بدھ، 22 اپریل، 2020

ہنزہ میں موبائل شاپس کو کهولنے کی مشروت اجازت دے موبائل ایسوسیشن ہنزہ

(پ۔ر )ہنزہ موبائل ایسوسیشن کی طرف سے ڈسٹرک انتظامیہ سے گزارشات ۔ ڈسٹرک ہنزہ میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کئے گئے اقدامات قابل تحسین ہے ۔ جب سے لاک ڈاون کا عمل شروع ہوا ہے تب سے تقریبا ڈیڑھ مہینہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہیں ۔ موبائل ایسوسیشن ہنزہ کی طرف سے بازار ایسوسیشن اور ضعلی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کر کے اپنے دوکانوں کو بند رکھا گیا ہے ۔ تمام موبائل دکانوں میں ایک سے تین افراد بطور ملازمت کام کرتے ہیں ۔ دکانوں کا کرایہ اور بینکوں سے لیے گئے قرضاجات کے منافے اور گھریلوں اخراجات کو برداشت کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہو چکا ہے۔ موبائل کاروبار انتہائی حساس کاربار ہے موبائل فون اور اسیسریز کو ایک مخصوص وقت کے اندر فروخت کرنا پڑتا ہے ۔اور مقررہ وقت سے زیادہ رکھنے پر تمام موبائل فون اور بیٹری ورنٹی ایکسپائر ہوجاتے ہیں اورتمام فون اور بیٹریاں نا قابل استمال ہو چکا ہوتا ہے جس کے باعث کروڑوں کا نقصان ہونے کا خدشہ ہے اس لیے جناب ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ سے گزارش کرتے ہیں کہ موبائل فون کے دکانوں کے لیے ایک مخصوص وقت میں کھولنے کی اجازت دی جائیں ۔ تمام دکاندار ضعلی انتظامیہ کے ہدایات اور حفاظتی انتظامات کو مد نظر رکھتے ہوتے مقرر کردہ ٹائم تک دکانیں کھولیں گے آپ کی عین نوازش ہوگی موبائل اسوسین ہنزہ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں