جمعرات، 30 اپریل، 2020

ہنزہ علی آباد سول ہسپتال کے ٹسٹ مثبت آنے پر اس کے اہل خانہ سمت مزید 34 افراد کو قرطینہ شفٹ کیا گیا


ہنزہ ۔ سول ہسپتال علی آباد کے ٹی بی لیپروسی کے ٹیکنیشن بشارت کے ٹسٹ پوزٹیو آنے کے بعد ہسپتال کے عملہ اور اس کے اہل خان اور اس کے میل ملاپ کے 34 افراد کو پی ٹی ڈی سی ہوٹل کے قرطینہ منتقیل کیا گیا مگر ہسپتا ل آٸیے ہوٸے مریض اور شاہین کلینک پر گٸے ہوٸیے افراد کے بارے میں کیا کرنا ہوگا ان کی شناخت کس طرح ہوگی ۔ بشارت ٹی بی کے مریضوں کو دوا پہنچا تا تھا سنٹر ہنزہ کے ٹی بی مریضوں کا واحد ٹیکنشن جو اس مرض کا ماہر ہے اس کے قرطینہ منتقیل سے ان مریضوں کو بڑی مشکل کا سامنا رہے گا بنین الاقوامی قانین کے تحت ٹی بی کے مریضوں کا الگ ڈسک قاٸم ہو تا ہے وہاں کا ٹیکنیشن کے علاوہ اس مریض کے بارے میں محکمہ صحت کے کسی فرد کو پتہ نہیں ہوتا ہے بشارت ایک دہاہی سے زیادہ عرصے سے علی آباد ہسپتال میں اس ڈسک پر خدمات سر انجام دیتے ہیں ان کی خدمات کو عوام ہنزہ قدد کی نگا ہ سے دیکھتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ بشارت اور اس کا اہل خانہ سمت تمام افراد جن کو قرطینہ میں رکھا گیا ہے صحت یاب ہوں ۔

گلگت ۔حلقہ تین کے پی ٹی آٸی کے امیدوارون کی نیند أڈادی ۔ ڈاکڑ اقبال نے استفی منظور ہو یا نا ہو میں مستفی ہو چکا ہوں ۔ اس کے بعد ان کا پی ٹی آٸی میں جانے کا زیادہ چانس ہے


پریس ریلیز گلگت(پ۔ر)صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلی میرا استعفی قبول کرے یا مسترد مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا میں نے اپنی وزارت سے استعفی دیدیا ہے اور اب میں کابینہ کا حصہ نہیں ہوں۔انہوں نےمزید کہا کہ مجھے وزیراعلی اور اپنی جماعت مسلم لیگ (ن) سے کوٸی اختلاف اور گلہ نہیں ہے میں بیوروکریسی کی انا پرستی اور عوامی نماٸندوں کے فیصلوں کی تذلیل پر احتجاجا عہدے سے مستعفی ہوا ہوں میں کسی صورت اپنا فیصلہ واپس نہیں لے سکتا ہوں۔انہوں نے کہا میں نے گاڑی جھنڈا سمیت تمام حکومتی مراعات واپس کردی ہیں۔ مجھے اگر وزیراعلی کابینہ اجلاس میں شرکت کےلئے بلاٸیں گے تو بھی کسی صورت میں شریک نہیں رہوں گا میں نے گزشتہ دنوں وزیراعلی سے ملاقات کے موقع پر دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ میرا استعفی قبول کرنا یا مسترد کرنا ان کی صوابدید پر ہے مگر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اور میں کسی صورت اپنا فیصلہ واپس نہیں لے سکتا اور نہ ہی میں کسی کے دباٶ میں آوں گا۔ڈاکٹر محمد اقبال نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے استعفی کسی غلط فہمی میں نہیں بلکہ پورے ہوش و حواس میں رہتے ہوئے دیا ہے اور عوامی نمائندوں کے وقار کی خاطر فیصلہ کیا ہے۔گزشتہ دنوں پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے وزیراعلی کی ہدایت کی روشنی میں لاک ڈاون میں نرمی کے حوالے سے ساتھی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کیا مگر رات گئے سیکرٹری داخلہ نے انا پرستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کابینہ کے فیصلوں کو بلڈوز کیا اور بے گناہ دوکانداروں پر بلاجواز تشدد کرایا گیا جس سے نہ صرف منتخب عوامی نمائندوں کی توہین ہوئی بلکہ گلگت بلتستان کے عوام کی بھی توہین کی گئی اس عمل کے بعد میرے وزارت کے منصب پر فائض رہنے کا کوئی جواز نہیں رہتا اس لئے میں نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے میں عافیت جانی۔انہوں نے کہا کہ اب وہ فیصلہ واپس نہیں لینگے اور نہ ہی کابینہ اجلاس میں شرکت کرینگے۔ جاری کردہ ترجمان وزیرتعمیرات گلگت بلتستانال

ہنزہ ۔ کرونا کے کیس نے انتظامیہ کے لاک ڈاون موثر ہونے کا ۔۔ پول کھول دیا


ہنزہ ۔(سید اسد اللہ غازی) ہنزہ سے کرونا کا پہلا کیس نے انتظامیہ کے لاک ڈاون میں موثر ہونے کی پول کھول دی ۔ کٸی دفعہ عوام ہنزہ انتظامیہ کے پاس گٸیے کہ انٹری پوأٸینٹس پر سختی کی جاٸیے انتظامیہ نے صرف علی آباد کو فکس کیا دوکاندارون اور کاٸک راٸڑز کے چالان میں مصروف رہے اردگر کے اضلاع کے لوگ لاک ڈاون فری ٹاٸم اور دوران لاک ڈاون میں بھی مومنٹ کرتے رہے ۔ ایس ایس پی ہنزہ علی آباد میں غراتی رہی ان کے اہلکار جو دیگر اضلاع سے ہیں اپنے جان پہچان کے افراد کو مومنٹ پر ایکشن نہیں لارہے تھے ۔ ہنزہ میں مقیم دیگر اضلاع کے افراد جن کا روزانہ اپنے علاقوں کی طرف مومنٹ ہوتا ہے نشاندہی کے باوجود ان کو پابند نہیں کیا گیا ۔ ان کو ڈیوٹی اور کاروبار کی فری اجازت دی اگر ان کو ہنزہ میں ہی رہ کر اپنے کام سر انجام کرنے کے لیے اقدامات کرتے اور اس پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروٸی کرتے تو یہ دن دیکھنا نہیں پڑتا ۔ علی آباد سول ہسپتال کے ٹیکنشن بشارت بھاٸی کے ٹسٹ مثبت آیا ہے ان کے اہل خانہ گنش میں مقیم ہیں وہ شاہین کلینک پر بھی ڈیوٹی دیتے ہیں اب وہاں پر موجود افراد کے بھی ٹسٹ لازمی ہیں ۔ علی آباد بازار میں لاک ڈاون میں نرمی کے اوقات میں مقامی لوگ کم باہر کے لوگ زیاد ہ نظر آتے ہیں جبکہ کریم آباد سمت دیگر علاقوں میں دوران لاگ ڈاون بھی لوگ سڑکوں پر گشت کرتے ہیں یہ انتظامیہ کی نا اہلی ہے

جی بی میں الیکشن کے لئے الیکشن ایکٹ 2017کا اطلاق کردیا جائے تو مسئلہ ھوجائےگا؟جسٹس اعجازلاحسن


سپریم کورٹ سے تازہ ترین! سپریم کورٹ نےگلگت بلتستان میں عام انتخابات اور نگران سیٹ اپ کے قیام سے متعلق درخواست کی سماعت، آرڈر 2018 میں ترمیم کی اجازت دے دی سپریم کورٹ نے حکومت کو آرڈر 2018میں ترمیم کرکے نگران سیٹ اپ اور نیا الیکشن کرانے کی اجازت دے دی سپریم کورٹ نے مختصر فیصلہ سنا دیا، تفصیلی فیصلہ بعد میں سنایا جائیگا جی بی حکومت کو وفاقی حکومت کی درخواست پر کوئی اعتراض نہیں۔ ایڈوکیٹ جنرل گلگت بلتستان جی بی میں الیکشن کے لئے الیکشن ایکٹ 2017کا اطلاق کردیا جائے تو مسئلہ ھوجائےگا؟جسٹس اعجازلاحسن نئے الیکشن کرانے کے الیکشن کمیشن کون ہوگا۔ چیف جسٹس الیکشن کمیشن گلگت بلتستان میں پہلے سے موجود ہے۔ اٹارنی جنرل عدالتی حکم کے مطابق آرڈر 2018 ابھی لاگو ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال تفصیلی فیصلے میں الیکشن کرانےکا طریقہ کار واضح کردینگے۔ جسٹس اعجازالحسن تفصیلی فیصلے میں جو حل تجویز کیا جائے اس پر صدر مملکت سے حکومت الیکشن آرڈر جاری کروالےجسٹس عمر عطا بندیال۔

نگر سے تعلق رکھنے والا علی آباد ہنزہ سول ہسپتال کے عملے میں کرونا کی تصدیق


ہنزہ سے کرونا کا پہلا کیس مریض کا تعلق نگر سے ہے علی آباد ہسپتال میں ڈیوٹی دیتا تھا تفصیلات کے مطابق علی آباد سول ہسپتال میں ٹی بی لیپوریسی وارڑ کے انچارچ بشارت کے 24اپریل کو ٹسٹ ہوا تھا ان کا رپورٹ مثبت آیا ہے ۔ ان کا گلگت اور نگر ٹریول ہیسڑی رہا ہے جبکہ وہ سیکنڈ ٹاٸیم شاہیں کلینک علی آباد میں ڈیوٹی دیتے ہیں جہاں کے سٹاف کا بھی روز نگر سے آنا جانا ہے ۔ ان کے رپورٹ مثبت آنے کے بعد ہنزہ میں زیادہ تشویش پایا جاتا ہے

گلگت . سوشل میڈیا میں صحافیوں کو دهمکی دنیے والوں کے خلاف کاروائی کے لیے گلگت میڈیا ایسوسیشن کا ایف ائی اے کو سرخواست

گلگت(پریس ریلیز) گلگت الیکڑونگ میڈیا ایسوسی ایشن نے سوشل میڈیا پر صحافیوں کو دھمکیاں دینے والے افراد کیخلاف سائبر کرائم سیل ایف آئی آئے میں شواہد کیساتھ درخواست دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ یہ فیصلہ صدرالیکٹرانک میڈیاایسوسی ایشن مسعود احمد کی زیر صدارت کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں ہوا،اجلاس میں نائب صدر علی یونس علی, جنرل سیکریٹری معراج عالم ، فانس سیکریٹری بشارت حسین ،جوائنٹ سیکریٹری امتیاز گلاب بگورو اور سیکریٹری اطلاعات احسان الحق نے شرکت کی۔ ھنگامی اجلاس میں اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیاکہ گزشتہ کئی روز سے بعض افراد گلگت کے اکثر صحافیوں کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔ جو کہ ناقابل برداشت ہونے کیساتھ جرم کے زمرے میں آتا ہے ۔ الیکڑونگ میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر نے فوری طور پر تمام صحافیوں سے سوشل میڈیا پر دھمکیاں دینے والے افراد کے سوشل میڈیا کے سکرین شارٹس کیساتھ دستاویزات جمع کرانے کیلئے کہا ہے ۔ تاکہ یکم مئی کو سائبر کرائم سیل( ایف آئی اے ) کے دفتر میں الیکڑونگ میڈیا ایسوسی ایشن گلگت کی جانب سے درخواست جمع کرائی جاسکے ۔ ایسوسی ایشن صحافیوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام قانونی راستے اختیار کریگی اور صحافیوں کوانکی پیشہ ورانہ زمہ داریوں سے روکنے کیلئے دھمکی دینے والے افراد بھی کیفر کردار تک پہنچ سکیں ۔ جاری کردہ ۔۔۔۔انفارمیشن سیکریٹری الیکٹرانک میڈیاایسوسی ایشن احسان الحق

جرمانے عائد کرنے والا خود بهی جرمانے سے بچ نہیں سکا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر اے سی گللگت کو وزیر اعلی نے جرمانہ کروایا

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اسسٹنٹ کمشنر آفس گلگت میں سماجی دوری کی خلاف ورزی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویروں کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی سیکریٹری داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر گلگت پر جرمانہ عائد کیا جائے اور سماجی دوری کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا جائے۔ قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے قانون سب کیلئے ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے صوبائی سیکریٹری داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ قصابوں کے دکانوں پر بھی سماجی دوری پر عملدرآمد نہیں ہورہاہے تمام تجارتی مراکز میں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایاجائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ سماجی دوری اور لاک ڈاؤن پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے گلگت شہر کا ڈرون کیمروں کے ذریعے باقاعدہ مانیٹرنگ کیا جائے گا۔آئندہ دو دنوں میں گلگت میں پول ٹیسٹنگ شروع کیا جائے گا۔ 5 مئی تک گلگت شہر میں تقریباً 800رینڈم ٹیسٹ کئے جائیں گے جس کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ڈبلیو ایچ او اور ہیلتھ ایڈوائزری کے مطابق ٹی ٹی کیو پر سختی سے عملدرآمد کیا جارہاہے۔ کورونا وائرس ایک حقیقت ہے جس سے بچاؤ اور روک تھام کیلئے سماجی دوری اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کورونا وائرس سے بچاؤ اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سماجی ڈھانچہ مضبوط ہے۔ یہاں پر بھوک سے نہیں بلکہ کورونا وائرس سے مرنے کا خدشہ ہے۔ لہٰذا ہمیں کورونا وائرس سے بچاؤ اور روک تھام کیلئے محکمہ صحت کے ہدایت نامے پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ صوبائی حکومت محدود وسائل میں تمام کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے تمام آپریشنل اخراجات برداشت کررہی ہے۔ وفاقی حکومت نے اس مد میں کسی قسم کی رقم فراہم نہیں کی ہے۔ احساس پروگرا م میں گلگت بلتستان سے زیادہ مستحق لوگوں کو شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیدا صورتحال میں 75 ہزار مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم کررہی ہے۔ پہلے مرحلے میں 25 ہزار مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ہے۔ بہت جلد دوسرے مرحلے کا آغاز کیا جائے گا جس کے تحت مزید 25 ہزار مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے صوبائی سیکریٹری داخلہ کو ہدایت کی کہ لاک ڈاؤن کے دوران گلگت میں ڈیری سنٹرز کے اوقات کار میں اضافہ کیا جائے۔کورونا وائرس سے بچاؤ اور روک تھام کے حوالے سے صوبے میں اتفاق رائے کا ماحول پیدا ہوا ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں، علمائے کرام اور سول سوسائٹی کا کردار قابل تحسین ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے 100 فیصد میرٹ کے تحت مستحق گھرانوں میں راشن کی تقسیم کو یقینی بنایا ہے۔ اس حوالے سے کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں پرسنل پروٹیکشن کٹس سمیت کورونا وائرس کے حوالے سے تمام دیگر ضروری آلات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت اور سکردو شہر میں داخلے کیلئے غیرضروری این او سیز کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ صوبائی سیکریٹری داخلہ ان شہروں کیلئے جاری این او سی کی نگرانی کریں۔ بین اضلاعی نقل و حمل کے حوالے سے متعین ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ صوبے میں کام کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی زندگیوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ کورونا وائرس سنٹرز میں خدمات سرانجام دینے والے تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو پی پی ای کٹس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف بھی ایس او پیز کی پابندی کریں اور بغیر پی پی ای کٹ کے کورونا وائرس کے مریضوں کے قریب جانے سے اجتناب کریں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے صوبائی سیکریٹری داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ کورونا وائرس کیلئے مختص ہسپتالوں میں آئی سی یو کو ہر صورت فعال کیا جائے۔ صوبے میں وینٹی لیٹرزموجود ہیں۔ آئی سی یو میں موجود تمام وینٹی لیٹرز کو فعال کیا جائے اور ٹیکنیکل سٹاف کی ہنگامی بنیادوں پر کمی کو دور کیا جائے۔ ڈویژنل سطح پر کورونا وائرس آئی سی یو کے قیام کرنے کے حوالے سے بنائی جانے والی کمیٹیوں کی سفارشات کی روشنی میں فوری طور پر کورونا وائرس ہسپتالوں میں آئی سی یو فعال کیا جائے۔

کوڈ 19ایمرجنسی مشترکہ اجلاس اے سی گلگت .ایس ایس پی اور دیگرضلعی اداروں سربراہاں

حکومت گلگت بلتستان۔گلگت ازدفتر ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت گلگت (پ ر) ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد نے کہا کہ کورونا وائرس کے روک تھام کیلئے وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری کے احکامات پر عملدرآمدکیلئے ضلعی انتظامیہ دن رات سرگرداں عمل ہے covid-19کی وجہ سے ملک سمیت پوری دنیا متاثر ہے اسکے باجود حکومت کیجانب سے فوری اقدامات کی وجہ سے حالات قابو میں ہیں ضلع میں لاک ڈاون سے متاثرہ مقامی تاجروں کی سہولت کیلئے دکانو ں کے کھولنے کے اقات میں ردو بدل کیا جارہاہے سوموار، منگل، بدھ اور جمعرات کو اشیاء خوردہ نوش، سبزی،فروٹس، زراعت سے وابستہ دکانیں، منیاری، بیکری، ہارڈ ویئر سمیت تنورچیوں کیلئے صبح 6 بجے لیکر سہ پہر 4 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی اور جمعہ، ہفتہ،اتوار کے روز صبح 6 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کپڑوں، جوتوں، درزیوں، موبائل شاپش، آٹو ورکشاپس اور مکینکس کے دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔جبکہ حجام کی دکانیں تاحکم ثانی بند رہیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز دربار ہال اسسٹنٹ کمشنر آفس میں مقامی تاجر تنظیموں کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور تاجروں کے مشترکہ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر /ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) اسامہ مجید چیمہ، ایس ایس پی پولیس راجہ مرزہ حسن، زیر تربیت اے سی زوبیدہ خاتون، ولی الرحمن، مرکزی انجمن تاجران کے صدر محمد ابراہیم، مسعود الرحمن، عبدالغنی، حاجی غلام حسین، سمیت دیگر نمائندے شریک ہوئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تاجر برادری محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے جانب سے جاری Sopپر مکمل عملدرآمد کرنے کے پابند ہیں خلاف ورزی پر قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آئیں گے، تاجر برادری خلاف ورزی کرنیوالے دکانداروں کی حوصلہ شکنی کریں۔ہم نے سو چ سمجھ کر تاجروں کے مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے اوقات کار میں اضافہ کیا ہے اب کوئی وجہ نہیں کہ تاجر حضرات انتظامیہ کیلئے مسائل کھڑے کریں صوبے میں، کورونا وائرس تیز ی سے پھیل رہا ہے جسکیوجہ سے ہمیں سختی کرنا پڑرہی ہے عوام اور تاجروں کے تعاون سے کورونا وائرس کو شکست دینے کے بعد ہی تمام کاروبار کھول دیں گے اس کیلئے ہم سب کو زمہ داری کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا اس موقع پر ایس ایس پی مرزہ حسن نے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کی حفاطت کیلئے ہے کورونا وائرس لاک ڈاون کیخلاف ورزی پر پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کرے گی امید ہے تاجر برادری پولیس کے ساتھ تعاون کریں گے تاکہ کورونا وائرس لاک ڈاون کی خلاف ورزی نہ ہوسکے قانون سب کیلئے برابر ہے تاجروں کا تعاون بہت اہم ہے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر /ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہاکہ اب تک لاک ڈاون کے دوران تاجروں کا تعاون مثالی رہا ہے ان شاء اللہ آگے بھی بہت اچھا رہے گا انہوں نے کہا کہ جونہی محکمہ صحت کی جانب سے نان بائیوں کے ٹیسٹ رپورٹ ملے گی کام کرنے کی اجازت دیں گے جبکہ ریڈھی والوں کی سہولت کیلئے انہیں سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہیں اورا نہیں اوقات کار میں انہیں کام کرنے کی کوئی روک ٹوک نہیں، بازار ایریا میں انہیں آزادانہ گھومنے پھرنے کی اجازت نہیں ہوگی چونکہ ٹریفک مسائل کے باعث بن سکتے ہیں۔ اس موقع پرتاجر تنظیموں کے نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور ایس ایس پی کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ حکومت اور انتظامیہ کے جانب سے جاری ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کریں گے، ترجمان نے واضح کیاہے کہ لاک ڈاونکے دوران اشیائے خوردہ نوش سمیت دیگر دکانوں کے اوقات کار میں اضافہ تاجر تنظیموں کے مالی مشکلات کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ہے لہذا تاجر برادری مقررہ اوقات میں کورونا وائرس ایس اوپی پر عملدر آمد کرتے ہوئے دکانیں کھولیں گے اور 4 بجے تمام دوکانیں بند ہونگے

بدھ، 29 اپریل، 2020

گلگت بلتستان کے صحافیوں کو بهی پیکیج دینگے وفاقی وزیر امین گنڈا پو ر . جی بی کے جرنلسٹ کمنٹ میں اپنا وٹس ایپ نمبر لکهے رابطہ کیا جا ئی

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے صحافیوں کے لیے خصوصی اقدامات کریں گئے محمد امین گنڈا پور کی انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان کے صدر سردار ممتاز انقلابی کویقین دہانی آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مستحق صحافیوں کی لیسٹ مانگ لی فورتھ یلر انٹرنیشنل اور انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان کی طرف سے صحافیوں کو عید پیکج کے موقع پر وفاقی وزیر امور کشمیر کی خصوصی گفتگو بیمار صحافیوں کے لیے مفت ادویات فراہم کریں گئے فاروق مرزا صحافیوں کے لیے فورتھ پلر اور انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان کی خدمات قابل ستائش ہیں عاطف خان معاون خصوصی وفاقي وزیر اورسیز (امریکہ) گلگت بلتستان اور ازاد کشمیر کے صحافیوں کے لیے خصوصی پیکج کی یقین دہانی پر وزیر امور کشمیر کے شکرگزار ہیں سردار ممتاز انقلابی اسلام آباد(بیورو رپورٹ ) صحافتی حقوق کی عالمی تنظیموں فورتھ پلر انٹرنیشنل اور انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان کے زیر اہتمام راولپنڈی اسلام اباد کے صحافیوں کے لیے خصوصی عید پیکج کی تقسیم کی گئی افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر امور کشمیر محمد امین گنڈا پور معاون براے براے وفاقي وزیر اورسیز امریکہ عاطف خان فورتھ پیلر کے سربراہ فاروق مرزا انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان کے صدر سردار ممتاز انقلابی فورتھ پلر انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل مظہرِ اقبال کراسز سیل کی انچارج فیمدہ خان لیگل ایڈوائزر نیلوفر عباسی ترنول پریس کلب کے سنئیر رہنما ڈاکٹر شوکت کے علاوہ سنئیر صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر وزیر امور کشمیر نے سردار ممتاز انقلابی اور فاروق مرزا کیطرف سے آذاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے صحافیوں کے خصوصی پیکج کی تحریک کی روشنی میں کہا کے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے صحافیوں کے لیے بڑے پیکج کا اہتمام کریں گئے سردار ممتاز انقلابی کی خصوصی اپیل پر فوراً عملدرآمد کی یقین دہانی کرای ہے وفاقي وزیر اورسیز امریکہ کے معاون خصوصی عاطف خان نے کہا کے فورتھ یلر کے سربراہ فاروق مرزا کی صحافیوں کے لیے بے لوث خدمت میں ہمشہ ہمشہ تعاون جاری رہے گا فورتھ پلر اور انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان ملکر صحافیوں کی عالمی طاقت کے طور پر سامنے آے ہیں انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان کے سربراہ سردار ممتاز انقلابی نے وزیر امور کشمیر کیطرف سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے صحافیوں کے لیے خصوصی پیکج کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کے دو دن کے اندر سنئیر جرنلسٹ آپ کو لیسٹ فراہم کریں گئے فورتھ پلر کے سیکرٹری جنرل مظہر اقبال نے تقریب میں راولپنڈی اسلام آباد کے صحافیوں کے مسائل کیطرف خصوصی توجہ دلاتے ہوے کہا کے میڈیا مالکان کو اشتہارات کی ادایگی ملازمین کی تنخواہوں سے مشروط کیجاے انہوں نے صحت کارڈ اور دیگر اہم مسائل پر بات کی اس موقع پر انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان اسلام آباد کے ایگزیکٹو ممبر وقار عباسی نے دیہاتی علاقوں کے صحافیوں کے مسائل پر خصوصی بات کی

ہنزہ . آے سی آفس سے کرپشن کے الزام میں کلرک کو گرفتا ر کیا .. سب کو اندازہ ہوگا اس کرپٹ کلرک کای

ہنزہ . اسسٹنٹ کمشنر علی آباد ہنزہ آفس کے کلرک اختر کو ایف آئی اے نے کرپشن کے الزام میں ریمانڈ پر اٹهایا ہے . عوام نے ایف ائی اے کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ہنزہ میں مزید کاروائی تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے اے سی آفس میں چهوٹا سا کام بهی ہو تو اختر رشوت لیے بغیر کوئی کام نہیں کرتا تها . ایف آئی مزید تفتش کے بعد بتائیےگی کہ وہ اکیلا ہے یا ساتهی بهی اس کام میں ملوث ہیں

استور ۔ ہوٹل مالکان خوش انتظامیہ خوش قرطینہ میں مریض سہولیات کے فقدان پر ناراض

بشکریہ تنویر احمد کورونا وائرس ضلع استور میں اپنے پنجے پوری طرح گاڑے چلا جا رہا ہے ایسا لگتا ہے کہ یہ وائرس ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی چلنے والی کسی ہوٹل نما فیکٹری میں ہی تیار ہو رہا ہے جہاں ملک کے دیگر شہروں سے اس وباء سے بچ کر آنے والے افراد کو انتظامیہ ہاتھ اور کان پکڑ کر ان فیکٹریوں میں ڈال رہی ہے اور اجرت میں ان افراد کو شاپنگ بیگز میں چائے اور باسی دال کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس فری میں دیا جا رہا ہے ۔ یہ بھی اطلاعات گردش کر رہی ہیں کہ قرنطینہ مراکز جن ہوٹلوں میں بنائے گئے ہیں وہاں سپرے کا بھی کوئی انتظام نہیں کیا جا رہا ہے انتظامیہ نے چونکہ ان ہوٹل مالکان کو نوازنا ہے اس وجہ سے بھی کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے ۔ ملک بھر سے جو لوگ کورونا وائرس سے بچ کر استور پہنچتے ہیں انہیں قرنطینہ مراکز میں داخل کیا جاتا ہے اور دوسرے ہی روز ان افراد میں وائرس کی تصدیق ہو جاتی ہے اس کی وجہ ان قرنطینہ ہوٹلوں میں موجود وائرس ہی ہے جو لوکل ٹرانسمیشن کا سبب بن رہا ہے ۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ صورتحال کا علم انتظامیہ کو ہونے کے باوجود اس کو روکنے کے لئے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کیئے جارہے ہیں۔

منگل، 28 اپریل، 2020

گلگت میڈیا ایسوسییشن کا اجلاس درپیش مسائل سے حکومت کو آگاہ کیا جائیے گا

گلگت(پ۔ر) الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن گلگت کا اہم اجلاس زیر صدارت مسعود احمد صدر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی گلگت منعقد ہوا جسمیں جنرل سیکریٹری معراج عالم ,نائب صدر علی یونس، سیکریٹری مالیات بشارت حسین ، جوائنٹ سیکریٹری امتیاز گلاب بگورو اور سیکریٹری اطلاعات احسان اللہ نے شرکت کی ۔اجلاس میں کورونا وائرس کی مسلے پر لاک ڈاؤن سے الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کو درپیش مشکلات پر غور خوص کیا گیا ۔اجلاس می الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافیوں کے حل کیلے آئندہ کا لائے طے کیا گیا جبکہ ہر فورم پر صحافیوں کے مسائل کو لیکر جانے اور ان کے حل کیلے ہر ممکن کوشش کا عزم کا اظہار کیا گیا ہے ۔ گلگت الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا ہے کہ گلگت بھر میں نیوز چینلز سے وابستہ رپورٹرز کی مشکلات کم کرنے کے لیے انفارمیشن ڈپارٹمنٹ سمیت مشیر اطلاعات اور وزیر اعلٰی گلگت بلتستان سمیت چیف سیکریٹری اور متعلقہ حکام کو سے ملاقاتوں کا سلسلہ کل سے شروع کرے گی, اور چینل رپورٹر کو درپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہ کرینگے, دوسری جانب گلگت میں موجود الیکٹرانک میڈیا کے رپورٹرز مشکل حالات اور حالیہ کرونا وائرس کے دوران مشکل حالات میں فرنٹ لائن میں اپنی جان ہتھیلی میں رکھ کر اپنا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں اور جہاں دیگر شعبہ ہائے زندگی متاثر ہیں وہاں الیکٹرانک میڈیا کے رپورٹرز بھی شدید مشکلات درپش ہیں اسلئے ارباب اختیار سمیت ارباب اختیار سے اس حوالے ملاقات کر کے ان مشکلات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے گا اور ان کے حل کیلے بھر کردار ادا کیا جائے

تنخواہوں کی کٹوتی چیف کورٹ کا فیصلہ

گلگت (یوسف نگر) تنخواہ کٹوتی چیف کورٹ کا فیصلہ ۔۔۔۔ ملازمین کی 5 دن کی تنخواہ کی کٹوتی نہیں ہوگی ۔ گریڈ 1 سے 5 تک کے ملازمین کی تنخواہ نہیں کاٹ دی جائے گی ۔ گریڈ 6 سے گریڈ 16 تک کے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ دینگے ۔ عدالت عالیہ گریڈ 17 سے 19 تک کے ملازمین 2 دن کی تنخواہ دینگے ۔ گریڈ 20 سے 22 تک کے ملازمین 3 دن کی تنخواہ کورونا فنڈ میں دینگے ۔ اکاوٹینٹ جنرل آفس کو حکم جاری ، ایک گھنٹے تک عدالتی آڈر جاری ہوگا ۔ چیف جسٹس ( چیف کورٹ ) جسٹس ملک حق نواز

پرائیوٹ ٹرانسپورٹ میں گلگت بلتستان آنے والے افراد کو بھی قرطینہ میں رکھا جائیے

ہنزہ (سید اسد اللہ غازی) کراچی سمت ملک کے دیگر علاقوں سے کرونا جی بی بلخصوص ہنزہ میں اپنا ڈیرہ جمانے والا ہے ہم بے خبر اور خوش فہمی میں کیوں ہیں ۔ اب تک انتظامیہ اور عوام کی تعاون سے محفوظ تھے اب حالات بد سے بد تر کی جانب جا رہے ہیں ۔ رینٹ اے کا اورپرایٸوٹ کوچیز ہاٸیسس میں بھر بھر کر لوگ یہاں آرہے ہیں ان کا نہ کوٸی ٹسٹ ہوا ہے نہ کسی پروسس سے گزر کر آتے ہیں سیدھا گھر آتے ہیں میل جول اور ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ گلگت بلتستان کے داخلی راستوں پر صرف ٹمپیچر چیک کیا جاتا ہے ا س کے بعد ان کو داخل کیا جاتا ہے ۔ حکومت کو چاہٸیے کہ جی بی کی انٹری پر ہی ان کا ٹسٹ کیا جاٸیے اور قرطینہ منتقیل کیا جاٸیے اور خدا نخواستہ یہ اپنے گھروں کو پہنچے تو ہمسایوں کو چاہیے کہ وہ حکومت اور انتظامہ کو عطلاع دے ۔ ہمارے ملک میں ہندوستان کی طرح راسلعقیدہ افراد میں یہ کمان ہے کہ ہر فرد اپنے مسلک کو کرونا سے محفوظ سمجھتا ہے ۔ ہندو سمجھتے کہ ان پر کرونا اثر نہیں کرتا کیونکہ وہ گاٸے کا گوبر اور پیشاپ کا استعمال کرتے ہیں ہم مسلمانوں کا عقیدہ زرا مختلف ہے مگر نتیجہ وہی ہے ہر مسلک یہی سمجھتا ہے کہ اس کرونا نے ہمیں کچھ نہیں کرنا ۔ حالانکہ کرونا بلاتفریق شکار کرتا ہے ۔ اب حالات مزید خرابی کی طرف جا رہے ہیں دیگر علاقوں سے آٸیے ہوٸیے افراد کی نشاندہی کریں اور ان کو قرطینہ منتقیل کرنے کے لیے انتظامیہ سے رابطہ کریں اور جی بی حکومت کو چاہٸیے کہ پراٸیوٹ گاڈیوں میں سفر کرنے والے افراد پر کڑی نظر رکھے ۔ بشک دیر کیا ہے مگر اب سے کوشش کی جاٸیے تو اس وبا کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے

اے سی گلگت کے حکم پر 60نانبائیوں کے ٹسٹ لیے گئے . فوکل پرسن سید غوث علی شاہ

گلگت (سجاد سے) AC /ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر تحصیل آفس میں 60 افراد کا کوروناوائرس ٹیسٹ لئے گئے، فرسٹ کلاس مجسٹریٹ سید غیب علی شاہ کی نگرانی میں محکمہ صحت کے ٹیکنیشنزنے 60ن نان بائیوں کے ٹیسٹ کئے، ٹیسٹ کا رزلٹ اگلے دو دنو ں میں آئیں گے واضح رہے گزشتہ ہفتے کشمیر ہزارہ بیکری کے بھٹی سے ایک شخص کی کورونا وائرس مثبت آنے پر بیکری کے ایک درجن سے زائد ملازمین کو قرنطینہ منتقل کردئے گئے تھے، بیکری اور بھٹی سے کورونا کے مشتبہ مریضوں کے برآمدگی کے بعد ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد کے حکم پر تمام تنورچیوں، ہوٹل ورکرز، بیکری کے بھٹیوں کے ملازمین کا کورونا وائرس ٹیسٹ لینے کا حکم دیا تھا جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر فوکل پرسن برائے کورنا وائرس تحصیل آفس فرسٹ کلاس مجسٹریٹ سید غیب علی شاہ کی نگرانی میں تحصیل آفس میں 60 نان بائیوں کا سوموا ر کے روز ٹیسٹ لیے گئے جو کہ اگلے دونوں میں مثبت یا منفی رزلٹ ملیں گے مثبت آنے پر مریضوں کو آئیسو لیشن منتقل کردئے جائیں گے جبکہ منفی آنے پر تنورچیوں (نان بائیوں) کو کام کرنے اجازت دی جائے گی اور آج کے ٹیسٹ اس سلسلے کی کڑی ہے اور یہ ٹیسٹ کا سلسلہ جاری رہے

گلگت (سجاد سے )چیئرمین پرائس کنٹرو ل کمیٹی گلگت کیپٹن(ر) اسامہ مجید چیمہ نے رمضان المبارک کیلئے نئے سبزی پھل فروٹس، اشیاء خوردہ نوش، گوشت اور ایل پی جی سلنڈروں کی نظر ثانی شدہ خوردہ نرخنامہ رمضان سے قبل جاری کردیا، مقررکردہ نرخوں سے زائد وصولیوں پر سخت ایکشن لیاجارہا ہے رمضان المبارک میں زائد منافع خوری ک ہرگز اجازت نہیں ہے ، یہ باتیں انہوں نے سوموار کے روز تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر خالد انور،چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ، میٹ انسپکٹرڈاکٹر مشتاق عالم، فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی، میونسپل مجسٹریٹ محمد عباس، ذوالفقار علی، چراغ  الدین،سمیت دیگر آفیشلز پرمشتمل ایک اہم اجلاس کے موقع ہدایات دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ شہر میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے میونسپل مجسٹریٹ، فوڈ انسپکٹر، میٹ انسپکٹر سمیت سیکٹر مجسٹریٹس مارکیٹوں، بازار اور دکانداروں پر نظر رکھیں، عوامی شکایات پر فوری کاروائی کریں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں خود ساختہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے تاجروں، دکانداروں کو نہیں بخشوں گا واضح رہے اسسٹنٹ کمشنر، چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے ایل پی جی کے نئے نرخنامے جاری کردئے، جس کیمطابق 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت1600سے 1650روپے، 15 کلوگرام  2030 سے  2100، گوشت بڑا 350، چھوٹا گوشت 700 روپے مقرر کردئے، جبکہ آلو فی کلو تھوک 60، پرچون 70روپے،گاجر،فی کلو 40 جبکہ تھوک 50 روپے مقرر کردئے گئے ہیں اسکے علاوہ پیاز، 60سے 70 ٹماٹر، 40 تا 60 روپے،شملہ مرچ 80 سے 100 روپے، بھنڈی 120 سے 140 روپے،بند گوبھی 120 سے 140 روپے، پھول گوبی 40 سے 50 روپے مقرر کردئے گئے ہیں اسکے علاوہ فروٹس کیلا درجہ اول 105 سے 120 روپے درجن، درجہ دوئم 50 سے60 روپے درجن،کینو 130 سے150روپے درجن، تربوزہ  60سے70روپے اور خوبوزہ 80 سے 100 روپے کلو مقرر کردیا گیا ہے اور مقررہ ریٹس پر مشتمل فہرست تمام دکانداروں کو تقسیم کردیا گیا ہے اور دکاندار حضرات اپنے دکان اور سبزی منڈی کے نمایاں جگہ پر چسپاں کرنے کے پابندہیں ترجمان نے کہا کہ مقررکردہ نرخوں سے زائد وصولیوں پر سخت کاروائی کی جائے گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹ لیا جائے گا لاک ڈاون کی وجہ سے مشکلات ہے امید ہے دکاندار اور تاجر حضرات موجودہ آزمائشی اور مشکل دور سے ناجائز فائدہ نہیں اٹھائیں گے

کراچی میں گلگت بلتستان کے باسی کرونا کے زد میں ہنز ہ کے پانچ افراد کا رپورٹ پوزٹیو آیا ہے

کراچی ۔ گلگت بلتستان کے باسیوں کے روزانہ پانچ سو افراد کا کوڈ 19 ٹسٹ ہوتا ہے رپورٹ لیٹ ملتا ہے کیونکہ سند ھ حکومت کے پاس 12سو ٹسٹ روزانہ کی سہولت ہے جس میں سے پانچ سو جی بی کے باسیوں کے کیس ہوتے ہیں تین دن بعد رپورٹ ملتا ہے ٹسٹ لینے کے بعد تمام افراد کو اپنے گھروں یا ہوسٹل بیجا جا تا ہے اگر کسی کو رپورٹ مثبت آٸیے تو ایک ساتھیوں کا بھی ٹسٹ کیا جا تا ہے سیمپل لینے کے بعد تین دن یا اس سے پہلے سے مشتبہ افراد کے سوشل ڈسٹینس نہ ہونے کی وجہ سے مزید پھیلتا جا تا ہے اب تک جی بی کے دو درجن سے زیادہ افراد کے ٹسٹ رپورٹس آچکے ہیں ہنزہ کے پانچ افراد کا رپورٹ مثبت آچکا ہے ۔لاک ڈاون کی وجہ سے جی بی کے بہت سارے نوجون بے روزگار ہونے کی وجہ سے واپس آنا چاہتے ہیں ٹسٹ کی سہولت انتہا ٸی کم ہونے کی وجہ سے مسلہ گمبیر ہوتا جا رہا ہے ۔ ہنزہ کے فوکل پر سن نوشاد نے ہنزہ ٹی وی سے بزریعہ موباٸل بات کرتے ہوٸے بتا یا کہ وزیر اعلی کے میڈیا کوآرڈینٹر رشید ارشد اور سکیرٹری ایکساٸیز جو کہ آج کل کراچی میں جی بی کے باسیوں کی مومنٹ کی نگرانی کر رہے ہیں ان کو ان گمبیر حالات سے آگا ہ کیا ہے ۔

پیر، 27 اپریل، 2020

نو ٹرک آلو سمت غیر مقامی افراد پهنڈر پہنچے .. کرونا کلیر ٹسٹ رپورٹ ساته لیکر آئے ہیں

لاک ڈاؤن کے باوجود پھنڈر میں آلو کاشت کرنے والے ٹھیکیدار پہنچ گئے ہیں۔مقامی لوگوں کو دوکانیں کھولنے کی اجازت نہیں جبکہ غیر مقامی افراد نو ٹرک آلو بھی پھنڈر پہنچا چکے ہیں۔
پھنڈر کے عمائدین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ لوگوں سے مشاورت کیے بغیر اجازت دی ہے جو کہ لاک ڈاؤن اور اپنے بنائے ہوئے ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
اس سلسلے نوجوان صحافی فدا علی غذری سمیت دیگر ڈی سی غذر سے ملاقات کرکے صورتحال سے آگاہ کرچکے تھے فدا علی غذری کے مطابق ڈی سی غذر اس بات کی تحقیقات کرنے کا وعدہ کیا تھا کہ لاک ڈاؤن کے باوجود 9 ٹرک آلو پھنڈر کس طرح پہنچا دئیے گئے۔
ہمارے ذرائع کے مطابق  آلو لے جانے والے افراد انتظامیہ سے جھوٹ بولے تھے کہ ان میں سبزیاں موجود ہے۔

اس سلسلے میں پھنڈر کے عمائدین اور عوام گلوغ میں جمع ہو رہے ہیں اگر پھر بھی ان ٹھیکیداروں کو اجازات دینی ہے تو ٹھیکیدار حضرات مزدور باہر سے نہیں لائیں گے جو لوگ ان کو زمین دے رہے ہیں وہ ہی کام کی نگرانی کرینگے اور مقامی لوگ ہی مزدور ہونگے۔
 ذرائع کے مطابق ٹھیکیداروں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے بھی رابطہ کرچکے تھے اور وزیر اعلیٰ نے ان کو جواب دیا تھا کہ جب تک مقامی لوگ راضی نہیں ہوتے ہیں اجازات نہیں دے سکتے ہیں۔
نوجوان صحافی فدا علی غذری کا کہنا ہے کہ اس وقت تحصیلدار کال بھی اٹینڈ نہیں کر رہا ہے کال کرنے پہ فدا علی غذری کو تحصیل پھنڈر نے مسیج کیا ہے کہ "ڈی سی غذر نے ان بندوں کو اجازات دے دی ہے".
اس تحریر کی وساطت سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے مطالبہ ہے کہ لاک ڈاؤن کے باوجود اتنے بڑے پیمانے پہ آلو پھنڈر پہنچانے اور انتظامیہ کی غفلت کا نوٹس لیا جائے غیر مقامی افراد کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جائے تاکہ اس وبا سے ضلع غذر کو محفوظ رکھا جاسکیں۔
عنایت ابدالی

جمعہ، 24 اپریل، 2020

کرونا وائرس سے بچاو کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں عوا م سے تعاون کی اپیل ڈی سی گلگت نوید احمد

بیورو تپورٹ)ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کے قیادت میں کورونا وائرس کے روک تھام کیلئے اقدامات جاری ہیں وائرس سے نجات کیلئے عوام کو ضلعی نتظامیہ بلدیہ عظمیٰ و دیگرسرکاری اداروں کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا محکمہ صحت کیجانب سے جاری ضابطہ اخلاق پر
عملدر آمد ہی وائرس سے محفوظ رکھ سکتا ہے، تاجر حضرات،13  نکاتی ایس او پی پر عملدرآمد کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم کورونا وائرس پر قابو نہ پائیں، دکاندار حضرات فیس ماسک اور سوشل ڈ سٹنس کو یقینی بناکر ہی عوام کو ضروریہ اشیاء کی فراہمی کریں تاکہ کورونا وائس کے خطرات سے دور رہ سکیں، کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کا مشترکہ آگاہی ریلی کا مقصد ہی عوام کو کورونا وائرس تدارک اور اسکے خطرات سے آگا ہ کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے جمعہ کے روز ضلعی انتظامیہ، بلدیہ عظمیٰ گلگت، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی، جی بی آرایس پی،  انجمن تاجران جی بی،اور سماجی تنظیم مائی ہیلپنگ ہینڈ فاونڈیشن کے مشترکہ کورناوائرس آگاہی مہم کے موقع پر مختلف دکانداروں اور سماجی راہنماوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، بعد ازاں انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن گلگت کے مشترکہ کورونا وائرس تدارک کیلئے آگاہی مہم ریلی ممدومعاون ثابت ہوسکتی ہے چونکہ باشعور عوام اور شہریوں کیجانب سے کورونا وائرس کے روک تھام کیلئے تعاون مثالی ہے علاوہ ازیں ایڈ منسٹریٹر میونسپل کاپروریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ، تاجروں اور سماجی تنظیموں کی جانب سے ریلی کا مقصد عوام اور تاجروں کو آگاہی دینا ہے انہوں نے کہاکہ احتیاطی تدابیر جن میں ہاتھ دھونا، زندگی سے ہاتھ دھونے سے بہتر ہے کا نعرہ ہم سب کیلئے ایک ضامن ثابت ہوسکتا ہے، نوول کورونا وائر س سے احتیاطی تدابیر کے ذریعے 100 فیصد تحفظ ممکن ہے، عوام کو چاہیے کہ دفتر،سکول اور پرہجوم مقامات میں ہرگز نہ جائیں، آپس میں گلے ملنے، ہاتھ ملانے،سے اجتناب کریں، اپنے ہاتھوں کو صابن سے کم ازکم بیس سکینڈ تک دھوئیں، کھانستے اور چھینکتے وقت منہ کو ہاتھ کے بجائے رومال، ٹشو، یا اپنے بازو کے کپڑے سے ڈھانپیں،متاثرہ ممالک سے آنے والے مشتبہ مسافروں سے 14 ایام تک میل جول سے اجتناب بھرتیں، ان ہی ہدایات پر عملدرآمد سے ہم سب کورونا وائرس کے تدارک میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ریلی کے دوران مائی ہیلپنگ ہینڈ فاونڈیشن کے رضا کاروں نے جی بی آر ایس پی کے جانب سے روڈ کے دونوں اطراف اور گاڑیوں پر جراثیم کش سپرے بھی کیا گیا، اس موقع پر شہریوں، مسافروں اور گاڑی مالکان کو کمشنر گلگت ڈیژن کی جانب سے کورونا وائرس کے تدارک کیلئے معلوماتی لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔ترجمان نے واضح کیاکہ عوام کو رونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے انتظامیہ اور لوکل گورنمنٹ ادارے باالخصوص بلدیہ عظمیٰ گلگت ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کی قیادت میں اپنا موثر کردار جاری رکھے0

پاک فو ج کے تعلقات عامہ کے مطابق گلگت بلتستان میں 607 اور گلگت بلتستان حکومت کے مطابق 307 کروانا کیس معاجرہ کیا ہے

گلگت . پا ک فوج کے تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں 607 افراد کرو ا وائرس سے متا ثر ہوئے پاک فوج اور حکومت کے بہتریں ا تظامات کے باعث حالات قابو میں ہیں جبکہ گلگت بلتستان محکمہ صحت نے 307 افراد کا کہا ہے کہ کرونا کا شکار ہوئے تهے آج کے سات نئے کیس ملا کر . آج ایک مریض کو فارغ کیا گیا یو ں ایکٹیو کیس 91 ہیں محکمہ صحت کے مطا بق . کچه دنوں سے کہا جا رہا تها کہ کشمیر ہزارہ بکری اور سٹی ہسپتال کے دو درج  سے زائد افراد کرونا کے شکار ہوئے ہیں مگر گلگت بلتستان حکومت نے ایک ساته اتنا فیگر نہیں بتا یا . عوام کو بتا چاہئے کہ 607افراد کرونا کے شکار ہوئے ہیں تاکہ عوام  اس وبا سے احتیاط کریں

گلگت . کرونا سے نجات کے بر پور اقدامات کیے جارہے ہیں تاجر اور عوام سے تعاون کی اپیل . ڈی سی گلگت نوید احمد


گلگت (بیورو رپورٹ)ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کے قیادت میں کورونا وائرس کے روک تھام کیلئے اقدامات جاری ہیں وائرس سے نجات کیلئے عوام کو ضلعی نتظامیہ بلدیہ عظمیٰ و دیگرسرکاری اداروں کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا محکمہ صحت کیجانب سے جاری ضابطہ اخلاق پر عملدر آمد ہی وائرس سے محفوظ رکھ سکتا ہے، تاجر حضرات،13  نکاتی ایس او یپی پر عملدرآمد کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم کورونا وائرس پر قابو نہ پائیں، دکاندار حضرات فیس ماسک اور سوشل ڈ سٹنس کو یقینی بناکر ہی عوام کو ضروریہ اشیاء کی فراہمی کریں تاکہ کورونا وائس کے خطرات سے دور رہ سکیں، کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کا مشترکہ آگاہی ریلی کا مقصد ہی عوام کو کورونا وائرس تدارک اور اسکے خطرات سے آگا ہ کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے جمعہ کے روز ضلعی انتظامیہ، بلدیہ عظمیٰ گلگت، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی، جی بی آرایس پی،  انجمن تاجران جی بی،اور سماجی تنظیم مائی ہیلپنگ ہینڈ فاونڈیشن کے مشترکہ کورناوائرس آگاہی مہم کے موقع پر مختلف دکانداروں اور سماجی راہنماوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، بعد ازاں انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن گلگت کے مشترکہ کورونا وائرس تدارک کیلئے آگاہی مہم ریلی ممدومعاون ثابت ہوسکتی ہے چونکہ باشعور عوام اور شہریوں کیجانب سے کورونا وائرس کے روک تھام کیلئے تعاون مثالی ہے علاوہ ازیں ایڈ منسٹریٹر میونسپل کاپروریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ، تاجروں اور سماجی تنظیموں کی جانب سے ریلی کا مقصد عوام اور تاجروں کو آگاہی دینا ہے انہوں نے کہاکہ احتیاطی تدابیر جن میں ہاتھ دھونا، زندگی سے ہاتھ دھونے سے بہتر ہے کا نعرہ ہم سب کیلئے ایک ضامن ثابت ہوسکتا ہے، نوول کورونا وائر س سے احتیاطی تدابیر کے ذریعے 100 فیصد تحفظ ممکن ہے، عوام کو چاہیے کہ دفتر،سکول اور پرہجوم مقامات میں ہرگز نہ جائیں، آپس میں گلے ملنے، ہاتھ ملانے،سے اجتناب کریں، اپنے ہاتھوں کو صابن سے کم ازکم بیس سکینڈ تک دھوئیں، کھانستے اور چھینکتے وقت منہ کو ہاتھ کے بجائے رومال، ٹشو، یا اپنے بازو کے کپڑے سے ڈھانپیں،متاثرہ ممالک سے آنے والے مشتبہ مسافروں سے 14 ایام تک میل جول سے اجتناب بھرتیں، ان ہی ہدایات پر عملدرآمد سے ہم سب کورونا وائرس کے تدارک میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ریلی کے دوران مائی ہیلپنگ ہینڈ فاونڈیشن کے رضا کاروں نے جی بی آر ایس پی کے جانب سے روڈ کے دونوں اطراف اور گاڑیوں پر جراثیم کش سپرے بھی کیا گیا، اس موقع پر شہریوں، مسافروں اور گاڑی مالکان کو کمشنر گلگت ڈیژن کی جانب سے کورونا وائرس کے تدارک کیلئے معلوماتی لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔ترجمان نے واضح کیاکہ عوام کو رونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے انتظامیہ اور لوکل گورنمنٹ ادارے باالخصوص بلدیہ عظمیٰ گلگت ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کی قیادت میں اپنا موثر کردار جاری رکھے .

ہنزہ ٹی وی کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور بلاک فالو کریں اور باخبر رہیے


احساس کفالت پروگرام میں پیس کس کس کو ملنا باقی ہے تفصیل ضرو ر پڑهیے

احساس/BISP پروگرام! جن لوگوں کو یہ میسج موصول ہوا تھا کہ *آپ ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں.* تو آپ نے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرنا تھا لیکن اسکی آخری تاریخ 19 اپریل گزر چکی ہے اب جنکا میسج یہ موصول ہوا ے کہ آپ اہل ہیں. تو انکو 29 اپریل سے پہلے پہلے 12000 روپے کا میسج آ جائےگا جو کہ آپ نے میسج آنے کے کم سے کم 72 گھنٹے یا 4 دن بعد قریبی سنٹر سے پیسے لینے جانا ہے. اور جن حضرات کا یہ میسج آئے کہ آپکو جانچ پڑتال کے بعد مطلع کیا جائے گا۔ انکو 29 اپریل تک اگر وه اہل ہوئے تو انکو بھی میسج کے ذریعے مطلع کیا جائے گا. وه افراد جنکے پیسوں کا میسج آیا ہو اور جسکے نام پر آیا ہو وه مرحوم ہو تو وه مرحوم کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ نادرا آفس کھلنے کے بعد اس میں جمع کروائیں۔ اس رقم کو مرحوم کی بیوی/خاوند،بیٹا/بیٹی کے نام پر ٹرانسفر ہو جائےگی۔ وه افراد جنکے فینگرز میچ نہیں ہورہے وه ایک دو دن کے بعد صفائی کرنے کے بعد دوباره کوشش کر سکتے ہیں۔ اگر پھر بھی میچ نہ ہوں تو انکو نادرا آفس کھلنے کے بعد وہاں سے ویری فائی کروانے پڑیں گے۔ یا پھر انکو لاک ڈاؤن کے ختم ہونے تک انتظار کرنا پڑے گا. BISP والے اے ٹی ایم انکو الاٹ کریں گے. احساس امداد کے تحت تمام مرد حضرات کو صرف 12000 روپے ہی ملیں گے. اور خواتین 100 میں سے 5 یا 6 ایسی خواتین ہوتی ہیں جنکے 12000 کی بجائے 21000 روپے آتے ہیں۔ آپکا حق کوئی نہیں کھا سکتا۔ اور جو کھائے گا سٹیٹمنٹ کے ذریعے پکڑا جائےگا۔

اسلام آباد . حکومت کا ریاست کے چوتهے ستوں کی بنیاد کهوکهلا کرنے کی کوشش کی قلم قبیلے کی جانب سے مزمت

پاکستان کےتمام معززاورقابل احترام صحافی برادری کواپیل ہے جیسا کہ آپ سب کو علم ہے کہ ملک میں عرصہ درازسے صحافی برادری کے ساتھ حکومت اور سرکاری مشینری نےجو غیرمہذبانہ رویش روا رکھا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں اَب مذید یہ رویش ناقابل برداشت ہے صحافیوں کی قتل ۔اغواٸیگی پرتشدد۔ اوربے جاالزامات میں گرفتاریاں اوردیگر من گھڑت جیسے بےشمار وقوعے اورسانحے ہمارے سامنے ہے لیکن آفسوس کیساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ لاتعداد تنظیموں کے باوجود صحافیوں کو اپنے پیشہ وارانہ سرگرمیوں میں سرکار کی طرف سے کٸی مصاٸب کاسامنا ہے اوراس کی بڑی وجہ ہمارے صحافتی برادری کے مابین نااتفاقی تعصب کاخمیازہ ہے جو صحافی برادری عرصہ دراز سے بھگت رہے ہیں جو صحافتی برادری کے لیے لمحہ فکریہ ہے حال ہی میں مردان پریس کلب کے صدر لطف اللہ لطف کیساتھ پولیس کی طرف سے جو نامناسب اور غیراخلاقی اقدامات اٹھاٸے گٸے وہ نہایت ہی قابل مذمت ہے صحافتی تنظمیں جب بھی کسی صحافی کیساتھ کو سانحہ رونما ہوتا ہے تو اختجاج اور مذمت کیاجاتا ہے لیکن اسکے روک تھام کے لیے کوٸی ٹھوس اور بھرپور اقدامات نہیں کیاجاتا جسکی وجہ سے ہاٸے روز صحافت کی تقدس کو پامال کیا جاتاہے اس ضمن میں مردان پریس کلب کی طرف سے ایف یو جے۔پشاور پریس کلب اور صدر وجنرل سیکرٹری خیبر یونین آف جرنلسٹ کو درخواست کی صورت میں یاداشت پیش کیا گیا جسمیں اسلام آباد سے جناب قمریوسفزٸی ۔۔بلوچستان سے ڈاکٹر تنظیم ہنگو ۔بنوں اور دیگر علاقاٸی پریس کلبز نے مذمتی بیانات جاری کٸے جسکے لیے مردان پریس کلب اورمردان کی صحافتی برادری بے حدمشکور وممنون ہے لیکن استدعا یہ ہے کہ ہمارے مذمت اوراختجاج کے باوجود محکمہ پولیس اپنی پولیس گردی جاری رکھے ہوٸیں ہیں جونہایت ہی تشویش کاباعث ہے لہذا اسکے لیے مردان کے صحافی افضل بٹ صاحب اورانکے تمام ٹیم کے علاوہ دیگر صحافتی تنظیموں سے توقع رکھتے ہیں کہ اس سلسلے میں ملکی سطح پر بھرپور اقدامات اٹھاٸے جاٸے تاکہ صحافی برادری کو اپنے پیشہ وارانہ سرگرمیوں کوجاری رکھنے میں کوٸی رکاوٹ حاٸل نہ ہو اور اُنہیں مکمل تحفظ فراہم ہو ایک بارپھر ہم اُن تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں ہمارے ساتھ بھرپور اور والہانہ یکجہتی کا اظہار کیاہے منجانب ۔۔۔۔مردان پریس کلب مردان

عنایت ابدالی کا وزیر اعلی گلگت بلتستان کے نام کهلا خط

گلگت-بلتستان کے وزیر اعلی کے نام کھلا خط اپریل 23, 2020 تحریر: عنائت ابدالی کرونا وائرس نے دنیا بھر میں جہاں خوف، بےروزگاری اور معاشی و سماجی عدم استحکام پیدا کی ہے وہاں ، مذاہب، عقیدوں ، لسانی،نسلی، طبقاتی اور جغرافیائی تعصبات کی بنیاد پر انسانوں کی تقسیم اور سرحدوں کو تہس نہس کرکے ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا ہے اور انہیں اس وبا ءکے خلاف متحد ہوکر لڑنے پر مجبور کیا ہے۔ کرونا وائرس کی وجہ سے گلگت بلتستان کافی متاثر ہوگیا ہے لیکن آپ کی حکومت کی محنت اور کاوشوں کی وجہ سے اس وقت گلگت بلتستان خطرے سے باہر ہے۔ میں یہاں جس مسئلے کی جانب آپ کی توجہ مبذول کروانا چاہتا ہوں وہ یہ کہ ضلع غذر یاسین کا ایک شخص کافی عرصے سے استور میں رہائش پذیر تھے چند دن پہلے استور میں اس کے ساتھ رہنے والے افراد کا کرونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا تھا جس میں ایک شخص کا رپورٹ مثبت آنے پہ اس کو قرنطینہ کیا گیا ہے۔ ہمارے ذرائع کے مطابق یاسین سے تعلق رکھنے والا اس شخص کا بھی ٹیسٹ کیا گیا تھا مگر آج تک ان کا رپورٹ نہیں آیا ہے ۔ وہ شخص یاسین واپس آچکے تھے جن کو ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ نے گلگت منتقل کرلیا ہے جبکہ اس کے خاندان کے افراد کو بھی از خود قرنطینہ کیا گیا ہے۔ یاسین کے ایک مقامی صحافی کے مطابق جس شخص کو یاسین سے گلگت منتقل کیا گیا ہے اس نے استور سے یاسین پہنچ کر محلے کے افراد کو جمع کرکے ایک دن اپنے گھر کے کاموں میں حصہ لیا ہے جس کے ساتھ محلے کے کچھ افراد بھی مدد کےلیے موجود تھے اور دوسرے دن اپنے دوسرے بھائی کے ساتھ کام کیا ہے جبکہ اس دوران گاؤں میں فوتگی کے جگہ پہ بھی موصوف موجود رہا ہے اس بات سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ موصوف اپنے خاندان،محلے والوں، رشتہ داروں ، دوستوں سمیت اپنے علاقے کے لوگوں سے ملتا رہا ہے۔ یہاں پہ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ آج تین،چار دنوں کے بعد بھی اس شخص کا ٹیسٹ رپورٹ نہیں دیا گیا ہے۔ اس بات کا ہم سب کو بخوبی اندازہ ہے کہ محکمئہ صحت کے اہلکار و دیگر افراد دن رات کام کرتے ہیں جن کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا اور ہم ان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں مگر یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ غذر ابھی تک کرونا سے فری ضلع تصور کیا جاتا ہے موجودہ شخص کے استور سے غذر آنے کے بعد یہاں کے لوگ کافی پریشان اور فکر مند ہیں۔ ایسا نہ ہو کہ اس کا ٹیسٹ رپورٹ مذید تاخیر کا شکار ہو اور کئی دن گزارنے کے بعد خدا نہ کریں کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ والے یہ اعلان کریں کہ اس میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اگر اس شخص میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تو یاسین سمیت غذر بھر میں حالات ابتر ہوسکتے ہیں کیونکہ وہ استور سے سفر کرکے یاسین پہنچ چکا ہے۔ وہاں سے یاسین تک وہ بہت سارے لوگوں سے مل چکا ہے۔ محکمہ صحت کے ذمہ داران کا کہنا ہے کافی نمونےموجود ہیں جن کا پروسیس ہونا باقی ہے۔ لیکن اس شخص کا نمونہ فوری طور پہ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اگر اس ایک شخص میں کرونا تشخیص ہوئی تو اس کے بعد غذر سے بہت زیادہ نمونے لینے ہونگے۔متعلقہ اداروں سے گزارش ہے کہ اس شخص کا ٹیسٹ رپورٹ فوری طور پر دیا جائے اس حوالے سے یاسین کے ایک مقامی صحافی معراج عباسی نے واٹس ایپ کے ایک گروپ میں محکمہ صحت کے فوکل پرسن ڈاکٹر شاہ زمان سے سوال پوچھا تھا کہ مذکورہ شخص کا استور میں رہائش کے دوران ان کے ساتھی کے اندر کورونا کی تصدیق ہونے پر اسے تنہائی میں رکھا گیا ہے ائسولیشن میں موجود اس کے ساتھی نے بتایا کہ استور میں اس کا اور اس کے ساتھی کا بھی نمونہ لیا گیا ہے ۔رپورٹ آنے سے پہلے مذکورہ شخص گھر آیا تھا اس لے قوی امکان ہے کہ اس میں کورونا موجود ہو۔ اس واقعہ نے بہت سے سوالات کھڑا کیے ہیں۔ یہاں قابل غور بات یہ ہے کہ استور میں کرونا وائرس ٹیسٹ ہونے کے بعد اس شخص کو سفر کرنے کی اجازت کس نے دی ؟ کیا استور میں ٹیسٹ لینے کے بعد ان افراد کو قرنطینہ نہیں کیا جاتا ہے؟ استور میں ٹیسٹ کیا تھا تو اس کے نتائج کہاں ہیں؟ کیا دیگر کرونا وائرس زدہ علاقوں سے آنے والے افراد کو غذر آنے پہ قرنطینہ نہیں کی جاتی ہے؟ اس تحریر کا مقصد کسی کی دل آزاری بالکل بھی نہیں ہے صرف اتنا کہنا مقصود ہے کہ معمولی غفلت کی وجہ سے ان علاقوں میں بھی کرونا وائرس پھیلنے کے امکانات موجود ہے جو ابھی تک کرونا کے وباء سے محفوظ سمجھے جاتے ہیں ہے۔ اس تحریر کی وساطت سے وزیر اعلیٰ, سیکرٹری ہیلتھ، فوکل پرسن برائے انسداد کرونا وائرس و دیگر متعلقہ اداروں اور افراد سے گزارش ہے کہ پہلی فرصت میں یاسین سے تعلق رکھنے والا اس شخص کا رپورٹ مرتب کرکے نتائج سے فوری آگاہ کریں ۔ اگر وہ متاثر ہوگیا ہے تو اس کو قرنطینہ کرکے ضلع غذر میں ایمرجنسی نافذ کرکے وسی پیمانے پر لوگوں کا ٹیسٹ ہونا چاہئے۔ اگر وہ شخص کرونا سے متاثر نہیں ہو تو یہ خوشی کی بات ہوگی اس لیے علاقے کے لوگوں کی پریشانی کو کم کرنے اور فوری طور پر اس معاملے کو دیکھنے کی ضرورت ہے اگر جنگی بنیادوں پہ اس کا ٹیسٹ رزلٹ دی جائے تو ضلع غذر بالخصوص یاسین کے عوام پریشانی سے نجات حاصل کرینگے۔ یہاں اس بات سے آگاہ ہونا بھی لازمی ہے کہ گلگت بلتستان میں محکمہ ہیلتھ کے افسران، ورکرز اور دیگر اداروں کی شب و روز محنت کی وجہ سے یہاں کرونا وائرس سے متاثرہ لوگ تندرست ہوکر گھروں کو جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہاں کے عوام مطمئن ہے۔ اس فضا کو قائم رکھنے کےلیے ٹیسٹ کی رفتار میں تیزی لانے کی ضرورت ہے کیونکہ زیادہ ٹیسٹ ہونگے تو پھر ہم اس نتیجہ پر پہنچ سکتے ہیں کہ اس وائرس سے کتنے لوگ متاثر ہیں جب تک ٹیسٹ کا عمل زیادہ تیز نہیں کرینگے تو اس وبا سے چھٹکارا ناممکن نہیں مشکل ضرور لگتا ہے۔ آخر میں گلگت بلتستان بھر کے عوام سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے پرہیز کیجے گا۔ حکومت کی جانب سے دیئے گئے کرونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقین بنائیں۔اپنے اور دیگر کی حفاظت کےلیے حفاظتی انتظامات کرکے روزمرہ کے ضروری معاملات کےلیے گھروں سے نکلے غیر ضروری طور پہ گھروں سے نکلنے سے پرہیز کریں۔ عنائیت ابدالی سیاسی و سماجی کارکن اور گلگت بلتستان میں ہائی ایشیاء میڈیا گروپ کے بیور چیف ہیں .

گلگت . 11 کرونا کے مریض صحت یاب اور دس افراد کا کرونا نے شکار کیا .کرونا وائرس کو پہچانو .. بازاروں میں رش دیکه کر لگتا ہے . جان بوجه کر کرونا سے ٹکر لی جا رہی ہے

11 افراد نے کرونا کو شکست دی تو دس افراد کو کرونا نے شکار کیا یوں اب تک گلگت بلتستان میں کرونا تین سو افراد کو اپنا اثر دیکها یا 211افراد نے اس ڈٹ کر مقابلہ کیا اور کروبا سے جان چهوڑایا تین افرد نے جام شہادت نوش کی . اور 86افراد زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں . مگر گلگت بلتستان کے باسی اس وبا کو معمولی سمجهنے کی غلطی کر رہے ہیں جیسے ہی لاک ڈاون فری وقت شروع ہوتا ہے بازارون کی طرف دوڑ لگاتے ہیں . جبکہ کرونا آواروں کی تلاش میں ہوتا ہے . خدا را اس وبا کو پہچانو ... سخت سردی میں برف جمی پانی میں تیرتے رہو تو یقینا نمونیا ہوگا اسی طرح ایسے ماحو ل میں گهر سے باہر جانا کرونا وائرس کو خود ہی گلے میں پهسانے کے مترادف ہے . جیسے کے وزاعت بہبود آبادی والے کہتے تهے اولاد میں وقفہ لازمی ہے ٹرک کے پیچهے لکها ہوتا ہے فاصلہ رکه کر چلو اب ایک انسان سے دوسرے انسان کے درمیان بهی فاصلہ لازمی ہه سوشل ڈیسٹنس لازم ہے میری عوام سے اپیل ہے کہ ہدایات پر عمل کریں خود کو اپنوں کو کرونا وائرس سے محفوظ رکهے زندگی اللہ کی بڑی نعمت ہے اس کی قدر کریں

استور . نگر اینٹی کرونا ٹاسک فورس کے اراکین کا استور کا دورہ متاثر کو میڈیکل اور دیگر اشیاء ضروریہ کا ہدیہ پیش

استور (نمائندہ خصوصی) نگر اینٹی کورونا ٹاسک فورس کے اراکین استور میں بڑھتی ہوئ کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر عوام کی حوصلہ افزائی اور ادویات کا عطیہ پیش کرنے استور پہنچ گئے، اس موقع پر نگر اینٹی کورونا ٹاسک فورس کے اراکین نے استور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں عمائدین علاقہ، شعبہ صیحت کے زمہ داران، ضلعی انتظامیہ کے زمہ داران سے ملاقاتیں کیں، علاقہ گودئ کے اکابرین سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ عباس وزیری نے کہا کہ ضلع نگر کے عوام نے جس حوصلے سے اس کورونا وبا کو شکست دی ہے اسی طرح استور کے عوام نے بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے بہت جلد اس علاقے کو بھی اس وبا سے پاک کرنا ہے اس موقع پر سابق نگران وزیر بلدیات زوار کلب علی کا کہنا تھا کہ علاقے میں اساتذہ آگاہی مہم میں حصہ لیں علاقے کے تمام طالب علموں کو احتیاطی تدابیر کا درس دیں تاکہ عوام اس وبا کے اثرات سے بخوبی آگاہ ہوں، علاقہ عمائدین نے نگر سے آنے والے افراد کا شاندار الفاظ میں شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کا آنا ہمارے لیئے باعث اطمینان ہے اور اتحاد بین المسلمین کا عملی نمونہ ہے، NACTF کے اراکین نے استور کے علماء کرام علامہ حفاظت علی، سید حسنین کے علاوہ ڈی سی استور عظیم اللہ سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ علاقے کو وبا سے پاک رکھنے کے لیئے کسی بھی قسم کے تعاون کے لیئے تیار ہیں ۔ نگر اینٹی کورونا ٹاسک فورس کے اراکین نے حال ہی میں ضلع نگر میں کورونا وائرس کی تشویش صورتحال کے موقع پر ڈیوٹی انجام دینے والے ڈاکٹر رازق سے بھی ملاقات کی اور علاقے میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیئے ان کی خدمات کو سراہا اس موقع پر NACTC کے زمہ داران نے ادویات، میڈیکل کٹس، ماسک، سینیٹائزر کا عطیہ بھی پیش کیا، ٹاسک فورس کے زمہ داران استور دشکن کے مقام پر راشن تقسیم کے سلسلے میں آنے والی جماعت اسلامی کے زمہ داران سے ملاقات کی اس مشکل وقت میں مولانا عبدالسمیع اور جماعت اسلامی کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور موقع پر موجود دشکن کے عوام کو ماسک اور سینیٹائزر فراہم کیئے ۔استور دورہ کرنے والے اراکین میں، عباس وزیری، زوار کلب علی، ایران علی، نوید نگری، ناصر حسین، اور شاہد حسین شامل تھے

گلگت . تین ماہ کے ہوائی فائرینگ اسلحہ نمائش پر دفعہ 144نافظ جبکہ سرکار تعمیرات کے علاوہ تعمیراتی کام پر بهی پابندی آئید . سب ڈویذنل مجسٹرٹ و اسسٹنٹ کمشنر گلگت اسامہ مجید چیمہ

گلگت (پ ر) اسسٹنٹ کمشنر / سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے میونسپل حدود میں اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ، کریکرز کی خریدوفروخت،، تعلیمی، دینی اور پبلک مقامات پر سوفٹ ڈرنک کی خریدو فروخت،خالصہ سرکار اراضی پر تعمیرات،دریا سے ریت، بجری، پتھر، ہنزل، ہرپون،پہاڑ سے بلاسٹنگ کے کرکے بجری اور پتھر بنانے پر دفعہ 144 سیکشنppc CrCP188کے تحت 90 دن تک پابندی عائد کردی پابندی کا مقصد علاقے میں نقص امن کے خدشہ کے تحت لگادی گئی ہے اور اس پابندی کا اطلا ق جمعرات کے روز سے نافذ العمل ہوچکا ہے تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر، سب ڈویژنل مجسٹریٹ اینڈ ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے عوام کے فلاح و بہبود،علاقے میں نقص امن کے خدشہ کے پیش نظر آتشی اسلحہ کی نمائش، ہوائی فارئرنگ، کریکرز پھوٹنے اور خریدو فرووخت، تعلیمی، دینی اور پبلک مقامات پر سوفٹ ڈرنک کی خریدو فروخت، خالصہ سرکار اراضی پر تعمیرات،دریا سے ریت، بجری، پتھر، ہنزل، ہرپون،پہاڑ سے بلاسٹنگ کے کرکے بجری اور پتھر بنانے پر دفعہ 144 کے تحت 90 دن تک پابندی عائد کردی پابندی کا مقصد علاقے میں نقص امن کے خدشہ کے تحت لگادی گئی ہے اسکے علاوہ کلمہ چوک سے بے نظیر چوک تک، صبح 8بجے سے شام 5بجے تک ٹریکٹروں کو شہر میں داخلے پرپابندی عائد ہوگی پابندی کا مقصد ٹریفک مسائل پر قابو پانا ہے ترجمان کے مطابق خالصہ سر کار اراضی پر سرکاری منصوبوں کے علاوہ کسی منصوبے پر تعمیرات کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ میونسپل حدود میں اسلحہ لیکر گھومنا، اور آتش گیر مواد کی خریدو فروخت پر پابندی عائد ہوگی پابندی کا مقصد علاقے میں امن آمان کے قیام کیلئے ماحول سازگار بنانا ہے تاکہ غیر قانونی اقدامات سے کوئی بھی شخص غلط فائدہ نہ اٹھا سکے، اسکے علاوہ دریا کنارے سے پتھر، بجری، ریت اٹھانے پر سخت پابندی عائد ہوگی اور خومر، نگرل، برمس، ہرپون داس، ہنزل سائٹ کے پہاڑو ں سے بلاسٹنگ کے ذریعے پتھر اور بجری بنانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے اس لئے عوام کو ضلعی انتظامیہ کے جانب سے دفعہ 144کے تحت پابندی کا احترام کرنا ہوگا اور عملدرآمد میں کوئی رکاوٹیں کھڑی نہیں کریں گے یہ پابندی تین ماہ تک جاری رہے گی اور اسکے بعد پابندی میں توسیع دی جائے گی .

گلگت . وزیر اعلی گلگت بلتستان کی احکامات کی روشنی میں تمام ادارے چوکس ہیں شہر بهر میں جراثیم کش سپرے اور صفائی کا کام جاری ہے سیکرٹری لوکل کونسل گلگت

گلگت (بیورو رپورٹ) گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ کے سیکریٹری حاجی ذوالفقار احمد نے کہاہے کہ کورونا وائرس کے پھیلا و روکنے کیلئے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کے قیادت میں تمام سرکاری اداروں کا کردار ناقابل فراموش اور قابل تعریف ہے اس سلسلے میں پورے صوبے میں وزیر اعلیٰ کے ہدایات پر ضلعی انتظامیہ اور گلگت بلتستان رورل ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے ساتھ ملکر تمام اضلاع میں جراثیم کش سپرے جاری ہے جسکا مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں اس کے علاوہ ویسٹ منیجمنٹ کے اہلکار قرنطینہ اور آئیسو لیشن سینٹروں کی صفائی ستھرائی کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں اس کے علاوہ شہر، کمرشل مارکیٹوں، اور رہائشی علاقوں میں بھی صفائی کے بعد جمع ہونے والا ویسٹ اٹھارہے ہیں سیکریٹری جی بی لوکل کونسل بورڈ نے عوام النا س بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ معاشرہ اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے اس لئے حکومت کے جانب سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور گلگت بلتستان کو تمام بیماریوں سے محفوظ بنانے کیلئے اپنی زمہ داری احسن انداز میں نبھائیں تاکہ علاقہ موجودہ آزمائشی دور سے کامیابی کے ساتھ نکل سکے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ وہ کورونا وائرس جنگ میں کامیابی کیلئے احتیاط سے کام لیں مقامی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کریں، سیکریٹری نے کہا کہ گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ تمام ضلعی اور میونسپل کونسلیں ضلعی اور میونسپل ایڈ منسٹریٹروں کے شانہ بشانہ عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں، انشاء اللہ عوام کے مثبت تعاون سے کورونا وائرس جنگ میں ضرور کامیاب ہونگے

یکم رمضان 25 اپریل رویت هلال کمیٹی

کراچی . آج چاند نظر نہیں آیا پہلا رمضان 25 اپریل کو ہوگا نوٹیکیشن جاری جبک سوشل میڈیا میں کل سے روزے رکهنے کی خبر گردش میں ہے

جمعرات، 23 اپریل، 2020

کچه دن پہلے کیس کم ہو رہے تهے اب بڑهتے ہی جا رہے ہیں لاک ڈاون میں نرمی سے مزید خطرہ بڑه گیا گهروں میں رہنے کو ترجعی دو

گلگت . نیے کیس 7 جبکہ ریکوری 3 کل کے 82 ایکٹیو کیس 86 دو افراد دیا مر اور ایک کیس نگر کا ڑیسچارج کیا گیا

پاکستان . دنیا بهر سے کرونا صورت حال انتہائی تشوش ناک

کوروناوائرس/عالمی صورتحال دنیابھرمیں کوروناوائرس سے26لاکھ33ہزار64سےزائدافرادمتاثر دنیابھرمیں کوروناوائرس سے1لاکھ83ہزار882افرادہلاک دنیابھرمیں کوروناسےمتاثرہ7لاکھ17ہزار220سےزائدافرادصحت یاب واشنگٹن:امریکامیں کوروناوائرس سے8لاکھ46ہزار692افرادمتاثر واشنگٹن:امریکامیں کوروناوائرس سےہلاکتوں کی تعداد47ہزار547 روم:اٹلی میں کوروناوائرس سےاموات کی تعداد25ہزار85ہوگئی میڈرڈ:اسپین میں کوروناوائرس سےہلاک افرادکی تعداد21ہزار717 پیرس:فرانس میں کوروناوائرس سےاموات کی تعداد21ہزار340ہوگئی لندن:برطانیہ میں کورونا وائرس سے18ہزار100افرادہلاک تہران:ایران میں کوروناوائرس سےاموات کی تعداد5ہزار391 بیجنگ:چین میں کوروناوائرس سےاموات کی تعداد4ہزار632 نیدرلینڈزمیں کوروناسے4054،جرمنی5250،بیلجیم میں6262ہلاکتیں سوئٹزرلینڈ1509،ترکی2376،سویڈن1937،برازیل میں2906ہلاکتیں کینیڈامیں1966 پرتگال میں785،انڈونیشیامیں 635افرادہلاک بھارت میں کوروناسے652،جنوبی کوریا238،آسٹریامیں510ہلاکتیں ڈنمارک384،فلپائن446،الجیریا402،ایکواڈور537،رومانیہ میں524ہلاکتیں آئرلینڈمیں769،عراق83،جاپان میں281،ڈومینیکن ریپبلک میں260ہلاکتیں مصرمیں276،یونان121،یوکرین174،ملائیشیامیں93ہلاکتیں ناروےمیں187،چیک ریپبلک208،پرو530،لکسمبرگ80،ارجنٹینامیں152ہلاکتیں سربیامیں134،پولینڈ426،پاناما141،مراکش149،میسکسیکومیں857ہلاکتیں روس میں کوروناسے513،ہنگری225،چلی میں160ہلاکتیں سعودی عرب میں114،البانیہ27،سلوینا79،لبنان22،فن لینڈمیں149ہلاکتیں انڈورامیں37،کولمبیا206،اسرائیل189،آسٹریلیامیں74ہلاکتیں تھائی لینڈمیں کوروناوائرس سے49،بوسنیا53ہلاکتیں،یواےای52ہلاکتیں upd

انسداد کرونا کا ویکسین پاکستان میں تیار ہوگا چین نے پاکستان میں ویکسین کی تیاری کا ہاں میں جواب دی

اسلام آباد .( بیورو رپورٹ ) چین نے انسداد کرو نا ویکسین تیا ر کر لیا . چینہ نیشنل فارمیسی گروپ( سینو فارمسی ) نے ویکسین تیا ر کر لیا ہے پاکستان کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلته کے ایگزیکٹیو ڈائرئکڑ میجر جرنل پروفیسر عامر اکرام کے میل کے جواب میں ددنوں ملکوں کے اشتراک سے ویکسین کی تیاری پر رزامندی ظاہر کی اور یو ں پاکستان دنیا کے چند ممالک کی صف میں کهڑا ہوگا جس نے اس وبا کا ویکسین تیا ر کیا

نگر . اینٹی کورونا ٹاسک فور کا قرطینہ سمت دیگر علاقوں میں راشن کا تقسیم

نگر (بیورورپورٹ) اینٹی کرونا ٹاسک فورس نگر علامہ شیخ عباس وزیر کی قیادت میں ڈاکٹر محمد حسین نگری معروف کاروباری شخصیت و نائب صدر وفاق ہائے ایوان تجارت محمد علی قائد .سماجی شخصیت و ایدھی نگر شیرزاد علی زک سمیت دیگر اہم شخصیات نے نگر ٹوکورکوٹ و دیگر علاقوں میں قرنطینہ سینٹرز کا دورہ کیا اور مستحقین میں راشن تقسیم کرنے سمیت دیگر ایشوز کو حل کرنے کے لئے لوگوں سے تجاویز شیئر کیں .اس سے قبل ان تمام افراد نے ڈی ایچ کیو نگر سکندرآباد ہسپتال میں ڈی ایچ او نگر نزہت اور ایم ایس ہسپتال سے بھی ملاقات کر کے ان پر زور دیا کہ نگر کی ایک لاکھ آبادی کو صحت کی سہولیات کین فراہمی میں کردار ادا کریں .اور کرونا لعنت سے جلد نگر کو پاک کرنے میں ہم تمھارے ساتھ ہیں.

گلگت . چیری کے ٹهیکدار اور زمیندار لاک ڈاون سے متاثر ہو رہے ہیں ان کے لیے حکومت پکیج رکهے

گلگت(بیورورپورٹ)چیری ٹریڈرز نگر کے صدر عابدین خان نے وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کرونا لاک ڑاون کی وجہ سےسینکڈوں بلکہ ہزاروں ٹھکدار بے روزگار ہوگئے ہیں اور کاروبار ٹھپ ہوگیا ہے ایسے میں حکومت ہمارے قرضے معاف کرکے دوبارہ قرضوں کا اجراء کرے تاکہ ہزاروں ٹھکداروں کا روزگار بحال ہوسکے.انہوں نے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ سبزی و دیگر اشیاء دیگر صوبوں سے منگوائی جاسکتی ہے تو گلگت بلتستان سے دیگر صوبوں کو چیری سپلائی کرنے بھی دیاجائے.

بدھ، 22 اپریل، 2020

کراچی . ہنزہ کے سٹوڈنٹس کا نیشنل اسٹیڈیم میں کرونا ٹسٹ ہوگا

کراچی . ہنزہ ٹی وی کی خبر پر ایکشن وزیر اعلی گلگت بلتستان کے میڈیا کو آرڈینٹر نے کراچی میں موجود ٹرانسپورٹ مومنٹ کے اراکین سے رابطہ کرا کر ہنزہ کے سٹوڈنٹس کا کرونا ٹسٹ کل کے مورخہ 23 اپریل کو رکهوادیا ہنزہ سے تعلق رکهنے والے سٹوڈنٹس نے کرونا ٹسٹ کرانے میں دشواری کے بارے میں ہنزہ ٹی وی پر خبر دی تهی . کل مورخہ 23 اپریل کو نیشنل اسٹڈیم میں ہنزہ سے تعلق رکهنے والے اسٹوڈنٹس کا کرونا ٹسٹ ہوگا ٹسٹ کے سپپلیز لینے کے بعد تمام سٹوڈنٹس اپنے جائے پناہ دوبارہ جائنگے . رپورٹ آنے کے بعد ان کو سفر کے بارے میں اعطلاع دی جائےگی . اگر کسی بهی قسم کا دشواری ہو تو ہنزہ ٹی وی سے رابطہ کرنا فوری طور پر آپ کے مسلے کو حکام تک پہچائیےگا . ہر خبر سے با خبر رہنے کے لیے https://hunzatv.blogspot.com/?m=1 فالو کریں

کراچی ہنزہ سے تعلق رکهنے والے طلبا و طالبات کرونا ٹسٹ کے منتظر ہیں . رشید ارشد میڈیا کوآر ڈینٹر سی اہم جی بی سے اپیل

کراچی . ہنزہ سے تعلق رکهنے والے طالب علم جن میں اکثریت طالبا ت کی کرونا ٹسٹ نہ ہونے کی وجہ سے گلگت بلتستان سفر نہیں کر سکتے ہیں ہوسٹل سے نکالا گیا ہے بچے کچے پیسے ختم ہوئے ہیں . گلگت بلتستان حکومت کا منتخب بندہ جو ہنزہ نگر کے طالبعلموں کا ٹسٹ کرواتا ہے وہ ہمارے ساته تعاون نہیں کر رہا ہے . کراچی سے طالبا کا ہنزہ ٹی وی سے رابطہ حکام تک ان کی آواز پہنچانے کا مطالبہ

پانچ سال ہنزہ کو نمایندگی سے محروم رکها آج سی ایم کیا لینے آیا تها رہمنا پی ٹی آئی حاجی جان

ہنزہ (سید اسد اللہ غازی) پانچ سال میں ہنزہ کو نمائندگی سے محروم رکها . سانحہ علی آباد کے اسیران کا زکر قاریه حفیظ کے منہ سے اچها نہیں لگتا ہے . ہنزہ میں ایک فیصد بهی ترقیاتی کا م نہیں ہوا . ہنزہ کے عوام باشعور ہیں حفیظ کی سیا ست سے واقیف ہیں . ان کے ان دنوں میں ہنزہ کا دورہ کر کے سیاست چمکانے کی کوشش کو ہم نے ناکام بنا یا ہے یہ باتین حاجی جان سئنر رہنما تحریک انصاف و سا بق ممبر یونین کونسل علی آباد نے ہنزہ نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا . ہنزہ میں عوام نے لاک ڈاون کو خوب کامیاب بنایا تها سی ایم نے ایس او پیز کو پاوں تلے روند کر ہمیں خطرے میں ڈالا ہے بیس گاڈیوں کا قافلہ دفعہ 144اور قانون کی پاسداری کو اپنے پاور سے شو آف کیا کرونا نہ سیاست دان کو دیکهتا ہے . نہ وزیر کو نہ اعلی نہ عدنا احتیا ط سب پر لازم ہے

استور کے میڈیکل ٹیکنیشن میں کرونا تشخیص

گلگت۔۔PHQ ہسپتال گلگت میں 17 اپریل 2020 کو استور سے ریفر ہوکر آنے والے سینئر میڈکل ٹیکنیشن محمد حکیم ولد علی غلام ساکن استور کو آج کرونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر محمد آباد ہسپتال شیفٹ کیا گیا جس کو اسی دن کرونا ٹیسٹ کروایا گیا تھا مگر آج 22 اپریل کو رپورٹ ملی ہے ان کے خاندان کے 12دیگر افراد کا بھی ٹیسٹ کرویا گیا رپوٹینگ کی صورتحال رہی تو ہسپتالو کے تمام عملہ اس خطرے سے دوچار ہونگے سکرٹری اطلاعات ppma گلگت

ہنزہ میں موبائل شاپس کو کهولنے کی مشروت اجازت دے موبائل ایسوسیشن ہنزہ

(پ۔ر )ہنزہ موبائل ایسوسیشن کی طرف سے ڈسٹرک انتظامیہ سے گزارشات ۔ ڈسٹرک ہنزہ میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کئے گئے اقدامات قابل تحسین ہے ۔ جب سے لاک ڈاون کا عمل شروع ہوا ہے تب سے تقریبا ڈیڑھ مہینہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہیں ۔ موبائل ایسوسیشن ہنزہ کی طرف سے بازار ایسوسیشن اور ضعلی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کر کے اپنے دوکانوں کو بند رکھا گیا ہے ۔ تمام موبائل دکانوں میں ایک سے تین افراد بطور ملازمت کام کرتے ہیں ۔ دکانوں کا کرایہ اور بینکوں سے لیے گئے قرضاجات کے منافے اور گھریلوں اخراجات کو برداشت کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہو چکا ہے۔ موبائل کاروبار انتہائی حساس کاربار ہے موبائل فون اور اسیسریز کو ایک مخصوص وقت کے اندر فروخت کرنا پڑتا ہے ۔اور مقررہ وقت سے زیادہ رکھنے پر تمام موبائل فون اور بیٹری ورنٹی ایکسپائر ہوجاتے ہیں اورتمام فون اور بیٹریاں نا قابل استمال ہو چکا ہوتا ہے جس کے باعث کروڑوں کا نقصان ہونے کا خدشہ ہے اس لیے جناب ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ سے گزارش کرتے ہیں کہ موبائل فون کے دکانوں کے لیے ایک مخصوص وقت میں کھولنے کی اجازت دی جائیں ۔ تمام دکاندار ضعلی انتظامیہ کے ہدایات اور حفاظتی انتظامات کو مد نظر رکھتے ہوتے مقرر کردہ ٹائم تک دکانیں کھولیں گے آپ کی عین نوازش ہوگی موبائل اسوسین ہنزہ

المصطفی سکاوٹس کی جانب سے گلگت شہر میں جراثیم کش سپرے ایک بہتریں اقدام ہے ایڈ مینسڑیڑ گلگت اسامہ مجید چیمہ

گلگت ( بیور رپورٹ) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے رو ک تھام کیلئے سماجی تنظیموں اور سکاوٹس کا کردار ناقابل فراموش ہے کیونکہ انہوں نے شہر اور شہر ی حدود میں قائم سرکاری اور نجی عمارتوں سمیت شہر کے گنجان آباد علاقوں میں جراثیم سپرے کے ذریعے ماحول کو پاک صاف رکھنے کیلئے سپرے مہم بنیادی اہمیت کا حامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز المصطفیٰ سکاوٹس پاکستان ایڈوکیٹ مہدی عباس کے قیادت میں ملنے والے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ کورونا وائرس کے نازک اور خطرناک گھڑی میں جوبھی سماجی تنظیم علاقے میں جراثیم کے روک تھام کیلئے اقدامات کررہی ہیں قابل ستائش اور حوصلہ افز ا ہیں ضلعی انتظامیہ سماجی تنظیموں اور سکاوٹس کی خدمات ہمیشہ یاد رکھے گی، اس سے قبل ایڈوکیٹ مہدی عباس نے کورونا وائرس کے روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ بالخصوص ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے خدمات کو سراہاتے ہوئے المصطفی ٰ سکاوٹس کے اغراض مقاصد سے آگا ہ کیا اور سکاوٹس کی جانب سے شہر میں جراثیم کش سپرے کے منصوبہ بندی سے تفصیلی طور پر بات چیت کی علاوہ ازیں المصطفیٰ سکاوٹس کے وفد کے جانب سے شہر میں جراثیم کش سپرے کرنے کی مہم کو وقت کی ضرور ت قراردیا، واضح رہے کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے مختلف سماجی تنظیموں کے جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت جراثیم کش سپرے کا مہم کامیابی سے جاری ہیالمصطفیٰ سکاوٹس پاکستان کی آج کی سپرے مہم اس سلسلے کی کڑی ہے

کرونا وبا پهیلتا جا رہا ہے ایس او پیز پر عمل کریں اے سی گلگت کا عوام کو پیغام

گلگت (بیورو رپورٹ )AC /ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے عوام کے نام ایک پیغا م میں کہا کہ کورونا وائرس جان لیو ا وبا ہے اس سے بچنے کیلئے ہمیں بین الاقوامی، ملکی و علاقائی صحت کے اداروں کی جانب سے بتائے جانے والے ہدایات پر عملدرآمد ہی میں بقا ہے کورونا وائرس جنگ میں عوام کے کا اعتماد اہم مقاصد میں شامل ہے جب تک عوام خود کو کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں شامل نہیں رکھیں گے ہم کامیاب نہیں ہوسکتے کورونا وائرس میں آئے روز اضافہ تسویشنا ک امر ہے ہماری غفلت ہی ہمیں مسائل کا شکار بنارہی ہے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے صحت کے اداروں کیجانب سے دی جانے والے راہنمائی پر عملدرآمد کرنا پڑے گا بصورت دیگر معاشرہ سخت آزمائش سے دوچار ہوسکتا ہے ان خیالا ت کا ظہار انہوں نے بدھ کے روز میڈیا کیلئے جاری عوام کے نام ایک پیغام میں کیا، ایڈ ننسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت نے مزید کہا کہ اگر عوام کی جانب سے لاک ڈاون کو آسان نہیں سمجھنا چاہیے کیونکہ ملک سمیت علاقے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ عوام کیجانب سے بے احتیاطی کا نتیجہ ہے اور گلگت شہر میں ایسی کسی غیر زمہ دارانہ اقدام کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، کورونا وائر س کے خلاف جنگ لڑھنے سے نہیں بچنے اور احتیاطی تدابیر پر سختی کے ساتھ عملدرآمد میں ہی ہے سیاسی، سماجی اور علماء کی جانب سے بھرپور تعاون کی ضرورت ہے

پہلا کرو نا دهماکہ ... اس کے بعف ویکسین ... پهر کیا ہوگا سوشل مڈدیا میں وائلر خبر آپ بهی پڑهیے

ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے - چھوٹا دھماکہ شاید کسی کو ناہید خان کا وہ انٹرویو یاد ہو، جس میں انہوں نے کارساز دھماکے کا قصہ سناتے ہوئے بتایا تھا، کہ بینظیر صاحبہ نے انہیں پہلے دھماکے کے بعد، جب سب زمین پر گر پڑے تھے، تو کھڑے ہونے سے منع کیا تھا، یہ کہہ کر کہ ابھی رک جائو، ابھی دوسرا بھی ہوگا _ اور دوسرا اصل ہوتا ہے، پہلا تو صرف مجمع اکھٹا کرنے کے لیے ہوتا ہے _ کویٹہ میں بھی باغی وکیلوں کی پوری کھیپ جو صاف کی گئی تھی، وہ بھی اسی طرح سے کی گئی تھی، پہلے چھوٹا دھماکہ پھر جب سب جمع ہوگئے تو اصل دھماکہ _ دجالی لوگ بلا کی چالاکی سے کام لیتے ہیں _ آپ مشکل انکی چالاکی کو سمجھ سکیں _ کرونا وائرس اصل میں وہ چھوٹا دھماکہ ہے، جسکے بعد ایک بڑا ۔۔۔ بلکہ آخری دھماکہ ہوگا _ اصل میں اس وائرس کے زریعے، تمام دنیا میں اسکی ویکسین لگوانا لازمی قرار دے دیا جائے گا _ آپ بغیر ویکسین لگوائے اور سرٹیفیکیٹ حاصل کیے ہوئے، نہ ہوائ سفر کرسکیں گے، نہ حج و عمرہ، نہ زیارتوں کو جا سکیں گے ، یہاں تک کہ نکاہ نامہ یعنی شادی بھی نہ ہوسکے گی _ بچوں کو اسکول میں داخلہ نہیں ملے گا _ اس کام میں پہلے سے شامل بل گیٹس جیسے مخیر حضرات دل کھول کر غریب ممالک کی امداد کریں گے _ اب آپکی شاید سمجھ میں یہ بھی آ جائے ، کہ ایک کمپیوٹر سافٹویئر کی صلاحیت رکھنے والے دنیا کا امیر ترین شخص، اپنا کام چھوڑ کر ویکسین کی فیلڈ میں کیوں گھس گیا تھا _ کچھ لگ رہا ہے ہونے کو دل کررہا ہے رونے کو اس کام میں پانچ سال تک کا عرصہ لگ سکتا ہے _ مگر اسکے بعد تمام لوگوں کی رگوں میں یہ ویکسین دوڑ رہی ہوگی، یوں سمجھیں کہ ایک سرکاری وائرس دوڑ رہا ہوگا ، جسے کبھی بھی، کسی بھی طرح سے متحرک کیا جاسکے گا _ کبھی بھی کہیں بھی کوئی وبا پھیلائی جاسکے گی، اور کم خرچ اور بالا نشین انداز سے ایسا حملہ کیا جاسکے گا، کہ جس میں نہ ہتھیار استعمال ہونگے ، نہ املاک کو نقصان پہنچے گا _ اسی دوران دشمن کو ویکسین بیچ کر اور قرضہ دے کر مزید اپنے جال میں پھنسایا جا سکے گا _ اس تمام جنگ میں ظالم و غاصب ایک مددگار کے طور پر ابھرے گا _ جیسا کہ حدیث شریف میں دجال کا اپنے آپ کو مسیحا زاہر کرنے کے بارے میں پہلے سے درج ہے _ تو بھائیوں، کرونا یا کووڈ-19, کا کام صرف آپکو ویکسین لگوانے کے لیے طیار کرنا ہے _ اصل دھماکہ اس کے بعد ہوگا _ اللّٰہ ہم سب کو دجال کی چالوں اور فتنہ سے محفوظ رکھے _ کم از کم ایمان کے ساتھ موت عطا فرما اور پابندی سے سورہ کہف پڑھنے کی توفیق دے، خاص طور پر جمعے کو ، جو فتنہ دجال سے بچاتی ہے _ بک رہا ہوں جنوں میں کیا کیا کچھ کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی غالب

ہنزہ .اسیر ان سانحہ علی آباد کی رہائی کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے وزیر اعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمن

ہنزہ ( رحیم اللہ بیگ) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ ہنزہ کے اسیران کی رہائی کے لئے کام کررہے ہیں اس سلسلے میں وزیر قانون گلگت بلتستان اورنگزیب ایڈوکیٹ کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنائی ہے جس میں ہنزہ کے اسیران اور دیگر قیدیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات جو کورونا کے سلسلے میں کی گئی ہیں کمیٹی اس سلسلے میں کام کررہی ہے صوبائی حکومت اگر ممکن ہوا تو انتظامی طور پر ان کی رہائی کرسکے چونکہ ہنزہ کے جو اسیران ہیں ان کے خلاف قتل یا کوئی اور جرم ان کے سر نہیں ہے بلکہ ان کا مقدمہ ریاست کے ساتھ ہے ہمارے پاس چیف ایپلیٹ کورٹ کا سابقہ فیصلہ موجود ہے صوبائی حکومت صوبائی اٹارنی جنرل کے زریعے اس مقدمے کی فوری کاروائی شروع کرے گی ہماری حکومت کا شروع دن سے ہی ایک ہی موقف رہا ہے کہ ان کو رہا کیا جائے اور جو سزا ان کو دی ہے وہ ان کے جرم سے زیادہ ہے ہماری حکومت کے آنے سے پہلے یہ واقعہ ہوا اور اس کیس کا فیصلہ بھی سابقہ دور حکومت میں ہوا ہے ابھی بھی ان کی جلد رہائی کے لئے ہر ممکن کوشش کرکے ان کو رہا کیا جائے گا کورونا کے حوالے سے سپریم کورٹ اور وفاقی حکومت نے جو قیدیوں کے حوالے سے جو ریلف دی ہے اسیران ہنزہ اس کے اصل مستحق ہیں اس لئے ہم ان کی رہائی انتظامی طور پر کرنے کے لئے کام کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی گلگت بلتستان حافیظ الرحمان نے ہنزہ دورے کے دوران مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کہا مذید انہوں نے کہا کہ اخوت پروگرام اور قراقرم کو آپریٹو بنک کو احکامات دیے ہیں جب تک کورونا وبا ہے وہ قسطوں کو ری شیڈول کریں گلگت بلتستان میں چیری کا سیزن آیا ہے اس کے لئے خصوصی طور پر ٹاسک فورس بنایا ہے تاکہ چیری کے کاروبار کرنے والوں کو چیری منڈی پہنچانے کے لئے راستے میں مشکلات پیش نہ ہوں ان حالات میں ہنزہ سے کسی بھی سرکاری ملازم کا تبادلہ نہیں کیا جائے گا وزیر اعلی نے ناصر آباد تا خانہ آباد لنک روڑ کو فوری طور پر بحال کرنے کے لئے ڈی سی ہنزہ کو جی بی ڈی ایم اے کے ساتھ ملکر سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاو کے لئے ضلعی انتظامیہ اور عوام نے ملکر جو اقدامات کئے ہیں وہ قابل تعریف ہیں اور پورے گلگت بلتستان بلکہ پورے ملک کے لئے ایک مثال ہے دوسرے شہروں سے جو آرہے ہیں ان کے لئے ہم نے صوبوں سے بات کی ہے کہ وہ ان کی کورونا ٹسٹ کروائے اس کے بعد ہمارے صوبے میں آئینگے ہم نے گلگت بلتستان میں بارہ سو کمرے مختلف ہوٹلوں میں آسولئسن کے لئے مختص کیے ہیں تاکہ ماہر سے آنے والوں کو قرنطینہ کیا جا سکے وزیر اعلی سے ہنزہ اسماعیلی ریجنل کونسل کے صدر کرنل (ر) امتیاز الحق کے سربراہی میں وفد نے ملاقات کی جس میں سیخ موسی کریمی شامل تھے شیخ موسی کریمی نے صوبے میں بہترین انتظامات پر وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا جب کہ صدر ریجنل کونسل نے کرونا کی وبا سے عوامی مشکلات سے آگاہ کیا اور ہنزہ کے اسیران کی جلدرہائی کا مطالبہ کیا اور بہترین کارکردگی پر ضلعی انتظامیہ کی تعریف کی جان عالم صدر پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کی قیادت میں مسلم لیگ کے کارکنوں نے ملاقات کی اس کے علاوہ ہوٹل ایسویایشن اور بازار ایسوسیشن کے وفد نے بھی ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا اس سے قبل ضلع انتظامیہ نے کرونا کے حوالے سے بریفنگ دی

منگل، 21 اپریل، 2020

گلگت بلتستان میں لاک ڈاون میں نرمی کے لیے ڈی سی اوز سے مشاورت

ہنزہ . گلگت بلتستان حکومت نے تمام ڈی سی اوز سے لاک ڈاون میں مزید نرمی کے لیے مشاورت ڈی سی ہنزہ نے سٹاک ہلڈرز سے مشاورت 8سے 2 بجے تک لاک ڈاون میں نرمی اور ٹمبر مارکیٹ تعمیراتی میٹریل کے شاپس . فٹلائزر اور زرعی ادویات کے شاپس . ولیڑینگ اور آٹو ورکشاپس کهولنے کے لیے بهی جلد اجازت مل جائےگی جوتوں اور کپڑون کے شاپس اور موبائل مارکیٹ کے علوہ تقریبا تمام کاروبار کو چار دن چهے گهنٹوں کے لیے کهولنے کا موقع دیا جا ئے گا جمعہ تا اتور تین تا چهے لاک ڈاون میں نرمی ہوگی جلد ہی نوٹیفیکشن جاری ہوگا

سی ایس او ہنزہ جاوید اقبال عوامی پر زور مطالبے پر واپس ہنزہ تعینات

ہنزہ . سی ایس او ہنزہ جاوید اقبال کا عوامی دباو پر تبادلہ منسوخ آج سے ہنزہ میں دوبارہ اپنا ڈیوٹی دینگے . کرونا وائرس اور لاک ڈاون کے دوران سی ایس او ہنزہ جاوید اقبال نے عوام کو بہتریں سہولت فراہم کیا اور گهر گهر آٹا پہنچاتے رہے . عوام نے ان کی اس خدمت کو خوب سراہا اور ان کی تبادلے پر مین سٹریم اور سوشل میڈیا واپسی کا مطالبہ کیا تها اور بلآخر عوامی مطالبہ منظور ہوا

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی قائم پالیمانی کمیٹی کے اجلاس میں سی ایم حفیظ الرحمن کی شرکت

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر تفتان میں زائرین کو ڈبلیو ایچ او کے ہدایت نامے کے مطابق قرنطینہ کی سہولیات فراہم نہیں کی گئی۔گلگت بلتستان میں اب تک 2667 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں جن میں سے 265 ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں مریضوں کی صحت یابی کی شرح 78 فیصد ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان میں 2 کورونا وائرس کے ٹیسٹنگ لیب فعال ہیں۔گلگت میں پرونشل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں کورونا وائرس ٹیسٹ کیلئے لیباٹری کام کررہی ہے اور بلتستان میں سکردو سی ایم ایچ میں افواج پاکستان کے تعاون سے کورونا وائرس ٹیسٹنگ لیب قائم کیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام کیلئے یہ 6ماہ انتہائی اہم ہوتے ہیں جس میں سیاحوں کی بڑی تعداد گلگت بلتستان آتی ہے اور گلگت بلتستان سے پھل ملک کے دیگر علاقوں کو بجھوائی جاتی ہے جس سے یہاں کے عوام کی معیشت جڑی ہوتی ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا صورتحال میں گلگت بلتستان کے یہ دونوں اہم شعبے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ کورونا وائرس کا مسئلہ دہشتگردی سے زیادہ پیچیدہ ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی حکومت قومی ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو کورونا وائرس سے پیدا موجودہ صورتحال میں اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے۔ ٹی وی چینلوں پر بیٹھ کر تنقید کرنے کا وقت نہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ہماری نمائندگی نہیں ہے لیکن ہم یہ توقع رکھتے ہیں کہ وزیر اعظم اب بھی تمام جماعتوں کے قائدین سے رابطہ کرکے اس ایشو پر مشترکہ بیانیہ سامنے لائیں۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں موجود نمائندے اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت اور بلتستان میں پی سی آر ٹیسٹنگ لیب کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے۔ بہت جلد دیامر میں بھی پی سی آر ٹیسٹنگ لیب قائم کیا جارہاہے۔ گلگت بلتستان میں دیگر صوبوں کی طرح پرائیویٹ پی سی آر ٹیسٹنگ لیب نہیں ہے۔ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ 100 فیصد مفت کیا جارہاہے۔ دیگر تمام صوبوں میں بھی کورونا وائرس کا مفت ٹیسٹ یقینی بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے جاسکے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تقریباً 3 ہزار کورونا وائرس کا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں جو زیادہ ہونے چاہئے تھے۔ دیگر صوبوں میں 5 ہزار اور10ہزار ٹیسٹ ہوئے جو آبادی کے لحاظ سے بہت کم ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں پیدا صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ کافی عرصے تک پاکستان کو بھی اس وباء کا سامنا رہے گاجس کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں بڑے پیمانے پر پرسنل پروٹیکشن کٹس اور ٹیسٹنگ کٹس کی خریداری کرنی ہوگی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ ورلڈبینک اور ایشین بینک سے وفاقی حکومت کو کورونا وائرس سے متعلق جو امدادی رقم ملی ہے اس میں سے حکومت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر حکومت کو کچھ نہیں دیا گیا ہے۔ احساس پروگرام میں بھی گلگت بلتستان سے صرف 16 ہزار لوگوں کو چنا گیاہے جبکہ صوبائی حکومت 75 ہزار مستحقین میں راشن فراہم کررہی ہے۔ گلگت بلتستان کا احساس پروگرام میں شیئر بہت کم رکھا گیا ہے صرف 18 کروڑ روپے گلگت بلتستان کیلئے مختص کئے گئے ہیں جو بالکل ناکافی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ این ڈی ایم اے کا تعاون قابل تحسین ہے پرسنل پروٹیکشن کٹس اور ٹیسٹنگ کٹس فراہم کئے ہیں لیکن گلگت بلتستان میں پرسنل پروٹیکشن کٹس اور ٹیسٹنگ کٹس بڑے پیمانے درکار ہیں۔ کورونا وائرس سے متعلق آپریشنل سرگرمیوں کیلئے فنڈز درکار ہیں۔ حکومت گلگت بلتستان نے صحت اور تعلیم جیسے اہم شعبوں کی بہتری کیلئے انڈومنٹ فنڈز قائم کئے تھے وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ اور روک تھام کے حوالے سے جاری آپریشن میں فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے مجبوراً ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ اور ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈز کو استعمال کیاجائے گا جس سے مستقبل میں یہ دونوں اہم شعبے متاثر ہوں گے۔ حکومت گلگت بلتستان کورونا وائرس سے بچاؤ اور روک تھام کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔ وفاقی حکومت آپریشنل سرگرمیوں کیلئے درکار فنڈز فراہم کرے جس کی ڈیمانڈ وفاقی حکومت کو بجھوائی گئی ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وفاقی وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے گلگت بلتستان کا دورہ کیا اس موقع پر صوبائی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ اور روک تھام کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وفاقی وزیرمملکت برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے صوبائی حکومت کے اقداما ت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کو مثالی قرار دیا۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں جس طرح تمام سیاسی قیادت ایک پیج پر تھی اسی طرح کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا صورتحال میں اسی طرز کی قومی ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔ حکومتیں اس وباء سے بچاؤ کیلئے اپنے طور پراقدامات کررہی ہے لیکن قومی ہم آہنگی کا فقدان نظر آرہاہے۔

پیر، 20 اپریل، 2020

گلگت بلتستان میں 18 نئے کیس . سی ایم کوڑ 19 ہسپتال کا معاینہ کے بعد ہنزہ نگر کا دورہ کرینگے .

Dated 20nd April,2020 گلگت(سید اسد اللہ غازی ر) گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 18 مریض سامنے آگئے اور ایک مریض صحت یاب ھوں اسی طرح ایکٹیو کیسسز کی کل تعداد 83 ہو گئی۔ صوبائی وزیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے اس حوالے سے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے مگر 18 نئے مریض شامل ھونے سے تعداد 84 ھوگئی تھی مگر ایک مریض کے صحت مند ہو جانے سے اب تعداد 83 ھو گئی ۔ نئے مریضوں میں 13 افراد کا تعلق گلگت سے 4 استور سے اور 1 مریض کا تعلق نگر سے ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک مریض کے صحت یاب ہونے سے کل تعداد 83 تک گئی۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہیکہ سب نے مل کے اس وباء کا مقابلہ کرنا ہے اور مقابلہ متحد ہو کے ہی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی اور اتحاد و یگانیت سمیت ھم آہنگی ہی کامیابی میں علامت ہے مگر اس وقت ان عوامل کا فقدان نظر آرہا ہے انہوں نےکہا کہ مقامی سطح پہ ایک سے دوسرے اس وائرس کی منتقلی کی اطلاعات ھیں جس سے لگتا ہیکہ احتیاطی تدابیر پر عوام سختی سے عمل پیرا نہیں اور اس سے خطرناک صورت حال جنم لے سکتا ہے اس سلسلے میں کل وزیر اعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمن گلگت میں کوڈ۔19 ہسپتالوں کی تعمیر کا جائزہ لینگے اور اس کے بعد ھنزہ اور نگر روانہ ہو جائنگے تاکہ ان اضلاع میں COVID-19 کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لے سکینگے۔ وہ اس دوران دونوں اضلاع کے انتظامیہ سے بریفنگ بھی لینگے۔

گلگت 70کروڑ کی لاگت سے خریدے گئے میڈیکل سامان غیر معیاری ہونے کی خبر چیف جج چیف کورٹ ملک نواز کا سوموٹو

چیف جج چیف کورٹ گلگت بلتستان کا محکمہ صحت کی جانب سے 70کروڑ کے ناقص میڈیکل کیٹس ماسک وغیرہ کے خریداری کے معاملے پر سو موٹو ... 24 اپریل کو سکرٹری صحت اور ماتحت ایم ایسسز گلگت کو عدالت طلب کیا ہے تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی محبوب خیا م نے سوشل میڈیا میں چیف جج چیف کورٹ سے سوموٹو ایکشن کی اپیل کی تهی کہ گلگت کے ہسپتالوں کے لیے کرونا وائرس کے مریضوں کی علاج پر معمور ڈاکڑز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے لیے خریدے گئے سامان ناقص ہیں اور ان کی خریداری غیر شفاف ہے عدالت اس کا نوٹس لیں جس پر جسٹس ملک نواز نے سوموٹو لیا اور 24 اپریل کو کورٹ طلب کیا ہے

گلگت . بڑے خطرے کا سامنا جس کسی نے بهی بیکری کا اشیا ء کها یا پیا کرونا کا شکار ... کیونکہ کشمیر بیکری پورے گلگت شہر کو بیکری کے اشیاء سپلائی دیتا ہے کشمیر بیکری کے کارخانے کے ملازموں کے ٹسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد ...

حکومت گلگت بلتستان۔ گلگت ازدفتر ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت گلگت (پ ر) گلگت شہر خطرے کی گھنٹی بج گئی، کشمیر ہزارہ بیکری کے بھٹی سے کورونا وائرس کا مشتبہ مریض نکل آیا، ٹیسٹ کے بعد رزلٹ مثبت آنے پرآئیسو لیشن منتقل جبکہ بھٹی اور بیکری کے 13 مشتبہ ملازمین کو جوٹیال سٹی گیٹ ہوٹل میں قائم قرنطینہ منتقل،AC / ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر کشمیر ہزارہ بیکری کو تاحکم ثانی سیل کردی گئی، تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز اطلاع ملنے پر فرسٹ کلاس مجسٹریٹ گلگت سید غیب علی شاہ نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر پولیس اور ایم سی فورس کے ہمراہ کشمیر ہزارہ بیکری اور بھٹی پر کامیاب چھاپہ مار کاروائی کے دوران 14 ملازمین کو حیراست میں لیا اور انکاکورونا وائرس کے شبہ میں کمشنر گلگت ڈویژن گلگت میں قائم ٹیسٹ لیبارٹری میں چیک اپ کروایا گیا، کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر ایک ملازم راجہ منصف ولد غلام محمد سکنہ باغ کشمیر کا رہائشی ہے کو فوری طور پر آئیسو لیشن سینٹر منتقل کردیا گیا اور بقیہ 13 افراد کو سٹی گیٹ ہوٹل جوٹیال میں قائم قرنطینہ منتقل کردیا گیا۔ جبکہ بیکری کو اسسٹنٹ کمشنر گلگت کے حکم پر تاحکم ثانی سیل کردیا، اس موقع پر ترجمان لوکل گورنمنٹ و ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ مظہر مغل نے میڈ یا کو بتایا کہ مزکورہ شخص دو ماہ قبل کشمیر باغ سے آیا تھا اور کشمیر ہزارہ بیکری کے بھٹی میں ہیڈ کے طور پر کام کرتا تھا، لہذا عو ام الناس سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے اراد گرد نظر رکھیں جہاں کہیں پر بھی کوکورونا ائرس کے مشتبہ مریض نظر آئے یا علامات نظر آئے توفوری طور پر الفاکنٹرول اے سی آفس یا محکمہ صحت کے قائم کردہ شکایات سینٹرز پر اطلاع کریں تاکہ فوری کاروائی کے ذریعے انہیں قرنطینہ یا آئیسو لیش کیا جاسکے، اور قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کیلئے کردار ادا کیا جاسکے، عوام بلا ضرورت اپنے گھروں سے نہ نکلیں، عالمی، ملکی و علاقائی صحت کے اداروں کے جانب سے جاری کورونا وائرس سے بچاو کیلئے ہدایات نامہ پر عمل کریں، خود بھی بچیں اور اپنے پیاروں کو بھی بچائیں اور بازار گھومنے کے بہانے کورونا وائر س کو گھر لیکر نہ جائیں، اسی میں انسانیت ہے انتظامیہ اور اسکے ہمنوا ادارے کمشنر گلگت ڈویژن عثمان احمد، ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد اور اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے قیادت مین عوام کے صحت و سلامتی کیلئے 24 گھنٹے خدمات دے رہے ہیں جبکہ اتوار کے بھی انکی خدمت میں چوکس اور الرٹ کردار ادا کررہے ہیں خدا را آپ کی ذرا سی بے احتیاطی، غفلت اور غیر زمہ داری کی وجہ سے ہم اور ہمارا معاشرہ اس موذی عالمگیر وبا سے دوچار ہوسکتا ہے اس لئے حکومت کی جانب سے جاری لاک ڈان کا احترام کریں تاکہ کورونا وائرس پر قابو پانے میں مدد مل سکے، اللہ پاک ہم سب کو اس موذی وباء سے محفوظ رکھے۔ آمین مظہر علی مغل ترجمان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لوکل گورنمنٹ اینڈ ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت تاریخ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔19 اپریل 2020

ہنزہ ڈی سی ہنزہ فیاض احمد کا حصول تعلیم کے لیے ایک بہتریں اقدام کیبل پر تعلیم دی جائے گی

پریس ریلیز لاک ڈاؤن کے دوران طالب علموں کو آن لائن تعلیم دینے کے لیے تمام سہولیات دی جا رہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ہنزہ۔ ضلعے میں موجود سرکاری اور پرائیویٹ اسکول کے سربرا ہاں کے ساتھ میٹنگ میں لائحہ عمل پر غور کیا گیا ۔ نصاب کے تحت طالب علموں کو ہوم ورک دیا گیا والدین بچوں کی مدد کریں ۔ سماجی دوریوں کے اصول کو اپناتے ہوے اساتذہ طالب علموں کا کام کا معائینہ بھی کرنگے ۔ ڈپٹی کمشنر ہنزہ کی سربراہی میں سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں کے پرنسپلز اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ہنزہ کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں لاک داؤن کے دوران تعلیم کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر نے تمام اداروں کے ہوم ایجوکیشن کے اقدامات کی تعریف کی ۔ہر اسکول نے اپنے طالب علموں کو نصاب کے تحت ہارڈ اور سوفٹ طریقے سے ہوم ورک گھر گھر پہنچا دیا ہے ۔والدین سے خصوصی گزارش کی گیی ہے کہ وه اپنے بچوں کی تعلیم پر خصو صی توجہ دیں اور یقینی بنائیں کہ ہوم ورک مکمل کرا دیں اساتذہ سماجی دوریوں کے اصول کو اپناتے ہوے بچوں کی مدد کریں ۔ان کو ہوم ورک میں کوئی مشکل درپیش نہ ہو ۔ اس موقے پر سرکاری و پرائیویٹ اسکول کا ایک رابطہ کار گروپ بھی تشکیل دیا گیا ۔تاکہ بہتر طریقے سے اپس میں مل کر ان خصوصی حالات میں تعلیم کا تسلسل جاری رہے نیز اس موقے پر یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کیبل نیٹ ورک پر پی ٹی و ی کا پروگرام دی اسکول لازمی نشر کرینگے اور ساتھ کونسل اور اے سی صاحبان سے بھی گزارش کی گئی ہے کہ وه بھی اس تعلیمی مہم میں اپنا کردار ادا کرینگے۔ پبلک ریلیشن آفیسر ڈپٹی کمشنر آفس ہنزہ