پیر، 7 دسمبر، 2020

نگر۔وزیر خزانہ گلگت بلتستان جاوید علی منوا نے کہا ہے عمران خان کی وژن اور گنڈا پور و دیگر قائدین کی فراخ دلی نے پی ٹی آئی کو پہلے سے زیادہ مظبوط کی ہے.الیکشن سے قبل ہی ہم نے کہا تھا کہ یہ سیٹ جیت کے عمران خان کے جھولی میں رکھ دینگے .

وزیر خزانہ گلگت بلتستان جاوید علی منوا

نگر میں جاوید علی منوا کو وزرات ملنے پر مبارک بادی کے عوامی اجتماع


نگر(یوسف علی نگری)وزیر خزانہ گلگت بلتستان جاوید علی منوا نے کہا ہے عمران خان کی وژن اور گنڈا پور و دیگر قائدین کی فراخ دلی نے پی ٹی آئی کو پہلے سے زیادہ مظبوط کی ہے.الیکشن سے قبل ہی ہم نے کہا تھا کہ یہ سیٹ جیت کے عمران خان کے جھولی میں رکھ دینگے .اور آج رکھ دیا ہے .وہ یہاں علمدار چوک نگر خاص میں ہزاروں کے ایک استقبالی جلسے سے خطاب کرہے تھے.انہوں نے کہا کہ جس دن مرزہ حسین مرحوم سابق صوبائی صدر پی ٹی آئی نے اس میں  شمولیت کی تھی اسی دن پی ٹی آئی کی جان ہڑی تھی اور روشن مستقبل کی دلیل سامنے آیا تھا.اور مرزہ مرحوم کی رحلت کے بعد  ترقی کا سفر جہاں رکا تھا وہی سے ہم پھر سے آغاز کرینگے .اور نگر کو ایک قوم بنا کے دنیا میں اپنا لوہا منوائینگے .جو ہمارا طرہ امتیاز ہے .اور رہے گا.دوران خطاب تالیوں کینگونج اور نعروں سے ہجوم گونجتا رہا .اس دوران وزیرخزانہ کامزید کہنا تھا کہ صحت تعلیم اور بیمار منصوبوں کی تکمیل ہمارا اولین ترجیحات میں شامل ہونگی.انہوں نے ساس ویلی .ہوپر ہسپر و نگر عوام کو جو ہارے وہ بھی اور جو جیتے وہ بھی سب سے اپیل کی کہ نومبر کے وسط تک جو اختلافات تھے اب نگر کی خاطر ان کو ختم کرکے ایک ہوجائیں اور یہی مرزہ.صاحب مرحوم کا خواب تھااور ہمارا مشن ہے.اس سے قبل بابائے سیاست و سابق چئرمین ضلع گلگت کلب علی نے کہا کہ نگر قوم نے میری بات پر عمل کر کے آج پورے پاکستان میں اپنا نام پیدا کیا اور پسند کی وزارت حاصل کی اس میں نگر عوام و یوتھ سمیت بزرگان ماوں بہنوں بیٹیوں کا دن رات کی محنت شامل ہے .اور اب ان کو صلے میں وزیرخزانہ کی شکل فرزند نگر جاوید منوا ملاہے انشاءاللہ! آپ کے امیدوں پر صحیح اترے گا.ساس ویلی میں سیب کو کیڑے لگے.اور بعض علاقوں میں تمبو ہوا می  اڈگئی اندر موجود مسافر ہوا ہوگئے.اور ان سب کو تالا لگانے میں ہم کامیاب ہوگئے.انہوں نے تمام عوام ومہمانوں کا شکریہ ادا کیا.جبکہ ایوب وزیری رہنما تحریک اسلامی نے اپنے خطاب میں کہا کہ انجمن حسینیہ نگرآفس پیپلز پارٹی کمپین آفس بنی رہی اور سپریم کونسل کا کردار بھی مشکوک رہاجس پر.صدافسوس کیا جاسکتا ہے.اور.وزارت اعلی! کو.نگر لانے میں بھی کوئی ایک بیان ان سے نہیں آیا .جاوید منوا کی ولولہ انگیزی اور کلب ولی استاد کی سیاسی بصیرت نے نگر کو عزت دی اور مرحوم مرزہ حسین کی روڑ میپ پر دوبارہ چلنے کا.نگریوں کو.موقع فراہم ہوا.تقریب میں اسٹیج پر تحریک اسلامی کے محمدباقر . پی ٹی آئی رہنما آغا بہشی .عباس طائی.صدر موسی!   علی  و دیگر رہنما براجمان تھے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں