرت نے نگر کو عزت دی اور مرحوم مرزہ حسین کی روڑ میپ پر دوبارہ چلنے کا.نگریوں کو.موقع فراہم ہوا.تقریب میں اسٹیج پر تحریک اسلامی کے محمدباقر . پی ٹی آئی رہنما آغا بہشی .عباس طائی.صدر موسی!   علی  و دیگر رہنما براجمان تھے.

بدھ، 2 دسمبر، 2020

کراچی سے خنجراب تک کا سفر پیدل طے کرنے والے جذبہ حب الوطنی سےسر شار ملتا ن کے نوجوان مہر فیصل نے آج کمانڈر ایف سی این اے سے ملاقات کی۔کمانڈر ایف سی این اے نے مہر فیصل کو خراج تحسین پیش


کراچی سے خنجراب تک کا سفر پیدل طے کرنے والے جذبہ حب الوطنی سےسر شار ملتا ن کے   نوجوان مہر فیصل نے آج کمانڈر ایف سی این اے سے ملاقات 


ریس ریلیز

 دسمبر 2020:قوم اور ملک کے نوجونوں کو امن ،محبت اور یگانگت کا پیغام دینے کے لئے کراچی سے خنجراب تک کا سفر پیدل طے کرنے والے جذبہ حب الوطنی سےسر شار ملتا ن کے   نوجوان مہر فیصل نے آج کمانڈر ایف سی این اے سے ملاقات کی۔کمانڈر ایف سی این اے نے مہر فیصل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے عزم وہمت اور وطن عزیز کے ساتھ بے پایاں محبت کو سراہا ۔

انہوں نے مہر فیصل کی اس کاوش کو ملک کی  نوجوان نسل کے لئے قابل تقلیدقراردیا اور کہا کہ ایسے نوجوان ملک 

وقوم کے لئے اثاثہ ہے ۔

مناسب دامن معیار بے مثل لباس گھر 


          یاد رہے کہ مہر فیصل ایک پر عزم طالب علم ہے جس  نے کراچی سے خنجراب تک 2450 کلو میٹر کا سفر طے کرکے ایک مثال قائم کی ہےجس کو جتنا سراہا جائے کم ہے ۔

گلگت۔ گلگت بلتستان کابینہ تشکیل عبید اللہ بیگ سینٸر وزیر صنعت و تجارت ۔جاوید منوا وزیر خزانہ ۔الیاس صدیقی معاون خصوصی معدنیات


* کابینہ *



 کرنل عبید اللہ بیگ سینئر وزیر

 صنعتیں ، مزدور ، تجارت


 راجہ زکریا جنگل ،

 سینئر وزیر جنگلی حیات اور ماحولیات


 فتح اللہ خان وزیر پی اینڈ ڈی / انفارمیشن


 شمس لون وزیر خوراک


 حاجی حمید وزیر ایل جی آر ڈی


 مشتاق حسین وزیر پانی و بجلی


 راجہ ناصر وزیر سیاحت ، ثقافت ، نوجوانوں کے امور اور کھیل


 راجہ اعظم وزیر تعلیم


 جاوید مانوا وزیر خزانہ


 راجہ زکریا وزیر جنگل


 حاجی گلبر وزیر صحت


 وزیر سلیم وزیر ورکس


 میسم کاظم وزیر زراعت


گلگت بلتسان اسمبلی کے ممبران
گلگت بلتسان اسمبلی کے ممبران

 شاہ بیگ ایکسائز ، زکٰوت وعشر


 سید سہیل عباس مشیر خان اور معدنیات


 شمس لون ایڈوائزر فوڈ


 * خصوصی معاون *


 الیاس صدیقی معاون خصوصی معدنیات

 محبوب خصوصی معاون لائیوسٹاک اینڈ فشریز

 حیدر خصوصی اسسٹنٹ پاپولیشن ویلفیئر


 * کوآرڈینیٹر


 نوشاد عالم کوآرڈینیٹر سوشل ویلفیئر

 شمس الدین کوآرڈینیٹر ویمن ڈویلپمنٹ اینڈ چلڈرن


 وزیر اعلی کے پاس وزارت قانون بھی ہوگا

منگل، 1 دسمبر، 2020

محکمہ جنگلات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا




محکمہ جنگلات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا

استور ۔ ڈی سی استور اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں 

 اجلاس میں سٹلائٹ کنزرویٹر سلیم اللہ اور رینج فارسٹ آفیسر استور عمران علی  چنگیزی شریک تھے. اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق نے کہا کہ موسم سرما میں لوگوں کی ضرورت کے مطابق ڈیڈ فالن اور جڑپٹ درخت میرٹ کے مطابق فراہم کی جائےتاکہ سردیوں میں لوگوں کی ایندھن کی ضروریات پوری ہوسکے.


اس موقع پر سٹلائٹ کنزرویٹر/ڈویژنل فارسٹ آفیسر استور سلیم اللہ  نے کہا کہ ٹین بلین سونامی پروگرام ضلع استور میں کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور انشااللہ اس میں مذید بہتری لائی جائے گی.انہوں نے مذید کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ ضلع استور میں موجود جنگلات کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے ضرورت مند لوگوں کو جڑ پٹ اور ڈیڈ فالن درخت دے رہے ہیں ،

تاکہ موسم سرما میں ایندھن کی ضروریات پوری ہوسکے اور لوگوں کی مشکلات میں کمی آسکے.ڈپٹی کمشنر استور نے محکمہ جنگلات کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے اس میں مذید بہتری پر زور  دیا اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی

پشاور۔جی بی انڈر 16 فی میل والی بال ٹیم نے فاٸنل کے لیے کولیفاٸی کر لیا



جی بی انڈسپلن ر 16 فی میل والی بال ٹیم نے فاٸنل کے لیے کولیفاٸی کر لیا 


 گلگت بلتستان انڈر 16فی میل  والی با ل ٹیم   




جی بی والی بال کے تحت 16 ٹیم پول میچ پنجاب اور سندھ کی ٹیمیں سی جیت کے سیمی فائنل پونچی سیمی فائنل میں اسلام آباد کی ٹیم کو 2 کے مقابل 3 سیٹ اپنی نام کرنے میں کامیاب  ہو کر فائنل کے پونچی ہے  آزاد کشمیر کی ٹیم  کے ساتھ فائنل ہوگا۔

اس ٹیم کی کوچینگ  والی بال کے سابق قومی کھیلاڑی اور آرمی کلر کے  بسٹ پلیر شیر احمد کر رہے ہیں ۔ جبکہ گلگت  بلتستان حکومت بلخصوص محکمہ کھیل وسیاحت کا ٹیم کو سپانسر اور مکمل تعاون حاصل ہے 

پیر، 30 نومبر، 2020

ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کے ہدایات پر چیف کاپوریشن آفیسر کے نگرانی میں دو ٹمیوں نے میونسپل حدود میں سیاسی بینرزہٹانے کام رات گئے تک مکمل کرلیا

سردیوں میں ڈیزاٸر کے ڈریس صرف 1500میں


گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ شہر کو خوبصورت اور صاف ستھراء رکھنے کیلئے اقدامات تیز کردئے ہے الیکشن کے دوران مختلف سیاسی پارٹیوں اور آذاد امیدواروں کے جانب سے سجائے جانے والے تمام رنگ برنگی بینرز، پوسٹرز، پینا فلیکس،سمیت پارٹی جھنڈیوں کو میونسپل سٹاف نے ہٹادئے، واضح رہے ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن نے بذریعہ اشتہار تمام سیاسی پارٹیوں اور الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو باآور کرایا تھا کہ فوری طور پر اپنے پارٹی پرچموں، جھنڈیوں اور پوسٹرز کو ہٹادیں بصورت دیگر میونسپل سٹاف ہٹادے گی، اور رات گئے سیاسی پارٹیوں کے جانب سے چسپاں کئے گئے پرچموں، جھنڈوں، جھنڈیوں، پینافلیکس سمیت پوسٹرز کو میونسپل فیلڈ سٹاف کے جانب ہٹادئے گئے اور پورے شہر کو سیاسی پرچموں، جھنڈیوں اور پوسٹرز سے صاف کردئے، 

یا د رہے گزشتہ روز شہریوں کے جانب سے الیکشن کے دوران امیدواروں اور پارٹیوں کے جانب سے شہر میں مختلف جگہوں پر سیاسی جماعتوں اور آذاد امیدواروں کے جانب سے کمپئین مہم کیلئے پرچموں، بینرز، پوسٹرز، اور پینا فلیکس کو فورہٹانے کیلئے اسدعا کی گئی تھی جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے چیف کوآرپوریشن آفیسر میونسپل کارپوریشن گلگت عابد حسین میر کی نگرانی میں میونسپل فیلڈسٹاف نے رات گئے تک ہٹاکر صاف کردئے،


 ترجمان نے کہاکہ ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کے ہدایات پر چیف کاپوریشن آفیسر کے نگرانی میں دو ٹمیوں نے میونسپل حدود میں سیاسی بینرزہٹانے کام رات گئے تک مکمل کرلیا ہے بعد ازاں انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جہاں کہیں بھی الیکشن مہم کے سلسلے میں کسی بھی قسم کے جھنڈے، جھنڈیاں، بینرز، پینا فلیکس سمیت کسی بھی قسم کے الیکشن مٹیرئیل کو فوری طور پر ہٹا یاجاسکے، شہرکو صاف ستھراء رکھنا ہم سب کی زمہ داری ہے

گلگت۔ انتظامیہ کا جالی مصالہجاتی اور خودنی تیل کا اسلام آباد لیبارٹریزی ٹسٹ کے بعد سخت قانونی کارواٸی کا اندیہ

گلگت۔ سیاسی جماعتوں کے بینرز اور پوسٹر ہٹاٸیے جارہے ہیں


گلگت (پ ر) میونسپل فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی نے خوردنی تیل، مصالحہ جات اور کھانے پینے کے اشیا میں جعلی سازی ناقابل برداشت اور قابل سز اجرم ہے مشکوک اشیائے خوردنوش کے لیبارٹری ٹیسٹنگ کیلئے اسلام آبادنیشنل لیبارٹر ی بجوایاجاتا ہے جہاں پر ایک ماہ تک رپورٹ موصول ہوتی ہے اور غیر معیاری اشیاخوردنوش پر پابندی عائد کردی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر مختلف اشیاء خوردنوش اور خوردنی تیل کے نمونے نیشنل ٹیسٹنگ لیبارٹری اسلام آباد بجودیے گئے تھے،

 جنکی رپورٹ ایک دو دن میں موصول ہوگی جن اشیاء کے رپورٹ منفی آئیگی ان پر فوری پابندی عائد کردیں گے اور غیر معیاری اشیائے خوردنو ش کا کاروبار کرنے والوں کے .

خلاف سخت کاروائی کریں گے

لباس گھر ہسپتال روڈ پر دستیاب ہیں


 ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جہاں کہیں سے بھی کوٗی شکایت ہوگی فوری طورپرالفا کنٹرول تحصیل آفس  05811-920724رابطہ کرکے شکایات درج کرادیں تاکہ فوری طور پر کاروائی کی جاسکے، عوام کے صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے

ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق کے احکامات کی روشنی میں ضلع استور کے ضلعی ہیڈ کوارٹر کے بازاروں میں لگے تمام سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور پوسٹر وغیرہ ہٹادیے

استور ۔سیاسی جماعتوں کے بینرز اور پوسٹرز ہٹاٸیے جارہے ہیں 


ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق کے احکامات کی روشنی میں ضلع استور کے ضلعی ہیڈ کوارٹر   کے بازاروں میں لگے تمام سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور پوسٹر وغیرہ ہٹادیے گیے ہیں.جو کہ حالیہ دنوں منعقد  ہونے والے اسمبلی انتخابات کے دوران سیاسی جماعتوں اور امیدواروں نے اپنی انتخابی تشہیر کے حوالے سے لگائے تھے.

انتخابات کے اختتام پر ان ہر قسم کے پوسٹر اور بینرز اتارے جارہے ہیں.اس کے علاوہ ضلع استور سے ہر قسم کی وال چاکنگ بھی مٹائی جائے گی تاکہ شہر کہ خوبصورتی میں اضافہ ہو.اس سلسلے میں استور شہر کے مختلف بازاروں میں لگے بینرز اور پوسٹر وغیرہ ہٹائے گیے ہیں.

 اور یہ عمل ضلع استور کے دیگر علاقوں میں بھی شروع کیا جائے گا

نومنتخب وزیر اعلی بدھ 2 دسمبر کو حلف اٹھائیں گے، وزیر اعظم عمران خان حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

 

نو منتخب وزیر اعلی خالد خورشید اور امجد ایڈوکیٹ

خالد خورشید  گلگت بلتستان کا نیا وزیر اعلی منتخب ۔تحریک انصاف کی طرف سے خالد خورشید بیرسٹر جبکہ متحدہ اپوزیشن کیجانب سے پیپلز پارٹی کے امجد حیسن ایڈوکیٹ نے کاغذات نامزدگی جمع کرا یا تھا  وزیر اعلی کا انتخاب اوپن رائے شماری کے ذریعے ہوا۔ 33 رکنی ایوان میں اس وقت 32 ارکان ہیں، سپیکر عام حالات میں ووٹ کاسٹ نہیں کرتا۔ نمبر گیم کے حساب سے خالد خورشید کو 22 جبکہ امجد ایڈوکیٹ کو 9 ووٹ ملنے چاہیئں۔ جبکہ وزیر اعلی منتخب ہونے کے لئے ایوان میں 17 ووٹ درکار ہوتے تھے ۔ 

گلگت اور اسلام آباد سے موصولہ اب تک کی اطلاع کے مطابق نومنتخب وزیر اعلی بدھ 2 دسمبر کو حلف اٹھائیں گے، وزیر اعظم عمران خان حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ 


اتوار، 29 نومبر، 2020

گلگت:کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 4649 ہے۔ محکمہ صحت

گلگت بلتستان میں کروناواٸرس سے متاثرہ اورصحتیابی کی تفصیل 



گلگت: محکمہ تعلیم کے 2 سمیت مذید 12 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت


گلگت:کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 4649 ہے۔ محکمہ صحت


گلگت: ایکٹیو کیسز 17 سیاحوں اور محکمہ تعلیم کے69 مریضوں سمیت 170  ہے۔ محکمہ صحت


گلگت: کورونا سے آج محکمہ تعلیم کے 2 سمیت 17 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت


گلگت: کورونا وائرس کو مجموعی طور پر 180 سیاحوں اور محکمہ تعلیم کے 334 سمیت 4382 مریض شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت گلگت بلتستان


گلگت: گلگت بلتستان میں کورونا سے اب تک 97 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ محکمہ صحت گلگت بلتستان


 

بریگیڈیئر (ر) محمد اقبال اقبال ڈی جی این ایل سی ہمارے ساتھ نہیں ہیں


بریگیڈیئر (ر) محمد اقبال اقبال ڈی جی این ایل سی ہمارے ساتھ نہیں ہیں
خبر غم

 انا اللہ وانا الیہ راجعون

 بہت افسوسناک اور قوم کا بہت بڑا نقصان

 سی ایم ایچ گلگت # آر آئی پی میں کارڈیک اٹیک کی وجہ سے سمیار نگر سے تعلق رکھنے والے بریگیڈیئر (ر) محمد اقبال اقبال ڈی جی این ایل سی ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔

محمد اقبال انتہاٸی نفیس انسان تھے ۔ اللہ ان کے درجات بلند فرماٸیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرماٸیں امین 

ہفتہ، 28 نومبر، 2020

دیامر آباد کاری اور چولہوں کی ادائیگی تعطل کا شکار ۔

 

موسم سرما کے ملبوسات مناسب قیمت پر حاصل کریں


 دیامر  آباد کاری اور چولہوں کی ادائیگی تعطل کا شکار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 


دیامر باشہ ڈیم متاثرین کی آبادکاری اور چولہوں کی ادائیگی تعطل کا شکار ہو گئی ہے ہڈور گاؤں کے بعد چلاس کی ادائیگیوں میں تاخیر الیکشن کی وجہ سے ہوئی تھی لیکن الیکشن اختتام ہونے کے باوجود ہنوز آبادی کاری کا پراسیس بلاجواز روکنے کی وجہ سے متاثرین میں بے چینی پیدا ہوچکی ہے متاثرین کا مطالبہ ہے کہ کلکٹر دیامر فوری طور پر چولہوں کی ادائیگی شروع کرواہیں ۔ متاثرین نے پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے قربانیاں دیں ہیں ۔لیکن متاثرین ان کے حقوق دینے میں واپڈا اندروں خانہ تاخیری حربے استعمال کروا رہی ہے جو قبول نہیں اگر فوری چولہوں اور آبادکاری پلاٹ الاٹمنٹ شروع نہیں ہوئی تو متاثرین احتجاجی مظاہرے شروع کرکے اپنے حقوق حاصل کرنے پر مجبور ہونگے ۔ ان خیالات کا اظہار حاجی عبدالستار سابقہ ممبر بلدیہ۔ جان عالم ۔ حمایت اللہ سابقہ ممبر بلدیہ ۔اصیل خان ۔ حاجی جہانگیر سابقہ ممبر بلدیہ ودیگر شاہین گاؤں ۔ پاہین گاؤں ۔ کے کے ایچ ۔ جیچن ۔ بٹوکوٹ رونی متاثرین نے میڈیا سے گفتگو میں کیا انہوں  نے کہا مزید تاخیر برداشت نہیں کی جاے گی ۔

ڈپٹی کمشنر ہنزہ فیاض احمد اسماعیلی ریجنل کونسل کے صدر جناب امتیاز الحق کو کرونا وائرس کے روک تھام ،الیکشن و دیگر اومور کے دوران مکمل تعاون پر یادگار شیلڈ پیش کر رہے ہیں ۔اس دوران ریجنل کونسل کے دیگر عہدہ داران بھی شریک ہیں ۔

 

 ڈپٹی کمشنر ہنزہ فیاض احمد صدر اسماعلیلی ریجنل کونسل کو کرونا واٸرس روک تھام اوردیگر امور میں مکمل تعاون پر شیلڈ پیش کر رہے ہیں

ڈپٹی کمشنر ہنزہ فیاض احمد اسماعیلی ریجنل کونسل کے صدر جناب امتیاز الحق کو کرونا وائرس کے روک تھام ،الیکشن و دیگر اومور کے دوران مکمل تعاون پر یادگار شیلڈ پیش کر رہے ہیں ۔اس دوران ریجنل کونسل کے دیگر عہدہ داران بھی شریک ہیں ۔

دیامر۔ چلاس شہر میں غیر اعلانیہ بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری،شہری پریشان

ڈیزاٸنر کے تھری پیس دستیاب ہیں


دیامر۔

چلاس شہر میں غیر اعلانیہ بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری،شہری پریشان 

دیامر۔۔

چلاس بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث گھریلو  صارفین کو مشکلات و اذیت کا شکار 

دیامر ۔

چلاس شہر کے بیشتر حصوں میں بجلی غائب،شہر تاریکی میں ڈوب گیا



چلاس:محلہ رونئی،فاروق آباد اور شاہین گاوں میں بھی بجلی غائب  ۔۔ اندھیروں کا راج ۔


چلاس:بجلی کی غیر منصفانہ تقسیم سے شہر میں لوڈشیڈنگ میں اضافہ ۔ عام صارفین شدید متاثر ۔۔۔ 

دیامر۔۔۔

چلاس:لوڈ شیڈنگ دورانیہ 35 گھنٹوں سے تجاوز کر گیا ۔ 

دیامر ۔ 

چلاس بجلی کی بندش سے طلباء ۔ طالبات کی پڑھائی شدید  متاثر،طلباء پریشان 


چلاس:محکمہ برقیات کی نااہلی پر سیکٹری برقیات  جی بی  انتظامیہ خاموش  تماشائی بنی ہوئی ہے،شہری

دیامر ۔۔۔

چلاس واپڈا دیامر نے جان بوجھ کر تھور ہائیڈرو پاور بجلی گھر سے بجلی کی فراہمی معطل کر دی ہے،شہری

دیامر ۔۔۔

چلاس تھک ہائیڈرو پاور ۔پن   بجلی گھر مشین کی خرابی دور نہ ہوسکی،

دیامر 

چلاس کرونا سے تعلیمی سرگرمیاں معطل ہونے سے لوڈشیڈنگ کے باعث طلباء کی آن لائن کلاسز بھی شدید متاثر۔۔۔۔۔

گلگت ۔ کورونا واٸرس کا دوسرا لہر شدید ہے ۔ روز مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے 175ایکٹیو کیس ہیں روزانہ پوزٹیو ریشو 7.22%ہے


کروناواٸرس اپڈیٹ محکمہ صحت گلگت بلتستان


گلگت ۔ کورونا واٸرس کا دوسرا لہر شدید ہے ۔ روز مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے 175ایکٹیو کیس ہیں روزانہ پوزٹیو ریشو 7.22%ہے ۔ سب سے زیادہ کیس محکمہ تعلیم کے ہیں اس کی وجہ اس محکمے کے عملہ اور طالب علموں کے ٹسٹ سیمپلز لیے جاتے ہیں ۔ جب تماشائی مد افراد کا ٹسٹ لیا جاٸے گا تو یہ صورت حال کمیبر بھیا ہو سکتی ہے ۔ نزلہ زکام کانسی میں سب مبتلا ہیں لہٰزا احتياط  لازمی  ہے  ۔

لباس گھراس سال کا بہتریں لباس کے ایمپرس مارکیٹ ہسپتال روڈ 

 

دختر دیامر ۔ ثریا زمان ممبر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی اعلی تعلیم یافتہ ہونے کے علاؤہ عربی۔ انگریزی ۔فرانسیسی ۔ ودیگر تین زبانوں میں عبور رکھتی ہے

 

دختر دیامر ۔ ثریا زمان ممبر گلگت بلتستان  قانون ساز اسمبلی اعلی تعلیم یافتہ ہونے کے علاؤہ  عربی۔ انگریزی ۔فرانسیسی ۔ ودیگر تین زبانوں میں عبور رکھتی ہے ۔ ضلع دیامر کی زرخیز زمین کے لوگ جہنوں نے تعلیم کو اپنا راستہ بنایا انتہائی ذہین اور اپنے کو منوایا ہے ۔

یہی وجہ ہے کہ پہلے گلگت بلتستان کے پی ایچ ڈی سلیم صاحب داریل کے باسی ہیں ۔  دیامر کے قبائلی طرزِ معاشرہ میں خواتین کی تعلیم پر توجہ نہ ہونے کے برابر ہے ۔ ڈاکٹر محمد زمان صاحب جو خود بھی ڈاکٹر ہیں اور کہی سالوں سے سعودی عرب میں پیشہ ڈاکٹر ی سے منسلک رہے ہیں


 اپنے بچوں بچیوں کو اعلیٰ تعلیم دلانے میں اپنا حقیقی کردار ادا کر رہے ہیں۔ آج دختر دیامر داریل محترمہ ثریا زمان سب کے لیے قابل تقلید عملی مثال بن کر سامنے آئی ہیں۔ ثریا زمان کی اعلیٰ تعلیمی ڈگریاں ان کی قابلیت کردار کا بین ثبوت ہیں ۔ اگر جناب وزیراعظم پاکستان تھوڑی توجہ فرمائیں تو ثریا زمان کو وزیراعلی گلگت بلتستان نامزد کریں ۔ ایک خاتون وزیر اعلیٰ وہ بھی دیامر سے اور پورے گلگت بلتستان کے لیے اعلی مثال بن جاے گی ۔


 اور پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے لیے بھی اعزاز ہو گا ۔ بہرحال میری یہ تجویز ہے۔۔۔۔۔ دوسرا آپشن یہ ہے کہ محترمہ ثریا زمان کو وزارت تعلیم کا قلمدان دیا جاے تاکہ تعلیمی ادارے معیاری تعلیم سے بچوں بچیوں کو آراستہ کر سکیں ۔۔۔۔

جناب ڈاکٹر محمد زمان خود معروف سماجی وسیاسی شخصیت ہیں جو تحریک انصاف کے منشور پر پوری طرح کاربند ہیں اور دیامر گلگت بلتستان کے دوسرے عمران خان ہیں ۔ انہیں گلگت بلتستان حکومت کا حصہ بنایا جاے ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔

سرتاج خان صدر دیامر پریس کلب دیامر چلاس ۔۔۔۔۔



ثریا زمان ممبر جی بی آے 

جمعہ، 27 نومبر، 2020

اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ امیر تیمور کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام مسالک کے علماء کرام نے شرکت کی۔ اجلاس میں کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد کے سلسلے میں تفصیلی گفت و شیند


اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ امیر تیمور کی زیر صدارت کروناواٸرس ایس او پیز پر اجلاس


 اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ امیر تیمور  کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام مسالک کے علماء کرام نے شرکت کی۔ اجلاس میں کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد کے سلسلے میں تفصیلی گفت و شیند ہوئی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر نے علماء کرام سے استدعا کی ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر نے پورے ملک کو اپنے لپیٹ میں لی ہوئی ہے وہاں گلگت بلتستان اور بلخصوص ہنزہ  میں شدید ہو سکتی ہے ۔ گزشتہ لہر نے ہنزہ کو کافی متاثر کیا تھااس لئے علماء کرام سے اپیل ہے کہ بعد از نماز اور جمعہ کے خطبات میں عوام الناس کو کورونا سے متعلق آگاہی دیں ماسک اور سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں جب تک اس موذی مرض سے متعلق کوئی مکمل علاج دریافت نہیں ہونگے تب تک حکومت گلگت بلتستان کی جانب جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں علماء کرام نے اپنی اپنی تجاویز اور آراء پیش کئے اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھر تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

ﮔﻠﮕﺖ ﺑﻠﺘﺴﺘﺎﻥ ﮐﯽ ﻧﺌﯽ ﮐﺎﺑﯿﻨﮧ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻧﺎﻡ ﻓﺎﺋﻨﻞ ﮐﺮﻟﯿﮯ ﮔﺌﮯ ﻭﺯﯾﺮﺍﻋﻈﻢ ﻋﻤﺮﺍﻥ ﺧﺎﻥ ﮐﯽ ﻋﻠﯽ ﺍﻣﯿﻦ ﮔﻨﮉﺍ ﭘﻮﺭ ﺍﻭﺭ ﺳﯿﻒ ﺍﻟﻠﮧ ﻧﯿﺎﺯﯼ ﺳﮯ ﻣﺸﺎﻭﺭﺕ ۔عبید اللہ بیگ کا نام کابینہ میں شامل نہیں ۔

حاجی گلبر خان


ﮔﻠﮕﺖ ﺑﻠﺘﺴﺘﺎﻥ ﮐﯽ ﻧﺌﯽ ﮐﺎﺑﯿﻨﮧ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻧﺎﻡ ﻓﺎﺋﻨﻞ ﮐﺮﻟﯿﮯ ﮔﺌﮯ

ﻭﺯﯾﺮﺍﻋﻈﻢ ﻋﻤﺮﺍﻥ ﺧﺎﻥ ﮐﯽ ﻋﻠﯽ ﺍﻣﯿﻦ ﮔﻨﮉﺍ ﭘﻮﺭ ﺍﻭﺭ ﺳﯿﻒ ﺍﻟﻠﮧ ﻧﯿﺎﺯﯼ ﺳﮯ ﻣﺸﺎﻭﺭﺕ

ﺍﯾﮉﻭﻭﮐﯿﭧ ﺧﺎﻟﺪ ﺧﻮﺭﺷﯿﺪ ﻭﺯﯾﺮﺍﻋﻠﯽٰ ﮔﻠﮕﺖ ﺑﻠﺘﺴﺘﺎﻥ ﻧﺎﻣﺰﺩ

ﻓﺘﺢ ﺍﻟﻠﮧ ﺧﺎﻥ ﮐﻮ ﭘﻼﻧﻨﮓ ﺍﻭﺭ ﮈﻭﯾﻠﭙﻤﻨﭧ ﺍﻧﻔﺎﺭﻣﯿﺸﻦ ﮐﺎ ﻗﻠﻤﺪﺍﻥ ﺳﻨﺒﮭﺎﻟﯿﮟ ﮔﮯ

ﻭﺯﺍﺭﺕ ﻭﺭﮐﺲ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻭﺯﯾﺮ ﺳﻠﯿﻢ ﻧﺎﻣﺰﺩ

ﻣﺤﮑﻤﮧ ﺟﻨﮕﻼﺕ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺭﺍﺟﮧ ﺯﮐﺮﯾﺎ ﻣﻘﭙﻮﻥ ﺍﻭﺭ ﻭﺯﯾﺮ ﺗﻌﻠﯿﻢ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍﻋﻈﻢ ﺧﺎﻥ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ

ﻓﺎﺋﻨﻞ

ﻭﺯﺍﺭﺕ ﺻﺤﺖ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﮔﻠﺒﺮ ﺧﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﻭﺯﺍﺭﺕ ﺧﻮﺭﺍﮎ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺷﻤﺲ ﻟﻮﻥ ﻧﺎﻣﺰﺩ

ﻭﺯﺍﺭﺕ ﭘﺎﻧﯽ، ﺑﺠﻠﯽ ﮐﮯ ﻗﻠﻤﺪﺍﻥ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻣﺸﺘﺎﻕ ﺣﺴﯿﻦ ﮐﻮ ﻧﺎﻣﺰﺩ

ﻭﺯﺍﺭﺕ ﺑﻠﺪﯾﺎﺕ ﺣﺎﺟﯽ ﻋﺒﺪﺍﻟﺤﻤﯿﺪ ﺍﻭﺭ ﺯﺭﺍﻋﺖ ﮐﺎ ﻗﻠﻤﺪﺍﻥ ﮐﺎﻇﻢ ﺳﻨﺒﮭﺎﻟﯿﮟ ﮔﮯ

ﻭﺯﺍﺭﺕ ﺳﯿﺎﺣﺖ ﺭﺍﺟﮧ ﻧﺎﺻﺮ ﻋﺒﺎﺱ ﮐﻮ ﻧﺎﻣﺰﺩ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ

ﻭﺯﯾﺮ ﺍﻋﻈﻢ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻋﻤﺮﺍﻥ ﺧﺎﻥ ﻧﮯ ﻋﻠﯽ ﺍﻣﯿﻦ ﮔﻨﮉﺍﭘﻮﺭ ﮐﻮ ﺑﮩﺘﺮﯾﻦ ﮐﺎﺭﮐﺮﺩﮔﯽ ﭘﺮ

ﺷﺎﺑﺎﺵ ﺑﮭﯽ ﺩﯼ

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے خالد خورشید خان کو اپنی جماعت تحریک انصاف کی جانب سے گلگت بلتستان اسمبلی میں قائد ایوان نامزد کر دیا ہے. نامزد وزیر اعلی کا مکمل پوٹ فیلیو


 نامزد وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد  خورشیدخان


گلگت 

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے خالد خورشید خان کو اپنی جماعت تحریک انصاف کی جانب سے گلگت بلتستان اسمبلی میں قائد ایوان نامزد کر دیا ہے. ان کا انتخاب 30 نومبر کو ایوان میں رائے شماری کے ذریعے عمل میں لایا جائے گا۔

گلگت بلتستان کے نامزد وزیر اعلٰی خالد خورشید خان کا تعلق ضلع استور کے دورافتادہ گاؤں رٹو سے ہے وہ 17 نومبر 1980 کو رٹو میں پیدا ہوئے ابتدائی تعلیم گلگت سے حاصل کی اور میٹرک کا امتحان پبلک سکولز اینڈ کالجز سے پاس کیا۔


فیصل آباد سے گریجویشن کی اور بعد ازاں قانون کی اعلٰی ڈگری حاصل کرنے کے لیے لندن چلے گئے جہاں کیونز میری یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔


سردیوں کے ڈیزاٸنرو کے تھری پیس کا سیسل لباس گھر
گھر  ہسپتال روڈ علی آباد 
 

تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ پاکستان واپس آئے اور 2009 میں عملی سیاست میں قدم رکھا اور اپنے حلقے سے انتخابات میں حصہ لیا لیکن الیکشن ہار گئے۔2015 کے انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لیا اور دوسرے نمبر پر رہے۔ جولائی 2018 میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور بعد ازاں تحریک انصاف دیامر استور ڈویژن کے صدر منتخب ہوئے


۔ 15 نومبر 2020 کو ہونے والے گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں ایک بار پھر جی بی اے 13 استور حلقہ 1 سے حصہ لیا اور کامیاب ہوئے۔ خالد خورشید کے تین بھائی اور ایک بہن ہے ان کے والد خورشید احمد خان چیف کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جج کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے۔ ان کے چچا عنایت خان تین بار ضلع کونسل دیامر کے چیئرمین منتخب ہوئے۔

معروف قوم پرست رہنما بابا جان , افتخار کربلاٸی اور شیرو اللہ عرف میٹھو گاہکوچ جیل سے ضمانت پر رہا ہوۓ

قوم پرست رہنما باباجا نظام اور افتخار کربلاٸی جیل سےرہا ہونے کے بعد 

 

ہنزہ ۔(سید اسد اللہ غازی ) معروف قوم پرست رہنما بابا جان , افتخار کربلاٸی اور شیرو اللہ عرف میٹھو گاہکوچ جیل سے ضمانت پر رہا ہوۓ ۔ سانحہ علی آباد 11اگست 2011کو سابق وزیراعلی گلگت بلتستان مہدی شاہ کے ہنزہ نگر ڈسٹرکٹ ہیدکوارٹر کی اینوگریشن ساس ویلی میں کر کے ہنزہ آرہے تھے متاثریں عطا آباد نے داد رسی کے لیے کے کے ایچ پر اہتجاج ریکارڑ کرانے کے لیے پر امن دھرنا دیا تھا ۔ پر امن احتجاج پر پولیس نے اندھا دھن فاٸیرنگ کر کے باب بیٹا شیر اللہ اور شیر افضل کو شہید کیا اور نو افراد کو زخمی کیا تھا اس کے ردعمل میں کچھ نوجوانوں نے سرکاری املاک کو نظر آ

ہنزہ ۔قوم پرست اسیر رہنما باباجان جیل سے آزاد ہوٸ 

تش کیا تھا درجنوں نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار رو کیا کٸی ماہ اور سال بعد درجنوں کو رہا کیا اور 14اسیران کو سزاٸیں دی ۔ باباجان , افتخار کر بلاٸی اور شیر اللہ پر دبل ایف آٸی آر تھے  
لباس گھر ہسپتال روڈ 



اس لیے ان کو دو دفعہ ضمانت کرانی پڑی ۔ گزشتہ ماہ اسیران کی فیملی کی جانب سے ان کی رہاٸی کے لیے دھرنا دیا تھا ۔ اس وقت ہنزہ کے عماٸدین علما اور رجنل کونسل کے زمہ داروں کا حکومت اور اسثیبلشمنٹ کے ساتھ کامیاب مزاکرات میں طے ہوا تھا کہ تمام 14اسیران کو ایک ماہ اور پندہ دنوں میں رہا کیا جاٸیے گا ۔ اس معاہدے کے تحت آج بابا جان سمت دیگر تمام سیاسی قیدی رہا ہوٸے ان کی رہاٸی کا اعلان سن کر ہنزہ میں جشن کا سما ہے نوجوان چیخ چیخ کر بابا جان کی رہاٸی کا اعلان کر رہے ہیں 


کچھ ڈلیور کئے بغیر قومی خزانہ پر بوجھ بنکر مفت کی روٹیاں توڈنے والے محکمہ تعلیم کے بے تاج بادشاہوں کے خلاف کون نوٹس لے گا


 کچھ ڈلیور کئے بغیر قومی خزانہ پر بوجھ بنکر  مفت کی روٹیاں توڈنے والے محکمہ تعلیم کے بے تاج بادشاہوں کے خلاف   کون نوٹس لے گا

محمد عیسٰی حلیم صدر پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک گلگت بلتستان

محمد عیسٰی حلیم صدر پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک گلگت بلتستان


محکمہ تعلیم کی دعاؤں اور  محکمہ صحت کے دعووں  سے کورونا وبا مبینہ طور پر شدت اختیار کر گیا ہے تو دوسری طرف محکمہ تعلیم بعض غیر سرکاری چہیتے تعلیمی اداروں کو تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے زبانی یا  تحریری اجازت دیکر خطے میں قابل قدر خدمات سر انجام دینے والے دیگر غیر سرکاری تعلیمی اداروں کی مشکلات میں اضافہ کر کے امتحانات سمیت ہزاروں اساتزہ کی تنخواہوں کی ادائیگی سمیت فیسوں کی وصولی کے حوالے سے مسائل پیدا کر کے   بے چینی اور اشتعال پیدا کررہا ہے


 ایسے میں کورونا SOP سمیت ان کا آرڑر بھی خود انہی کے ہاتھوں رسوا ہو رہا ہے۔

محمد عیسٰی حلیم 

صدر پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک گلگت بلتستان

ڈپٹی کمشنر ہنزہ فیاض احمد نے حالیہ دنوں جلتی گاڑی سے پاکستانی جھنڈا اتارنے پر ڈرائیور نورالدین ساکن علی آباد ہنزہ کو تعارفی سند اور کیش ایوارڈ سے نوازا

نور الدین کو ڈپٹی کمشنر تعارفی سند اور کیش ایوڈ دے رہے ہیں 


نور الدین کو ڈپٹی کمشنر تعارفی سند اور کیش ایوڈ دے رہے ہیں
 

ڈپٹی کمشنر ہنزہ فیاض احمد  نے حالیہ دنوں جلتی گاڑی سے پاکستانی جھنڈا اتارنے پر ڈرائیور نورالدین ساکن علی آباد ہنزہ کو تعارفی سند اور کیش ایوارڈ سے نوازا۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں گلگت شہر میں کچھ  شر پسندوں نے ریور ویو روڑ پر احتجاج کے  دوران 4 سرکاری گاڑیوں سمیت اور  سرکاری املاک کو آگ لگایا  اس دوران نگران وزیر برائے واٹر اینڈ پاور محمد علی خان کی گاڑی کو  بھی آگ لگایا گیا تھا۔ 

لباس گھر ہسپتال روڈ علی آبادو تشریف لاٸیں اور سردیوں کے بہتریں ڈیزاٸر کے کپٹر ے مناسب قیمت پر خریریں 


 نگران وزیر کے ڈرائیور نورالدین  نے جرات اور  بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر  جلتی گاڑی سے پاکستانی جھنڈا اتار کر جلنے سے بچایا ۔ اس کی بہادری اور جرت کا مظاہرہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر ہنزہ     نے  ڈرایور نورالدین کو   کیش   اور سرٹیفکیٹ سے نوازا ۔

جمعرات، 26 نومبر، 2020

اثریا زمان جی بی اسسمبلی میں خواتین کے مخصوص نشست کیلئے منتخب ہو کر کل باقاعدہ گلگت بلتستان کے صوبائی اسسمبلی میں حلف اٹھایا

ثریا زمان جی بی آے کی کم عمر ممبر جس کا تعلق دیامر سے ہے 

 

#ثریا_زمان_ضلع_دیامر_کیلئے_مثال_بن_گئی

#تحریر_عیسیٰ_خان_دانش 

گلگت بلتستان ضلع دیامر کا نواحی اور پسماندہ علاقہ وادی داریل سے تعلق رکھنے والے عظیم شخصیت ، نرم مزاج ، شائستہ زبان کا مالک ، رحم دل ، غریبوں کا مسیحا ، علم دوست اور معروف ڈاکٹر محمّد زمان کی بیٹی ثریا زمان گلگت بلتستان میں ہونے والے حالیہ انتخابات کے بعد جی ۔  بی اسسمبلی میں خواتین کے مخصوص نشست ۔۔۔ جاری ہے

لباس گھر پر تشریف لاٸیے ایمپرس مارکیٹ ہسپتال روڈ علی آباد ہنزہ

کیلئے منتخب ہو کر کل باقاعدہ گلگت بلتستان کے صوبائی اسسمبلی میں حلف اٹھایا اور جی بی کے تاریخ میں کم عمر ترین ممبر ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی 

حلف اٹھانے کے بعد ثریا زمان نے اپنے والد محترم جناب ڈاکٹر محمّد زمان صاحب کے ہمراہ جی بی اسسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع دیامر کے اندر تعلیم کی شرح بہت کم ہے فیمیل ایجوکیشن انتہائی کم ہے شرح خواندگی صفر ہے اسلئے میں فیمیل ایجوکیشن کے بہتری کیلئے دن رات کوشش اور محنت  کرونگی اور انشاء اللہ ضلع دیامر بلخصوص وادی داریل کے تمام محرومیوں  کو دور کرنے میں اپنا کردار ادا کرونگی


ثریا زمان کے بعد ڈاکٹر زمان صاحب نے بھی میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے بہت خوشی ہے کہ میری بیٹی نے اس عزم ، ہمت اور حوصلے کے ساتھ حلف اٹھایا ہے کہ وہ گلگت بلتستان بلخصوص ضلع دیامر کا نام بھی روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی

یاد رہے کہ اس سے پہلے ضلع دیامر کے عوام اپنی بیٹیوں کو پڑھانا لکھانا یعنی تعلیم دینا معیوب سمجھتے تھے اسلئے گلگت بلتستان میں دوسرے اضلاع کے نسبت ضلع دیامر واحد ضلع ہے جہاں فیمیل ایجوکیشن صفر ہے 

لیکن کل ثریا زمان نے گلگت بلتستان کے صوبائی اسسمبلی میں حلف اٹھا کر ان لوگوں کے منہ میں تمانچہ مارا ہے جو کہتے تھے کہ ہم نے اپنی بیٹیوں کو پڑھانا لکھانا نہیں ہے

 ثریا زمان نے ثابت کر دیا کہ ایک پڑھی لکھی لڑکی کی معاشرے میں کیا اہمیت ہے اور ایک پڑھی لکھی لڑکی معاشرے کے بہتری ، فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی کیلئے کیا کردار ادا کر سکتی ہے یاد رہے کہ ثریا زمان نے انگلش میں ماسٹر کیا ہے اور کافی وقت اپنے والد محترم جناب ڈاکٹر زمان صاحب کے ہمراہ سعودیہ عرب میں بھی گزارا ہے

ہمارے معاشرے کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ ہم عورت کو وہ حقوق نہیں دیتے جو اسلام انھیں دینے کا حکم دیتا ہے لیکن یہاں پر قابل ذکر بات یہ ہے کہ کل تک ضلع دیامر میں جو لوگ فیمیل ایجوکیشن کے مخالفت کر رہے تھے وہی لوگ کل ثریا زمان کے حلف اٹھانے کے بعد سوشل میڈیا پر فیمیل ایجوکیشن کے حق میں پوسٹ کی بھرمار کر رہے تھے 

یہ ہمارا دوہرا معیار ہے ہمیں اس کو ختم کرنے کی اشد اور وقت کی ضرورت ہے اور اپنی سوچ بدلنا ہوگا اسلام ہمیں عورتوں کے بارے میں جو حکم دیتا ہے اس پر عمل کرنا ہوگا 

اللہ تعالٰی کے آخری رسول اور پیغمبر حضرت محمّدؐ کا ایک حدیث ہے کہ علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت دونوں پر فرض ہے تو پھر ہم ان کو تعلیم جیسے عظیم زیور سے کیسے محروم رکھ سکتے ہیں

وادی داریل سے ثریا زمان کا گلگت بلتستان اسسمبلی تک پہنچنا یقیناً ضلع دیامر بلضصوص وادی داریل کیلئے فخر اور اعزاز کی بات ہے کیونکہ گلگت بلتستان کے دوسرے اضلاع کے لوگ ضلع دیامر کے باسیوں کو طرح طرح کے القابات سے پکارتے تھے مثلاً یہاں کے لوگ انپڑھ ، جاہل اور دہشدگرد ہیں لیکن کل ضلع دیامر کے غیور عوام کی بیٹی  ثریا زمان کے اسسمبلی میں حلف لینے اور ایک کم عمر ترین لڑکی کے اعزاز بھی حاصل کرنے پر ضلع دیامر کو برے یادوں میں یاد کرنے والے یقیناً ورطیہ حیرت  میں ہونگے

میرے خیال میں ڈاکٹر زمان کی بیٹی ثریا زمان کی انتہائی کم عمر میں یہ کامیابی ان لوگوں کے زہنوں کو جھنجھوڑنے کیلئے کافی ہے جو اپنی بیٹیوں کو تعلیم جیسے عظیم زیور سے آراستہ کرنے کو معیوب سمجھتے ہیں یہ آج ضلع دیامر کے لوگوں کو سوچنے کا مقام ہے کہ آج اگر ضلع دیامر میں فیمیل ایجوکیشن کی شرح خواندگی زیادہ ہوتی تو آج سیاست سمیت زندگی کے ہر شعبے میں گلگت بلتستان بلضصوص ضلع دیامر کی لڑکیاں اپنا لوہا منوا لیتی لیکن بدقسمتی ہے کہ عرصہ دراز سے انھیں ان کا تعلیم جیسا بنیادی حق سے محروم رکھا گیا ہے

اہل علم کا خیال ہے کہ ڈاکٹر زمان صاحب کی بیٹی ثریا  زمان کی کامیابی کے بعد انشااللہ ضلع دیامر کے لوگ اپنی بیٹیوں کو تعلیم دلوانے میں اہم کردار ادا كرینگے

بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ثریا زمان ضلع دیامر میں تعلیم دوست پالیسی لیکر آئے گی جس سے ہر کوئی تعلیم کی زیور سے آراستہ ہوگا 

امید ہے کہ انشاءاللہ  ثریا زمان اپنی قابلیت کے بل بوتے پر ضلع دیامر کے اندر فیمیل ایجوکیشن کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی 

بلا شبہ ڈاکٹر زمان صاحب کی پاکستان تحریک انصاف کیلئے ناقابل فراموش اور بےپناہ قربانیاں ہیں جس کا اعتراف وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان بھی کئی مرتبہ کر چکے ہیں لیکن آخر کار تحریک انصاف کے قیادت نے ڈاکٹر زمان صاحب کے قربانیوں اور ضلع دیامر بلخصوص وادی داریل کے محرومیوں کو مد نذر رکھتے ہوئے ڈاکٹر زمان صاحب سے مشاورت کے بعد ان کی بیٹی کو خواتین کے مخصوص نشست کیلئے منتخب کر دیا جس سے یقیناً ڈاکٹر زمان صاحب کے بھی حوصلہ افزائی ہوئی ہے 

آخر میں دعاگو ہوں کہ اللہ تعالٰی ثریا زمان کو اپنے نیک مقاصد میں کامیاب کرے تاکہ یہ ضلع دیامر کے تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکے اور میں ڈاکٹر زمان صاحب اور اس کی پوری فیملی سمیت اس کی بیٹی ثریا زمان کو بھی شاندار کامیابی پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔۔۔۔!

اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو

نوید احمد ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس مضر صحت و غیر معیاری اشیاء خوردونوش کی فوڈ ٹیسٹنگ کے حوالے سے منعقد

گلگت ۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد


گلگت۔(ثانیہ یوسف )نوید احمد ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس مضر صحت و غیر معیاری اشیاء خوردونوش کی فوڈ ٹیسٹنگ کے حوالے سے منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر گلگت،  اسسٹنٹ کمشنر دنیور، اے سی جگلوٹ،چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل گلگت، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گلگت اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔

لباس گھرایمپریس مارکیٹ ہستال روڈ 


https://scontent.flhe7-1.fna.fbcdn.net/v/t1.0-9/fr/cp0/e15/q65/127176814_188443582947216_1705934346750727700_o.jpg?_nc_cat=104&ccb=2&_nc_sid=110474&efg=eyJpIjoidCJ9&_nc_ohc=DJrDviNyt6QAX-GzDAd&_nc_ht=scontent.flhe7-1.fna&tp=14&oh=ee7ce259d1f2612882d5cf2a37907b1b&oe=5FE6D353

 ڈی سی گلگت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع گلگت میں غیر معیاری اشیاء اور مضر صحت خوردونوش اشیاء کے روک تھام کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں اس حوالے سے ڈی سی گلگت نے تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے اپنے سب ڈویژنوں میں چھاپے مار ٹیمیں تشکیل دیں یہ ٹیمیں مختلف مارکیٹوں میں چھاپے لگا کر غیر معیاری اشیاء اور خوردونوش اشیاء جس میں گھی پاپر وغیرہ فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھیج کر ٹیسٹنگ کو یقینی بنائیں 

تاکہ عوام الناس کے صحت کے ساتھ کھیلنے والوں کو نہیں بخشا جائے گا عوام الناس کو سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔ 


ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق کی جانب سے استور ویلی سڑک میں پڑنے والے کھڈوں کو سیمنٹ سے بھرنے کے اعلان پر عملی کام کا کل سے باقاعدہ آغاز

ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق
 ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق

 

استور(غلام مصطفٰی )ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق کی جانب سے استور ویلی سڑک میں پڑنے والے کھڈوں کو سیمنٹ سے بھرنے کے اعلان پر عملی کام کا کل سے باقاعدہ آغاز کیا جارہا ہے. اس ضمن میں محکمہ تعمیرات عامہ کل مورخہ 27 نومبر سے کام کا باقاعدہ آغاز کرے گا.یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر استور نے کچھ عرصہ پہلے اس اہم نوعیت کی سڑک کی حالت زار پر نوٹس لیا تھا اور اپنے وسائل سے اس اہم شہراہ پر پڑنے والے کھڈوں کو سیمنٹ سے بھرکر ٹریفک کی روانی میں آسانیاں پیدا کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن انتخابات کی مصروفیات کی وجہ سے یہ کام بروقت نہ ہوسکا.لیکن اب ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق نے وعدہ پورا کرتے ہوئے اس پر عملی جامعہ پہنانے کا آغاز کیا ہے.استور ویلی سڑک جو گزشتہ سال انتہائی شدت کا زلزلہ کے باعث شدید متاثر ہوئی تھی میں عوامی سفری مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے.امید ہے اس کام کی تکمیل سے عوام کو سفری مشکلات میں خاطر خواہ کمی آئے گی.




کراچی ۔ کراچی ; شہرِ کراچی بھر میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے*

کراچی میں جراٸم پیشہ افراد پھر سے سرگرم 


 کراچی ;  شہرِ کراچی بھر میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے*


شہر کا کوئی والی وارث نہیں قتل ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر شہری انتہائی تشویش میں مبتلا ۔۔۔۔۔۔جب کہ SHO'S  ایس ایچ او صاحبان ہفتہ وار  ایڈیشنل آئی جی ساٹفپیکٹ پیش کرتے ہیں  کہ ہمارے علاقے میں کوئی بھی جرائم نہیں ہو رہا ہے جبکہ دیکھا جائے اس کے برعکس تمام علاقوں میں جرائم پیشہ افراد روز بروز مضبوط ہوتے جا رہے ہیں جرائم کے اڈے کے متعلقہ تھانو کی سرپرستی میں کھلے عام چل رہے ہیں  کراچی کے شہر بھر میں لینڈ مافیا مضبوط نیٹ ورک قائم کر چکا ہے چائنہ چائنا کٹنگ کر کے تمام سرکاری زمینوں کو فروخت کیا جا رہا ہے لینڈ مافیا سرگرم طریقے سے اپنا کاروبار کر رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جبکہ پولیس کی طرف سے لینڈ مافیا اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی بالکل کم %00.02. وزیراعظم پاکستان عمران خان، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی رینجرز سندھ، آئی جی سندھ ایڈیشنل آئی جی سندھ سے اپیل کی جاتی ہے کہ فوری طور پر تمام  ۔۔SHO'S۔۔۔سے قرآن شریف پر آپ ہاتھ رکھوا کر حلف لیا جائے کے ہم اپنے اپنے علاقوں سے تمام جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کریں گے لسانیت پرستی اور زبان اور اپنی ذاتی مفادات کو پس پشت ڈالتے ہوئے اپنا کام سرانجام دیں گے، 


آج کراچی شہر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں زخمی اور علاقہ افراد کی،


 وقت:20:45تاریخ 2020-11-23دن:پیر

کراچی:سہراب گوٹھ ٹرمینل کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی جناح ہسپتال منتقل کیاگیاہے۔چھیپاذرائع۔

زخمی ہونے والے شخص کی شناخت فضل شاہ ولدتیمور شاہ عمر35سال۔چھیپاذرائع۔


وقت:21:19تاریخ 2020-11-23دن:پیر

کراچی:کورنگی عوامی کالونی کے قریب فائرنگ ایک شخص شدید زخمی۔چھیپا ذرائع۔

زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیاجارہاہے۔چھیپا ذرائع۔

زخمی ہونے والے شخص کی شناخت رشید ولدشبیرعمر19سال۔چھیپا ذرائع۔


وقت:22:20تاریخ 2020-11-23دن:پیر

کراچی:بلدیہ24کی مارکیٹ کے قریب فائرنگ ایک شخص ہلاک۔چھیپا ذرائع۔

ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیاجارہاہے۔چھیپا ذرائع۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عبدل ولد مصطفی عمر20سال۔چھیپا ذرائع۔


وقت:23:03تاریخ 2020-11-23دن:پیر

کراچی:لانڈھی فیوچرموڑکے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی جناح ہسپتال منتقل کیاگیاہے۔چھیپاذرائع۔

زخمی ہونے والے شخص کی شناخت وقارعلی ولدرحیم داد عمر26سال۔چھیپاذرائع۔


وقت:23:03تاریخ 2020-11-23دن:پیر

کراچی:جہانگیرروڈ2نمبر کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی جناح ہسپتال منتقل کیاگیاہے۔چھیپاذرائع۔

زخمی ہونے والے شخص کی شناخت عبدل علی ولدمحمد یوسف عمر30سال۔چھیپاذرائع۔

چھیپا ایمبولینس۔1020📞


خدارا ملک پہلے ہی اندرونی خطرات کا شکار ہے ملک میں امن و امان کے لئے کچھ کیجئے خاص کر کے کراچی کے لئیے کچھ کیجئے

بدھ، 25 نومبر، 2020

گلگت بلتستان میں کشیدگی دشمن ملک خوش ۔حالیہ انتخابات میں حلقہ 2 میں پی پی کے جمیل احمدکو شکشت کے بعد فسادات نے پی پی کو ایک غدار پارٹی کے صف میں کھڑا کیا ہے

 

 سید اسد اللہ غازی صحافی کالم نگار 


تحریر سید اسد اللہ غازی 

گلگت بلتستان میں کشیدگی دشمن ملک خوش 

غازی کے قلم سے 

“کیا یہ ہے سیاست” 

گلگت ۔ سیاسی  اختلاف اور پر امن احتجاج جمہوریت کا حسن ہے ۔ مگر اس کی آڑ میں شدت پسندی اور دیشتگری ریاست کو کھوکھلا کرتا ہے ۔ حالیہ انتخابات میں حلقہ 2 میں پی پی کے جمیل احمدکو شکشت کے بعد فسادات نے پی پی کو ایک غدار پارٹی کے صف میں کھڑا کیا ہے ۔

 ہو سکتا ہے جمیل احمد کے ساتھ نا انصافی ہوا ہوگا ۔ مگر اس کے بدلے دہشتگردی اور گلگت بلتستان کے امن کو خطرے میں ڈالا گیا میرا چھوٹا بھاٸی عبید اللہ پولیس میں ہیں وہ گلگت میں الیکشن ڈیوٹی پر معمور تھے ۔ انہوں نے ایک واقعے کا ذکر کیا سوشل میڈیا میں گلگت کو جلتے ویڈیوز اور تصاویر سے حالات کے کشیدگی کا علم تھا ۔ صحافی برادری سے رابطے ہونے کی وجہ تماشائی  احوال سے آگاہ تھا مگر اس طرح منظم کارواٸی اور ملک دشمن اقدامات کا سوچا بھی نہیں تھا ۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر باجوہ اور آٸی ایس پی آر کے ڈی جے پہلے ہی عوام کو اس وبا کے بارے میں کہہ چکے تھے ۔ فیفتھ جرنیشن وار اور سی پیک کو روکنے کے لیے ہندوستان کی فنڈ ینگ  سے متعلق سکورٹی ایجنسیوں کے رپورٹ سے بھی باخبر تھا ۔  وہ بار بار گلگت بلتستان میں ہندوستانی فنڈینگ اور را کے الہ کاروں کا زکریا کرتے تو میں اس کو بکواس سمجھتا تھا میرے خیال سارے میری طرح محب وطن ہیں میں سمجھ رہا تھا کہ چند  پاکستانی سیاستدانوں اور چند بیروکریسٹس کا ہمارے ساتھ کا نارواسلوک سے ناراض ہونگے۔ جی بی میں کوٸی اینٹی پاکستانی نہیں ۔ مگر حالیہ واقع نے میری سوچ کو غلط ثابت کیا ۔

را کے ہاتھوں اسطرح کا کھیل کھیلنگے سوچا بھی نہیں تھا ۔ 

امجد ایڈوکیٹ صدر پاکستان پیلپلز پارٹی مشہور قانون دان ایسا غلطی کرینگے ۔ کون سوچ سکتا تھا ۔ گزشتہ روز انہوں نے جلاو گیراو کے بعد پر امن احتجاج کی کال دی ۔ اگر وہ یہو  سب کچھ ہونے سے پہلے پر امن احتجاج کرتے تو یقینا عوام میں وہ اور اسکی پارٹی بہت زیادہ مقبول ہوتے ۔ ویسے بھی علی امین گنڈا پور اپنی زبان کی وجہ سے یہاں نا پسندیدہ افراد میں شامل ہوچکے تھے ۔ اب میرا چھوڈا بھاٸی جو پولیس میں اس نے اپنے اوپرو ہونے والا قاتلانہ حملے کا احوال کچھ یوں بتایا ۔


سپاہی عبیداللہ ہنزہ سے حلقہ تین میں ڈیوٹی دینے گیے ہوٸے تھے ۔ وہ سی پیک کے پیک اپ کی انجن آٸل تبدیل کرنے خزانہ روڈ نغرل گلگت گٸے ۔ ایک ورکشاپ سے آٸل تبدیل کر کے روڈ پر نکلے تھے رینجرز چوکی سے سٹی پارک کی طرف گاڑی کو موڈا ہی تھا۔ دہشتگرد چہروں پر نقاب اوڈ کر گاڑی پر حملہ آور ہوٸے اس پر پتھراو کیا شیشے ٹوٹے گاڑی پر دہشتگر چھڑتے ہی اس نے گاڑی کو رانگ ساٸٹ سے بگایا ٹریفیک جام تھی مگر کمال مہارت سے وہ دہشتگردوں سے گاڑی اور اپنی جان کو پچانے میں کامیاب ہوا۔


 اس دن کٸی سرکاری گاڑیوں کو نظر آتش کیا گیا ۔ کیا یہ محب وطن ہیں یا را کے فنڈ سے علاقے میں شر پسندیدی کو فروغ دے رہے ہیں ۔ اس علاقے میں سی س

۔

لباس گھر (مینٹر کولیکشن تھری پیس )ہسپتال ایمپریس مارکیٹ  روڈ علی آباد ہنزہ

ی ٹی وی کیمرے بھی نصف ہیں آٸی جی پی کو بغیر کسی سیاسی دبا و میں آٸے ہوٸے ان کوٕ خلاف سخت قانونی عمل میں لالنی چاہیے ۔


ہو سکتا ہے ان کا تعلق پی پی پی سے نا ہو کشیدہ صورت حال سے فاٸدہ اٹھا کر ملک دشمن کیا خوشنودی کے لیے یہ سب کیا ہو ۔گزشتہ روز ہنزہ میں بھی پی پی نے پر امن 

احتجاج کیا تھا ۔ 



پی پی ہنزہ کے زمہ داروں نے سڑک پر ڈاٸر جلانے نہیں دیا کہا کہ اس سے ماحولياتی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے ۔ شاہراہ قراقرم کو کچھ دیر کے لیے بند کیا مگر عوام سے ان تکلیف پر معافی مانگتے رہے ۔ 

احتجاج یہ تھا مگر پر امن اور باقصد اسطرح کے احتجاج سے سرکار پر دباو بڑھتا ہے ۔

جس احتجاج میں شدت پسندیدی ہو حکومت اس میں ان کے خلاف قانونی کا رواٸی عمل میں لاتی ہے اور اصل مدعا کہیں کھو جا تا ہے ۔

ہنزہ میں متاثریں کو اہلکاروں کی جانب سے اندھا دھن فاٸرنگ سے دو افراد جان بحق ہوٸے اس کے ردعمل میں کچھ افراد نے سرکاری املاک کو جلایا تو ان کو پچاس سے اسی سال تک سزا دی گٸی۔

 مگر گلگت میں کیوں خاموشی۔ رہا الیکشن میں دھاندلی ہوا ہے امجد ایڈوکیٹ ایک ماہر قانون ہیں اپنا کیس وہاں پیش کریں اسطرح شہر میں فسادات کسی کے حق میں بہتر نہیں جمیل احمد نے گزشتہ پانچ سالوں میں بہتریں اپوزیشن کا کردار ادا کیا تھا اس لیے عوام نے اس کو اچھا مینڈیٹ دیا تھا وہ قانونی راستہ اپناتے تو عوام میں اور زیادہ مقبول ہوتے مگر افسوس اس کو بھی ضایع کیا ۔



لباس گھر (مینٹر کولیکشن تھری پیس )ہسپتال ایمپریس مارکیٹ  روڈ علی آباد ہنزہ