منگل، 28 اپریل، 2020

کراچی میں گلگت بلتستان کے باسی کرونا کے زد میں ہنز ہ کے پانچ افراد کا رپورٹ پوزٹیو آیا ہے

کراچی ۔ گلگت بلتستان کے باسیوں کے روزانہ پانچ سو افراد کا کوڈ 19 ٹسٹ ہوتا ہے رپورٹ لیٹ ملتا ہے کیونکہ سند ھ حکومت کے پاس 12سو ٹسٹ روزانہ کی سہولت ہے جس میں سے پانچ سو جی بی کے باسیوں کے کیس ہوتے ہیں تین دن بعد رپورٹ ملتا ہے ٹسٹ لینے کے بعد تمام افراد کو اپنے گھروں یا ہوسٹل بیجا جا تا ہے اگر کسی کو رپورٹ مثبت آٸیے تو ایک ساتھیوں کا بھی ٹسٹ کیا جا تا ہے سیمپل لینے کے بعد تین دن یا اس سے پہلے سے مشتبہ افراد کے سوشل ڈسٹینس نہ ہونے کی وجہ سے مزید پھیلتا جا تا ہے اب تک جی بی کے دو درجن سے زیادہ افراد کے ٹسٹ رپورٹس آچکے ہیں ہنزہ کے پانچ افراد کا رپورٹ مثبت آچکا ہے ۔لاک ڈاون کی وجہ سے جی بی کے بہت سارے نوجون بے روزگار ہونے کی وجہ سے واپس آنا چاہتے ہیں ٹسٹ کی سہولت انتہا ٸی کم ہونے کی وجہ سے مسلہ گمبیر ہوتا جا رہا ہے ۔ ہنزہ کے فوکل پر سن نوشاد نے ہنزہ ٹی وی سے بزریعہ موباٸل بات کرتے ہوٸے بتا یا کہ وزیر اعلی کے میڈیا کوآرڈینٹر رشید ارشد اور سکیرٹری ایکساٸیز جو کہ آج کل کراچی میں جی بی کے باسیوں کی مومنٹ کی نگرانی کر رہے ہیں ان کو ان گمبیر حالات سے آگا ہ کیا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں