ہفتہ، 26 ستمبر، 2020

استور ۔ سیاحت کے شعبے کو فروغ دینگے تاکہ عوام کو روزگار کے بہتر موقعے میسر آٸیے ڈی سی استور محمد طارق کا ڈی ڈی ٹریزم سلمان پارس سے ملاقات میں اظہار خیال

 


استور (غلام مصطفٰی )ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق نے کہا کہ ضلع استور میں سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہے اور سیاحت کا شعبہ ہی ضلع استور کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا.ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسسٹنٹ ڈاریکٹر محکمہ سیاحت سلمان پارس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ضلع استور کو قدرتی وسائل سے مالامال کررکھا ہے اور سیاحت کا شعبہ تو یہاں کےلوگوں کی تقدیر بدل دے گا.ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ ضلع استور میں موجود سیاحتی مقامات  دنیا کے خوب صورت ترین سیاحتی مقامات میں شامل ہیں.ان میں راما,منی مرگ,دومیل, دیوسائی کالا پانی,نانگا پربت روپل ویلی, اللہ والی جھیل پریشنگ ویل اور دیگر سیاحتی مقامات شامل ہیں جہاں پر ہزاروں سیاح سالانہ سیرو تفریح کی غرض سے ضلع استور کی طرف سفر کرتے ہیں ان سیاحوں کے آنے سے ہزاروں لوگوں کو روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں اور اس سے علاقے میں خوشحالی آتی ہے اور لوگوں کے طرز زندگی میں خوشگوار تبدیلی رونما ہوتی ہے.ڈپٹی کمشنر استور نے اسسٹنٹ ڈاریکٹر  محکمہ سیاحت کو ہدایت کی کہ وہ سیاحت کے شعبے کی ترقی کے لیے مذید موثر اقدامات کرئے اور سیاحت سے منسلک لوگوں کو اس حوالے سے تربیت کا بندوبست کرئے اور  ان سے تعاون بڑھائے تاکہ وہ سیاحوں کے ساتھ پیشہ ورانہ طریقے اور ادب سے پیش آئیں اور سیاح حضرات ایک مثبت پیغام لیکر جائے تاکہ اس شعبےمیں مذید نکھار آئے.ڈپٹی کمشنر نے حال ہی میں کنبری فینہ کے مقام پر نئی جھیل دریافت کرنے اور اس کی تشہیر پر محکمہ سیاحت کو شاباش دی.ڈپٹی کمشنر استور نے محکمہ سیاحت کو ہدایت کہ کہ وہ سیاحوں کو مذید سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے اقدامات کرئے.اس سے پہلے سلمان پارس اسسٹنٹ ڈاریکٹر محکمہ سیاحت استور نے ڈپٹی کمشنر استور کو محکمہ کی کارکردگی اور جاری منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں