جمعہ، 10 اپریل، 2020

مساجد کو بند نہیں کروار ہے ہیں ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق

مورخہ 09/04/2020
پریس ریلیز
گلگت(پ۔ر)ترجمان حکومت گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے مساجد بند کرنے اور نمازیوں کو نماز کی ادائیگی سے روکنے کے احکامات نہیں دئیے ہیں، چند لوگ سوشل میڈیا پر حکومت کی جانب سے نماز پر پابندی عائد کرنے کا تاثر دے رہے ہیں جو غلط اور گمراہ کن ہے۔ حکومت گلگت بلتستان نے کورونا وائرس سے عوام کو بچانے کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہدایات کی روشنی میں عوام سے اپیل کی ہے کہ بزرگ اور بچے نماز گھروں میں ادا کریں۔ اور مساجد میں بھی سوشل ڈیسٹنسنگ کا خیال رکھا جائے تاکہ صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پایا جا سکے اور قیمتی انسانی جانوں کو اس وباء سے محفوظ رکھا جا سکے، تمام صوبے ڈاکٹروں کی جانب سے جاری ہدایت نامے پر عمل کررہے ہیں، کورونا وائرس سے بچاؤ میں علماء کرام، سول سوسائٹی نے جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل تحسین ہے، حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے صوبے میں مساجد بند نہیں کئے گئے ہیں اور نمازیوں کو بھی نماز کی ادائیگی سے کبھی نہیں روکا گیا ہے، جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ علماء کرام اور عوام کے تعاون سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ روکنے میں کامیابی حاصل ہو رہی ہے، ہم عوام اور علماء کرام سے اپیل کرتے ہیں کہ محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہدایت نامے کی روشنی میں سوشل ڈیسٹنسنگ کو یقینی بنائیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں