منگل، 15 ستمبر، 2020

گلگت ۔شہر میں ناقص صفائی کے حامل ہوٹلوں، سیخ کباب سینٹروں کی شامت آگئی، میونسپل فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی کا نائب تحصیلدار ایل آر قندیل زہرء کے ہمراہ کریک ڈاون




گلگت (بیورو رپورٹ) شہر میں ناقص صفائی کے حامل ہوٹلوں، سیخ کباب سینٹروں کی شامت آگئی، میونسپل فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی کا نائب تحصیلدار ایل آر قندیل زہرء کے ہمراہ کریک ڈاون، درجنوں ہوٹل مالکان پر بھاری جرمانے، عوام کو کھانے کے نام پر غلاظت نہیں کھلانے دونگی، ہوٹل مالکان خوف خدا کرے، صفائی نصف ایمان ہے یہاں تو پورا ایمان ہی داو پر لگا ہوا ہے حفظان صحت کے عین اصولوں کے مطابق ہی کھانے پینے کی اشیاء  فروخت کی اجازت ہوگی یہ باتیں، سیکٹر مجسٹریٹ قندیل زہراء نے منگل کے روز اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر شہر میں ہوٹلوں، کباب سینٹروں، اور نان بائیوں کے دکانوں پر چھاپے مار ے، چھاپوں کے دوران مقامی میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا انکا کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہفتے میں تین دن شہر کے مارکیٹ میں چھاپہ مارکاروئیاں جاری رکھی جائیں تاکہ انتظامی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کا قبلہ درست کیا جاسکے، بعد ازاں فوڈ انسپکٹر نے بتایا کہ خاتوں سیکٹر مجسٹریٹ کے آنے سے نمایاں تبدیلی آئی ہے امید ہے مارکیٹ کو سرکاری جاری کردہ اصول و ضوابط کے تحت چلانے میں مدد ملے گی ترجمان نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ براہ راست عوامی شکایات الفا کنٹرول پر درج کرائیں تاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کی جاسکے۔ عوامی مسائل کا حل ہی انتظامیہ کا اولین مقصد ہے 

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں