ہفتہ، 18 اپریل، 2020

ہر صوبے نے گلگت بلتستان کو پیٹ دیکها دیا ہے شمس میر

گلگت۔ چاروں صوبوں نے کورونا وائرس کے بحران میں گلگت بلتستان کو پیٹھ دکھائی اور صوبہ سندھ نے تو گلگت بلتستان کے سندھ میں پھنسنے والے افراد کے ٹیسٹ کرنے کیلئے باقاعدہ ایک بھاری رقم کا مطالبہ کر دیا۔ شمس میر مشیر اطلاعات 2۔ ھر مریض اور مشتبہ شخص کو الگ کمرہ دے کر مرض کو پھیلنے سے روکا جبھی 215 ممالک میں صحت مند افراد کی شرح سب سے زیادہ گلگت بلتستان میں ہے۔ مشیر اطلاعات شمس میر 3۔ وفاق سے فنڈز نہیں ملے اور ان کی جماعت کورونا مرض کے اوپر گلگت بلتستان میں سیاست کر رہی ھے۔ 4۔ تمام ہیلتھ ورکروں سمیت کورونا کے خلاف برسرپیکار ورکرز کو حفاظتی کٹس مہیا کر دی گئی اور یومیہ 200 افراد کا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ 5۔ پچاس کڑوڑ کی رقم کورونا وائرس کے خلاف مہم کیلئے مختص کی جا چکی ہے اور حسب ضرورت مزید فنڈز دئے جائنگے۔ 6 ۔بلاول صاحب! ہمارے 6500 طلباء کراچی میں گھروں اور ہاسٹلز سے نکالے جا چکے ہیں آگر آپ کچھ کرنا چاہتے ہیں تو ان کا ٹیسٹ کریں 7۔ سندھ حکومت گلگت بلتستان کے طلباء کو ٹیسٹ کے بعد صحت مند طلباء کو گھر بھیجیں اور بیمار افراد کو سہولیات فراہم کرے۔ 8۔ گکگت بلتستان حکومت سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختون خواہ کے باشندوں کو آپنا شہری تصور کر کے ان کا خیال رکھ رہی ہے ان صوبوں کو بھی چاہئے کہ وہ گگت بلتستان کے لوگوں کو وہی سہولیات فراہم کرے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں