پیر، 28 ستمبر، 2020

گلگت ۔میونسپل حدو میں وال چال جاکینگ پر پابندی ۔ اسسٹنٹ کمشنر / سب ڈیژنل مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ

 


گلگت (ہنزہ آن لاٸن نیوز)  اسسٹنٹ کمشنر / سب ڈیژنل مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے میونسپل حدود میں الیکشن کے اختتام تک سیاسی اور دیگر کسی بھی قسم کی وال چاکنگ پر پابند ی عائد کردی،سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت نے زیر  دفعہ 144   پی سی 1898 کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال میں لاتے ہوئے پابندی عائد کردی ہے یہ پابندی 60 دن تک جاری رہے گی واضح رہے کہ شہر میں کسی بھی قسم کی وال چاکنگ پر نیشنل ایکشن کے پلان پہلے ہی پابندی عائد ہے لہذا تمام سیاسی جماعتوں کو بزریعہ نوٹس اطلاع دی جاتی ہے کہ شہر میں کسی بھی سیاسی، مذہبی، اور اشتہاری طور پر وال چاکنگ کرنے پر پابندی عائد ہے وال چاکنگ سے مکمل اجتناب کیاجائے، وال چاکنگ کرتے ہوئے کسی بھی ورکر کو پکڑا گیا تو سخت کاروائی کی جائے گی ترجمان نے عوام الناس بالخصوص سیاسی جماعتوں کے قائدین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ میونسپل حدود میں وال چاکنگ نہ کریں، ضلعی انتظامیہ کیجانب سے وال چاکنگ پابندی پر عملدرآمد یقینی بنائیں، تاکہ شہر کی خوبصورتی اور ماحول کو بہتر بنانے میں مدد مل سکے گی شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ کسی بھی شکایت کی صورت میں الفاکنٹرول پر رابطہ کریں تاکہ فوری کاروائی کی جاسکے گی۔



۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں