پیر، 21 ستمبر، 2020

ایڈمنسٹریٹر ایم سی / اسٹنٹ کمشنر اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر ناپ تول میں کمی کر نے والوں کے خلاف کارواٸی ۔ سامان ضبط

 



گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کے حکم پر فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی کا بڑی کاروائی،4070  سے زائد فوجی کوکنگ آئل وزن کی کمی کے شبہ میں تحقیقات کیلئے تحویل میں لے لئے۔ مالک کو24 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا، فوری طور پر کمپنی کو واپس کردیا جائے، تحقیقات کے بعد وزن کی کمی ثابت ہوگئی تو بھاری جرمانے کے ساتھ دکان سیل اور مال بحق سرکار ضبط کرکے تلف کردیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر میونسپل فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی نے میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ زبرست کاروائی کرتے ہوئے وزن کی کمی کے شبہ میں ائیرپورٹ چوک عاصف پراچہ کے گودام پر چھاپہ مار ا۔ چھاپے کے دوران وزن کی کمی کے شبہ میں چار ہزار کوکنگ آئیل قبضے میں لیکر وزن کے جانچ پڑتال کیلئے لیبارٹری بجوادیا، جرم ثابت ہونے پر دکاندار پر بھاری جرمانے کے ساتھ جیل اور دکان کو سیل کردیا جائے گا اسکے علاوہ زائدالمعیاد فوجی کوکنگ آئیل کے 7  کاٹن بھی قبضے میں لیکر ضبط کر لئے۔ چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے میڈیا کیلئے جاری بیان میں کہا کہ تاجروں کو اشیاء خوردونوش کے وزن اور ناپ تول میں کمی کی ہرگز اجازت نہیں دونگا تاجر حضرات چند پیسے کیلئے اپنا ایمان کا سود انہ کریں اللہ کا خوف کرے اور عوام کو صحیح معنوں میں اشیاء خور دونوش مہیا کرے، انہوں نے میونسپل فوڈ انسپکٹر کے جانب سے وزن میں کمی کے شعبہ میں بڑی تعداد میں کوکنگ آئل کے قبضے میں لینے پر شاباش دیتے ہوئے میونسپل فوڈ سیکشن کی ا ب تک کی بہترین کاروائی قراردیا، انہوں نے سیکٹر مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کیں کہ اپنے اپنے سیکٹرز میں دکانوں پر نظر رکھیں اور عوامی شکایات کے ازالے کیلئے اقدامات اٹھائیں تاکہ سماجی مسائل میں کمی کے ساتھ معاشرے سے برائیوں کے کمی میں مدد مل سکے۔ ترجمان نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی شکایات کو الفا کنٹرول کے نمبر05811-920724 پر براہ راست درج کروائیں تاکہ فوری کاروائی کی جاسکے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں