جمعرات، 30 اپریل، 2020

کوڈ 19ایمرجنسی مشترکہ اجلاس اے سی گلگت .ایس ایس پی اور دیگرضلعی اداروں سربراہاں

حکومت گلگت بلتستان۔گلگت ازدفتر ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت گلگت (پ ر) ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد نے کہا کہ کورونا وائرس کے روک تھام کیلئے وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری کے احکامات پر عملدرآمدکیلئے ضلعی انتظامیہ دن رات سرگرداں عمل ہے covid-19کی وجہ سے ملک سمیت پوری دنیا متاثر ہے اسکے باجود حکومت کیجانب سے فوری اقدامات کی وجہ سے حالات قابو میں ہیں ضلع میں لاک ڈاون سے متاثرہ مقامی تاجروں کی سہولت کیلئے دکانو ں کے کھولنے کے اقات میں ردو بدل کیا جارہاہے سوموار، منگل، بدھ اور جمعرات کو اشیاء خوردہ نوش، سبزی،فروٹس، زراعت سے وابستہ دکانیں، منیاری، بیکری، ہارڈ ویئر سمیت تنورچیوں کیلئے صبح 6 بجے لیکر سہ پہر 4 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی اور جمعہ، ہفتہ،اتوار کے روز صبح 6 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کپڑوں، جوتوں، درزیوں، موبائل شاپش، آٹو ورکشاپس اور مکینکس کے دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔جبکہ حجام کی دکانیں تاحکم ثانی بند رہیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز دربار ہال اسسٹنٹ کمشنر آفس میں مقامی تاجر تنظیموں کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور تاجروں کے مشترکہ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر /ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) اسامہ مجید چیمہ، ایس ایس پی پولیس راجہ مرزہ حسن، زیر تربیت اے سی زوبیدہ خاتون، ولی الرحمن، مرکزی انجمن تاجران کے صدر محمد ابراہیم، مسعود الرحمن، عبدالغنی، حاجی غلام حسین، سمیت دیگر نمائندے شریک ہوئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تاجر برادری محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے جانب سے جاری Sopپر مکمل عملدرآمد کرنے کے پابند ہیں خلاف ورزی پر قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آئیں گے، تاجر برادری خلاف ورزی کرنیوالے دکانداروں کی حوصلہ شکنی کریں۔ہم نے سو چ سمجھ کر تاجروں کے مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے اوقات کار میں اضافہ کیا ہے اب کوئی وجہ نہیں کہ تاجر حضرات انتظامیہ کیلئے مسائل کھڑے کریں صوبے میں، کورونا وائرس تیز ی سے پھیل رہا ہے جسکیوجہ سے ہمیں سختی کرنا پڑرہی ہے عوام اور تاجروں کے تعاون سے کورونا وائرس کو شکست دینے کے بعد ہی تمام کاروبار کھول دیں گے اس کیلئے ہم سب کو زمہ داری کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا اس موقع پر ایس ایس پی مرزہ حسن نے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کی حفاطت کیلئے ہے کورونا وائرس لاک ڈاون کیخلاف ورزی پر پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کرے گی امید ہے تاجر برادری پولیس کے ساتھ تعاون کریں گے تاکہ کورونا وائرس لاک ڈاون کی خلاف ورزی نہ ہوسکے قانون سب کیلئے برابر ہے تاجروں کا تعاون بہت اہم ہے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر /ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہاکہ اب تک لاک ڈاون کے دوران تاجروں کا تعاون مثالی رہا ہے ان شاء اللہ آگے بھی بہت اچھا رہے گا انہوں نے کہا کہ جونہی محکمہ صحت کی جانب سے نان بائیوں کے ٹیسٹ رپورٹ ملے گی کام کرنے کی اجازت دیں گے جبکہ ریڈھی والوں کی سہولت کیلئے انہیں سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہیں اورا نہیں اوقات کار میں انہیں کام کرنے کی کوئی روک ٹوک نہیں، بازار ایریا میں انہیں آزادانہ گھومنے پھرنے کی اجازت نہیں ہوگی چونکہ ٹریفک مسائل کے باعث بن سکتے ہیں۔ اس موقع پرتاجر تنظیموں کے نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور ایس ایس پی کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ حکومت اور انتظامیہ کے جانب سے جاری ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کریں گے، ترجمان نے واضح کیاہے کہ لاک ڈاونکے دوران اشیائے خوردہ نوش سمیت دیگر دکانوں کے اوقات کار میں اضافہ تاجر تنظیموں کے مالی مشکلات کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ہے لہذا تاجر برادری مقررہ اوقات میں کورونا وائرس ایس اوپی پر عملدر آمد کرتے ہوئے دکانیں کھولیں گے اور 4 بجے تمام دوکانیں بند ہونگے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں