منگل، 28 اپریل، 2020

گلگت میڈیا ایسوسییشن کا اجلاس درپیش مسائل سے حکومت کو آگاہ کیا جائیے گا

گلگت(پ۔ر) الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن گلگت کا اہم اجلاس زیر صدارت مسعود احمد صدر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی گلگت منعقد ہوا جسمیں جنرل سیکریٹری معراج عالم ,نائب صدر علی یونس، سیکریٹری مالیات بشارت حسین ، جوائنٹ سیکریٹری امتیاز گلاب بگورو اور سیکریٹری اطلاعات احسان اللہ نے شرکت کی ۔اجلاس میں کورونا وائرس کی مسلے پر لاک ڈاؤن سے الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کو درپیش مشکلات پر غور خوص کیا گیا ۔اجلاس می الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافیوں کے حل کیلے آئندہ کا لائے طے کیا گیا جبکہ ہر فورم پر صحافیوں کے مسائل کو لیکر جانے اور ان کے حل کیلے ہر ممکن کوشش کا عزم کا اظہار کیا گیا ہے ۔ گلگت الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا ہے کہ گلگت بھر میں نیوز چینلز سے وابستہ رپورٹرز کی مشکلات کم کرنے کے لیے انفارمیشن ڈپارٹمنٹ سمیت مشیر اطلاعات اور وزیر اعلٰی گلگت بلتستان سمیت چیف سیکریٹری اور متعلقہ حکام کو سے ملاقاتوں کا سلسلہ کل سے شروع کرے گی, اور چینل رپورٹر کو درپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہ کرینگے, دوسری جانب گلگت میں موجود الیکٹرانک میڈیا کے رپورٹرز مشکل حالات اور حالیہ کرونا وائرس کے دوران مشکل حالات میں فرنٹ لائن میں اپنی جان ہتھیلی میں رکھ کر اپنا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں اور جہاں دیگر شعبہ ہائے زندگی متاثر ہیں وہاں الیکٹرانک میڈیا کے رپورٹرز بھی شدید مشکلات درپش ہیں اسلئے ارباب اختیار سمیت ارباب اختیار سے اس حوالے ملاقات کر کے ان مشکلات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے گا اور ان کے حل کیلے بھر کردار ادا کیا جائے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں