بدھ، 15 اپریل، 2020

گرینڈ کارڈی شن کمیٹی کا گلمت گوجال میں اجلا س ہنزہ کے لیے آئے ہوئے مرعات دونوں سب ڈیزن میں برابر تقسیم کرنے کا مطالبہ پیش

پریس ریلیز گرینڈ کارڈینسشن کمیٹی برائے کرونا گوجال کا ہنگامی اجلاس گلمت گوجال میں منعقد ہوا ۔ جس میں کرونا وائرس کے حوالےسے وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے مختلف مراعات اور پیکج کی آڑ میں سب ڈویژن ہنزہ کے اجتماعی مفادات و مراعات پر قدغن اور حقائق کو مسخ کرنے کی مزموم سازش کی گئی ہے۔ جسکی اس فورم پر بھر پور مزمت کرتے ہیں نہ صرف مزمت بلکہ اس سازش کی ہر سطح پر مزا حمت کرنے کا عزم کیا ہے۔ اجلاس میں متفقہ طور ہر اس بات کا بھی اعادہ کیا گیا کہ ضلع ہنزہ میں آئندہ اآنے والے وقتوں میں وسائل ، مراعات اور حکومتی پیکیج کو ضلع ہنزہ کے دو سب ڈویژن میں مساوی بنیادوں پر تقسیم کا مطالبہ کرتی ہے ۔ اجلاس میں احساس پروگرام کے تحت سب ڈویژن گوجال کے عوام کے ساتھ آبادی کو بنیاد بنا کر تقسیم کے فارمولے کو یکسر مسترد کرتی ہے۔ اور حال ہی میں جی بی آر اس پی کے تحت راشن پروگرام میں فوڈ پیکیج کے تحت تقسیم کے فارمولے کو بھی مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔ اور متفیقہ طور پر اس پیکج کو وصول کرنے کے بعد اس کی تقسیم کو سب ڈویژن گوجال کے عوام کے ساتھ نا انصافی اور ظلم سمجھتی ہے لہذا صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کی ضلع ہنزہ میں وسائل مراعات پیکیجز ملازمتوں ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر حکومتی معاملات میں دو سب ڈویژن میں مساوی بنیاد پر تقسیم ہو۔ کمیٹی کورونا وائرس کے حوالے سے سب ڈویژن انتظامیہ سکاؤٹس، اور دیگر رضاکار تنظیموں کے کاوشوں کوشاندار الفاظ میں سراہتی ہے۔ آخر مادروطن پاکستان سے کورونا وائرس کے خاتمے اور وائرس سے متاثرہ افراد کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعاء گو ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں