بدھ، 22 اپریل، 2020

کرونا وبا پهیلتا جا رہا ہے ایس او پیز پر عمل کریں اے سی گلگت کا عوام کو پیغام

گلگت (بیورو رپورٹ )AC /ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے عوام کے نام ایک پیغا م میں کہا کہ کورونا وائرس جان لیو ا وبا ہے اس سے بچنے کیلئے ہمیں بین الاقوامی، ملکی و علاقائی صحت کے اداروں کی جانب سے بتائے جانے والے ہدایات پر عملدرآمد ہی میں بقا ہے کورونا وائرس جنگ میں عوام کے کا اعتماد اہم مقاصد میں شامل ہے جب تک عوام خود کو کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں شامل نہیں رکھیں گے ہم کامیاب نہیں ہوسکتے کورونا وائرس میں آئے روز اضافہ تسویشنا ک امر ہے ہماری غفلت ہی ہمیں مسائل کا شکار بنارہی ہے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے صحت کے اداروں کیجانب سے دی جانے والے راہنمائی پر عملدرآمد کرنا پڑے گا بصورت دیگر معاشرہ سخت آزمائش سے دوچار ہوسکتا ہے ان خیالا ت کا ظہار انہوں نے بدھ کے روز میڈیا کیلئے جاری عوام کے نام ایک پیغام میں کیا، ایڈ ننسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت نے مزید کہا کہ اگر عوام کی جانب سے لاک ڈاون کو آسان نہیں سمجھنا چاہیے کیونکہ ملک سمیت علاقے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ عوام کیجانب سے بے احتیاطی کا نتیجہ ہے اور گلگت شہر میں ایسی کسی غیر زمہ دارانہ اقدام کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، کورونا وائر س کے خلاف جنگ لڑھنے سے نہیں بچنے اور احتیاطی تدابیر پر سختی کے ساتھ عملدرآمد میں ہی ہے سیاسی، سماجی اور علماء کی جانب سے بھرپور تعاون کی ضرورت ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں