ہفتہ، 11 اپریل، 2020

ینگ ڈاکڑ میدان جنگ میں ہیں پهر بهی الزامات کے زد میں کیوں

گلگت بلتستان کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس نے کرونا کے خلاف لڑنے کیلئے اضافی پیسوں کا مطالبہ کبھی نہیں کیا۔ یہ تو خود حکومت کا اعلان ہے۔ہم نے صرف حفاظتی کٹس ،ڈاکٹرز و پیرامیڈکس کی تعداد بڑھانے اور ہمارے کام میں غیرضروری مداخلت نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں اگر وزیر اعلی کا یہ اعلان ہماری حوصلہ افزائی کیلئے ہے تو یہ بلا تفریق محکمہ صحت کے تمام ملازمین کو ملنا چاہئیے۔ کیونکہ گلگت بلتستان میں ڈاکٹرزاور پیرامیڈکس کی شدید کمی کی وجہ سے محکمہ صحت کے تمام ملازمین بلاواسطہ یا بلواسطہ اس مہم میں شریک ہیں۔لہذا تفریق کی پالیسی سے انتشار اور عدم دلچسی کی صورت پیدا ہو گی۔اور صوبے میں کرونا کے خلاف جس عزم اور لگن سے کوششیں ہو رہی ہیں وہ ماند پڑ جائیں گی۔ اس مشکل گھڑی میں ہمیں حکومت کی مالی مجبوریوں کا بھی بھرپور احساس ہے اگرحکومت محکمہ صحت کے تمام ملازمین کا نام شامل نہیں کر سکتی تو اس اعلان کو ہی واپس لے۔
 (ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن بلتستان)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں