اتوار، 12 اپریل، 2020

ڈاکڑ عماد عبل الظاہر دیداری نے چین سے گلگت بلتستان کے میڈیکل کے سامان عطیہ کیا

گلگت (ارشد حسین جگنو) فرزند گلگت بلتستان ڈاکٹر حماد عبدالظاہر دیداری نے گلگت بلتستان پی پی ایچ آئی کیلئے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چائنہ سے حفاظتی سامان پاکستان ایمبیسی کے حوالے کردیا جو پیر کے روز پاکستان پہنچ جائیگا تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر حماد نے گلگت بلتستان کیلئے اپنے ہسپتال سے حفاظتی سامان ڈونیٹ کروایا تھا جو آج انھوں نے پاکستان ایمبیسی کے حوالے کر دیا ہے۔ حفاظتی سامان میں
15ہزار سرجیکل ماسک، 4سو N95ماسک، 120 الیکٹریکل تھرمامیٹرز، 156 چشمے، 50 حظمت سوٹس اور 5ہزار دستانے شامل ہیں، یاد رہے کہ ڈاکٹر حماد عبدالظاہر دیداری  چائنہ کے صوبہ زنجیانگ کے پان ہیلتھ میڈیکل سنٹر میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں جن کا تعلق ضلع غذر گلاپور کے دیداری خاندان سے ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں