پیر، 7 دسمبر، 2020

گلگت۔ زمینوں کے معاویضہ جات کیسز کو میرٹ پر حل کر رہے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ

گلگت۔  زمینوں کے معاویضہ جات کیسز کو میرٹ پر حل کر رہے ہیں۔   اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ 

 

گلگت (ہنزہ آن  لاٸن نیوز نیٹ ورک)اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ زمینوں کے معاویضہ جات کیسز کو میرٹ پر حل کر رہے ہیں اس سلسلے میں فیلڈ وزٹ کے ذریعے ویری فیکشن تیزی سے جاری ہے حقدار کو حق ملے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموارکے روز جوٹیال اور مناور کے معاویضہ جات کیسز کے سلسلے میں فیلڈسٹاف کے ہمراہ تفصیلی دورے کے موقع پر کیا، انہوں نے تحصیلدار ہیڈ کو آرٹر مختار احمد کو ہدایات دیں کہ سائلین کے کو درپیش مشکلات اور مسائل کے حل کیلئے اقدامات تیز کریں تاکہ میرٹ پر معاویضہ جات کیسز کو حل کر سکیں، انہوں نے کہا کہ جوٹیال اور مناور کے دورے کے دوران عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری معاویضہ جات کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جارہے ہیں اور موقع پر معائینہ کے بعد ہی پیچیدہ کیسز حل کررہے ہیں کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی حقدار کو ہی حق ملے گا، انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر کے قیادت میں سرگرداں عمل ہے شہریوں کیلئے سہولت کیلئے انتظامیہ اولین دستے کے طور کام کررہی ہے جو بھی عوامی شکایات ہوں شہری براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں ترجمان شہر ی حکومت نے عوام الناس کے نام ایک پیٖغام میں کہاکہ شہریوں کو جو بھی مسٗلہ ہو، خودساختہ مہنگائی، گرانفروشی، زائر نرخوں کی وصولی ہویاکوئی بھی شکایت ہو وہ الفاکنٹرول اے سی آفس کے نمبر 05811-920724 اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں تاکہ انکو فوری حل کرسکے۔عوامی خدمت ہی انتظامیہ کا نصب العین ہے 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں