جمعہ، 24 اپریل، 2020

گلگت . تین ماہ کے ہوائی فائرینگ اسلحہ نمائش پر دفعہ 144نافظ جبکہ سرکار تعمیرات کے علاوہ تعمیراتی کام پر بهی پابندی آئید . سب ڈویذنل مجسٹرٹ و اسسٹنٹ کمشنر گلگت اسامہ مجید چیمہ

گلگت (پ ر) اسسٹنٹ کمشنر / سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے میونسپل حدود میں اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ، کریکرز کی خریدوفروخت،، تعلیمی، دینی اور پبلک مقامات پر سوفٹ ڈرنک کی خریدو فروخت،خالصہ سرکار اراضی پر تعمیرات،دریا سے ریت، بجری، پتھر، ہنزل، ہرپون،پہاڑ سے بلاسٹنگ کے کرکے بجری اور پتھر بنانے پر دفعہ 144 سیکشنppc CrCP188کے تحت 90 دن تک پابندی عائد کردی پابندی کا مقصد علاقے میں نقص امن کے خدشہ کے تحت لگادی گئی ہے اور اس پابندی کا اطلا ق جمعرات کے روز سے نافذ العمل ہوچکا ہے تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر، سب ڈویژنل مجسٹریٹ اینڈ ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے عوام کے فلاح و بہبود،علاقے میں نقص امن کے خدشہ کے پیش نظر آتشی اسلحہ کی نمائش، ہوائی فارئرنگ، کریکرز پھوٹنے اور خریدو فرووخت، تعلیمی، دینی اور پبلک مقامات پر سوفٹ ڈرنک کی خریدو فروخت، خالصہ سرکار اراضی پر تعمیرات،دریا سے ریت، بجری، پتھر، ہنزل، ہرپون،پہاڑ سے بلاسٹنگ کے کرکے بجری اور پتھر بنانے پر دفعہ 144 کے تحت 90 دن تک پابندی عائد کردی پابندی کا مقصد علاقے میں نقص امن کے خدشہ کے تحت لگادی گئی ہے اسکے علاوہ کلمہ چوک سے بے نظیر چوک تک، صبح 8بجے سے شام 5بجے تک ٹریکٹروں کو شہر میں داخلے پرپابندی عائد ہوگی پابندی کا مقصد ٹریفک مسائل پر قابو پانا ہے ترجمان کے مطابق خالصہ سر کار اراضی پر سرکاری منصوبوں کے علاوہ کسی منصوبے پر تعمیرات کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ میونسپل حدود میں اسلحہ لیکر گھومنا، اور آتش گیر مواد کی خریدو فروخت پر پابندی عائد ہوگی پابندی کا مقصد علاقے میں امن آمان کے قیام کیلئے ماحول سازگار بنانا ہے تاکہ غیر قانونی اقدامات سے کوئی بھی شخص غلط فائدہ نہ اٹھا سکے، اسکے علاوہ دریا کنارے سے پتھر، بجری، ریت اٹھانے پر سخت پابندی عائد ہوگی اور خومر، نگرل، برمس، ہرپون داس، ہنزل سائٹ کے پہاڑو ں سے بلاسٹنگ کے ذریعے پتھر اور بجری بنانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے اس لئے عوام کو ضلعی انتظامیہ کے جانب سے دفعہ 144کے تحت پابندی کا احترام کرنا ہوگا اور عملدرآمد میں کوئی رکاوٹیں کھڑی نہیں کریں گے یہ پابندی تین ماہ تک جاری رہے گی اور اسکے بعد پابندی میں توسیع دی جائے گی .

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں