اتوار، 19 اپریل، 2020

گلگت . انتظامیہ نے ایس او پی پر عملدآمد کے لیے کاروباری افراد کو ایجنهڈا دے دیا آے سی گکگت

حکومت گلگت بلتستان۔گلگت ازدفتر ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ عوام کی جان ہمیں عزیز ہے عوام کی جان بچانے کیلئے محکمہ صحت کے جانب سے جاری Sop پر عملدرآمد لازم ہے لاک ڈاون کا مقصد محکمہ صحت کی جانب سے جاری Sopپر عملدرآمد کرنا ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف شروع دن سے روزانہ کی بنیاد پر وائرس کے روک تھام کے سلسلے میں ایک گھنٹہ مختص کیا جاچکاہے جس میں انتظامیہ عوام کو کورونا وائرس کے تدارک کیلئے آگاہی مہم کے ساتھ فیس ماسک، سینٹی ٹائزر اور کورونا وائرس سے احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمپلٹ تقسیم کیا جاتا ہے جس کا مقصد عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ اور دور رکھنا ہے کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں کامیابی کیلئے عوام کا تعاون بہت اہم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیاایڈ منسٹریٹر نے کہامزید کہا کہ کورونا وائرس تدارک کیلئے عوام کیجانب سے ذرا سی غفلت خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں جسکی مثال دیگر علاقوں سے متاثر ہونے کی خبریں آرہی ہیں، شکر ہے گلگت میں انتظامیہ نے شروع دن سے زمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کے تعاون سے کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے 24 گھنٹے مصروف عمل ہے ضلعی انتظامیہ کا مقصد عوام کو اس خطرناک وبا ء سے محفوظ رکھنا ہے انشاء اللہ گلگت کے باشعور شہریوں کے ساتھ ملکر ضلع کو اس خطرنک عالمی وبا سے محفوظ رکھنے میں کامیاب ہونگے۔ ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ شہریوں کے جانب سے ذرا سی بے احتیاطی خطرناک ہوسکتی ہے چونکہ سٹی ہسپتال اور استور میں میں ٹرانسمیشن کیسوں کی بڑھتے ہوئے کورونا ائرس کیسز ہم سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے اگر عوام نے انتظامیہ، ڈاکٹرز اور حکومت کے جانب سے کورونا وائرس روکنے کیلئے جاری Sop پر عملدرآمد نہ کیا تو بہت مشکل صورتحال کا سامنا ہوسکتا ہے احتیاط ہی ہمیں کورونا وائرس سے محفوظ رہ سکتی ہے ہم سب کی بھلائی ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مقصد کورونا وائرس کا مقابلہ احتیاط محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہدایات پر عملدرآمد سے ہی ممکن ہے جب تک کورونا وائرس پر مکمل طور پر ختم نہیں ہوتا تب تک ہم سب کو سماجی دوریوں کو اختیار کرنالازم ہے سینی ٹائزر اور فیس ماسک کا استعمال معمول کا حصہ بنانا ہے اپنے ارد گرد ماحول پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے کہیں کوئی مشتبہ شخص کی وجہ سے کورونا وائرس ایک دوسرے سے منتقل تو نہیں ہورہا ہے علامات ظاہر ہونے کی صورت میں محکمہ صحت یا الفا کنٹرول پر اطلاع دینا شہریوں کی اہم ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد محکمہ صحت کے جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کے تحت ہی محدود پیمانے پر کاروبار کی اجازت دی جائے گی عوام انتظامیہ کے ساتھ دیں انکا حوصلہ بڑھائیں۔ میں چاہتا ہوں کہ ملکی سطح پر کورونا وائرس کو روکنے اور شکست دینے والے ضلع کے طور پر گلگت کو ماڈل کے طور پر پیش کیا جاسکے۔ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے مزید کہا کہ لاک ڈاون متاثرین کو راشن کی تقسیم اختتامی مرحلے میں داخل ہوچکی ہے جس میں کوشش کی گئیں ہے کہ ضرورت مند اور مستحق افراد محروم نہ رہیں مشکل کے اس گھڑی میں عوام کا اعتماد ہی انتظامیہ کی کامیابی کی ضامن ہے ان شاء اللہ احتیاطی تدابیر کے ذریعے سے کورونا وائرس کے پھیلنے سے روکتے ہوئے شکست دیں گے گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاو روکنے کے سلسلے میں دکانداروں کو 11 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا جس پر عملدر آمد تمام دکاندار حضرات پر لازم ہوگا، جس کے مطابق دکانداروں کو باہر 3 فٹ کے فاصلے پر پینٹ کرکے دائرے بنانے ہونگے، جبکہ خریداروں کو دائرے میں کھڑا ہونا اور دکانداروں کا ماسک پہننا لازم ہوگا خریداروں کو بھی ماسک پہننا کے ساتھ بغیر ماسک کے خریداروں کو اشیاء نہیں دی جائیں گی تمام دکانو ں میں ہینڈ سینٹی لائزرز کی موجود گی لازمی ہوگی ایک وقت میں دو افراد کے علاوہ تیسرا داخل نہیں ہوگا دکان کے مین کوآنٹر اور دکاندار کے درمیان رسہ یا ربن کے ذریعے ایک فاصلہ قائم کیا جائے گا دکاندار اپنی دکان کو حسب ضرورت جراثیم کش سرے کرانے کا پابند ہوگا اور صفائی کا خا ص خیال رکھنے کا پابند ہوگا دکان میں بلا ضرورت کسی بھی فرد کو نہیں بیٹھائے گا، اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ مندرجہ بالا sop پر تمام دکاندار وں کو عملدرآمد کرنا ہے بصورت دیگر خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا۔کورونا وائرس کے تدارک کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہے۔ (مظہر علی مغل) ترجمان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اے سی /ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت تاریخ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہفتہ 18 اپریل 2020

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں