منگل، 22 ستمبر، 2020

گلگت ۔ ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ شہر میں تعمیرات کیلئے میونسپل بلڈنگ بائی لاز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے بغیر بلڈنگ بائی لاز تعمیرات کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی


گلگت (پ ر)  ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ شہر میں تعمیرات کیلئے میونسپل بلڈنگ بائی لاز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے بغیر بلڈنگ بائی لاز تعمیرات کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی اور میونسپل ایریا ز میں کسی بھی قسم کی تعمیرات بلدیہ عظمیٰ گلگت کے اجازت کے بغیر نہیں ہونے دونگا، اس سلسلے میں میونسپل انجینئر، ٹاون انجینئر، بلڈنگ انسپکٹرز کے ہمراہ بلڈنگ بائی لاز پر عملدرآمد کیلئے آگاہی مہم میں تیزی لائیں میونسپل کوآرپوریشن آفیسر کی نگرانی میں بلڈنگ سیکشن کی رپورٹ روزانہ کی بنیادوں پر دیں، ڈیوٹی میں غفلت برداشت نہیں جو اچھا کام کرے گا شاباش ملے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز چیف کورآرپوریشن آفیسر بلدیہ عابد حسین میر، ٹاون انجینئر ثابت حسین، اور سینئر بلڈنگ انسپکٹر منظو ر حسین سمیت پولیس، اور میونسپل فورس کے ہمراہ شہر کے مختلف کمرشل تعمیرات کے سلسلے میں سائٹ دورے پر ہدایات دیتے ہوئے کیا، اس موقع پر ٹاون انجینئر ثابت حسین اور بلڈنگ انسپکٹر منظور حسین نے شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی کمرشل تعمیرات کے حوالے سے بریفنگ دی اور تعمیرات کیلئے میونسپل بلڈنگ بائی لاز پر عملدرآمد کرتے ہوئے بلدیہ عظمیٰ سے اجازات نامے کے حصول سمیت دیگر ضروری کاروائی کے سلسلے میں بھی بتایا، بعدازاں ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ اور سی سی او بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر نے میونسپل بلڈنگ سیکشن کے جانب سے بلڈنگ بائی لاز پر عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کیا اور مزید بہتری کیلئے ٹاون انجینئر کو ہدایات جاری کیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں