ہفتہ، 18 اپریل، 2020

گلگت۔ گلگت بلتستان واحد صوبہ ہے جس نے تافتان سے گلگت تک نقائص سے پاک انتظامات کئے۔ شمس میر مشیر اطلاعات 2۔ ھر مریض اور مشتبہ شخص کو الگ کمرہ دے کر مرض کو پھیلنے سے روکا جبھی 215 ممالک میں صحت مند افراد کی شرح سب سے زیادہ گلگت بلتستان میں ہے۔ مشیر اطلاعات شمس میر 3۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں کورونا مرض کے اوپر گلگت بلتستان میں سیاست کر رہی ھے۔ 4۔ تمام ہیلتھ ورکروں سمیت کورونا کے خلاف برسرپیکار ورکرز کو حفاظتی کٹس مہیا کر دی گئی اور یومیہ 200 افراد کا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ 5۔ پچاس کڑوڑ کی رقم کورونا وائرس کے خلاف مہم کیلئے مختص کی جا چکی ہے اور حسب ضرورت مزید فنڈز دئے جائنگے۔ 6 ۔بلاول صاحب! ہمارے 6500 طلباء کراچی میں گھروں اور ہاسٹلز سے نکالے جا چکے ہیں آگر آپ کچھ کرنا چاہتے ہیں تو ان کا ٹیسٹ کریں 7۔ سندھ حکومت گلگت بلتستان کے طلباء کو ٹیسٹ کے بعد صحت مند طلباء کو گھر بھیجیں اور بیمار افراد کو سہولیات فراہم کرے۔ 8۔ گکگت بلتستان حکومت سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختون خواہ کے باشندوں کو آپنا شہری تصور کر کے ان کا خیال رکھ رہی ہے ان صوبوں کو بھی چاہئے کہ وہ گگت بلتستان کے لوگوں کو وہی سہولیات فراہم کرے۔ 9 ۔ پہلے مرحلے میں 25 ھزار خاندانوں میں راشن کی تقسیم شروع جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید 25 ھزار خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جائے گا۔ 10۔ گلگت بلتستان میں تمام سول و عسکری ادارے صوبائی حکومت کے جھنڈے تلے ٹیم گلگت بلتستان بن کر ایک مربوط حکمت عملی کے تحت کورونا سے مقابلہ کر رہے ہیں ۔شمس میر مشیر اطلاعات

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں